وزیراعظم عمران خان کی 20 رکنی کابینہ کا اعلان

ناقدین کو وزیر اعلیٰ پنجاب، نامزد چیئرمین پی سی بی ،وفاقی وزارتوں میں میرٹ نہیں مل رہا۔ یہ پھر ٹھیکے ہیں
ٹھیکے اس طرح دیے جاتے ہیں؟
ناقدین ہی کو کیوں؟
انصافین کو کیوں نہیں؟
وہ کیوں "پٹواریوں" کی طرح ہر غلط کام کو بھی جسٹفائی کرنے لگے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ٹھیکے اس طرح دیے جاتے ہیں؟
ناقدین ہی کو کیوں؟
انصافین کو کیوں نہیں؟
وہ کیوں "پٹواریوں" کی طرح ہر غلط کام کو بھی جسٹفائی کرنے لگے ہیں۔
ٹھیکے دینے کا سوچا ہے۔ دئے نہیں ۔ لمبا پروسیجر ہے۔ میڈیا کے شور اور سوشل میڈیا پر مخالفت کے بعد دیکھتے ہیں کیا صورت نکلتی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ صرف اپنے لوگوں کو ایک جواز دینے کے لیے کہا۔
سیاسی مقدمات میں معاملہ دیت پر ختم نہیں ہوتا۔ دیت دینے کا مطلب ہے کہ قاتل ہونا تسلیم کیا ہے۔
جیو کے اینکر شاہ زیب خانزداہ نے کل کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ جس عثمان بزدار کا نام قتل کے مقدمہ میں آیا۔ یہ وہ والا عثمان بزدار نہیں ہے۔ :sneaky:بلکہ کوئی اور شخص ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہاں آپ غلط ہیں۔ کرنے لگے ہیں نہیں بلکہ ہمیشہ سے کرتے رہے ہیں
کم از کم میں نے اس کا دفاع کبھی نہیں کیا
U-Turn-Sign-K-7180.gif
 
جاسم محمد

محفلین
ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی مراد ہیں شاید۔
جی یہی ہیں۔ ناقدین نے 3 دن سے آسمان سر پر اٹھایاہوا ہے کہ جس شخص کو کمپیوٹر چلانا نہیں آتا وہ آئی ٹی کا وزیرکیسے لگ گیا؟ وہ پہلے یہ بتائیں کہ جس کو ملک چلانا نہیں آتا وہ تین بار وزیر اعظم کیسے بن گیا؟
 
زیک

مسافر
لوگ شیخ رشید کو وزیر ریلوے بنانے کی وجہ پوچھ رہے تھے۔

شیخ صاحب فوجی کمپنیوں کو ٹھیکے دے رہے ہیں جو سی پیک سے متعلقہ ہیں۔

فوج کا کیا کام ٹھیکے سے؟
پھر لوگ کمپنی لمیٹڈ کہیں تو اس پر بھی ناراضگی۔
کیا یہ میرٹ تھا، جس کا ذکر عمران خان نے کیا؟
آج شاید بچوں کو یاد نہ ہو لیکن این ایل سی اسی کی دہائی میں منشیات کے کاروبار کے لئے بہت مشہور تھی۔ خیبر سے کراچی تک ان کا یہی کام تھا
 
سین خے

محفلین
جی یہی ہیں۔ ناقدین نے 3 دن سے آسمان سر پر اٹھایاہوا ہے کہ جس شخص کو کمپیوٹر چلانا نہیں آتا وہ آئی ٹی کا وزیرکیسے لگ گیا؟ وہ پہلے یہ بتائیں کہ جس کو ملک چلانا نہیں آتا وہ تین بار وزیر اعظم کیسے بن گیا؟

خان صاحب نے معیارات خود ہی اونچے کئے ہیں۔ ان کا ہر وقت کہنا ہے کہ وہ اداروں کو میرٹ پر تقرریاں کرنے کا پابند بنائیں گے۔ جب وہ وزارتوں کے معاملے میں سمجھوتہ کر گئے تو لوگ انگلیاں تو اٹھائیں گے۔ یہ معاملہ تو ان کے ہاتھ میں تھا۔ اداروں میں پورا دن جھانکنا تو ویسے ہی ناممکن سی بات تھی لیکن خیر اگر وہ خود بہترین مثال قائم کرتے تو باقی سب بھی ان کی تقلید شائد کر لیتے۔
فروغ نسیم کو لے لیں۔ جو شخص high treason کے مرتکب ہونے والے شخص کا وکیل رہا ہو اسے کیا قانون اور انصاف کی وزارت دی جانی چاہئے تھی؟
 
جاسم محمد

محفلین
فروغ نسیم کو لے لیں۔ جو شخص high treason کے مرتکب ہونے والے شخص کا وکیل رہا ہو اسے کیا قانون اور انصاف کی وزارت دی جانی چاہئے تھی؟
انہی بھرتیوں کی وجہ سے مخالفین تنقید کرتے ہیں کہ یہ مشرف کی کابینہ ہے۔ فواد چوہدری کو دیکھ لیں جو ماضی میں مخالف جماتوں کا ترجمان رہا ہےاور اب تحریک انصاف کا انفارمیشن منسٹر ہے۔بہت افسوس کے ساتھ یہی پاکستانی سیاست ہے
 
