• میں بھی لائبریرین میں شمولیت کا شرف حاصل کرنا چاہوں گی
    الف عین
    الف عین
    السلام علیکم
    محفل فورم کا لائبریرین بنانا تو میرے اختیار میں نہیں، میرا مطلب تھا کہ کتب کی تدوین وغیرہ میں میری مدد کر سکیں تو مجھے خوشی ہو گی۔ اگر بزم اردو اور مفت کتابوں میں تعاون کرنا چاہیں، اردو کی خدمت کے جذبے سے، تو اپنا ای میل اور وہاٹس آپ نمبر بتائیں۔ پروف ریڈنگ میں، فارمیٹنگ میں یا آپ لوڈنگ میں؟ آپ کی مہارت کس میدان میں ہے۔ سارا کام ورڈ 2007 میں کرتا ہوں میں کہ بعد کے وزژن کی فائل پرانے ورژن میں نہیں کھلتی
    از راہ کرم اصلاح کر دی جائے

    آج ہر غم بھلا کے آیا ہوں
    ساری محفل رلا کے آیا ہوں

    آج کر دو لہو میں تر مجھکو
    سارے پتھر اٹھا کے آیا ہوں

    خوب لوٹو دیار میرا تم
    میں محافظ سلا کے آیا ہوں

    اب نہ جانے کی کوئی صورت ہے
    کشتیاں سب جلا کے آیا ہوں

    وہ ستم گر نہ ڈھونڈ لے پھر سے
    سارے رستے مٹا کے آیا ہوں

    اب نہ ہوگی فکر مجھے کوئی
    اپنا سب کچھ لٹا کے آیا ہوں

    اب نہ روؤں گا بھول سے خاکی
    اشک سارے بہا کے آیا ہوں
    الف عین
    الف عین
    یہاں اصلاح کی پریشانی یہ بھی ہے کہ زیادہ الفاظ نہیں لکھے جا سکتے۔ پوری غزل پر اصلاح نہیں دی جا سکتی
    Khaaki
    Khaaki
    بیت بیت شکریہ استاد محترم اللّٰہ آپکو خوش رکھے
    Muhammad Ishfaq
    Muhammad Ishfaq
    ماشاء اللہ ! عمدہ
    استاد جی اصلاح درکار ہے
    اگر مرکب مذکر+مؤنث ہو تو وہ مذکر ہوگا یا مؤنث؟
    جیسے شوق الفت
    اسی طرح اگر مؤنث+ مذکر ہو تو کیا ہوگا؟
    الف عین
    الف عین
    اصل لفظ پر منحصر ہے، شوقِ الفت میں اصل شوق ہے جو مذکر ہے، یعنی کسرِ اضافت والے الفاظ میں پہلا لفظ تذکیر تانیث مقرر کرتا ہے
    فرقان یہ تو صوفیہ بیدار کا کلام لگتا ہے. نصرت ادیب ہاشمی ان کی والدہ تھیں/ہیں
    لائبریری کے علاوہ کس صفحے پر موجود ہے
    جاسمن
    جاسمن
    پسندیدہ کلام میں دیکھیے۔ اگر نہ ملے تو آپ خود بھی اسی زمرہ میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔
    س
    سفیر آفریدی
    مجهے نہیں ملا حالانکہ لیپ ٹاپ کی سہولت نہیں مگر کافی پسندیدہ کلام کی صفحے پر دیکها
    تجسّس ہے اس کی باقی نہ پڑهے ہوئے غزلوں کی ایک چهوٹی سی کتاب میں مختلف شعرائے کرام کے بیچ یہ غزل ان کی نظر سے گزری
    نصرت ادیب ہاشمی
    تعزل خوبصورت دل کی ویرانی کو کہتے ہیں
    عزل تو آپکی آنکهوں کی حیرانی کو کہتے ہیں
    تبسم نام ہے دو ہونٹوں کی جنبش کا
    محبت زندگی بهر کی پریشانی کو کہتے ہیں
    جی محترم استاد مجهے لائبریری میں مصنفین کی لسٹ میں نصرت ادیب ہاشمی کا نام نظر نہی آیا گزارش ہے انکی یہ ایک غزل نظروں سے گزرا ہے
    محترم استادِگرامی نعتیہ اشعار حاضر ہیں ۔ راہنمائ کیجئے گا۔
    ؎ جب سے ہیں انۖ کے ارشاد دل میں مرے
    ہے ارم تب سے آباد دل میں مرے
    ؎ روشنی سوچوں کی ہم سفر بن گئ
    آپۖکا جب سے میلاد دل میں مرے
    ؎تیری مدحت میں اشعار، نظمیں مری
    ہیں شفاعت کی اسناد دل میں مرے
    ؎اب نہیں خوف قسمت کے بد کھیل سے
    آپۖ کی جوہے امداد دل میں مرے
    ؎ صرف حرمت، رسولِ خداکی عجب
    زر کی حسرت نہ اولاد دل میں مرے
    الف عین
    الف عین
    فورم میں ہی پوسٹ کیا کریں یہاں اتنے چھوٹے ٹیکسٹ باکس میں دقت ہوتی ہے اور فورم میں دوسرے بھی اصلاح سے استفادہ کر سکتے ہیں اور خود بھی مشورے دے سکتے ہیں
    محترم استادِ گرامی ایک شعر بھیج رہا ہوں ۔امید ہے ضرور رہنمائ فرمائیں گے۔کیا قافیہ درست ہے۔دوسرا مصرعہ کون سا درست رہے گا
    شکستہ دلوں کے ٹھکانے کہاں

