امريکہ – دوست يا دشمن ؟ کچھ حقائق

سید زبیر

محفلین
میرے محبوب وطن تجھ پر اگر ہو جاں نثار
میں یہ سمجھوں گا ،ٹھکانے لگا سرمایہ تن
جناب کون زندہ رہا ہمیشہ ، ہم بھی کب تک زندہ رہیں گے ، ان کو بھی بھگت لیں گے ،
 

Fawad -

محفلین
اگر آج مقابلہ نہ کیا تو آنے والی نسلوں کو مکمل غلامی ملے گی اور شائد پھر انہیں جنگ آزادی لڑنی پڑے
صرف مغربی مفاد پرست ٹولے اور قوم کے غداروں کو ملک بدر کرنا ہو گا ۔
جو امریکہ کا یار ھے موت کا حقدار ھے

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

محترم زبير،
پاکستان کی آنے والی نسلوں کو اس امريکی مدد سے کوئ خطرہ درپيش نہيں ہے جو گزشتہ 6 دہائيوں سے عام عوام کے ليے قابل قدر مواقعوں اور بہتری کا سبب بنی ہے۔ يہ دہشت گردی کا عفريت ہے جس نے نا صرف يہ کہ پورے ملک کی بقا کو داؤ پر لگا ديا ہے بلکہ معاشرے کی بنيادوں کو بھی ہلا کر رکھ ديا ہے۔


حيرت انگيز امر يہ ہے کہ آپ اس خواہش کا اظہار کر رہے ہيں کہ پاکستانيوں کو امريکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہيے باوجود اس کے کہ ہم پاکستان کی فوج کو ہتھيار، لاجسٹک سپورٹ، فوجی ساز وسامان اور سرکردہ قيادت سميت اہم ترين افراد کو تربيت بھی فراہم کر رہے ہيں۔ خطے ميں ہماری موجودگی نا تو ہماری خواہش تھی اور نا ہی ہمارا ايسا کوئ منصوبہ تھا۔ ہميں مجبوری کے عالم ميں اس وقت فوجی کاروائ کرنا پڑی جب ہماری سرحدوں کے اندر ہم پر حملہ کيا گيا۔ ليکن ہمارا ہدف، مقصد اور ہماری کاوشوں کا محور ان خونی عناصر کو روکنا ہے جو نا صرف يہ کہ ہمارے ليے خطرہ ہيں بلکہ پاکستان کے خلاف بھی پے در پے حملے کر رہے ہيں۔


آپ آزادی کی جس ممکنہ جنگ کا خدشہ ظاہر کر رہے ہيں، وہ تو پہلے ہی سے ہماری سروں پر ہے۔ ہميں اس سوچ کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا ہے جو کم سن بچوں کو خودکش حملہ آور بنا کر نا صرف يہ کہ ايک پوری نسل کو برباد کر رہے ہيں بلکہ اس آئين، قومی اقدار اور ان اداروں کو بھی نيست ونابود کرنے کے درپے ہيں جن کی تشکيل ميں جناح اور ان کے ساتھيوں کی کئ دہائيوں کی قربانيوں شامل ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
میرے محبوب وطن تجھ پر اگر ہو جاں نثار
میں یہ سمجھوں گا ،ٹھکانے لگا سرمایہ تن
جناب کون زندہ رہا ہمیشہ ، ہم بھی کب تک زندہ رہیں گے ، ان کو بھی بھگت لیں گے ،
مطلب ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اگر اللہ نہ کرے آئی ایس آئی آپ کو ٹھکانے لگا دیتی ہے تو یہ وطن پہ نثار ہونا کہلائے گا ؟؟؟
یہی کہنا چاہ رہے ہیں آپ ؟؟ :confused:
 