فاتح

لائبریرین
جی یہی ہیں۔ ناقدین نے 3 دن سے آسمان سر پر اٹھایاہوا ہے کہ جس شخص کو کمپیوٹر چلانا نہیں آتا وہ آئی ٹی کا وزیرکیسے لگ گیا؟ وہ پہلے یہ بتائیں کہ جس کو ملک چلانا نہیں آتا وہ تین بار وزیر اعظم کیسے بن گیا؟
پچھلی والی بی بی کو آتا تھا کمپیوٹر چلانا؟
ہم آئی ٹی والوں کی بدقسمتی ہے کہ قمر زمان کائرہ، لطیف کھوسہ، راجا پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، انوشہ رحمان، اور اب یہ خالد مقبول وغیرہ میں سے کون آئی ٹی کی الف بے بھی جانتا ہے جنھیں آئی ٹی کی وزارت تھما دی جاتی ہے۔ پھر کہتے ہیں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری ترقی نہیں کرتی۔ :(
 
ربیع م

محفلین
غیر جانبدارانہ نظر سے کابینہ میں کتنے افراد ہیں جن کا ماضی بے داغ ہے؟
میرے اس سوال پر کسی کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں آیا.
اس سلسلے میں رؤف کلاسرہ کا ایک کالم نظروں سے گزرا یاد رہے کہ کلاسرہ صاحب تحریک انصاف کے حامیوں میں شمار ہوتے ہیں.
اہل محفل کا اس کالم کے بارے میں کیا خیال ہے؟
عمران خان اور راج نیتی کا کھیل
 
میں نے تو سوچ لیا ہے کہ ان سارے تجزیوں، تبصروں کو چھوڑ کر آرام سے بیٹھ جایا جائے۔ ایک امید جان بوجھ کر رکھی ہوئی تھی، کہ تحریکی احباب "نئے پٹواری" ثابت نہیں ہوں گے۔ وہ بھی اب دم توڑتی جا رہی ہے۔
اور ہر غلط بات کا جواز دینے والا بابا کوڈا روحانی پیشوا ثابت ہو رہا ہے، جبکہ اپنے حامیوں میں سے تنقید کرنے والے بھی گالیوں اور لعن طعن کے مستحق ٹھہر رہے ہیں۔
میں یہ پٹواری، وغیرہ وغیرہ والی اصطلاح کے خلاف ہوں، اسی لیے کوٹ میں لکھا ہے۔ تاکہ تحریکی احباب سمجھ سکیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
اور ہر غلط بات کا جواز دینے والا بابا کوڈا روحانی پیشوا ثابت ہو رہا ہے، جبکہ اپنے حامیوں میں سے تنقید کرنے والے بھی گالیوں اور لعن طعن کے مستحق ٹھہر رہے ہیں۔
ایسا نہیں ہے۔ عثمان بزدار کی نامزدگی کے بعد تنقید کی لہر تحریک اںصاف کے اپنے سپورٹرز کے اندر سے اٹھی تھی۔اتنا پریشر ڈالا کہ وزیر اعظم کو بنفس نفیس میدان میں اتر کر ان کا نام صاف کرنا پڑا۔
 
ایسا نہیں ہے۔ عثمان بزدار کی نامزدگی کے بعد تنقید کی لہر تحریک اںصاف کے اپنے سپورٹرز کے اندر سے اٹھی تھی۔اتنا پریشر ڈالا کہ وزیر اعظم کو بنفس نفیس میدان میں اتر کر ان کا نام صاف کرنا پڑا۔
یہ اس کو بتائیے جو سوشل میڈیا استعمال نہ کرتا ہو۔

سارا شور مخالفین نے ڈالا۔ انصافی احباب میں ایسے لوگ آٹے میں نمک کے برابر تھے۔ ٹویٹر اور فیس بک پر کافی انصافی احباب کو فالو کرتا ہوں۔
 
جاسم محمد

محفلین
سارا شور مخالفین نے ڈالا۔ انصافی احباب میں ایسے لوگ آٹے میں نمک کے برابر تھے۔ ٹویٹر اور فیس بک پر کافی انصافی احباب کو فالو کرتا ہوں۔
تنقید کرنے والوں میں بابا کوڈا بھی شامل تھا۔ مجھے اب اس کی وہ پوسٹ نہیں مل رہی (شاید معاملہ کلیئر ہونے کے بعد اس نے ڈیلیٹ کر دی)۔ بہرحال ہر فارم پر تنقید کا طوفان تھا کہ عمران خان 100 ملین آبادی والے صوبے پنجاب سے ایک آدمی نہیں لا سکے جس کا ماضی بے داغ ہو۔
 
یہ سارا طوفان مخالفین کا اٹھایا ہوا تھا۔ اور انصافی احباب کی جانب سے طرح طرح کے جواز پیش کیے جا رہے تھے۔ جن میں سر فہرست ہر جگہ فٹ ہو جانے والا جواز، کہ "ن لیگ میں تھا تو کسی کو اعتراض نہیں تھا، اب سب اعتراض کر رہے ہیں۔"
 
ایسا نہیں ہے۔ عثمان بزدار کی نامزدگی کے بعد تنقید کی لہر تحریک اںصاف کے اپنے سپورٹرز کے اندر سے اٹھی تھی۔اتنا پریشر ڈالا کہ وزیر اعظم کو بنفس نفیس میدان میں اتر کر ان کا نام صاف کرنا پڑا۔
آہو باجوہ نے گڈی بھر کے صافیاں وی نال ای ٹوریاں نیں۔
 
Top