کون ہے جو محفل میں آیا - 51

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
آئس کریم ۔۔۔ ہی ہی ہی

ابھی میں قدرت اللہ شہاب کا ایک افسانہ پڑھ رہی تھی " ماں جی " ۔۔ وہ بھی اچھا لگا بھیا:)
 
خیر افسانہ تو آپ کے پاس ہی ہے رہ گئی آئس کریم تو وہ یہ رہی:

Strawberry+Cheesecake+Ice+Cream+500.jpg
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت مزے کی لگ رہی ہے اصلی والی بھی کھاؤں گی آپ سے ۔۔ ہاں جی

اب مجھے سونے کے لیے بولیں گے ناں آپ ۔۔۔مجھے پتہ ہے اس لیے خود ہی جا رہی ہوں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، ایک بہت ہی روشن صبح کا آغاز ، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ صبح سب کے لیے خوشی کا پیغام لائے ، آمین ۔

خیریت سے ہیں سعود بھائی ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں اللہ تعالٰی کا شکر بالکل ٹھیک ٹھاک ۔ صبح چار بجے سے اٹھ گئی ۔ آج بھابھی لوگ سب اپنے میکے میں ۔ سو کچن میں ہماری راجدھانی تھی آج ۔ خوب مزے سے ناشتہ بنایا اور ڈٹ کے انصاف کیا :party:

آج بھی بارش متوقع ہے ۔ آپ کی جانب موسم کیسا ہے؟
 
آج یہاں دن میں دھوپ چھاؤں قسم کی بدلی رہی۔ رات میں آسمان صاف ہو گیا ہے۔ اور آج دن میں ایک عدد لانڈری بیگ مفت ہاتھ لگا ہے۔ کالج نکل رہے تھے تبھی ایک اسٹوڈینٹ آرگنائزیشن کی طرف سے ای میل آئی کہ ان کے پاس سبھی انٹرنیشنل اسٹوڈینٹس کے لئے لانڈری بیگ رکھے ہیں جو ہم وہاں جا کر حاصل کر سکتے ہیں۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مفت لانڈری بیگ سے کیا مراد ؟ یعنی کوئی خوش کن اصطلاح ہے یہ ؟ مجھے تو یہی سمجھ میں آیا کہ میلے کپڑوں سے بھرا بیگ جو آپ کو دھونا ہے اور وہ بھی اجباری :happy:
 
اتفاق سے وہ بیگ خالی تھا یعنی اب ہمیں ہی اپنے میلے کپڑے اس میں بھر کر لانڈری تک لے جانا ہوگا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم

ایک لمبی غیر حاضری کے بعد مختصر سی حاضری کہ دس گھنٹے ڈرائیونگ کر کے ابھی گھر پہنچا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم!
آج کی حاضری قبول کیجیئے،

شمشاد بھائی کہاں کا چکر لگا کے آئے ہیں آپ؟

و علیکم السلام منیر بھائی

کہیے کیسے ہیں؟

اس دفعہ عید کی چھٹیاں زیادہ تھیں اور ویسے بھی بہت سارے عزیز و اقارب عمرہ ادا کرنے آئے ہوئے تھے تو میں بھی چلا گیا تھا۔ الحمد للہ عمرہ بھی ادا کیا اور سب سے ملاقات بھی ہو گئی۔
 

mfdarvesh

محفلین
وعلیکم السلام۔ درویش بھیا کیسے مزاج ہیں آپ کے؟ :)
اللہ کا شکر ہے
بس آخری چھٹی رہ گئی ہے۔ دن کو کافی گرمی ہو گئی تھی اب تو رات ہوگئی ہے

السلام علیکم

ایک لمبی غیر حاضری کے بعد مختصر سی حاضری کہ دس گھنٹے ڈرائیونگ کر کے ابھی گھر پہنچا ہوں۔

وعلیکم السلام
عمرہ مبارک
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top