پروگرامنگ کیسے سیکھی اور سمجھی جائے

Selahudin Munawar

محفلین
السلام علیکم !
تمام دوستان محفل کو میری طرف سے آداب۔ میں میدان پروگرامنگ میں کچھ طبع آزمائی کرنا چاہتا ہوں جس کے لئے میں کسی ایک لینگوئیج کو نہیں سیکھنا چاہتا بلکہ پروگرامنگ سمجھنا اور سیکھنا چاہتا ہوں کیونکہ کسی ایک لینگوئیج کو سیکھ لینا شاید میری دانست میں ٹھیک نہیں اگر کوئی دوست اس سلسلہ میں کچھ راہنمائی فرماسکیں تو شکر گزار رہوں گا۔
والسلام خاکسار قیس
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر پروگرامنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو کسی نہ کسی پروگرامنگ لینگویج کو سیکھنا ضروری ہوگا۔ لیکن اکثر پروگرامنگ لینگویجز کی مبادیات ایک جیسی ہوتی ہیں۔ اس لیے اگر ایک پروگرامنگ لینگویج پر مہارت حاصل ہو جائے تو دوسری لینگویج سیکھنا مشکل نہیں رہتا۔
 

Selahudin Munawar

محفلین
السلام علیکم مکرم شمشاد صاحب! خاکسار کافی عرصہ سے بنام قیس اردو محفل کا صارف ہے لیکن کل چونکہ میں اپنے لاگ سے لاگ ان نہیں کرسکا تو میں نے آپشن دیکھی کہ فیس بک کا اکاونٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے تو میں نے اس کو استعمال کر لیا ۔
یہاں پر میں آپ کو اپنی دانست میں مطلع کرنا چاہوں گا کہ گوگل کروم میں اردو سپورٹ نہیں کررہا ہے اسوقت کیونکہ میرا لاگ ان اسم اردو میں ہے اس لئے میں نہیں لکھ سکا۔
بنا م مکرم نبیل صاحب!
محترم آپ کا شکریہ کہ آپ نے اپنی ماہرانہ رائے سے نوازا کیا آپ کسی ایسی ایک لینگوئیج کو بابت راہنمائی فرما سکتے ہیں کہ جس کو مجھ جیسے کند ذہن بھی با آسانی سیکھ سکیں؟ کیونکہ شوق تو مجھے ہے لیکن کام کی وجہ سے اتنا وقت نہیں کہ کسی انسٹی ٹیوٹ میں جا کر سیکھ سکوں۔ اسکے لئے اگر کچھ مواد اردو میں مہیا ہو تو اسکی طرف راہنمائی فرماویں اگر کسی صاحب کے پاس اردو میں اس سلسلہ میں کچھ مواد ہو اور وہ اسے قیمتا خاکسار کو عنائیت کرنا پسند فرماویں تو خاکسار کو نہ صرف خوشی ہو گہ بلکہ شکر گزار رہوں گا۔
والسلام
قیس
 

نبیل

تکنیکی معاون
قیس، آپ کروم کا کونسا ورژن استعمال کر رہے ہیں؟ میں نے فورم کے اردو ایڈیٹر کو کروم پر ٹیسٹ کیا تھا اور یہ ٹھیک کام کر رہا تھا۔

پروگرامنگ لینگویج کے انتخاب کے بارے میں آپ کو ہر کوئی اپنی پسند کے مطابق مشورہ دے گا۔ پروگرامنگ ٹیوٹوریل کے اردو یا انگریزی میں ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ ٹیوٹوریل عام طور پر عام فہم زبان میں لکھے جاتے ہیں۔ آپ اگر کچھ تفصیل فراہم کریں کہ آپ کس مقصد کے لیے پروگرامنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں آپ کو بہتر معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
 

