میں اللہ تعالٰی کا شکر بالکل ٹھیک ٹھاک ۔ صبح چار بجے سے اٹھ گئی ۔ آج بھابھی لوگ سب اپنے میکے میں ۔ سو کچن میں ہماری راجدھانی تھی آج ۔ خوب مزے سے ناشتہ بنایا اور ڈٹ کے انصاف کیا
آج یہاں دن میں دھوپ چھاؤں قسم کی بدلی رہی۔ رات میں آسمان صاف ہو گیا ہے۔ اور آج دن میں ایک عدد لانڈری بیگ مفت ہاتھ لگا ہے۔ کالج نکل رہے تھے تبھی ایک اسٹوڈینٹ آرگنائزیشن کی طرف سے ای میل آئی کہ ان کے پاس سبھی انٹرنیشنل اسٹوڈینٹس کے لئے لانڈری بیگ رکھے ہیں جو ہم وہاں جا کر حاصل کر سکتے ہیں۔
اس دفعہ عید کی چھٹیاں زیادہ تھیں اور ویسے بھی بہت سارے عزیز و اقارب عمرہ ادا کرنے آئے ہوئے تھے تو میں بھی چلا گیا تھا۔ الحمد للہ عمرہ بھی ادا کیا اور سب سے ملاقات بھی ہو گئی۔