الوداعی تقریب محفلین کے لیے آخری اشعار

محمداحمد

لائبریرین
معاملہ عشق اور شیریں کا ہوتا فرہاد بیچ میں کیوں نہ کودے ۔یہ بھی کبھی ہو سکتا ہے؟
وہ بے چارہ بقول غالب، سرگشتہِ خمارِ رسوم و قیود تھا۔ اس لئے ہم نے غیر رسمی شعر میں، رسمی اینٹری کو قابلِ اعتنا نہیں جانا۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب ظہیر بھائی، بالآخر دیوان ٹرانسپورٹ آپ کے ہاتھ لگ ہی گئی۔ کیا آپ نے خریدا یا صرف ورق گردانی کرکے چھوڑ دیا؟ آپ کو اس کی تلاش تو کافی عرصے سے تھی۔ :)
آپ کو شکاگو میں یہ کتاب مل گئی، مجھے تو لاہور میں بھی یہ نہیں مل پائی تھی۔ :)
خریدی نہیں ، نبیل بھائی ۔ میرا اس کتاب سے پہلا اور آخری تعارف بہت سالوں پہلے شکاگو کے "کتاب گھر" میں ہوا تھا۔ کتاب کا نام دلچسپ نظر آیا تو اٹھا کرکچھ دیر ورق گردانی کی تھی ۔ وہیں سے کچھ اشعار (بلکہ اشعار کے خاکے) ذہن میں رہ گئے۔ ایک دلچسپ قطعہ میں نے اُس مراسلے میں لکھا ہے کہ جس کا ربط آپ نے اوپر اپنے مراسلے میں دیا۔ :)
عموماً شاعری کی کتابیں کم تعداد ہی میں چھپتی ہیں اور اکثر کتب کیے دوسرے ایڈیشن کی نوبت نہیں آتی۔ پچھلے سال ستمبر میں شکاگو گیا تھا تو پتہ چلا تھا کہ کتاب گھر بند ہو گیا ہے۔ ورنہ معلوم کیا جاسکتا تھا کہ یہ کتاب اب بھی ان کے پاس دستیاب ہے یا نہیں ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی! :) :) :)

اس ظالم نے تو مستقبل کے ٹکڑے کر نے کے ساتھ ساتھ وزن کو بھی خفیف کر دیا۔
ہم نے کچھ اس قسم کا ورژن سنا تھا۔

پہلے اُس نے مُس کہا، پھر تق کہا، پھر بل کہا
اس طرح ظالم نے مستقبل کے ٹکڑے کر دیے
:) :) :)
جی احمد بھائی ، اس قسم کے اشعار عموماً کئی مختلف صورتوں میں ملتے ہیں اور ان کے شاعر بھی اکثر نامعلوم ہوتے ہیں ۔ آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ عوام میں گردش کرنے والا کوئی شعر جب کسی ٹرک یا بس ڈرائیور کے ہاتھوں سے ہوتا ہوا جنابِ پینٹر کے پاس پہنچتا ہوگا تو اس کی آخری شکل کیا بنتی ہوگی۔ گمان اغلب ہے کہ کاتب حضرات کی طرح پینٹر حضرات بھی حسبِ مقدور ان اشعار کی اصلاح کے کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالتے ہوں گے۔:)
 

یاز

محفلین
جاسمن بہن کے نام --- حافظ شیرازی کا ایک عربی شعر

حماک اللہ عن شر النوائب
جزاک اللہ فی الدارین خیرا
(خدا تجھے آفات کے شر سے محفوظ رکھے
خدا تجھے دونوں جہانوں میں نیکیوں سے نوازے).
 

یاز

محفلین
مریم افتخار
نطق کو سو ناز ہیں تیرے لبِ اعجاز پر
محوِ حیرت ہے ثریّا رفعتِ پرواز پر
نیز
جن کو افزائش منطق نے کیا ہو تخلیق
ایسے عقدے بھی کہیں اہل نظر کھُلتے ہیں
فہم و ابلاغ کوئی کھیل نہیں ہے اخترؔ
خونِ دل دینے سے اسرار ہنر کھُلتے ہیں
 

یاز

محفلین
سیما علی
ہمارے بھی دم سے بڑی رونقیں ہیں
سلامت ترے بادہ خانے ہیں ہم سے

بہاروں کی نبضیں ہیں ممنونِ انجمؔ
چمن ہم سے ہیں، آشیانے ہیں ہم سے
 

جاسمن

لائبریرین
جاسمن بہن کے نام --- حافظ شیرازی کا ایک عربی شعر

حماک اللہ عن شر النوائب
جزاک اللہ فی الدارین خیرا
(خدا تجھے آفات کے شر سے محفوظ رکھے
خدا تجھے دونوں جہانوں میں نیکیوں سے نوازے).
آمین!
ثم آمین!
یا ربّ العالمین!
جزاک اللہ خیرا کثیرا
اللہ پاک یہی دعائیں آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے بھی قبول فرمائے۔ آمین!
 

یاز

محفلین
عبداللہ محمد صاب واسطے کج مزید

اسی نہیں چھڈنا اپنے شوقاں نو
اگ لگدی اے تے لگدی رہے لوکاں نو
نیز
گرمی گواہ اے
چٹا رنگ تباہ اے
خیر سانوں کی فکر
ساڈا کیہڑا عیدوں بعد ویاہ اے
 
Top