Fawad -

محفلین
کچھ ایسی ہی مالی مدد کسی وقت کے مدرسوں کے طلباء کو امریکہ نے فراہم کی تھی اور آئی ایس آئی نے انہیں گلے سے لگایا تھا تو طالبان کا عفریت وجود میں آیا۔ اب انگلش لینگوئج کے نام پہ مزید کوئی ریفائنڈ قسم کی عیاری سے کام لیا جا رہا ہے۔ کم از کم اس بار میں امریکہ کو الزام نہیں دوں گا بلکہ اپنے اندھے اور بہرے حکمرانوں کی عاقبت نا اندیشی کو دوش دوں گا۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں نے مدرسہ کے طالب علموں سے متعلق جو تصوير پوسٹ کی ہے وہ يو ايس ايڈ کے صرف ايک مخصوص منصوبے کے حوالے سے ہے۔ يو ايس ايڈ کے ايسے درجنوں جاری منصوبے ہيں جو صحت، تعليم، تعمير وترقی اور دیگر شعبہ جات سے متعلق ہيں اور جن کا واحد مقصد دونوں ممالک کے مابين تعلقات کو مضبوط بنيادوں پر استوار کرنا ہے۔ اس تناظر ميں صرف ايک منصوبے کے متعلق غلط تاثر کو بنياد بنا کر امريکہ کی پاکستان ميں مہيا کی جانے والی تمام تر امداد کو يکسر مسترد کرنا درست نہيں ہے۔ امريکی حکومت کے پاس پاکستان کے سکولوں اور مدرسوں ميں رائج نصاب ميں کسی ردوبدل کےحوالے سے مروجہ اختيارات نہيں ہيں۔ بلکہ حقيقت تو يہ ہے کہ خود امريکہ کے اندر ايسے بے شمار رجسٹرڈ اسلامی سکول موجود ہيں۔

http://www.4islamicschools.org/

اگر امريکی حکومت کو امريکہ کے اندر ان سکولوں کی موجودگی پر کوئ اعتراض نہيں ہے تو پھر ہم اپنے وسائل خرچ کر کے ہزاروں ميل دور موجود بيرونی حکومتوں کو ايسے مذہبی سکولوں کی موجودگی سے کيونکر منع کريں گے؟
اگر ان مدرسوں کے منتظمين کی جانب سے امريکی امداد کو وصول کرنا آپ کے نزديک درست نہيں ہے تو پھر آپ اس بارے ميں کيا کہيں گے کہ تربلہ ڈيم جس سے لاکھوں پاکستانيوں کی توانائ کی ضروريات پوری ہوتی ہيں، وہ بھی يو ايس ايڈ کے تعاون سے ہی وجود ميں آيا تھا۔ کيااسے بھی آپ غلط قرار ديں گے؟

اور پھر اسی حوالے سے يہ حقائق بھی توجہ طلب ہيں کہ پاکستان ميں حاليہ اکنامک سروے رپورٹ کے مطابق سال 2011 -12 کے دوران امريکہ ميں مقيم پاکستانيوں کی جانب سے ملک ميں جو زرد مبادلہ بيجھا گيا ہے وہ کل آمدنی کا 7۔17 فيصد يعنی کہ 4۔1922 ملين ڈالرز ہے۔

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ يہ بات پاکستان کے مفاد ميں ہے کہ دونوں ممالک کے مابين تعلقات کو منقطع کر ديا جائے اور اس امريکی امداد کو بھی مسترد کر ديا جائے جس سے لاکھوں عام پاکستانی شہريوں کے مفادات وابستہ ہيں؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

سید زبیر

محفلین
مطلب ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اگر اللہ نہ کرے آئی ایس آئی آپ کو ٹھکانے لگا دیتی ہے تو یہ وطن پہ نثار ہونا کہلائے گا ؟؟؟
یہی کہنا چاہ رہے ہیں آپ ؟؟ :confused:
اگر میں وطن دشمنی(میرے منہ میں خاک) کروں تو میں مجرم اگر میں حق پر ہوں تو یہ صرف وطن ہی کیخاطر ورنہ مجھے کونسی یو ایس ایڈ میں جاب کرنی ہے ۔اگر آئی ایس آئی امریکہ دشمنی کو پاکستان دشمنی سمجھ کر مجھے ٹھکانے لگاتی ہے تو اندھیری راہ کے مسافر تو اسی طرح جاں نثار کرتے ہیں۔
 
