امريکہ – دوست يا دشمن ؟ کچھ حقائق

arifkarim

معطل
جو ملک ہمارے ہمسایہ ملک میں قابض ہو کر ہماری ہی فوج پر بمباری کرے اور پھر ڈھنڈورا کرے کہ پاکستان ہمارا دوست ہے تو بھئی لعنت ہے ایسے دوست پر اور ایسی دوستی پر جو کہ محض اپنے اتحادی افواج کے اڈے ایشیائی ممالک میں قائم رکھنے کی غرض سے ہم پر بمباری کرے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی یا اسرائیلی ڈرونز افغانستان سے نہیں بلکہ امریکہ میں کسی مقام سے عام امریکی شہریوں کے ہاتھوں کنٹرول کئے جاتے ہیں۔ اور خود امریکہ میں ایسے افراد موجود ہیں جنہوں نے ڈرونز کو بین الاقوامی قانون کی رو سے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ آپ کسی بھی ملک میں چلے جائیں، ٹارگٹ کلنگ ہمیشہ دہشت گردی کے زمرہ میں آتا ہے۔ لیکن آفرین ہو آپکے امریکہ پر جو کہ سنہ 2004 سے 302 حملہ پاکستانی سرحد کے اوپر کر چکا ہے۔ یہی کام ذرا یہ اسرائیل کی سرحد پر یا ایران کی سرحد پر کر کے دکھائیں اور پھر دیکھیں وہ کیسے امریکیوں کی ایسی تیسی کرتا ہے۔ وہاں انکے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ چونکہ پاکستانی فوج ان حملوں کا جواب نہیں دیتی، اسکا مطلب یہ نہیں کہ یہ کسی بھی صورت جائز ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Drone_attacks_in_Pakistan#Statistics
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکہ پاکستان کو گومل ذام ڈيم کی تکميل کے ليے 40 میلین ڈالر دے رہا ہے اس پراجيکٹ کی وجہ سے بجلی ميں 700 ميگا واٹ کا اضافہ ہوگا۔

qspsy

http://www.freeimagehosting.net/qspsy

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
عسکری

گومل زم سے صرف 17.4 megawatt بجلی بنے گی یہ دیکھو آئینہ

http://www.nation.com.pk/pakistan-n...s/24-Dec-2011/filling-of-gomal-zam-dam-starts

http://en.wikipedia.org/wiki/Gomal_Zam_Dam

http://www.riport.org/gomal/

http://fwo.com.pk/index.php?option=...ruction-of-gomal-zam-dam-multipurpose-project
 
محمداحمد

لائبریرین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکہ پاکستان کو گومل ذام ڈيم کی تکميل کے ليے 40 میلین ڈالر دے رہا ہے اس پراجيکٹ کی وجہ سے بجلی ميں 700 ميگا واٹ کا اضافہ ہوگا۔

qspsy

http://www.freeimagehosting.net/qspsy

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

امریکہ اگر ہمیں اتنا کچھ نہ دیتا تو یقنا" ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوجاتے۔
 
بھائی نہیں چاہیے 40 ملین ڈولر۔۔۔ اپنے پاس رکھو۔۔۔
ہاہاہاہاہاہا :laughing:

پر ہمارے منتخب کردہ حکمران تو کچھ اور کہہ رہے ہیں ۔
پہلے ان سے نمٹیں،
ایسا نہ ہو کل واقعی آپ کو ضرورت ہو اور وہ آپ کی بات آپ کو ہی کوٹ کردیں
ایسے
بھائی نہیں چاہیے 40 ملین ڈولر۔۔۔ اپنے پاس رکھو۔۔۔
 
ساجد

محفلین
ہاہاہاہاہاہا :laughing:

پر ہمارے منتخب کردہ حکمران تو کچھ اور کہہ رہے ہیں ۔
پہلے ان سے نمٹیں،
ایسا نہ ہو کل واقعی آپ کو ضرورت ہو اور وہ آپ کی بات آپ کو ہی کوٹ کردیں
ایسے
پاکستانی قوم دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرنے والی اور پاکستانی حکمران سب سے بڑے فقیروں میں شامل ہیں۔ امریکہ ان فقیروں کے ذریعے ہی ہمیں اپنا غلام بناتا ہے۔ اگر پاکستان کا اقتدار حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کو منتقل کیا جائے تو امریکی بھیک کی کبھی ضرورت ہی نہ پڑے گی۔ لہذا امریکہ ان فقیروں کو بھیک ضرور دے گا ، زبردستی دے گا اور بن مانگے بھی دے گا تا کہ یہ اس کا ایجنڈا مکمل کریں۔یہ بھیک نہ تو کبھی پاکستانی عوام کے لئے استعمال ہوئی ہے اور نہ اس کے بند ہونے پر پاکستانی عوام امریکہ کے آگے ناک رگڑیں گے۔ :cool:
 