    عجب ہے یہ دل بات مانے کہاں
    عجب یہ دل ہے بات مانے کہاں
    حقیقت یہ دل پھر بھی مانے کہاں
    الف عین
    الف عین
    مجھے تو کوئی مصرع بھی درست گرہ نہیں لگ رہا ہے، محض یہ تین مصرع دیکھے جائیں تو درمیانی بحر میں نہیں آتا۔ پہلا اور تیسرا درست ہیں
    محترم استادِگرامی اصلاح کے لئےشکریہ
    اسی سلسلہ کا ایک اور شعر بھیج رہا ہوں ۔امید ہے اصلاح اور درستگی فرمائیں گے۔

    جب سے ہیں انۖ کے ارشاد دل میں مرے
    ہے ارم تب سے آباد دل میں مرے
    سر اگر اس میں یہ مصرعہ لگا دیں تو کیسے رہے گا
    اک ارم سی ہے آباد دل میں مرے
    اب دوسراشعر
    روشنی، سوچوں کی ہمسفر بن گئی
    آپ کا جب سے میلاد دل میں مرے
    امید ہے آپ ضرور جواب دیں گے
    جاسمن
    جاسمن
    آپ اصلاح سخن میں تشریف لائیں۔
    جب محمدکے ارشاد دل میں مرے
    ہے ارم تب سےآباد دل میں مرے
    پلیز اصلاح اور درستگی فرمائیں
    الف عین
    الف عین
    جب سے ہیں ہونا چاہیے تھا پہلے مصرع میں تاکہ بات مکمل ہوتی بنی کریم کا نام کے بغیر یوں کیا جا سکتا ہے
    جب سے ہیں ان ( ص) کے ارشاد ۔۔۔
    السلام عليكم ۔ اگر کوئی صاحب پاکستان میں پہاڑی علاقوں میں جاری چشموں اور بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے بارے میں مہارت علم اور تجربہ رکھتا ہو اور اسی طرح پہاڑی علاقوں میں میدانی علاقوں کی مانند کنواں (بورنگ ) سے متعلق علم مہارت یا معلومات یا کسی ایسے شخص یا ادارے کو جانتا ہو تو ہماری رہنمائی فرمائیں ۔ ۔ میرا وتس اپ نمبر پر رابطہ کریں
    میں مجرم آپ کا ھوں آپ سے طالب ھوں رحمت کا
    مجھے بخشش کا مژدہ اب سنا دو یارسول اللہ
    دم واپس مدینے میں عطا کرکے خدار پھر
    مجھے قدموں میں اپنے تم سلا دو یارسول اللہ
    میرے عطار اور ماں باپ میرے اھل خانہ کو
    کرم سے اپنے جنت میں ملا دو یارسول اللہ
    یقیں عابد کو ھے دونوں جہاں میں سرخروئی ھو
    رخ زیبا اگر اپنا دکھا دو یارسول اللہ
    یہ دنیا میرے دل کی تم بسا دو یارسول اللہ
    مجھے رنج و الم کی اب دوا دو یارسول اللہ
    میں ھر لمحہ گناہ میں ڈوبتا ہی جا رھا ھوں آہ
    میری شیطان سے جاں اب چھڑا دو یارسول اللہ
    میری بے باکیوں نے اب کہاں کا مجھ کو چھوڑا ھے
    یہ سب بد عادتیں مجھ سے چھڑا دو یارسول اللہ
    سیاہ ھے نامہء اعمال ھائے پھر بھی ھوں غافل
    میری غفلت کے سب پردے ھٹا دو یارسول اللہ
    سیاہی چھا گئی ھے آہ میرے قلب پر آقا
    یہ دل مردہ ھے اب اس کوجلا دو یارسول اللہ
    الف عین
    الف عین
    السلام علیکم محفل میں خوش آمدید۔ فورم میں ہی پوسٹ کیا کریں برائے اصلاح۔ تکنیکی غلطیاں اس شاعری میں ٹو نہیں ہیں۔ لیکن یہ زیادہ تر اللہ سے دعا ہے رسول اللہ ص سے دعا نہیں کی جاتی۔
    السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته!
    بالکل نیا ہوں مجھے اسلامی شاعری کا شوق ھے ابھی تک کچھ کلام لکھے ہیں میں چاھتا ھوں کہ کوئی اس حوالے سے میری راہنمائی کرے
    ردیف قافیہ کیا ہوتا ہے یہ بھی ٹھیک طرح نہیں جانتا
    ایک کلام اس امید پر شئیر کر رھا ھوں کہ غلطیوں کی بھرمار دیکھ کر شاید کسی کو مجھ پر رحم آجائے
    السلام علیکم
    استاد ِ محترم
    لا حاصل اور بے حاصل کیا دونوں ٹھیک ہیں اور کیا لا حاصل 'لَحاصل' "ا" کے اسقاط کے ساتھ جائز ہے اور بے حاصل بھی اگر ٹھیک ہے تو کیا اسے 'بحاصل' "ے" کے اسقاط کے ساتھ جائز ہے
    عائد
    عائد
    میں اسے فورم میں پوسٹ کیے دیتا ہوں تاکہ دوسروں کو بھی فائدہ ہو
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top