Selahudin Munawar

محفلین
السلام علیکم نبیل صاحب!
میں کروم کا نیا ورژن 121۔874۔0۔15 م کو استعمال کر رہا ہوں۔
اولین تو میرا مقصد پروگرامنگ سیکھنے کا ہے کہ مجھے ایک عرصہ سے ایک ڈیٹا بنک سافٹ وئیر کی ضرورت ہے جو کہ ہمارے گاہکوں کی تصاویر محفوظ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہوں۔ اسکے علاوہ کچھ خاص قسم کی کٹوتیاں ہیں جو کہ ہمارے کارکنان کی تنخواہوں سے ہوں گی۔ اور پھر اسی سافٹ وئیر میں سے ایک رسید بھی ہماری چاہت کی سائز کی ہو۔ کچھ اس قسم کا ہے ۔ حقیقتا مجھے ڈیٹا بنک اور پروگرامنگ کا اتنا علم نہیں ہے لیکن کچھ دوستوں سے معلومات کے بعد اتنا افاقہ ہوا جو کہ بیان کر چکا ہوں۔ اس کو اصل میں مکمل طور پر ایک علیحدہ پروگرام کے طور پر چلنا چاہیے۔ نہ کہ کسی پلگ ان وغیرہ کے ساتھ۔ اور دوسرا پروگرامنگ میرا ایک شوق سا بھی ہے یا یوں کہہ لیجئے اپنے کچھ کزنوں سے جلن ہے اسلئے بھی سیکھنا چاہتاہوں۔ امید ہے آپ اس سلسلہ میں کچھ راہنمائی فرماسکیں گے۔ والسلام
 

Selahudin Munawar

محفلین
السلام علیکم
لگتا ہے علماء اردو محفل کسی خواب بے اعتنائی کی زد ہو گئے، امید ہے بیداری قریبی زمانہ میں ہو گی تو ضرور نگاہ کرم ہوگی خاکسار کی اس درخواست پر عنائت ہو گی۔ والسلام
 

محمدصابر

محفلین
آپ ایچ ٹی ایم ایل، جاوا سکرپٹ اور پی ایچ پی سیکھ لیں ساتھ میں مائی سیکوئل استعمال کریں۔ کتابیں اُردو محفل سے ہی تلاش کریں۔ میرا خیال ہے کہ مل جائیں گی۔
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم نبیل صاحب!
میں کروم کا نیا ورژن 121۔874۔0۔15 م کو استعمال کر رہا ہوں۔
اولین تو میرا مقصد پروگرامنگ سیکھنے کا ہے کہ مجھے ایک عرصہ سے ایک ڈیٹا بنک سافٹ وئیر کی ضرورت ہے جو کہ ہمارے گاہکوں کی تصاویر محفوظ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہوں۔ اسکے علاوہ کچھ خاص قسم کی کٹوتیاں ہیں جو کہ ہمارے کارکنان کی تنخواہوں سے ہوں گی۔ اور پھر اسی سافٹ وئیر میں سے ایک رسید بھی ہماری چاہت کی سائز کی ہو۔ کچھ اس قسم کا ہے ۔ حقیقتا مجھے ڈیٹا بنک اور پروگرامنگ کا اتنا علم نہیں ہے لیکن کچھ دوستوں سے معلومات کے بعد اتنا افاقہ ہوا جو کہ بیان کر چکا ہوں۔ اس کو اصل میں مکمل طور پر ایک علیحدہ پروگرام کے طور پر چلنا چاہیے۔ نہ کہ کسی پلگ ان وغیرہ کے ساتھ۔ اور دوسرا پروگرامنگ میرا ایک شوق سا بھی ہے یا یوں کہہ لیجئے اپنے کچھ کزنوں سے جلن ہے اسلئے بھی سیکھنا چاہتاہوں۔ امید ہے آپ اس سلسلہ میں کچھ راہنمائی فرماسکیں گے۔ والسلام

اگر آپ کا سکوپ ونڈوز ہے تو پھر ڈاٹ نیٹ کا مطالعہ بہت اچھا ہے اور آپ بہت آسانی سے یہ کام کرسکتے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
قیس، آپ اگر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے ڈیویلپمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو سی شارپ پروگرامنگ سیکھنا اچھا انتخاب ہو سکتا ہے۔ ویب پر مبنی اپلیکیشن ڈیویلپ کرنے کے لیے ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس ، جاوا سکرپٹ وغیرہ پر عبور حاصل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔

