وزیراعظم عمران خان کی 20 رکنی کابینہ کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی نئی وفاقی کابینہ تشکیل دے دی

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کی سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے، کابینہ میں 15 وفاقی وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزرا پیر کی صبح ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے.
Dk4gDvCXgAAyrVI.jpg-large.jpg

فواد چوہدری کے ٹویٹ کے مطابق سینیٹر فروغ نسیم کو قانون اور انصاف کی وزارت دی جا رہی ہے، شیریں مزاری کو وزارت انسانی حقوق، فواد احمد کو اطلاعات و نشریات، اسد عمر خزانہ، شیخ رشید احمد کو ریلوے، پرویز خٹک کو دفاع اور نورالحق قادری کو وزارت مذہبی امور سونپی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ غلام سرور خان کو پیٹرولیم، طارق بشیر چیمہ کو ریاستی اور سرحدی امور، زبیدہ جلال کو دفاعی پیداوار، عامر محمود کیانی کو صحت، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، شفقت محمود کو وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، فہمیدہ مرزا کو بین الصوبائی رابطہ اور خالد محمود صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان سونپے جائیں گے۔
 
537165_417570_updates.jpg

وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام اور ان کی وزارتوں کی منظوری دے دی۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہیں جبکہ وزرا پیر کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

وفاقی وزراء
ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کو قانون و انصاف اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ چوہدری طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران، نورالحق قادری وزیر مذہبی امور، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، غلام سرور خان وزیر پیٹرولیم ڈویژن، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار اور فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک وزیر دفاع، اسد عمر وزیر خزانہ، ریونیو اوراقتصادی امور ، شیخ رشید وزیر ریلوے، فہمیدہ مرزا وزیر بین الصوبائی رابطہ، عامر محمود کیانی وزیر قومی ہیلتھ سروس ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور شفقت محمود کو وزیر فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ کی وزارت دی گئی۔

وزیراعظم کے مشیران
اس کے علاوہ شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داؤد کامرس اینڈ انڈسٹری ،ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، امین اسلم ماحولیات اور بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان وزارت داخلہ اور وزارت توانائی کا قلم دان اپنے پاس رکھیں گے۔
لنک
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی نئی وفاقی کابینہ تشکیل دے دی

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کی سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے، کابینہ میں 15 وفاقی وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزرا پیر کی صبح ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے.
Dk4gDvCXgAAyrVI.jpg-large.jpg

فواد چوہدری کے ٹویٹ کے مطابق سینیٹر فروغ نسیم کو قانون اور انصاف کی وزارت دی جا رہی ہے، شیریں مزاری کو وزارت انسانی حقوق، فواد احمد کو اطلاعات و نشریات، اسد عمر خزانہ، شیخ رشید احمد کو ریلوے، پرویز خٹک کو دفاع اور نورالحق قادری کو وزارت مذہبی امور سونپی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ غلام سرور خان کو پیٹرولیم، طارق بشیر چیمہ کو ریاستی اور سرحدی امور، زبیدہ جلال کو دفاعی پیداوار، عامر محمود کیانی کو صحت، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، شفقت محمود کو وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، فہمیدہ مرزا کو بین الصوبائی رابطہ اور خالد محمود صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان سونپے جائیں گے۔
اس اکاؤنٹ کے ساتھ نیلا ٹک نہیں آ رہا یہ اصلی ہی ہے؟
 
2 وزارتیں کپتان نے اپنے پاس رکھی ہیں تے 5 سال رولا پایا ہویا سی کہ نواز شریف اپنے پاس وزارتیں کیوں رکھتا ہے-
 
کچھ سننے میں آیا تھا کہ شعیب سڈل کو بھی آگے لایا جا رہا ہے۔ کہیں بعد میں داخلہ اسے دے دی جائے۔
ویسے ہی ایک شک۔

جس طرح کے کابینہ کے نام ہیں اور جہاں سے نام آئے لگتے ہیں مشکل ہی ہے کہ وہ اب داخلہ وغیرہ کا تکلف برداشت کریں گے-
 
یاز

محفلین
ہم نئی کابینہ میں شامل ہونے والے تمام متوقع وزراء کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
 
Top