فواد صاحب دیکھیں امریکہ کتنی مشقت کے ساتھ پاکستان میں "اعلٰی روایات" کے فروغ میں کوشاں ہے۔

1101569814-1.gif

بشکریہ:روزنامہ ایکسپریس 13 جولائی 2012
اب اگر کسی تنظیم نے اس پر احتجاج کیا تو یقیناُ وہ بہت بڑی" دہشتگرد" اور "روشن خیالی" کی دشمن ہوگی
 

ساجد

محفلین
ہم جنس پرستوں اور ان کے فعلِ بد کی تشہیر کو اس گروہ کے حقوق کا تحفظ کا نام دینے کی امریکی انتہا پسندی پر بے ساختہ ایک شعر زبان پر آتا ہے
کند ہم جنس باہم جنس پرواز
کبوتر با کبوتر باز بہ باز
:)
ارے بھائی ، ان کا طبی اور نفسیاتی علاج کرو نہ کہ اس فعل کی ترویج میں پیش پیش ہو جاؤ۔ ہمیں پتہ ہے کہ امریکی معیشت اپنے ضعف سے بچنے کے لئے اس قباحت کی کڑوی گولیاں بھی نگل رہی ہے لیکن اس کے سائیڈ افیکٹس اتنے زیادہ ہیں کہ مرض کی بجائے مریض کا خاتمہ ہو جایا کرتا ہے۔ کم از کم امریکی ڈالر پر لکھی عبارت اس بات کی غماز ہے کہ سرکاری طور پر یہ قوم خدا کے وجود کی اقراری ہے تو اسی خدا کی نازل کردہ کتاب میں ایسے لوگوں کے عبرت ناک انجام سے سبق لو بجائے اس کے کہ اسے دوسرے ممالک میں پھیلا کر اپنی روشن خیالی کا تماشہ دکھاؤ۔
یہ ہم جنس پرست طبقہ ہماری خصوصی توجہ اور ہمدردی کا مستحق ہے ان کو معاشرے سے الگ کر کے مت دیکھا جائے بلکہ ان کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے۔ سب سے پہلے اس مسئلے کی طرف جس کی وجہ سے یہ اس طرف راغب ہوتے ہیں۔یہ (مرد و عورت) مکمل جنسی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن "صلاحیتوں" کے غلط استعمال کے رسیا ہوتے ہیں۔ اور امریکیوں کو تو ضرور پتہ ہونا چاہئیے کہ صلاحیتوں کا غلط استعمال کس قدر مسائل پیدا کرتا ہے۔
خواجہ سراؤں کا معاملہ ان سے مختلف ہے۔ یہاں اس سے زیادہ نہیں لکھا جا سکتا۔
 

Fawad -

محفلین
اور دوسری بات فواد صاحب آپ امریکہ کا نمک کھاتے ہیں اب آپ بھلا نمک حرامی کرسکتے ہیں امریکہ کے بارے میں کوئی لفظ منہ سے نکال کر؟


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی حکومت کی جانب سے جذبات اور متضاد خيالات کے اظہار کے حوالے سے برداشت کی ايک مثال يہ خبر ہے جس کے مطابق دو امريکی سفارت کاروں کو اس بات پر ايوارڈ ديا گيا کہ انھوں نے اپنی ملازمت کے دوران امريکی حکومت کی بعض پاليسيوں نے صرف اختلاف کيا بلکہ اپنے مسلسل اپنی رائے کا اظہار کر کے امريکی حکومت کو اپنے فيصلے تبديل کرنے پر مجبور کيا۔


http://seattletimes.nwsource.com/html/politics/2008004869_apdiplomaticdissent.html?syndication=rss



