ساتویں سالگرہ غائب محفلین

مقدس

لائبریرین
زیک بھیا: محفل کو میں نے کبھی بھی زیک بھیا کے بغیر امیجن نہیں کیا تھا۔۔ جب زیک بھیا نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ وہ محفل چھوڑ رہے ہین۔۔ وہ سارا دن میں نے روتے ہوئے گزارا تھا اور رات بھی۔۔ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی تھی کہ محفل اور وہ بھی ود آؤٹ زیک بھیا۔۔ ناٹ پاسیبل۔
زیک بھیا کو میں نے ان دنوں اتنا تنگ کیا، میسج پہ میسج۔۔ لیکن بھیا بھی ناں چکنے گھڑے ثابت ہوئے۔۔ نہیں مانے میری بات۔
بٹ آئی مس ہم ان محفل۔۔ آلاٹ
 

مقدس

لائبریرین
اتنا نہیں تو کتنا ؟ اوہ مائی گوڈ!! یعنی اس سے بھی زیادہ بے سرا. نہیں بہنا. حوصلہ نہیں ہاریں آپ. ادرک لہسن پیاز وغیرہ کم استعمال کیجئے. سر میں اضافے کے لئے مفید ہے :)

بھیا مجھے جاب سے نکالا گیا ناں تو الزام آپ پر آئے گا۔۔ بتا رہی ہوں ابھی سے۔ ہی ہی ہی ہی :rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
کئی ایک غیر حاضر اراکین کا ذکر کر دیتا ہوں۔ آپ ان پر کھلے دل سے تبصرے کر سکتے ہیں۔

جیہ - اپنے آپ کو غالب کی بھتیجی کہتی تھی۔ اپنے مخاطب کو چچا غالب کا بھاری بھر شعر پڑھ کر پہلے ہی زیر کر لیتی تھی۔ اس کی شادی ہو گئی، لیکن شادی کے بعد بھی بہت عرصہ آتی رہی ہے۔

محسن حجازی - مشکل ہی ہے کہ کبھی انہوں نے کسی سیدھی بات کا سیدھا جواب دیا ہو۔ ہر بات کو مزاح میں اڑانا ان پر ختم تھا۔ نجانے محفل میں آنا کیوں چھوڑ دیا، حالانکہ ان کی تو شادی بھی نہیں ہوئی۔

رضوان - ان کی شادی تو بہت پہلے ہو گئی تھی لیکن ٹوکرا برداری ذرا دیر سے شروع کی، پھر غم روز گار میں ایسے الجھے کہ محفل کا راستہ ہی بھول گئے۔

ظفری - انہوں نے اردو محفل کی چھٹی سالگرہ پر عشق فرمانے شروع کیے تھے، کچھ تو جزو وقتی تھے اور کچھ کل وقتی۔ تب سے منظر عام سے غائب ہیں۔ کسی کو ان کے متعلق علم ہو تو اردو محفل کے تھانے میں اطلاع دے۔ خود پڑھیں تو واپس آ جائیں۔ انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔

زینب - اردو محفل کی سب سے بڑی پھڈے باز۔ ہر بات میں ٹانگ اڑانا امریکہ نے شاید اسی سے سیکھا ہے۔

عمار ضیاء - یہ بھی خاصے متحرک رکن تھے۔ پھر ان کی شادی ہو گئی اور ۔۔۔۔۔۔

مہوش - سیاسی دھاگوں فعال ترین رکن۔ نجانے کہاں ہیں۔

فرزاناں نینا - شاعرہ، صاحب کتاب، خاصی متحرک رکن تھیں۔ باجو کی "سہیلی"

چاند بابو - ان کی جب سے شادی ہوئی ہے، بیگم کو ہی پیارے ہو گئے ہیں۔

ابو شامل - یہ بھی کم کم ہی نظر آتے ہیں۔ بلکہ اکثر تو نظر ہی نہیں آتے۔

تیلے شاہ - ان کی بھی جب سے شادی ہوئی، محفل سے رخصتی ہوئی۔ سارہ خان کے ساتھ ان کی خوب جمتی تھی۔

پاکستانی (منیر بھائی) - یہ بھی لگتا ہے غم روزگار میں ایسے الجھے ہیں کہ محفل کا راستہ ہی بھول گئے ہیں۔

