صابرہ امین

لائبریرین
یہ آواز کہاں سے آ رہی
؀؀؀؀؀؀
یہ چاند سا روشن چہرہ زلفوں کا رنگ سنہرا
یہ جھیل سی گہری آنکھیں کوئی راز ہے ان میں گہرا
تعریف کروں کیا اس کی جس نے تمہیں بنایا؟
لیجیے ، آپ نے دل خو ش کر دیا۔۔ میرا پسندیدہ گانا ہوا کرتا تھا!
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

عجیب سرپھرے سے بول ہیں
مدتوں کے بعد ہم سر پھرے سے ہو گئے ہیں :rollingonthefloor: :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ظاہری بول سر پھرے ہیں مگر بٹیا ہماری بہت سمجھ دار ہیں ۔۔
ہمارا السلام علیکم سب محفلین کی خدمت میں ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
گھوم پھر کر یہیں آنا ہوتا ہے ۔ آداب سیما علی آپا۔۔ کیا حال چال ہیں؟
ضروری ہے جواب دینا سلام کا ۔۔جیتی رہیے شاد و آباد رہیے ۔ شکر الحمد للہ بٹیا اب بہت بہتر یاد آگیا جب آپ سے بات ہوئی تو خاصی طبعیت ٹھیک نہیں تھی اور آواز بہت خراب تھی گلا بہت بیٹھا ہوا تھا ۔۔۔آپ بتائیے امین میاں اور بچے کیسے ہیں ۔۔اللہ اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
شالیمار باغ ابھی پی ٹی وی پر دکھا رہے تھے ۔۔ہم میکائیل کو بتا رہے تھے کہ یہ لاہور میں ہے ۔۔
شالیمار باغ کے نام کے حوالے سے کئی کہانیاں موجود ہیں ۔ تاریخ دان بتاتے ہیں کہ ابتدا میں اس باغ کا نام’’ شعلہ ماہ ‘‘رکھا گیا تھا۔ جس کے معنی ’’چاند کی روشنی ‘‘کے ہیں ۔ یہ نام اس باغ کی خوبصورتی کی وجہ سے رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں اس باغ کا نام شعلہ ماہ سے بگڑ کر شالیمار پکارا جانے لگا۔
مغل فنِ تعمیر پانچویں مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے دور میں اپنے عروج پر تھا۔ شالیمار باغ بھی اسی دور میں تعمیر ہوا۔ گرینڈ ٹرنک روڈ کی یہ جگہ جہاں آج باغ واقع ہے
 

سیما علی

لائبریرین
زمینی جنت کا یہ ٹکڑا یعنی شالیمار باغ ۔۔ آج اپنے آپ میں بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے ۔ یونیسکو نے 80کی دھائی میں شالامار باغ کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔ عالمی ثقافتی ورثہ ہونے کی وجہ سے اس باغ کو سالانہ گرانٹ بھی دی جاتی ہے ۔ باغ کی حالت زار دیکھ کر نہیں لگتا کہ اس پر کئی دھائیوں سے ایک ٹکا بھی خرچ کیا گیا ہے ۔افسوس صد افسوس ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
رحمت ہو اللہ تعالیٰ کی آپ پر اور آپکے اہل خانہ پر ۔۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
Top