انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ہ آپ ابھی پڑھتی ہیں یا پڑھائی مکمل ہو چکی؟

امن

حصولِ علم کی کوئی حد کہاں ہے !

میں پڑھائی میں بری تو نہیں تھی اور شروع سے ہی کلاس میں پہلی پوزیشن لیتی آئی لیکن پھر بھی پڑھنا بہت ہی مشکل لگتا تھا اس وقت ۔۔۔ پتہ ہے جب میں تیسرے گریڈ میں تھی تو راتوں کو اکثر میری آنکھ کھل جاتی تھی اور میں سوچ سوچ کر پریشان ہوتی اور گھنٹوں جاگتی رہتی کہ جب مجھے چوتھے گریڈ میں پڑھنا پڑے گا تو میں کس طرح پڑھوں گی اتنی مشکل پڑھائی۔۔۔۔ :)

اس وقت اگر مجھے معلوم ہو جاتا کہ آگے جا کر مجھے مسلسل دو attempts ماسٹرز میں (M.A اور M.Sc) میری قسمت میں لکھی ہیں ہیں تو مجھے یقین ہے بلکہ میرا ایمان ہے کہ ضرور میرا ہارٹ فیل ہو جانا تھا صرف سوچ کے ہی۔۔۔۔ ابھی مجھے اپنا تیسرے گریڈ میں رات رات بھر جاگتے رہنا اور پریشان ہوتے رہنے پر ہنسی آتی ہے۔۔۔اچھا مجھے کبھی بھی یہ توفیق بھی نہیں ہوئی کہ میں گھر میں کسی سے ذکر ہی کر لیتی یا اپنی پریشانی شیئر کر لیتی، بس خود ہی خود پریشان ہوتے رہنا :)

کچھ بہت دلچسپ اور یادگار باتیں بھی ہوئیں اور کبھی کچھ کافی سخت لمحات بھی درپیش ہوئے اتنے کہ تعلیم جاری رکھنا بذاتِ خود ایک سوالیہ نشان بن گیا۔ لیکن انھی لمحات سے ہی سیکھا۔ مجھے یاد ہے ایک استاد نے مجھے صاف میرے منہ پر کہہ دیا تھا کہ میں (استاد) لکھ کے دے دوں کہ تم پورا سال بھی کوشش کر لو تو کچھ نہیں کرسکتی اور تمہیں صرف فیل ہی ہونا ہے۔ بہت مشکل لگا اس وقت بہت دکھ بھی ہوا میں سن کے جواب نہیں دیا۔ مجھے بس ایک احساس تھا اس وقت کہ علم کی تقسیم اللہ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے بندوں کے ہاتھ میں نہیں، میں واپس آ گئی۔

ماسٹر کے بعد ڈاکٹریٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ اب میرا خواب ہے لیکن اب میری سوچ میں تبدیلی آئی ہے دو وجہ سے۔ پہلے میرے لئے سوہانِ روح تاھ کہ میں سوچنا ہی نہیں چاہتی تھی کہ اس (ڈاکٹریٹ) کے علاوہ کچھ اور سوچوں لیکن اب مجھے اپنی خواہش اور ارادے سے زیادہ یہ اہم لگتا ہے کہ اللہ کی رضا کیا ہے اگر وہ چاہے تو ٹھیک اور نہ چاھے تو بھی ٹھیک ھے۔ دوسری وجہ یہ کہ میں نے اب تک جو کچھ بھی حاصل کیا ھے وہ قرض ھے تو اسے لوٹانا بھی ھے تو مزید کچھ حاصل کرنے سے پہلے یا ساتھ ساتھ ہی کیا جاسکتا ھے ایک احساس یہ بھی ہے (اس دوسری وجہ کی حیثیت ویسے صرف ایک جذباتی بیان کی سی ہے اس سے زیادہ نہیں) ، اور ایک وجہ اور بھی ہے وہ یہ کہ پہلے میں نے سوچا تھا کہ بغیر گیپ کے ریسرچ میں جانا ہے لیکن پھر اس صورت میں جاب کرنے کا تجربہ حاصل نہیں ہوسکتا تھا ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
شگفتہ، تو فورم کو دیکھ کر پہلے بے یقینی اور بعد میں خوشی کی کیفیت آپ پر طاری ہوئی تھی۔۔۔ میں نے غلطی سے محب کے بارے میں یہ بات کہہ دی تھی۔ :D چلیں آپ کا تفصیلی جواب پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ اب موقعہ ہاتھ آیا ہے تو ہم بھی سے آپ سے کچھ سوالات کر لیں گے۔ :p