درست فرمایا :)
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

پاکستان کے روشن مستقبل کا انحصار ايک مضبوط تعليمی نظام پر ہے – امريکہ مدارس کے طالبموں کو مائيکرو سکالرشپ فراہم کر رہا ہے۔

5630651495

http://www.flickr.com/photos/usembpak/5630651495/

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
ساجد

محفلین
کچھ ایسی ہی مالی مدد کسی وقت کے مدرسوں کے طلباء کو امریکہ نے فراہم کی تھی اور آئی ایس آئی نے انہیں گلے سے لگایا تھا تو طالبان کا عفریت وجود میں آیا۔ اب انگلش لینگوئج کے نام پہ مزید کوئی ریفائنڈ قسم کی عیاری سے کام لیا جا رہا ہے۔ کم از کم اس بار میں امریکہ کو الزام نہیں دوں گا بلکہ اپنے اندھے اور بہرے حکمرانوں کی عاقبت نا اندیشی کو دوش دوں گا۔
 
سید زبیر

محفلین
جب افغان جیسی پسماندہ قوم جس کی نہ فضائی قوت ھے اور نہ ہی بحری ،جس کےے پاس ایٹم بم تو کجا ٹینک اور توپیں بھی نہ ہوں وسائل نہ ہونے کے برابر ہوں کارپٹ بمبنگ ان پر ہو رہی ہو انگریزوں،روسیوں اور اب پچاس سے زائد ممالک کے بہترین اسلحے سے لیس جنگجووں کا گیارہ سال سے اس یقین کے ساتھ مقابلہ کر سکتی ہے کہ آخری فتح ان کی ھو گی تو پاکستانی قوم کیوں نہیں مقابلہ کرسکتی اگر آج مقابلہ نہ کیا تو آنے والی نسلوں کو مکمل غلامی ملے گی اور شائد پھر انہیں جنگ آزادی لڑنی پڑے
صرف مغربی مفاد پرست ٹولے اور قوم کے غداروں کو ملک بدر کرنا ہو گا ۔
جو امریکہ کا یار ھے موت کا حقدار ھے
 
امريکی حکومت کبھی بھی افغانستان پر قبضے کی خواہاں نہيں رہی۔ ساری دنيا جانتی ہے کہ خطے ميں ہماری موجودگی اور فوجی کاروائ ہماری جانب سے کسی ابتدائ حملے کے نتيجے ميں نہيں بلکہ ہماری سرزمين پر براہراست حملے کا شاخسانہ ہے۔ يہ ايک ايسی کاروائ تھی جس کی ہميں خواہش نہيں تھی ليکن حتمی تجزيے ميں دنيا بھر ميں انسانی جانوں کو محفوظ کرنے کے لیے يہ ايک ناگزير ردعمل تھا جس کا مقصد محض امريکی زندگيوں کو ہی تحفظ دينا نہيں تھا بلکہ عمومی طور پر انسانيت کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔

ہمارے مقاصد اور خطے ميں اپنے تمام اتحاديوں کے ساتھ ہمارے روابط کا مقصد يہ يقينی بنانا ہے کہ دہشت گردوں کی وہ پناہگاہیں جو پاکستان سميت تمام مہذب دنيا کے لیے مشترکہ خطرہ ہیں، ان کا خاتمہ کيا جائے اور بن لادن کی خونی سوچ کو عملی جامہ پہنانے والے مجرموں کو کيفر کردار تک پہنچايا جائے۔

ہماری ہميشہ سے يہی سوچ رہی ہے کہ علاقائ سيکورٹی اور حکومت سازی سے متعلق ذمہ دارياں افغانستان کے عوام اور ان کی منتخب کردہ سياسی قيادت کے حوالے کی جائيں۔ ہم اب بھی اسی منصوبے پر کاربند ہیں۔ ليکن چند رائے دہندگان اور ميڈيا کے تجزيہ نگاروں کی سوچ کے برخلاف ہم نہ تو خطے سے بھاگ رہے ہيں اور نہ ہی افراتفری کے عالم ميں اپنا ناطہ توڑ رہے ہیں۔ ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ طويل المدت بنيادوں پر تعلقات استوار کرنے کے اپنے ارادے اور اپنی حمايت کو برقرار رکھيں گے

