محمد احسن سمیع راحلؔ

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • الحمد للہ ربّ العالمین ۔۔۔ ربِّ کائنات کا لاکھ لاکھ شکر اور احسان کہ اس نے وبا کے موذی اثرات سے محفوظ رکھا اور شفا عطا فرمائی۔
    وبا نے بالآخر ہمیں بھی آ گھیرا ہے ... احباب سے دعاؤں کی التماس ہے ... اللهم أشفني
    منزلِ جوئے سخن بحرِ تفکر میں ڈھونڈ ۔۔۔ عشقِ فرسودہ کے ان کوہ و دمن سے آگے!
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    زیادہ آگے مت جائیے گا راحل بھائی ۔ پانی بھی گہرا ہوتا ہے اور مگر مچھ وغیرہ بھی ہوتے ہیں ۔
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    ہماری جوئے سخن بھی کافی سالوں سے سرزمینِ نیلین میں بہہ رہی ہے جہاں مگر مچھوں کی بہتات ہے... سو سمندری مگرمچھوں سے کیا ڈرنا :)
    ظہیراحمدظہیر
    اللہ پاک کا کرم و احسان کہ اس نے وبا کے دور میں بخیر و عافیت وطن کی زیارت نصیب فرمائی اور کوئے ملازمت تک واپس پہنچایا۔
    السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاَتُہ
    راحل بھائی کیسے ہیں کئی دنوں سے کسی غزل کی اصلاح کرتے نظر نہیں آئے بہت یاد آرہے ہو مجھے تو
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    وعلیکم عظیم بھائی. آپ نے یاد کیا، بہت خوشی ہوئی. دراصل میں تعطیلات پر وطن آیا ہوا ہوں کچھ دنوں کے لئے. کافی کام نبٹانے ہیں، اس لئے وقت نہیں مل پا رہا. ان شاء اللہ جلد ہی باقاعدہ حاضری لگاؤں گا. جزاک اللہ.
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    السلام علیکم، راحل بھیا آپ کی خیریت جان کر خوشی ہوئی ۔ ۔
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    جزاک اللہ صابرہ بہن
    آداب سر ...! کیسے ہیں ؟ سر میں "اردو محفل" میں نیا ہوں اس لیے میں اس کے استعمال سے صحیح طرح سے واقف نہیں ہوں تو سر میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ "اصلاح سخن" میں اگر کوئی بات ادھوری رہ جائے گی تو کیا یہاں آ کر بار بار پوچھنا مناسب ہے یا پھر کوئی اور طریقہ ہے جہاں پہ کچھ پوچھا جا سکتا ہے ؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں سر .... خدا آپ کو سلامت رکھے ... آمین
    السلام علیکم ! سر میں نے "اصلاح سخن" میں جو غزل پوسٹ کی تھی اور جس پر آپ نے مشورہ دیا تھا تو اس تعلق سے میں نے ایک شعر کو مقطع بنا دیا ہے .... آپ براہ مہربانی دیکھ کر بتائیں ٹھیک ہوگا یا نہیں ... تا کہ میں اصلاح شدہ پوری غزل دوبارا پوسٹ کر سکوں .... شکریہ
    دمِ زینت ان پہ وہ انتہائے شباب توبہ ارے توبہ
    کوئی جاتا ہے تو جائے جان سے ، انہیں تو خیالِ ادا رہے

    ہم کہ تشنہ رہ کے بھی میکدے سے بے آبرو نکلے
    رونقِ بزمِ رنداں ہو کے بھی شیخ صاحب پارسا رہے
    مِ زینت ان پہ وہ انتہائے شباب توبہ ارے توبہ
    کوئی جاتا ہے تو جائے جان سے ، انہیں تو خیالِ ادا رہے

    ہم کہ تشنہ رہ کے بھی میکدے سے بے آبرو نکلے
    رونقِ بزمِ رنداں ہو کے بھی شیخ صاحب پارسا رہے
    تری قربت اک سہانا خواب سہی، تاحشر باخدا رہے
    یہی آس ہے تو بندھی رہے ،یہ چراغ ہے تو جلا رہے

    رہے ان سے تعلق تو اپنا ،وفا رہے کہ جفا رہے
    کسی طور تو رسمِ ستم رہے ، دعا ہو یا مدعا رہے

    یہ میں نے کوشش کی ہے ایک ہی بحر میں لکھنے کی... اس بارے اپنی قیمت رائے کا اظہار فرما دیں... شکریہ
    وہی ہے طلب مثلِ کلیم، وہی لن ترانی کی گونج ہے
    ہائے یہ تشنگی ترے جلوؤں کی، سدا طورِ سینا سلامت

    برقِ تجلی کی آب و تاب وہی، ترا ستم رہے قائم
    مجھے چار تنکے ہی مبارک، مرا آشیانہ سلامت

    نہ ہو کوئی خوش نظر، نہ صدا لگائے کوئی طور پہ
    آج دکھا اپنی شانِ جلوہ گری، ترا دیوانہ سلامت

    علی گردشیں بھی ٹھہر جائیں ان کا تبسم دیکھ کے
    چاند چھپ جائے پسِ بادل، ان کا مسکرانہ سلامت
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    انتہائی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ موجودہ صورت میں تو کوئی صلاح دینا کار از بس ہے. یہ اشعار کسی مروجہ بحر کے وزن کے قریب بھی نہیں معلوم ہوتے. میں اگر اپنی جانب سے کوئی بحر متعین کر دوں گا تو لامحالہ کئی مقامات پر آپ کے مضامین متغیر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے. اس کے علاوہ قوافی کا بھی مسئلہ ہے. مینا، سینا وغیرہ اگر مطلع میں قوافی متعین کردیے جائیں تو دیگر اشعار میں پروانہ، پیمانہ، دیوانہ وغیرہ بطور قافیہ نہیں آسکتے.
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    میرا مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ پہلے آپ علم عروض کی بنیادی شدھ بدھ حاصل کریں، اس کے بعد مشق کریں. عروض سے متعلق یہیں محفل میں بہت سا مواد مل جائے گا.
    ساقی ترا میکدہ سلامت،یہ ساغر و مینا سلامت
    تری جنبشِ نگاہ سلامت،یہ چشمِ بینا سلامت

    بےتاب کر دے اک جھلک،کوئی دیکھے تو سہی
    ترا چہرہ مانندِ شمع ، ترا پروانہ سلامت

    آباد رہے ان کی رونق، خوب بیٹھیں وہ سرِ محفل
    سکوت ہے اپنا ہم نشیں، ہمارا ویرانہ سلامت

    پسِ تحریر :جیسا کہ پہلے عرض کر چکا ہوں کہ اوزان اور بحور کے بارے کوئی علم نہیں... اسی نقطہ نظر سے رہنمائی فرمائیے گا... شکریہ
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top