شگفتہ بہن کا فورم میں شمولیت اختیار کرنا واقعی اس کا ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے اور انہوں نے ہماری اردو کی ترویج کی کاوشوں کو ایک نئی جہت دی ہے۔

نبیل بھائی ،

آسان آسان سوالات پلیز :oops: :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دوست نے کہا:

نبیل بھائی ، شاکر ،

آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت شکریہ ۔ درحقیقت اصل بنیادیں تو آپ سب نے ہی رکھی ہیں اور رکھ رکھتے چلے جا رہے ہیں۔ اتنی مصروفیات اور مسائل کے باوجود اتنی ہمت اور صبروعزم کے ساتھ ساتھ

اردو محفل ابھی اپنے آغاز میں ھے ابھی جو کام آپ سب کر رہے ہیں اس کے دور رس اثرات سوچ کر ہی خوشی ہوتی ہے، ان اثرات و فوائد کا ابھی ہم شاید اندازہ بھی نہ لگا سکیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
شگفتہ، تو فورم کو دیکھ کر پہلے بے یقینی اور بعد میں خوشی کی کیفیت آپ پر طاری ہوئی تھی۔۔۔ میں نے غلطی سے محب کے بارے میں یہ بات کہہ دی تھی۔ :D چلیں آپ کا تفصیلی جواب پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ اب موقعہ ہاتھ آیا ہے تو ہم بھی سے آپ سے کچھ سوالات کر لیں گے۔ :p

شگفتہ بہن کا فورم میں شمولیت اختیار کرنا واقعی اس کا ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے اور انہوں نے ہماری اردو کی ترویج کی کاوشوں کو ایک نئی جہت دی ہے۔

نبیل بھائی

حق گو نے تاریخ مرتب کرنے سے ہاتھ اٹھا لیا ہے جب سے آپ نے تاریخ نویسی میں قدم رکھا ہے :)

۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
وعلیکم السلام اور السلام علیکم

شکر ہے آپ یہاں نظر تو آئیں۔۔۔شگفتہ انتظار کرنا جتنا مشکل لگا آپ کے اتنے تفصیلی جوابات پڑھ کر یہ انتظار بھی اب اچھا لگا ۔۔۔اب میں خوشی خوشی انتظار کرلیا کروں گی۔۔۔۔: ) ۔۔ میرے ہاتھوں پر تو ابھی سے کھجلی ہونے لگی ہے کہ جلدی سے ان دو جوابات پر کمنٹس دوں۔۔۔لیکن ابھی ہاتھوں کو کنٹرول کر رکھا ہے۔۔۔کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں آپ یہاں سے نو دو گیارہ نہ ہوجائیں۔۔۔۔بس جیسے جیسے وقت ملے سہولت سے جوابات لکھتی جائیں۔۔۔: ) ۔۔ اور ہاں ایک اور بات۔۔۔سِس میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ پرسنل نہ ہوؤں۔۔۔لیکن اگر آپ کو کبھی کوئی سوال ایسا لگے تو آپ بلاجھجک اسے اسکِپ کرسکتی ہیں۔


اُففففففففففففففففف ابھی تک ڈیڑھ سوال کے جواب یعنی کافی طویل قسطوں کا انتظار کرنا پڑے گا