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
 
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی حکومت کی جانب سے جذبات اور متضاد خيالات کے اظہار کے حوالے سے برداشت کی ايک مثال يہ خبر ہے جس کے مطابق دو امريکی سفارت کاروں کو اس بات پر ايوارڈ ديا گيا کہ انھوں نے اپنی ملازمت کے دوران امريکی حکومت کی بعض پاليسيوں نے صرف اختلاف کيا بلکہ اپنے مسلسل اپنی رائے کا اظہار کر کے امريکی حکومت کو اپنے فيصلے تبديل کرنے پر مجبور کيا۔


http://seattletimes.nwsource.com/html/politics/2008004869_apdiplomaticdissent.html?syndication=rss



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall

فواد یار یقین مانو بالکل وقت نہیں ہوتا کہ کسی بات کا جواب لکھوں لیکن یار سیریس بحث میں یہ ہنسی مذاق والی پوسٹیں تو نہ کیا کر یار، پہلے تو میں تمہارے لنک پر گیا پھر اس نیوز کو پڑھ کر میں ہنستا رہا اور اب صرف یہی کہنے کے لیے جواب دیا ہے کہ پپو یار تنگ نہ کر، او نہ کر یار نا کر، اگر تو تھک گیا ہے تو کسی تازہ دم کو بھیج یار اور خود چلو بھر پانی کے سامنے تیز پنکھا چلا کر بئر کا ٹن کھول کر بیٹھ یقین کر بڑا مزا آئے گا۔

پہلے آفیسر کا جرات مندانہ کارنامہ یہ تھا کہ اس نے تمہارے اعلیٰ دماغوں کو پتھر مار مار کر جگایا کہ ایمبسی حزب اللہ کے مقبوضہ میں کھولنے کی بجائے جھنم کے قریب کھولنا زیادہ محفوظ رہے گا اور آخر کار تمہارے بڑوں کے بھس بھرے دماغوں میں فیلٹ مین کے cable after cable نے کچھ چنگاری جلا ہی دی، یہ تو واقعتا خالی جرات نہیں بلکہ انتہائی مشقت بھرا کارنامہ بھی ہے کہ اس دنیا میں احمق کو یہ جتلانا کہ وہ احمق ہے، اور جبکہ احمق صاحب اقتدار بھی ہو بڑا مشکل کام ہے لیکن اس جرات کا فائدہ کس کو ہوا؟ سو اگر فیلٹ میں نے اپنی اور امریکی فوجیوں کی جانیں بچا لیں تو اس اختلاف رائے پر ایوارڈ تو اس کا حق بنتا ہے اس میں دنیا کے لیے خوش ہونے والی کیا بات ہے یا امریکی پالیسی کاروں کی بڑائی و برداشت کس طرح ظاہر ہوتی ہے؟
دوسرا کیس تو اس سے زیادہ مزے کا ہے کہ
Schneller, who served in Basra, Iraq and returned to the United States with post-traumatic stress disorder, took on the department for its failure to provide adequate mental health care to diplomats who serve in war zones. In internal memos and interviews, Schneller made the case that they deserved similar treatment to members of the military
اب اس غریب کی جد و جہد اگر کریج کی عظیم مثال ہے تو ل××ت تمہارے سسٹم پر جہاں اپنے لوگوں کو استعمال کر کہ پھینک دیا جاتا ہے اور ان کو بولنے کا حق بھی نہیں ہوتا اس طرے پر تم دنیا کی عظیم طاقت ہو، یہ تو یار اگر پاکستان میں ہوتا یا ایسے ہی کسی جنگ زدہ اور متاثر امریکا ملک میں ہوتا جہاں کی واٹ تم لوگ مار چکے ہوتے تو بات سمجھ میں آتی سو جناب یو ایس ایڈ کی زیادہ ضرورت تمہارے لوگوں کو ہے وہیں اسے خرچ کرو اور بلکہ بہتر ہو گا کہ جو اسلحے پر کھربوں خرچ کرتے ہو اس کا کچھ فیصد ان بے چاروں پر خرچ کرو۔
میں تمہاری پوسٹ پڑھ کر یہ سمجھا کہ ان ددونوں نے شاید افغانستان میں تمہارے جلادانہ کردار پر کچھ تنقید کر کہ بہادری کا مظاہرہ کیا ہوا گا یا ڈرون اٹیک کو وحشیانہ قرار دے دیا ہو گا یا ایسے ہی کوئی بہادری کا کام کیا ہو گا لیکن۔۔۔۔

