اردو کا ایک عہد تمام ہونے کو ہے... دل افسردہ ہے مگر ہونی کو کون ٹال سکتا ہے...
ع. قسمت کا لکھاپورا ہوا کرتا ہے آخر!
متظمین کو بیس سال اس بزم کو سجائے رکھنے پر بے انتہا خراج تحسین... اردو کی اس بے لوث خدمت پر اردو آپ کی تاابد احسان مند رہے گی!
السلام علیکم. آج بہت دنوں کے بعد محفل پر لاگ ان ہونے کا موقع ملا تو یہ افسوناک خبر دیکھ کر دل اداس ہو گیا، تاہم منتظمین سے شکوہ نہیں بنتا، بلکہ ان سب کا تہہ دل سے شکریہ کہ انہوں اتنا عرصہ اپنے بل پر اس بزم کو کو سجائے رکھا.
اگر محفل کا کوئی واٹس ایپ گروپ ہے تو از راہ کرم مجھے ضرور شامل کر لیں.
شام میں بشار اور اردو محفل پر سید رافع کی آس پاس معزولی استعماری سازش ہے یا حسن اتفاق؟ :)
ویسے کوئی مجھے اس آخری تنکے پر ٹیگ کر دے جس کا بار یہ محفل اٹھانے سے قاصر رہی... میں ان دنوں کچھ جھمیلوں میں الجھا رہا اس لیے لائیو ایکشن مس کر گیا... سواب ہائی لائٹس دیکھنا چاہتا ہوں :)