جی۔۔۔حجاب لگتا تو مجھے بھی کچھ ایسا ہی ہے۔۔۔لیکن ایک بات ہے کہ جب انتظار کے بعد حاصلِ انتظار اچھا ہو تو ساری کوفت خود ہی ختم ہوجاتی ہے۔ : )

امن

لیجئے آپ کے تمام سوالات کے جوابات حاضر بمع مجرم کے۔۔۔ رعایت (پچھلی اور آئندہ) دینے کے لئے بے حد شکریہ :)

میں نے اپنی جانب سے ممکن حد تک سُستی دکھائی ہے کہ آپ کے ہاتھوں سے کھجلی کم سے کم ہو جائے بلکہ ختم ہی ہو جائے، ذرا تصدیق تو کر دیں اس کی :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
شگفتہ ،انٹرویو کو کچھ تو آگے بڑھائیں بھول گئیں ہیں کیا۔

حجاب

آپ کے اس ایک جملے نے مجھے تمام رات نہیں سونے دیا : )
آپ ضرور رات بھر چین کی نیند سوئی ہوں گی اور آپ کی محبت میں اب یہی کام آج مجھے دن بھر کرنا ہوگا :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


بوچھی

اگر آج آپ کو سائیکل ورانڈے میں نظر نہ آئے تو سمجھ لیں کہ میرے پاس ہے ، آج آپ بغیر سائکل کے پیدل ہی چلیں :)


:chalo:



 

تیشہ

محفلین
:D پر مجھے تو میری سائیکل ورانڈے سے باہر ہی مل گئی شگفتہ :p :chalo:

آجائیں پیچھے آکر بیٹھ جائیے میں اک چکر آپکو سائیکل کا لگوا دوں ۔ :D

آجا نی بے جا سائیکل تے ۔ :lol: :chalo:
 

امن ایمان

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
لیجئے آپ کے تمام سوالات کے جوابات حاضر بمع مجرم کے۔۔۔ رعایت (پچھلی اور آئندہ) دینے کے لئے بے حد شکریہ
میں نے اپنی جانب سے ممکن حد تک سُستی دکھائی ہے کہ آپ کے ہاتھوں سے کھجلی کم سے کم ہو جائے بلکہ ختم ہی ہو جائے، ذرا تصدیق تو کر دیں اس کی

بہت شکریہ جناب آپ یہاں آئیں، پتہ ہےشگفتہ آپ کے جوابات پڑھ کے یوں لگ رہا تھا کہ جیسے میں کوئی دلچسپ ناول پڑھ رہی ہوں۔۔اس سے آپ یہ ہرگز نہ سمجھیے گا کہ مجھے یہ سب جوابات حقیقت سے دور یا افسانوی لگے ہیں ۔۔ایسا نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ آپ کا بہت خوبصورت اور منفرد اندازِتحریر ہے۔۔پڑھ کر بہت اچھا لگا۔۔اور یہ کھجلی کسی تدبیر یا دوا سے ٹھیک ہونے والی نہیں ہے جی۔۔:) چلیں پہلے ایک نظر آپ کے جوابات پر، حسبِ روایت۔۔ : )


کسی دوسرے نِک کی نسبت اصل نام کے ساتھ میں خود کو بااعتماد محسوس کرتی ہوں اور اس اعتماد کے سبب اپنے الفاظ ، سوچ ، تحریر یا کسی بھی غلطی کو اپنانے میں سہولت بھی۔

زبردست ۔۔ آج سے پہلے تک مجھے کبھی یہ خیال نہیں آیا تھا کہ نام اس حد تک اثر انداز ہوسکتا ہے۔۔شگفتہ آپ کے نام کا مطلب کیا ہے؟ اور کیا آپ سمجھتی ہیں کہ نام کا انسانی شخصیت پر بہت اثر ہوتا ہے۔۔؟


