السلام علیکم
ماشاء اللہ بہت عمدہ گفتگو ہے نئی اردو کی تاریخ سامنے ہے اور ہماری میزبان کو وقفوں کی دھن ہے ۔ ان خاتون کو چاہیے کہ جناب مستنصر حسین تارڑ یا طارق عزیز سے میزبانی کا طریقہ سیکھ لیں ۔ ایک قد آور شخصیت کی جدوجہد اور اور عالم خطاطی کو سمجھنے کے لئے انہیں کسی قابل میزبان کے ساتھ میزبانی...
السلام علیکم
ابھی تک پاکستان میں وہ لوگ زندہ ہیں اور ہمارے درمیان ہیں جنہوں پاکستان فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے۔ اور کچھ عرصہ کا عروج ہم نز دیکھا ہے۔ یقینا یہ شاید یورپی ممالک کی طرح سو فیصدی تاریخ تک تو نہیں پہنچے گا لیکن کچھ نہ کچھ تو بن جائے گا۔ والسلام
السلام علیکم جناب محمد صابر صاحب!
میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے اس سلسلہ میں ایک مدبرانہ رائے کا اظہار فرمایا اور ایک نووارد کے لئے اس راستے کا انتخاب کرنے میں ایک سمت کا دانشمندانہ مشورہ عطا فرمایا اسی سلسلہ سے متصل کہ ان زبانوں کو سیکھنے کے لئے کہاں یا کس سے رجوع کروں کہ جہاں سے شاید اردو...
السلام علیکم !
میں استاذان محفل کا شکر گزار ہوں کہ آپ حضرات نے وقت نکال کر خاکسار کی مدد کی، بات وہی ہے کہ آغاز ایک نووارد کے لئے کہاں سے اچھا رہے گا ؟ میں جس پروگرام کو میں بنانا چاہتا ہوں وہ تو یقینا ایک مدت کا انتظار ہو گا۔ لیکن آغاز کہاں سے کروں کہ سمجھ بھی سکوں کہ کر کیا رہا ہوں۔ والسلام
السلام علیکم
لگتا ہے علماء اردو محفل کسی خواب بے اعتنائی کی زد ہو گئے، امید ہے بیداری قریبی زمانہ میں ہو گی تو ضرور نگاہ کرم ہوگی خاکسار کی اس درخواست پر عنائت ہو گی۔ والسلام
السلام علیکم نبیل صاحب!
میں کروم کا نیا ورژن 121۔874۔0۔15 م کو استعمال کر رہا ہوں۔
اولین تو میرا مقصد پروگرامنگ سیکھنے کا ہے کہ مجھے ایک عرصہ سے ایک ڈیٹا بنک سافٹ وئیر کی ضرورت ہے جو کہ ہمارے گاہکوں کی تصاویر محفوظ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہوں۔ اسکے علاوہ کچھ خاص قسم کی کٹوتیاں ہیں جو کہ ہمارے...
السلام علیکم مکرم شمشاد صاحب! خاکسار کافی عرصہ سے بنام قیس اردو محفل کا صارف ہے لیکن کل چونکہ میں اپنے لاگ سے لاگ ان نہیں کرسکا تو میں نے آپشن دیکھی کہ فیس بک کا اکاونٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے تو میں نے اس کو استعمال کر لیا ۔
یہاں پر میں آپ کو اپنی دانست میں مطلع کرنا چاہوں گا کہ گوگل کروم...
السلام علیکم !
تمام دوستان محفل کو میری طرف سے آداب۔ میں میدان پروگرامنگ میں کچھ طبع آزمائی کرنا چاہتا ہوں جس کے لئے میں کسی ایک لینگوئیج کو نہیں سیکھنا چاہتا بلکہ پروگرامنگ سمجھنا اور سیکھنا چاہتا ہوں کیونکہ کسی ایک لینگوئیج کو سیکھ لینا شاید میری دانست میں ٹھیک نہیں اگر کوئی دوست اس سلسلہ میں...