بہت اچھا ہوا کہ لڑی ختم ہوئی اور یہ بھی اچھا ہوا کہ آج ہم کو یہاں آنے کے لیے وقت ملا اور توفیق ہوئی۔ الحمد للہ پرسوں شام کو بخیر ہیوسٹن پہنچ گئے۔ کل کا دن مکمل سامان کو ٹھیک ٹھاک کرنے اور رکھنے میں گزرا۔ اب آج فرصت ملی ہے کہ اپنا کام بھی کیا اور یہاں بھی آمد ہوئی!
زیادہ تر تو یہاں آم، مطلب بے نشان آم، کا موسم اپریل تا جون تک ہی ہوتا ہے۔ پہلی بارش ہوتے ہی لوگ آم کھانا بند کر دیتے ہیں کہ کیڑے پڑ جاتے ہیں۔ اگرچہ اسی زمانے میں دکن سے باہر کے آم۔ دسہری، لنگڑا وغیرہ آنے شروع ہوتے ہیں