دلچسپ سوال۔۔۔ کچھ سال پہلے مجھے اپنی ویب سائٹ بنانے کی خواہش اور ارادہ تھا، پھر بعد میں میں نے اپنا بلاگ بھی بنایا۔ لیکن جو کچھ میں لکھنا چاہتی تھی اُس کے (اظہار) کے لئے انگریزی زبان مجھے بہت ناکافی محسوس ہوتی تھی۔ اُردو زبان بہت زرخیز ہے rich ہے انگریزی کے مقابلے میں تو میرا دل چاہتا تھا کہ میں اُردو میں ہی لکھوں


شگفتہ پھر اُس ویب سائٹ کا کیا بنا۔۔؟ کیا آپ کا بلاگ پرسنل ہے۔۔؟ اگر ہے تو وہ کیا کہتے ہیں leave it اور اگر نہیں تو کیا آپ اس کا ربط شیئر کریں گی؟


اور میری شدید خواہش کہ اُردو میں لکھ سکوں۔ کمپیوٹر میری فیلڈ نہیں تھی کہ خود کچھ کرسکتی سو میں نے دُعائیں مانگنا شروع کردیں کہ پاکستان یا دنیا میں جہاں کہیں بھی کمپیوٹر ماہرین جو اُردو سے دلچسپی رکھتے ہوں وہ اس بارے میں کچھ کرسکیں ، یا کر چُکے ہوں، یا کر رہے ہوں۔ میں نماز میں بھی یہی دُعا مانگتی


:ہممم یعنی کہ آپ بھی جو سوچ لیں وہ پوراکرکے ہی چھوڑتی ہیں۔۔چاہے دعاؤں کے بل بوتے پر یا پھر اپنے زور بازو سے :)

آپ کی اردو محفل پر آنے کی روداد سچی بہت دلچسپ لگی۔۔میں نے یہ جواب بہت پہلے پڑھا تھا لیکن آج پھر پڑھ کر پہلے سے زیادہ مزا آیا۔۔اور کچھ اور باتیں بھی سامنے آئیں۔۔ان میں سرفہرست یہ کہ آپ کچھ کچھ نہیں بلکہ بہت حد تک میرے جیسی عادات رکھتی ہیں :) ۔۔اور اب شاید آپ سے بات کرنا کچھ آسان ہوجائے۔


امن یہ تو تاریخ کا سوال ہے اور تاریخ یہ سانحہ تفصیلی طور پر رقم نہیں کرسکی ہو شاید البتہ پچھلی صدی کے کسی اپریل کی 19 اور رجب المرجب کی 22 پر عزہ و اقرباء کا اجماع (و اتفاق) ہے۔ اب برج (Zod Sign) دیکھ لیں کون سا ہے اس لحاظ سے


:lol: شگفتہ تاریخ تو بہت وسیع القلب ہے۔۔ہر ہونے والا حادثہ جب وقوع پذیر ہوجائےیہ اسے اپنے قلب میں سمو لیتی ہے۔۔ہاں مورخ ڈنڈی مار جائیں تو یہ الگ بات ہے :wink: ( ویسے تاریخ لکھنے والے کو مورخ ہی کہتے ہیں نا؟)
آپ کا Zodiac sign ہے Aries یعنی برج حمل۔۔اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ حاکمانہ مزاج رکھتے ہیں۔۔اور اپنی قوت کی بدولت ماحول پر شدت سے اثر انداز ہوتے ہیں۔۔آپ کو پتہ ہے کہ ہٹلر کا ستارہ بھی یہی تھا :p ناصرف ایڈولف ہٹلر بلکہ ڈرامہ نگار اور شاعر ولیم شیکسپئیر بھی اسی برج سے تعلق رکھتے تھے۔۔ویسے یہ کہاں تک درست ہے اس بارے میں ضرور بتائے گا۔۔؟


اردو ، سندھی ، سرائیکی ، پنجابی ، فارسی ، انگریزی ، عربی کو بھی زبان کہا جاتا ہے تو کچھ نہ کچھ شناسائی ان سے بھی ہے چند روزہ خیر سلا ترکی اور فرانسیسی سے بھی رھی پھر سنجیدہ نہیں لیا