پی ایس۔
اور ہاں یہ خبر کب کی ہے ۲۰۰۸ کی؟ کیا کہنے پورے وار ایرا میں جرات اور اختلاف رائے کی یہی دو مثالیں سامنے آئیں اور وہ بھی کھودا پہاڑ نکلا امریکا کے مصداق والی؟

اگر ایڈمن صاحب مناسب سمجھیں تو اس پوسٹ کو لطائف کے زمرے میں منتقل کردیں، وہاں ابھی تک فواد کی کوئی پوسٹ نہیں ہے۔
 

سید زبیر

محفلین


محترم فھد صاحب چند مصروفیات کی وجہ سے بروقت جواب نہ دے سکا آپکے ممراسلے کا جواب حاضر ہے آپ نے فرمایا "
پاکستان کی آنے والی نسلوں کو اس امريکی مدد سے کوئ خطرہ درپيش نہيں ہے جو گزشتہ دہائيوں سے عام عوام کے ليے قابل قدر مواقعوں اور بہتری سبب بنی ہے۔
جناب عالی اس امداد کے بدلے آپ نے کہیں زیادہ مراعات ،سہولیات ،تحفظ اپنے اور اپنے تجارتی اداروں کے لیے حاصل کیں۔جس پرخرچہ زیادہ آتا۔ صرف اپنے ٹرالر ہی کو دیکھیں ، پاکستانی کا کراچی سے پشاور تک ایک ٹرالر ۱۸۰۰ روپے ٹول ٹیکس دیتا ھے اور آپ مفت میں ھماری سڑکیں توڑتے ھیں ۔دن میں کتنے ٹرالر گزرتے ہیں۔کیلکولیٹر سے حساب کر لیں ۔ آپ کی کوئی گاڑی ٹول ٹیکس نہیں دیتی اور ھمارا ٹیکسی ڈرائیور بھی دیتا ہے یہ سب امریکن امداد کے نشے ھیں ۔۔ جوآپ کے پاکستانی گماشتوں کی بدولت آپ کو حاصل ہوئے۔​
"يہ دہشت گردی کا عفريت ہے جس نے نا صرف يہ کہ پورے ملک کی بقا کو داؤ پر لگا ديا ہے بلکہ معاشرے کی بنيادوں کو بھی ہلا کر رکھ ديا ہے۔"
یہ دھشت گردی آپ ہی پیدا کردہ ہیں تحریک طالبان پاکستان آپ ہی کے زر خرید ھیں جن کے ٹیلیفون نمبر اور نام ریمنڈ ڈیوس کی ڈائری میں تھے۔یہی وجہ ہے کہ ان کے اہداف عبادت گاہیں ، درسگاہیں ہیں لسانی منافرت ، مذہبی تفرقہ اگر آپ نہیں پیدا کرینگے تو خطے میں آپ کا وجود بے معنی ہو جائے گا یہی آپ کا طریقہ واردات ہے ۔ مجاہدین کا ہدف عبادت گاہیں نہیں بلکہ آپ اور آپ کے تنخواہ دار گماشتے ہیں
” حيرت انگيز امر يہ ہے کہ آپ اس خواہش کا اظہار کر رہے ہيں کہ پاکستانيوں کو امريکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہيے باوجود اس کے کہ ہم پاکستان کی فوج کو ہتھيار، لاجسٹک سپورٹ، فوجی ساز وسامان اور سرکردہ قيادت سميت اہم ترين افراد کو تربيت بھی فراہم کر رہے ہيں۔ خطے ميں ہماری موجودگی نا تو ہماری خواہش تھی اور نا ہی ہمارا ايسا کوئ منصوبہ تھا۔ ہميں مجبوری کے عالم ميں اس وقت فوجی کاروائ کرنا پڑی "
پاکستان ۱۹۵۶ سے آپ کا دوست بنا۔ سرد جنگ میں خطے کی ایک سوپر پاور سے مخالفت مول لی۔ بڈھ بیر پشاور کا ہوائی اڈہ آپ کے تصرف میں تھا۔اور آپ نے جب پاکستان پر مشکل کا وقت آیا ہتھیاروں کی سپلائی بند کردی۔آپ تو جس پلیٹ میں کھاتے ہیں اسی میں سوراخ کرتے ہیں۔آج دنیا میں اور خود آپ کے ملک میں آپ کی حکومت کے خلاف کتنی نفرت بڑھ رہی ہے دنیا میں اگر کہیں کوئی پرچم جلایا جاتا ہے تو آپ کی حکومتوں کے ایسے کارناموں کی وجہ سے ۔ورنہ چین ، جاپان ، فرانس ، جرمنی بھی تو ہیں۔آپ کے حکمران امریکیوں کو دنیا جہاں سے نفرتیں دلا رہے ہیں
" آپ آزادی کی جس ممکنہ جنگ کا خدشہ ظاہر کر رہے ہيں، وہ تو پہلے ہی سے ہماری سروں پر ہے۔ ہميں اس سوچ کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا ہے جو کم سن بچوں کو خودکش حملہ آور بنا کر نا صرف يہ کہ ايک پوری نسل کو برباد کر رہے ہيں "
آپ اس خطے کو خالی کر دو ، ڈرون حملے بند کرو یہ خود کش حملے خود ختم ہوجائیں گے یہ خود کش حملہ آور تمہارے ہی مہیا کردہ بارود سے بنے ہیں۔ اب تم نکلنے کی کرو روس کو افغانستان سے نکلنے کے لیے پتلی گلی مل گئی تھی مگر تم بند گلی میں ہو ایسا نہ ہو کہ صومالیہ کی طرح تمھارے سورماوں کی لعشیں گھسیٹتے ہوئے ٹی وی پر دنیا دیکھے۔ اوراپنے حکمرانوں کو بتا دو اگر بتانے کی جرات ہے کہ محبتیں تجارت ، باہمی احترام سے بڑھتی ھیں نا کہ اسلحہ سے۔
آپ میرا اور میں آپ کا نکتہ نظر سمجھ گئے ہیں مزید بحث فضول ہو گی اور یہ بحث لا حاصل ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے یہ پورا دھاگہ تو نہیں پڑھا لیکن عام طور پر جب لمبی ڈیوٹی دینی ہو اور "متبادل" کا انتظام نہ ہو تو عام طور پر پیمپر ہی استعمال ہوتے ہیں۔ چاہے وہ میدان جنگ میں فوجی ہوں یا پھر خلائی جہاز یا خلائی مرکز میں موجود خلاء باز۔ اس میں تو کوئی ایسی جھجھک کی بات نہیں کہ جنگ کے دوران آپ اپنی جان بچانا چاہیں گے کہ حوائج ضروریہ سے فراغت کو اہمیت دیں گے؟
 

