مبارکباد خرم شہزاد خرم ابو بن گئے

الف عین

لائبریرین
بڑی خوشی کی خبر ہے۔۔ بہت مبارک ہو خرم۔۔ اللہ اسے دونوں جہانوں کی ہر کامیابی سے نوازے۔
 

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
محترم خرم بھائی معصوم پری کی آمد پر دلی مبارک باد
اللہ تعالی بٹیا رانی کو سدا اپنی امان میں رکھتے دین و دنیا کی رحمتوں برکتوں سے باریاب فرمائے ۔ آمین
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ سب کی دعاؤں محبتوں اور خلوص کا بہت بہت شکریہ اللہ کے کرم سے ماں بیٹی دونوں ٹھیک ہیں۔ تھوڑا سا شوگر کا مسئلہ ہے لیکن وہ نارمل آ رہی ہے ایک دو دن میں چھٹی دے دیں گے۔ خیر مبارک ایک بار پھر بہت بہت شکریہ آپ سب کا۔ ابھی تک نام فائنل نہیں ہوا جب نام فائنل ہوگا تو ضرور بتادوں گا جزاک اللہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
521360_3090878521484_1877617707_n.jpg
 

ایم اے راجا

محفلین
آج دن کو ۱۲:۴۱ کا وقت تھا میں اپنے دفتر میں کام سے تھکا گرمی سے ہارا اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا اپنی کرسی کی پشت سے ٹیک لگائے نہ جانے کس کس کو کوس رہا تھا کہ میز پر رکھے میرے سیلیولر فون کی میسیج رنگ نے اچانک بج کر گویا میرے ذہن پر ایک ہتھوڑا برسایا، میں فوراً ہوش میں آ گیا، فون اٹھایا لاک کوڈ ڈال کر لاک کھولا، میسیج دیکھتے ہی شدید گرمی میں تازگی کا احساس پیدا ہو گیا، اور میسیج پڑھ کر یوں لگا جیسے مجھے اس میسیج نے صحرا تھر کی جھلسا دینے والی گرمی سے نکال کر نہایت خوشگوار اور ٹھنڈے علاقے میں پہنچا دیا ہو، میسیج کچھ یوں تھا۔
ماشاٗاللہ اللہ نے چاند سی بیٹی عطا کی ہے ( میسیج رومن میں لکھا تھا) یہ میسیج جتنا مختصر تھا اس سے کہیں زیادہ خوشگوار تھا۔
یہ میسیج محفل کی جانی پہچانی شخصیت اور میرے جان سے عزیز دوست خرم شہزاد خرم کا تھا، جس نے اپنے گھر رحمت کے نزول کی نوید سنائی تھی، میسیج پڑھ کر میرا دل خوشی سے باغ باغ ہو گیا، اس وقت نیٹ کی سہولت میسر نہ تھی سوچا کہ شام کو پوری محفل کو یہ خوشخبری سناوٗں گا، لیکن دفتر سے جان چھوٹتے چھوٹتے یہ ٹائم ہو گیا، پہلے خرم کو فون کیا اور پھر بھاگتا ہوا یہاں پہنچا تو دیکھا کہ یہ کریڈٹ شمشاد بھائی پہلے ہی اپنے نام کر چکے ہیں :)
بہرحال، اللہ تعالیٰ کے حضور دست بستہ دعا گو ہوں کہ وہ بٹیا رانی کو طویل عمر، بہترین صحت اور مکمل ایمان عطا فرمائے، ہماری بھتیجی خرم اور اس کے پورے خاندان کے لیئے باعثِ رحمت ثابت ہو۔ آمین یا رب العالمین
خرم بھائی آپ کو اور بھابی سمیت پورے گھر کو ڈھیروں مبارک قبول ہو اور ننھی پری کو بہت بہت اور بہت پیار۔
 

شمشاد

لائبریرین
خرم ماشاء اللہ ماشاء اللہ بہت پیاری بیٹی ہے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ نظر بد سے بچائے۔
 

مہ جبین

محفلین
بیٹی کی آمد بہت بہت مبارک ہو
ماشاءاللہ بہت پیاری ہے تمہای بیٹی
اللہ دین و دنیا کی تمام دولتوں سے مالا مال فرمائے اور اسکو تم دونوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل سرور بنائے آمین
 

تعبیر

محفلین
ماشاءاللہ بی بی بہت پیاری ہے​
مجھ لیٹ لطیف کی طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو :)
e-congratulations-cards-baby-couple-pram.gif
1365-little-cutie.jpg
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہماری ننھی سی گڑیا کو اس عالم رنگ وبو میں خوش آمدید! اور خرم بھائی کو بہت بہت مبارک۔ جنت کی نعمتیں لٹانے آئی ہے وہ آپ کی گود میں۔ :)
اللہ تعالی نیک صالح زندگی دے اور زندگی ومابعد میں آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور سکون بنائے سکون خاطر کو :) :)
 
Top