امريکہ – دوست يا دشمن ؟ کچھ حقائق

قیصرانی

لائبریرین
Fawad - میں سچ مچ میں سی آئی اے کے ڈرون آپریٹرز کے حسن نظر اور کمال کی ذہانت پر عش عش کرتا رہتا ہوں کہ ساری زندگی انہوں نے جس بندے کو دیکھا تک نہیں، اس کو ڈرون کے کیمرے پر دیکھ کر اس کی شناخت بطور دہشت گرد کر کے صرف اور صرف دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہیں۔ کمال ہنر دیکھیئے کہ ایک بھی بے گناہ نہیں مارا گیا۔ وللہ ایسے ماہرین کے ہاتھ چومنے کو جی چاہتا ہے
بہت مغز مارا کہ شاید ہتھیاروں کی موجودگی انہیں مشکوک بناتی ہوگی لیکن پھر خیال آیا کہ علاقہ غیر تو ہے ہی ہتھیاروں کی وجہ سے مشہور۔ پھر سوچا کہ شاید ڈرون جہاز کی مدد سے یہ آپریٹر ہوائی جینیاتی ٹیسٹ کرتے ہوں گے جو دہشت گرد اور معصوم شہری کا فرق بتا دیتا ہوگا۔ لیکن پھر خیال آیا کہ اگر ایسا ہوتا تو ہماری محفل کے 70 فیصد اراکین اب تک "پرواز" پر جا چکے ہوتے کہ کسی نہ کسی وقت کوئی نہ کوئی غلط بات سوچ بھی لیتا ہے۔ پھر اب یقین ہو چلا ہے کہ ان کی نگاہ مردم شناسی کی داد دینی پڑے گی کہ چن چن کر ظالموں نے نشانے لگائے ہیں
ایک اصلاح، یہ حضرات نہیں بلکہ خواتین ہیں۔ اس لئے ہاتھ والی بات کینسل سمجھیں

9-17-2012_120925_1.gif
 
Top