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
 
سید زبیر

محفلین

فواد ! تم نے کہا کہ ہم افغانستان پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے ارے تم تو وہ خونی ڈریکولا ہو جو جاپان ، ویت نام ، سوڈان کوریا ، عراق افغانستان پاکستان کے لاکھوں افراد کا خون پی کر بھی اور طلب کرتے ہو اور تمہارا ویت نام ،صومالیہ میں کیا حال ہوا تھا ؟ ۔اس سے برا حال یہاں ہوگا ۔گیارہ سال سے تم پچاس ملکوں کے جنگجو درندوں کے ساتھ افغان میں نبرد آزما ہو ، کارپٹ بمبنگ سے لیکر ڈرٹی بم تک ہزاروں کی تعداد میں تم نے برسائے ، ذرا دیکھو تو سہی کن لوگوں پر معصوم بچوں پر ، خواتین پر ، لعنت ہے تمہاری بہادری پر ، اٹلانٹکا سے ڈرون حملے کر کےٹارگٹ کلنگ کر تے ہو جبکہ اقوام متحدہ خود ٹارگٹ کلنگ کو دہشت گردی کہتی ہے ۔ اتنا کرنے کے باوجود کامیابی تو کجا نکلنے کا رستہ نہیں مل رہا ۔ روس تو زمینی رستے بھاگ نکلا تم تو یہیں پھنس جائو گے اور امریکی عوام کا پیسہ ضائع کرتے رہوگے۔​
تمہاری سر زمیں پر حملے تمہاری ہی سازش تھی ۔یہ نہتے لوگ ہزاروں میل دو ر تم پر کیسے حملہ کر سکتے ہیں۔​
تم امداد کی بات کرتے ہو ۔ یہ تمہارا انداز واردات ہے ، نیٹو کی سپلائی بالکل مفت بحال کروائی ، پاکستان کی گاڑیاں ٹیکس دے کر گزرتی ہیں اور تم مفت۔ کیونکہ تمہارے مقرر کردہ افراد ہمارے حکمران بنے ہوئے ہیں جنہیں تم نے ہی دنیا میں کرپٹ ترین افراد کے طور پر متعارف کرایا ۔ نیٹو کے ٹرکوں کے ٹیکسوں کی ایک دن کی بچت تم امداد کے نام پر ہمیں دیتے ہو ۔ اگرنیٹو کے ٹرکوں سے جو آمدن ہوتی اس کا با قا عدہ آڈٹ ہوتا ، کہ کتنی آئی اور کہاں خرچ ہوئی مگر تمہاری امداد کا کوئی آڈٹ نہیں ہوتا ۔ امدای کاموں کے نام پر کتنی تمہاری گاڑیا ں ، افراد ، آلات کن مکروہ دھندوں میں ریمنڈ ڈیوس جیسے لوگ استعمال کر رہے ہیں​
تمہارری حکومتیں یہودی سرمایہ داروں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہیں ۔ تم امریکی عوام کا پیسہ بے دریغ خرچ کر کے امریکی عوام کو دنیا کی نفرتیں دے رہے ہو اور سمجھ رہے ہو ہم دنیا کو بچا رہے ہو یہی شیطانی سوچ ہے ۔ ورنہ حقیقت یہ کہ دنیا میں عزت ان کو ملی جنہوں نے محبتیں تقسیم کیں​
یہودیوں کے بارے میں تمہارے ہی بڑوں نے جو باتیں کی ہیں وہ مختلف ویب ساءیٹس پر بکھری پڑی ہیں ۔ خدا را ہوش کے ناخن لو نہ امریکی عوام کو اور نہ دنیا کے انسانوں پر ظلم کرو ۔ اپنی جنگی تاریخ دیکھو تن تنہا تم نے کیا کیا ۔ کتنی جنگیں جائز تھیں اور کیا ملا ۔ اپنی عوام کے تو کم از کم دوست بنو ۔​
طویل المیعاد دوستی کے یہ تقاضے نہیں ہوتے اس ملک میں اسلحہ لے کر جا ئیںبلکہ محبت لے کر جاتے ہیں ۔ وہاں بم نہیں علم و ٹیکنالوجی تقسیم کی جاتی ہے ۔​
 
ساجد

محفلین
ہمارے مقاصد اور خطے ميں اپنے تمام اتحاديوں کے ساتھ ہمارے روابط کا مقصد يہ يقينی بنانا ہے کہ دہشت گردوں کی وہ پناہگاہیں جو پاکستان سميت تمام مہذب دنيا کے لیے مشترکہ خطرہ ہیں، ان کا خاتمہ کيا جائے
افغانستان میں11 برس کا عرصہ ، کھربوں ڈالر کا خرچہ ، ہزاروں فوجیوں کا جھٹکا اور ابھی تک دہشت گردوں کا کھٹکا ؛ ایک قوم کا تُم نے کیا کباڑہ ، جانتا ہے یہ جگ سارا ، کہ اس کے پیچھے کیا مقصد ہے تمہارا؛ سچ تم بول سکتے نہیں ، اپنا ماضی بدل سکتے نہیں ، عیاری چھوڑ سکتے نہیں ، کسی کے دوست ہو سکتے نہیں۔ دہشت کا منبع ہو تم ، جھوٹ کا اک پلندہ ہو تم ، ساری دنیا جس سے عاجز ہے وہ عجب گورکھ دھندہ ہو تم۔ تمہارا ہر مخالف نہیں طالبان ، درحقیقت طالبان کے ہو تمہی پشتیبان ، جو بھی حریت کے ہیں پاسبان ، وہ دے رہے ہیں اپنی جان اور تم سے بچاتے ہیں اپنے اوطان ، وہ ہیں اپنے وطن کی شان ، تم مت کہو انہیں طالبان۔
 
Top