وزیراعظم عمران خان کی 20 رکنی کابینہ کا اعلان

عثمان

محفلین
مشرف دور میں بھی وزیر ریلوے رہا ہے، اور اب بھی کوئی وزارت تو اسے دینی ہی تھی۔ آخر کچھ تو معاوضہ لینا تھا اتنا عرصہ سے ساتھ دینے کا۔ :)
وزیر تو یہ ہر دور میں رہا ہے۔ تاہم اب یہ حکمران جماعت کا حصہ بھی نہیں اور اس کی پارٹی کی سیٹ بھی ایک ہے۔ پھر ناجانے ایسی اہمیت دینے کی کیا ضرورت آن پڑی۔
 
زیک

مسافر
عبدالقیوم چوہدری ٹویٹر پر غلام سرور خان کے بارے میں نوے کی دہائی میں سمگلنگ کا الزام سنا۔ مجھے اس کا کچھ غلط کارروائیوں میں ملوث ہونا تو یاد پڑتا ہے لیکن سمگلنگ نہیں۔ آپ کی کیا معلومات ہیں؟
 
عبدالقیوم چوہدری ٹویٹر پر غلام سرور خان کے بارے میں نوے کی دہائی میں سمگلنگ کا الزام سنا۔ مجھے اس کا کچھ غلط کارروائیوں میں ملوث ہونا تو یاد پڑتا ہے لیکن سمگلنگ نہیں۔ آپ کی کیا معلومات ہیں؟
سرور خان کے ذاتی سٹاف کا ایک بندہ کسی وقت میں اچھا دوست اور خبری رہا ہے۔ اب اس سے میل ملاقات بہت کم ہو گئی تو تازہ ترین بھی سنی سنائی ہی ہوتی ہے۔

مشرف کے زمانے کے شروع تک تو مختلف دھندوں کی سرپرستی ان سے منسوب تھی، لیکن مشرف ایرا کے دوران ان دونوں بھائیوں (بھائی تحصیل ناظم رہا اور پھر ایم پی اے) نے علاقے میں پلازے، پمپس, سی این جی سٹیشنس بنائے، علاوہ ازیں ہاؤسنگ کالونیوں میں ان ڈائریکٹ سرمایہ کاری، زرعی رقبے خریدنے اور پھر انھیں کمرشل ڈیکلئیر کروانے میں ملوث رہے ہیں۔

اتنا کچھ جائز کر لینے کے بعد کسی دو نمبر دھندے میں فی الحال میری ذاتی معلومات کی حد تک براہ راست ملوث نہیں۔ البتہ ٹیکسلا کے ساداتوں کی ایک بڑی تعداد (اس کے ووٹر) ڈرگز، ڈرنکس اور قحبہ گری میں ملوث ہے تو ان کو چھتری مہیا کیے ہوئے ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
غیر جانبدارانہ نظر سے کابینہ میں کتنے افراد ہیں جن کا ماضی بے داغ ہے؟
اگر ان میں سے کوئی کرپٹ یا چور، ڈاکو، لٹیرا ، قاتل، بدمعاش تھا تو حکومت کو چاہیے تھا کہ ان پر مقدمہ چلا کر جیل بھیج دیتی۔پنجاب، سندھ، وفاق میں 10 سال ن لیگ اور پی پی کی حکومت تھی، ان میں سے کتنوں پر کیس ہوا اور کتنوں پر مقدمہ چلا ؟
یا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ اس کابینہ میں کتنے افراد پہلے حکومت کا حصہ نہیں رہے ؟؟؟؟؟
 
وجی

لائبریرین
یہ کھیل کو کس وزارت میں رکھا ہے
یا پھر اس سیاسی کھیل میں کھیل کے ساتھ کھیلتے رہینگے۔
 
وزارتِ کھیل، تعلیم، صحت 18ویں ترمیم کے بعد سے صوبائی انتظامیہ کے تحت ہیں۔
عمران خان نے شفقت محمود کو وزارتِ تعلیم دی تو ہے، مگر وہ اس وزارت کے تحت کیا کرے گا، یہ ابھی واضح ہونا باقی ہے۔ کیا اس کا کام صرف صوبائی محکموں سے رپورٹس لینا ہو گا؟ کیونکہ مرکز میں یہ محکمہ موجود نہیں ہے۔
 