محبت کی ذباں تو صرف انہی کو آتی ہے جو نرم دل، پرخلوص اور حساس ہوتے ہیں۔۔اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ ایسی ہی ہوں گی اور شگفتہ مجھے آپ پر رشک آرہا ہے کہ آپ ماشاءاللہ سے اتنی ذبانوں سے واقفیت رکھتی ہیں۔۔۔ اور اگر میں غلطی پر نہیں توکچھ دن پہلے آپ کے اور جیہ کے پیغام میری نظر سے گذرے تھے جن میں آپ پشتو بھی سیکھ رہی تھیں۔۔ہیں نا؟


مجھے بس ایک احساس تھا اس وقت کہ علم کی تقسیم اللہ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے بندوں کے ہاتھ میں نہیں، میں واپس آ گئی۔

شگفتہ تو جو لوگ کسی وجہ سے پڑھ نہیں سکتے توکیا اللہ تعالی اُن لوگوں سے راضی نہیں ہوتے یا اُن کی قسمت میں ہی علم سے محرومی درج ہوتا ہے؟:(



ماسٹر کے بعد ڈاکٹریٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ اب میرا خواب ہے لیکن اب میری سوچ میں تبدیلی آئی ہے دو وجہ سے۔ پہلے میرے لئے سوہانِ روح تاھ کہ میں سوچنا ہی نہیں چاہتی تھی کہ اس (ڈاکٹریٹ) کے علاوہ کچھ اور سوچوں لیکن اب مجھے اپنی خواہش اور ارادے سے زیادہ یہ اہم لگتا ہے کہ اللہ کی رضا کیا ہے اگر وہ چاہے تو ٹھیک اور نہ چاھے تو بھی ٹھیک ھے۔ دوسری وجہ یہ کہ میں نے اب تک جو کچھ بھی حاصل کیا ھے وہ قرض ھے تو اسے لوٹانا بھی ھے تو مزید کچھ حاصل کرنے سے پہلے یا ساتھ ساتھ ہی کیا جاسکتا ھے ایک احساس یہ بھی ہے (اس دوسری وجہ کی حیثیت ویسے صرف ایک جذباتی بیان کی سی ہے اس سے زیادہ نہیں) ، اور ایک وجہ اور بھی ہے وہ یہ کہ پہلے میں نے سوچا تھا کہ بغیر گیپ کے ریسرچ میں جانا ہے لیکن پھر اس صورت میں جاب کرنے کا تجربہ حاصل نہیں ہوسکتا تھا


شگفتہ پہلے تو ڈھیروں دعائیں ۔۔اللہ تعالی آپ کے اس خواب کو تعبیر کی صورت عنائیت فرمائیں آمین۔ اور قرض سے مراد آپ کا اور لوگوں کو یہ علم بانٹنا ہے۔۔؟؟ آپ کا سبجیکٹ کیا ہے مطلب آپ msc کس مضمون میں کرہی ہیں؟
 

امن ایمان

محفلین
آپ کہیں نہیں جارہی ہیں اچھا۔۔۔باجو کا آئیڈیا زبردست ہے۔۔بس جلدی سے ان کے ساتھ بیٹھ کر ورانڈے کا ایک چکر لگانا ہے اور بس۔۔ ابھی جو سوال آپ کے جوابات پڑھتے ہوئے مجھے یاد آئے وہ یہ۔۔۔کہ

ہ بہن بھائیوں سے آپ کے تعلقات کیسے ہیں؟ مطلب رعب شوب رکھا ہے یا آپ ان کے ذیرِ رعب ہیں ( غلط اردو کے لیے معذرت :) )

ہ شفگفتہ آپ کا لکھنے کا انداز بہت شاندار ہے کبھی نثر یا شاعری لکھی؟

ہ شاعری کیسی لگتی ہے؟

ہ آپ کے آل ٹائم فیورٹ شاعر اور نثرنگار؟

ہ کوئی ایسی کتاب جیسے بہت بار پڑھا اور ہر بار پہلے سے زیادہ اچھی لگی؟

ہ اگر شاعری میں دلچسپی رکھتی ہیں تو اپنی پسند کے اشعار یا غزل یہاں ضرور شیئر کریں؟