عسکری

معطل

سویدا

محفلین
برادرم فواد ! کیا یہ مناسب نہ ہوگا کہ امریکہ مدارس سے متعلق باتوں کے لیے براہ راست پاکستان کے بڑے دینی مدارس اور جامعات سے رابطہ کرے
پتہ نہیں کونسے مدارس کی آپ بات کرتے ہیں اور یہ طلبا کونسے مدارس کے ہیں کہیں سے بھی چند لڑکوں اور بچوں کو پکڑ کر ٹوپی پہنادی جائے تو وہ مدرسہ کا طالب علم بن جاتا ہے
 

ساجد

محفلین
برادرم فواد ! کیا یہ مناسب نہ ہوگا کہ امریکہ مدارس سے متعلق باتوں کے لیے براہ راست پاکستان کے بڑے دینی مدارس اور جامعات سے رابطہ کرے
پتہ نہیں کونسے مدارس کی آپ بات کرتے ہیں اور یہ طلبا کونسے مدارس کے ہیں کہیں سے بھی چند لڑکوں اور بچوں کو پکڑ کر ٹوپی پہنادی جائے تو وہ مدرسہ کا طالب علم بن جاتا ہے
وہ تو وہاںچند لڑکوںکو ٹوپی پہناتے ہوں گے اور یہ حضرت ہمیں یہاں ٹوپی پہنانے میں مصروف ہیں۔ واہ رے امریکہ تیرے ٹوپی ڈرامے:)
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