ربیع م

محفلین
اگر ان میں سے کوئی کرپٹ یا چور، ڈاکو، لٹیرا ، قاتل، بدمعاش تھا تو حکومت کو چاہیے تھا کہ ان پر مقدمہ چلا کر جیل بھیج دیتی۔پنجاب، سندھ، وفاق میں 10 سال ن لیگ اور پی پی کی حکومت تھی، ان میں سے کتنوں پر کیس ہوا اور کتنوں پر مقدمہ چلا ؟
یا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ اس کابینہ میں کتنے افراد پہلے حکومت کا حصہ نہیں رہے ؟؟؟؟؟
یااااااااااااار
میرا سوال دیکھیں اور اپنا جواب ملاحظہ فرمائیں.اپ کے جواب پر تبصرہ نہیں کرتا.
میں نے غیرجانبدارانہ ذرائع (یقینا پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے علاوہ) کے حوالے سے پوچھا ہے کہ ان کی اس کابینہ کے متعلق کیا رائے ہے.
اگر آپ نے پی ٹی آئی کی جانب سے ہی موقف پیش کرنا تھا تو بتا دیجیے کہ فلاں فلاں بندہ کرپٹ نہیں ہیں یا سبھی کرپٹ نہیں ہیں وغیرہ وغیرہ
ایسے جذباتی ہو کر بالخصوص جب کسی نے اعتراض داغا بھی نہ ہو دفاع کرنا تو....
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
اگر ان میں سے کوئی کرپٹ یا چور، ڈاکو، لٹیرا ، قاتل، بدمعاش تھا تو حکومت کو چاہیے تھا کہ ان پر مقدمہ چلا کر جیل بھیج دیتی۔پنجاب، سندھ، وفاق میں 10 سال ن لیگ اور پی پی کی حکومت تھی، ان میں سے کتنوں پر کیس ہوا اور کتنوں پر مقدمہ چلا ؟
یا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ اس کابینہ میں کتنے افراد پہلے حکومت کا حصہ نہیں رہے ؟؟؟؟؟
موجودہ صورتحال میں اگر کسی کی نسلوں تک کی چھان بین کروانی ہوتو اسے PTI میں کسی عہدے کیلئے صرف نامزد کردیا جائے تو میڈیا اور دانشور اسکی 7 نسلوں تک کا سب کچھ جوکہ اس کو بھی پتہ نہی ہوتا وہ بھی نکال کر لے آئینگے۔ جبکہ پہلے وہی شخص بالکل سچا، ایماندار، نیک اور پاکباز ہوتا ہے۔
 
کیا الزام جھوٹے ہیں؟
 
جاسم محمد

محفلین
اگر آپ نے پی ٹی آئی کی جانب سے ہی موقف پیش کرنا تھا تو بتا دیجیے کہ فلاں فلاں بندہ کرپٹ نہیں ہیں یا سبھی کرپٹ نہیں ہیں وغیرہ وغیرہ
لیگیوں کے نزدیک سارے ہی کرپٹ ہیں مگر ان کے خلاف عدالت میں جانے کی کوشش نہیں کرتے کیونکہ پلے کچھ نہیں ہے۔
 
زیک

مسافر
الزام سچے ہیں تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا کر قانونی کاروائی کریں۔ عمران خان نواز شریف کے خلاف عدالت گئے تھے۔ خالی الزام لگا کر فارغ نہیں ہوئے تھے۔
کیا سیاست میں صرف عدالت کے ذریعہ ہی سب کچھ ہو گا؟ کیا ریپیوٹ اہم نہیں ہے؟

بزدار نے تو دیت دے کر مانا ہے کہ وہ قتل کا مجرم ہے۔ اس کے بارے میں کیا کہیں گے؟
 
جاسم محمد

محفلین
Relativism ایک انتہائی بری عادت ہے جو کوٹ کوٹ کر لوگوں میں بھری ہوئی ہے
جب عمران خان نواز شریف پر الزام لگاتے تھے تو لیگی کہتے تھے ہم نہیں مانتے، عدالت جاؤ، وہ فیصلہ کرے گی۔ عدالت نے فیصلہ سنا دیا تو کہنے لگے ہم نہیں مانتے، عوام فیصلہ کرے گی۔ عوام نے الیکشن میں فیصلہ سنا دیا تو کہنے لگے ہم الیکشن نتائج کو نہیں مانتے، عدالت فیصلہ کرے۔ o_O
 
Top