ابھی تک کے لیے اتنا۔۔۔اور یہ بریک پی-ٹی-وی کی کمرشل بریک کی طرح نہیں ہونی چاہیے جس کو دیکھتے دیکھتے میں یہ بھول جاتی ہوں کہ دیکھ کیا رہی تھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون

حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب نے کہا:
شگفتہ ،انٹرویو کو کچھ تو آگے بڑھائیں بھول گئیں ہیں کیا۔

حجاب

آپ کے اس ایک جملے نے مجھے تمام رات نہیں سونے دیا : )
آپ ضرور رات بھر چین کی نیند سوئی ہوں گی اور آپ کی محبت میں اب یہی کام آج مجھے دن بھر کرنا ہوگا :)

اچھا کیا واقعی شگفتہ میرے جملے رات بھر کی نیند اُڑا سکتے ہیں ،مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا :wink:
ویسے بہت خوب ،اچھا کام کیا ہے آج آپ نے،اچھا لگ رہا ہے آپ کے بارے جاننا ،اورجو سوال میں بھول گئی ہوں اب یاد کر کے فوارً لکھوں گی :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
:D پر مجھے تو میری سائیکل ورانڈے سے باہر ہی مل گئی شگفتہ :p :chalo:

آجائیں پیچھے آکر بیٹھ جائیے میں اک چکر آپکو سائیکل کا لگوا دوں ۔ :D

آجا نی بے جا سائیکل تے ۔ :lol: :chalo:

بوچھی

آئندہ میں آپ کے ساتھ سائیکل پر نہیں بیٹھنا۔۔۔جانے کس نکڑ بٹھا کے چلی گئی ہیں صرف ایک چکر کے بہانے اور کہہ رہی تھیں کہ میں ذرا انڈے کا حلوہ کھا کے ابھی آئی۔۔۔اب مجھے واپس تو چھوڑ کے آئیں :)
 

تیشہ

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
بوچھی نے کہا:
:D پر مجھے تو میری سائیکل ورانڈے سے باہر ہی مل گئی شگفتہ :p :chalo:

آجائیں پیچھے آکر بیٹھ جائیے میں اک چکر آپکو سائیکل کا لگوا دوں ۔ :D

آجا نی بے جا سائیکل تے ۔ :lol: :chalo:

بوچھی

آئندہ میں آپ کے ساتھ سائیکل پر نہیں بیٹھنا۔۔۔جانے کس نکڑ بٹھا کے چلی گئی ہیں صرف ایک چکر کے بہانے اور کہہ رہی تھیں کہ میں ذرا انڈے کا حلوہ کھا کے ابھی آئی۔۔۔اب مجھے واپس تو چھوڑ کے آئیں :)


اب تو مشکل ہے شگفتہ اب انڈے کے حلوےکے بعدوہاں شاہی ٹکرے دیکھائی دے رہے ہیں :lol:
چپُ کرکے بیٹھی رہیں ۔ شکر کریں نکڑے تو بٹھاگی ہوں بیچ چوراہے کے نہیں بیٹھایا :D
:p واپسی اب دو دن بعد ، صبر سے بیٹھی رہے ، اگلی بار گزر ہوا تو چھوڑ آؤں گی ۔ ابھی نکڑے لگی رہئیے ۔ :lol:

:chalo:
 

حجاب

محفلین
:lol: شگفتہ مجھے آپ سے ریسلنگ نہیں کروانی :p
جی آپ تیاری کر لیجیئے گا اچھی طرح تیار ہو کے میک اپ کر کے بتایئے گا تو میں سوال پوچھوں گی :)
اتنی سردی میں آپ کب تک گلی کے نکڑ پہ رہیں گی،لفٹ لے کے آ جائیں جلدی واپس :p
 
Top