محفلین کے لیے آخری اشعار

عبدالقیوم چوہدری
یہ بھی کوئی مسئلہ ہے جو کہ زیرِ غور ہے؟
رو سیاہ پہلے تھا اک اب رو سیاہ اک اور ہے
آپ کے ہوتے ہوئے اک اور مصیبت پال لی
آپ کے محبوب کے دل کا بڑا ہی زور ہے
ذکرِ بیگم سے جُڑا ہے سوز بھی اور ساز بھی
ذکرِ بیگم گر نکالو، شاعری پھر بور ہے

:rolleyes:
 
سمجھ ککھ نہیں آیا چس پوری آئی اے۔ جو وی آکھیا جے سیم ٹو یو۔۔۔
پہلاں میں شعر دی پنجابی تشریح لئی پیڈل مارن لگی سی کہ خیال آیا کہ ملدا جلدا مفہوم پہلاں وی کتے لکھیا اے۔ آ ویکھو:
عبداللہ محمد:
سنجیدہ ترین حالات میں بندے کو نہ صرف ہنسا دینے بلکہ بِنا ایکٹ کِیے ہی بندے کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دینے کے فن میں طاق ہیں۔ ان کی یہی خوبی متاثر کُن بھی ہے۔ ان کا مزاح معیاری ہوتا ہے۔ اردو محفل استعمال کرتے ہوئے جب جب میں بہت زیادہ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوئی اوردیر تک ہنستی رہی حتی کہ گھر والوں نے بھی پوچھا کہ اس قدر مزاحیہ بات ہمیں بھی بتائی جائے تو اس کے پیچھے موصوف کا ہی ہاتھ تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ علم نہیں، سعود بھائی ۔ بہت پہلے شکاگو میں کتابوں کی ایک دکان پر "دیوانِ ٹرانسپورٹ " کی کھڑے کھڑے ورق گردانی کی تھی۔ اس کے دو چار "اشعار" مزیدار لگے اور ذہن میں رہ گئے۔ یہ بھاری بھرکم شعر ان میں سے ایک ہے۔محفلین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے آپ صاحبان کی نذر کردیا۔:)

بہت خوب ظہیر بھائی، بالآخر دیوان ٹرانسپورٹ آپ کے ہاتھ لگ ہی گئی۔ کیا آپ نے خریدا یا صرف ورق گردانی کرکے چھوڑ دیا؟ آپ کو اس کی تلاش تو کافی عرصے سے تھی۔ :)
آپ کو شکاگو میں یہ کتاب مل گئی، مجھے تو لاہور میں بھی یہ نہیں مل پائی تھی۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
نبیل ابن سعید

پہلے کہا مُس ، پھر کہا تق اور پھر بِل کہا
یوں اُس ظالم نے مرے مستقبل کے ٹکڑے کردیے

(شاعر اور وزن نامعلوم)
:):):)

ظہیر بھائی! :) :) :)

اس ظالم نے تو مستقبل کے ٹکڑے کر نے کے ساتھ ساتھ وزن کو بھی خفیف کر دیا۔
ہم نے کچھ اس قسم کا ورژن سنا تھا۔

پہلے اُس نے مُس کہا، پھر تق کہا، پھر بل کہا
اس طرح ظالم نے مستقبل کے ٹکڑے کر دیے
:) :) :)
 
ظہیر بھائی! :) :) :)

اس ظالم نے تو مستقبل کے ٹکڑے کر نے کے ساتھ ساتھ وزن کو بھی خفیف کر دیا۔
ہم نے کچھ اس قسم کا ورژن سنا تھا۔

پہلے اُس نے مُس کہا، پھر تق کہا، پھر بل کہا
اس طرح ظالم نے مستقبل کے ٹکڑے کر دیے
:) :) :)
کوئی ایسا ورژن بھی لاتے کہ مستقبل ٹکڑے ہونے سے بچ جاتا! :D
 
Top