وقت کی ہر گھات کی ہوں معترف

La Alma

لائبریرین
وقت کی ہر گھات کی ہوں معترف
پل، گھڑی، اوقات کی ہوں معترف

رازِ قدرت ہے چُھپا اضداد میں
سو نفی اثبات کی ہوں معترف

جو عیاں ہے جستجو اُس کی نہیں
غیب کی ہر بات کی ہوں معترف

آبِ کوثر جان کر پیتے ہیں مے
نیتِ سادات کی ہوں معترف

تلخیِ ایّام کا شکوہ نہیں
خوئے تسلیمات کی ہوں معترف

ہو گئی اپنے پرائے کی خبر
گردشِ حالات کی ہوں معترف

ہار میں اپنی ہی اُس کی جیت تھی
آج بھی اُس مات کی ہوں معترف

آنسو بن کر بہہ گئی برفاب رُت
حدّتِ جذبات کی ہوں معترف

خود شناسائی کی لذّت دے گئے
درد کے لمحات کی ہوں معترف

کون المٰی اُنؐ سے بڑھ کر ہے حسیں
فخرِ موجودات کی ہوں معترف


 

La Alma

لائبریرین
یہاں بن کے آنسو زیادہ بہتر بیان ہو گا۔
آپ درست فرما رہے ہیں . بہت شکریه
یہاں "چھپ گیا" زیادہ رواں ہو گ
روانی تو بہتر ہو جاتی ہے لیکن شعر کا مفہوم بدل جائے گا . چھپ گیا بمعنی اوجھل ہو گیا ، ہو جائے گا . جبکہ یہاں "مخفی ہے " کے معنوں میں استعمال ہوا ہے .
باقی تمام اشعار بہت اچھے ہیں
آپ کا بہت شکریہ . آئندہ بھی اپنی رائے سے نوازتے رہیں .
 

شزہ مغل

محفلین
وقت کی ہر گھات کی ہوں معترف
پل، گھڑی، اوقات کی ہوں معترف

رازِ قدرت ہے چُھپا اضداد میں
سو نفی اثبات کی ہوں معترف

جو عیاں ہے جستجو اُس کی نہیں
غیب کی ہر بات کی ہوں معترف

آبِ کوثر جان کر پیتے ہیں مے
نیتِ سادات کی ہوں معترف

تلخیِ ایّام کا شکوہ نہیں
خوئے تسلیمات کی ہوں معترف

ہو گئی اپنے پرائے کی خبر
گردشِ حالات کی ہوں معترف

ہار میں اپنی ہی اُس کی جیت تھی
آج بھی اُس مات کی ہوں معترف

آنسو بن کر بہہ گئی برفاب رُت
حدّتِ جذبات کی ہوں معترف

خود شناسائی کی لذّت دے گئے
درد کے لمحات کی ہوں معترف

کون المٰی اُنؐ سے بڑھ کر ہے حسیں
فخرِ موجودات کی ہوں معترف


یہ کس کی غزل ہے؟؟؟
اگر یہ آپ کی اپنی ہے تو
(آپ کی ہر بات کی ہوں معترف)
 
Top