زونی - اللہ ہی جانے یہ کون سی زون میں گُم ہو گئی ہے۔ سیاسیات میں ماسٹر کر کے غالباۢ سیاست کی دشوار گزار وادی میں اتر گئی ہے۔ دو چار ماہ بعد آ کر ایک جھلک دکھلا جاتی ہے۔

حسن علوی - شنید ہے کہ شادی شہداؤں میں شامل ہو گئے ہوں گے۔

میم نون - اٹلی سے آتے تھے۔ ایک دفعہ ان کے بزرگ انہیں پکڑ کر سیالکوٹ لے گئے، بہت گھبرائے، بہت واویلا کیا کہ ابھی شادی نہین کروں گا۔ لیکن بزرگوں نے پوت کے پاؤں پالنے میں ہی دیکھ رکھے تھے، ان کی ایک نہ سُنی اور ان کی شادی کروا دی۔ آگے آپ خود سمجھدار ہیں۔

اجنبی (قدیر احمد رانا) - اردو محفل کے بانیوں میں سے ہیں۔ پی ایچ پی پی کا پہلا ترجمہ غالباً انہوں نے ہی کیا تھا۔ ان کا اوتار بھی پہلا عقاب ہی ہوا کرتا تھا۔ پھر وہ باز کسی اور جہان میں پرواز کر گیا۔

فرذوق - محفل کا کم عمر رکن، سیدھا سادہ۔ یہ بھی غم روزگار میں ایسا اُلجھا کہ محفل کا راستہ ہی بھول گیا۔

ثناء اللہ - یہ بھی اردو محفل کی پیدائش کے وقت سے اردو محفل کے ساتھ تھے۔ پھر ان کی شادی ہو گئی اور وہ ۔۔۔۔۔۔

خوشی - خوشی نجانے کیوں اردو محفل سے روٹھ گئی۔

جیا راؤ - یہ بھی محفل کا راستہ بھول گئیں۔

خاور چوہدری - جب سے ان کی شادی ہوئی ہے، یہ بھی ۔۔۔۔۔۔ ہاں جی

فی الحال اسی فہرست پر گزارہ کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
جیسبادی اور عبد الستار منہاجین کسی کو یاد نہیں آئے!!!
اردو لائبریری کے لئے تو فاطمہ قدوسی کا نام نہ لیا جانا بھی غلطی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کیا بات ہے شمشاد بھائی آپ نے تو اتنے اچھے اور پیارے ساتھیوں کا ایک ساتھ نام لے دیا کہ آنکھیں بھر آئیں۔

جیہ بہن بہت عرصے سےغائب ہیں ان کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔

محسن حجازی آج کل میں تشریف لائے تھے اور انہوں نے آتے رہنے کی یقین دہانی فرمائی ہے۔

مہوش علی بھی آج لائبریری کے اجراء والے دھاگے میں نظر آئیں ہیں۔

زونی کچھ عرصے پہلے کافی متحرک تھیں اور کتب اور تعلیم کے حوالے سے بہت تعمیری بحث لے کر حاضر ہوئی تھیں۔

ابوشامل آج کل کرک نامہ کے لئے وقف ہوگئے ہیں یہاں آتے ہیں نہ ہی اپنا بلاگ لکھتے ہیں۔
 

عثمان

محفلین
وہ جی ان کے علاوہ اور بھئی کافی سارے غائب بندے ہیں جن کو آپ نے یاد نہیں کیا۔ میرا مطلب ہے کہ وہ لوگ جو آن لائن تو ہوتے ہیں لیکن آن لائن نظر نہیں آتے۔
 

ابوشامل

محفلین
آپ تمام دوستوں کی محبت ہے کہ یاد رکھتے ہیں۔ اصل میں ذاتی زندگی کے علاوہ بلاگنگ میں کچھ ایسی مصروفیات ہو گئی ہیں جس کی وجہ ہر جگہ وقت نہیں دے پاتا۔ لیکن میں بھولا نہیں محفل کو، بھول بھی کون سکتا ہے۔ بلاگنگ اور اردو کی دنیا میں محفل میری ابتدائی درس گاہ رہی ہے۔ اللہ آباد رکھے۔
 
Top