اگر آپ کاروباری ورک فلوز سے متعلق کوئی پروگرام ڈیویلپ کرنے کا سوچ رہے ہیں تو میری دانست میں یہ پیچیدہ کام ثابت ہو سکتا ہے۔شروع میں چند ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک چھوٹا سا پروگرام لکھنا آسان ہوتا ہے۔ لیکن بعد میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافی ریکوائرمنٹس کو پورا کرنے کی کوشش میں پروگرام کا حجم بڑھتا جاتا ہے ، حتی کہ اس کو مزید ڈیویلپ کرنا ممکن نہیں رہتا

آپ کےلیے آسان ترین حل مائیکروسوفٹ ایکسس کااستعمال ثابت ہو سکتا ہے۔ایکسس کے ذریعے ڈیٹابیس پر مبنی اپلیکیشنز کافی جلدی اور آسانی سے تیار ہو جاتی ہیں۔ لیکن ایکسس کے استعمال کو اطلاقیہ سازی کا پہلا زینہ ہی سمجھنا چاہیے۔
 

Selahudin Munawar

محفلین
السلام علیکم !
میں استاذان محفل کا شکر گزار ہوں کہ آپ حضرات نے وقت نکال کر خاکسار کی مدد کی، بات وہی ہے کہ آغاز ایک نووارد کے لئے کہاں سے اچھا رہے گا ؟ میں جس پروگرام کو میں بنانا چاہتا ہوں وہ تو یقینا ایک مدت کا انتظار ہو گا۔ لیکن آغاز کہاں سے کروں کہ سمجھ بھی سکوں کہ کر کیا رہا ہوں۔ والسلام
 

محمدصابر

محفلین
ڈاٹ نیٹ اچھا ہے لیکن مائیکروسافٹ کا کچھ پتا نہیں آگے اس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔ اس لئے آغاز کے لئے ایچ ٹی ایم ایل، جاوا سکرپٹ اور سی ایس ایس تجویز کیا ہے کہ آپ سیکھ کر بعد میں ویب ایپلیکشن بنا کر لوکل استعمال بھی کر سکتے ہیں اور بعد میں آن لائن بھی جا سکتے ہیں۔
 

Selahudin Munawar

محفلین
السلام علیکم جناب محمد صابر صاحب!
میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے اس سلسلہ میں ایک مدبرانہ رائے کا اظہار فرمایا اور ایک نووارد کے لئے اس راستے کا انتخاب کرنے میں ایک سمت کا دانشمندانہ مشورہ عطا فرمایا اسی سلسلہ سے متصل کہ ان زبانوں کو سیکھنے کے لئے کہاں یا کس سے رجوع کروں کہ جہاں سے شاید اردو میں بھی کچھ مدد مل جائے تاکہ سمجھنے میں آسانی رہے۔ حالانکہ لکھا سب کچھ انگریزی میں ہی جائے گا لیکن سمجھ تو آخر اسی زبان میں آئے گی جس میں بنیادی تعلیم ہے۔ امید ہے آپ اس سلسلہ میں بھی کچھ راہنمائی فرماویں گے۔ والسلام
 

الم

محفلین
اگر پروگرامنگ کی بیسک منطق سمجھنی تو تقریبا ہر ایک لینگوئج میں ایک ہی ہے پھر بھی اگر آپ شروع سے سیکھنا چاہتے تو آپکو کسی بھی لینگوئج سے پہلے ایک چیز کراتے وہ ہے پروگرامنگ بزریعہ اشکالِ بہاؤ یاں فرنگی زبان میں کہتے flow charts اس پہ تھوڑا ہاتھ بٹھائیں وہ پروگرامنگ کی منطق سمجھاتی اسکو عملی شکل میں لانے سے پہلے۔ بلکہ ایک بہترین پروگرامر وہی ہوتا جو اس بیسک قدم سے آگے بڑھے۔ یہ ایک اچھا لنک جس میں پاتھن لینگوئج کا آگے چل کر تعارف لیکن شروع میں جو آپکی دلچسی کو گہوارہ ہونا چایے وہ فلو چارٹ ہیں اس میں۔
 
Top