"توانائ کے اس بحران ميں امريکہ آپ کے ساتھ ہے"

امريکہ نے پاکستان کے توانائ کے شعبے کی ترقی کے ليے 280 ملين ڈالر کی نئ امداد جاری کردی ہے۔ يہ رقم منگلا ڈیم کے بنيادی ڈھانچے ميں بہتری لانے اور تنگی ڈيم پر ضروری کام کروانے پر خرچ ہوگی۔ يہ پاکستان ميں توانائ کے شعبے اور پاکستانی عوام کيےليے امريکہ کی طويل مدتی اور ديرپا اعانت کی تازہ ترين مثال ہے

http://www.freeimagehosting.net/es99s


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

سویدا

محفلین
اللہ امریکہ اور اس کے منتظمین کو بہترین جزاء عطا فرمائے ، ہر مشکل وقت میں امریکہ اور اس کے اہلکاروں نے شانہ بشانہ ہمارا ساتھ دیا اور مصیبت کی ہر گھڑی میں ہم نے امریکہ کو بہترین سہارا پایا۔
وفا کی تعریف وتوضیح اگر اس دنیا میں عملی طور پر پیش کرنی ہو تو امریکہ کا کردار اس ضمن میں پوری دنیا کے لیے قابل تقلید ہے۔
انسان دوستی میں امریکہ کا کوئی ثانی نہیں اور نہ ہوسکتا ہے
پاکستان زندہ باد
امریکہ پائندہ باد
 

Fawad -

محفلین
آپ اس خطے کو خالی کر دو ، ڈرون حملے بند کرو یہ خود کش حملے خود ختم ہوجائیں گے


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


آپ کے اس استدلال کی اساس غلط بنيادوں پر ہے اور ميرے خيال ميں ان دہشت گردوں کی کاروائيوں کو بدلے اور انتقام کے پيرائے ميں بيان کر کے اس کی توجيہہ پيش کرنے سے پہلےان کے اقدامات اور اعمال پر بھی ايک نظر ڈال ليں۔

گزشتہ 10 برسوں کے دوران پيش آنے والے واقعات کے تسلسل کا بغور جائزہ لیں۔ کيا دہشت گردی اور القائدہ کا عالمی منظرنامے پر وقوع پذير ہونا خطے ميں عالمی قوتوں کا دہشت گردی کے خلاف مشترکہ فوجی کاروائ کے فيصلے سے قبل ہوا تھا يا اس کے نتيجے ميں يہ سارا عمل سامنے آيا؟

بالآخر حتمی تجزيے ميں دہشت گردی بغير کسی تفريق کے قتل ہے۔ پاکستانی فوجيوں کی گردنيں اڑانا، عوامی مقامات جيسے بازاروں، ہسپتالوں، سکولوں اور يہاں تک کہ جنازوں پر بھی خودکش حملوں کے ذريعے پاکستانی شہريوں کا دانستہ بڑے پيمانے پر قتل عام ايسے اقدامات نہيں ہيں جنھيں محض بدلے يا انتقام جيسے کھوکھلے الفاظ کے ذريعے ہضم کر کے فراموش کر ديا جائے۔ يہ تو ايک ايسی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے جو ہر اس شخص اور ادارے پر حملے کو جائز تصور کرتا ہے جو ايک مخصوص نظريے اور طرز فکر کو قبول کرنے سے انکار کر دے۔

کيا منطق اور فہم وفراست کے کسے بھی پيمانے کے تحت انتقام کے نام پر بے گناہ انسانوں کے قتل کی توجيہہ پيش کی جا سکتی ہے؟
دہشت گردوں نے بارہا اپنے اقدامات سے يہ ثابت کيا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام اور ان کی حکومت کے حقيقی دشمن ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top