تاسف حکیم خالد صاحب کے لیے صحت و تندرستی کے لیے دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
فیس بُک سے علم ہوا ہے کہ مسیحا خود علیل ہے۔

آپ سب اراکین سے hakimkhalid (حکیم خالد صاحب) کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ حکیم صاحب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 

حماد

محفلین
اوہو، تبھی میں کہوں کہ حکیم صاحب اتنے عرصے سے کہاں غائب ہیں۔ اللہ تعالی حکیم خالد صاحب کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
 

hakimkhalid

محفلین
اردو محفل ۔۔۔تمام اراکین اردو محفل۔۔۔۔۔منتظمین اردو محفل خصوصاً شمشاد بھائی کا بیمار پرسی ،عیادت اور دعائیہ کلمات کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔
الحمداللہ ! آپ کی دعاوں سے اب تیزی سے رو بہ صحت ہوں۔انشاء اللہ جلد مکمل شفایابی کی امید ہے۔۔۔۔ حاسدین کا بھلا کرے کہ ان کے سحر و جادو سے متعدد جنات کے وجود اور دیگر مخلوق خداوندی سے عملی آگاہی ہوئی۔ دشمن کو دوست بنانے کی صلاحیت سے اللہ نے یہاں بھی کام لیا ۔ نیز سحر سے روحانی و جسمانی امراض کا قریبی مشاہدہ کروایا۔جن کا علاج دواوں کی بجائے صرف اور صرف دعاوں نماز و ذکر اذکار میں ہی مذمر ہے۔ان عملی تجربات و معلومات سے انشاء اللہ خلق خدا کی مزید شفایابی کی امید واثق رکھتا ہوں۔تمام احباب کا ایک مرتبہ پھر شکریہ۔

علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آدمی جب اپنے مسلمان بھائی کی بیمار پرسی کے لئے جاتا ہے تو وہ جنت کے میوؤں میں چلتا ہے یہاں تک کہ وہ بیٹھ جاتا ہے تو اسے رحمت ڈھانپ لیتی ہے، اگر صبح کا وقت ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں اور اگر شام کا وقت ہو تو ستر ہزار فرشتے صبح تک دعا کرتے رہتے ہیں۔
بحوالہ ترمزی، ابن ماجہ، احمد
 
اللہ تعالی حکیم صاحب کوجلداز جلد صحت کاملہ نصیب فرمائے۔آمین۔
اورہرقسم کی جسمانی اور روحانی بیماریاں دور فرمائے۔۔۔۔۔۔آمین یارب العالمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top