انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
شگفتہ یہ کیوں لکھا کہ پچپن تک نہیں رہنا اچھے بچّے غلط باتیں‌ نہیں کرتے ، اللہ آپ کو لمبی عمر دے، آمین۔
اب کہا تو :beating:

اچھا ٹھیک ہے نہیں کہتی لیکن آپ لمبی عمر کی دعا تو واپس لے لیں ، بہت مشکل لگتا ہے اتنا لمبا جینا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
شگفتہ آپ سے سوال ، بچپن سے شروع کرتے ہیں پھر پچپن تک جائیں گے :p

آپ بچپن میں کیسی بچّی تھیں ،شریر یا شرمیلی سی؟ شرارتیں کرتی تھیں یا نہیں۔
کبھی ایسا ہوا کہ شرارت کسی اور کی پٹائی آپ کی؟

بچپن میں شریر یا شرمیلی سے زیادہ میں بے وقوف رہی ہوں بلکہ ابھی بھی۔۔۔ :)

شرارتیں بھی کیں لیکن شرارتوں سے زیادہ مجھے کھیلنا اچھا لگتا تھا تو میں کسی نہ کسی کھیل میں مگن رہتی تھی۔ اسکول میں صبح جلدی پہنچ جاتی تھی اسکول میں اسمبلی سے ایک گھنٹہ پہلے ہی ہم لوگ اسکول میں پہنچے ہوئے ہوتے تھے اور پلے گراؤنڈ میں خوب مزے کرتے اور اتنی ایکسرسائز ہو جاتی تھی اس بھاگ دوڑ اور کھیل کُود سے کہ باقی کا تمام دن بہت ہشاش بشاش گذرتا تھا اور پڑھنے میں پوری دلچسپی رہتی اور پتہ بھی نہیں چلتا تھا کہ پھر چھٹی کا وقت بھی ہو جاتا !
 

ماہ وش

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم ماہ وش، کیسی ہیں آپ؟ میں ٹھیک ہوں۔ حال بھی اچھا ہے، ہو یہ رہا ہے کہ آپ کی پوسٹ کا جواب لکھ رہی ، یہ آپ نے میرے نام میں ایک اجتہاد کر ڈالا ، شکفتے کو شگفتے بنا دیا :)


شگفتے اگر انڈہ کو انڈے لکھنا اجتہاد نہیں‌ تو تم کو شگفتے کہنا اجتہاد کہاں‌سے ہو گیا ۔۔ اجتہاد دین متین میں ہوتا ہے ، نام میں‌نہیں‌ آیا سمجھ اور کیا ہو رہا ہے آج کل
 

حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب نے کہا:
شگفتہ یہ کیوں لکھا کہ پچپن تک نہیں رہنا اچھے بچّے غلط باتیں‌ نہیں کرتے ، اللہ آپ کو لمبی عمر دے، آمین۔
اب کہا تو :beating:

اچھا ٹھیک ہے نہیں کہتی لیکن آپ لمبی عمر کی دعا تو واپس لے لیں ، بہت مشکل لگتا ہے اتنا لمبا جینا

ہم دعا دے کے واپس نہیں لیتے بچّہ :wink:
 

حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب نے کہا:
کبھی ایسا ہوا کہ شرارت کسی اور کی پٹائی آپ کی؟

نہیں ایسا نہیں ہوا
البتہ اگر اس بات کو اُلٹ کر لیں تو یہ ہوا تھا کہ شرارت میری تھی اور کھچائی کسی اور کی ہوئی :)

دراصل ہوا یہ کہ

واہ بہت خوب یعنی شرارت آپ کی پٹائی کسی اور کی، مطلب آپ بےوقوف نہیں ہوئیں :p اب کا نہیں پتہ کیسی ہیں بس ذرا کم گو لگتی ہیں بے وقوف تو نہیں لگتیں :)
یہ ہوا یہ کہ لیئے کتنا انتظار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماہ وش نے کہا:
شگفتے اگر انڈہ کو انڈے لکھنا اجتہاد نہیں‌ تو تم کو شگفتے کہنا اجتہاد کہاں‌سے ہو گیا ۔۔ اجتہاد دین متین میں ہوتا ہے ، نام میں‌نہیں‌ آیا سمجھ اور کیا ہو رہا ہے آج کل

دراصل آپ کا اجتہاد شکفتے کو شگفتے بنا دینا ہے۔۔۔اور اجتہاد دینی احکامات کے حوالے سے ایک باقاعدہ اصطلاح ہے ، البتہ اس سے ہٹ کر استعمال کریں تو پھر یہ ایک علامتی اصطلاح ہے۔

آپ کا سوال کہ کیا ہو رہا ہے تو یہ کہ مصروفیت سے دو دو ہاتھ ۔۔ اور کسی نہ کسی کتاب کی ورق گردانی اور لائبریری کے کچھ کام، اور۔۔۔۔اور۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔

اب یہی سوال آپ سے
 

حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب نے کہا:
ہم دعا دے کے واپس نہیں لیتے بچّہ :wink:

اچھا ٹھیک :) لیکن پھر ایک دعا اور بھی کردیں حجاب کہ آپ کی یہ دعا قبول نہ ہو !

جی نہیں ، ویسے اب جو کچھ مجھے لکھنے کا موڈ ہے آپ کے اس جواب پر وہ میں اپنی فرینڈز کو کہتی ہوں :roll: یعنی تشدّد آمیز دھمکی کہ اب کوئی ایسی بات کی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :twisted:
 

حجاب

محفلین
ادھوری ہی کافی ہے ،سمجھ جائیں، آپ کی فرینڈز دھمکیاں نہیں دیتیں ویسی ہی ہے یہاں بھی :p
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
یہ ہوا یہ کہ لیئے کتنا انتظار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واہ بہت خوب یعنی شرارت آپ کی پٹائی کسی اور کی، مطلب آپ بےوقوف نہیں ہوئیں :p اب کا نہیں پتہ کیسی ہیں بس ذرا کم گو لگتی ہیں بے وقوف تو نہیں لگتیں :)
۔۔

حجاب بالکل بھی انتظار نہیں، ذرا سا بھی نہیں :)

دراصل ہوا یہ کہ

ایک دن امی اپنی ایک دوست سے ملنےگئیں ، میں بھی ساتھ تھی۔ امی کی دوست کا بیٹا میرا ہی ہم عمر تھا ، ایک دم کھڑونس اور بد مزاج سا۔۔۔

تو وہاں ان کے یارڈ میں مجھے ایک بلب پر نظر پڑی۔ اتنا چمکتا ہوا بلب۔۔۔ مجھے حسب عادت ایڈوینچر سُوجھا جو کچھ یوں تھا کہ اگر اس بلب پر زور سے پاؤں مارا جائے تو کیا ہوگا ، بس میں نے فوراً سے پیشتر زور سے اپنا پاؤں اس بلب پر دے مارا۔۔۔ بلب ایک زور دار آواز سے تڑخ گیا اور ڈیڑھ انچ کانچ جوتے کے تلوے کو باآسانی کراس کرتا اپنی گولائی سمیت میرے پاؤں میں۔۔۔

اب آواز سے سب متوجہ ہو گئے اور ایک شور برپا ، جلدی جلدی سب میرے گرد کیونکہ خون کافی بہہ رہا تھا اور کانچ ٹیڑھا پاؤں میں اندر تک اُترا ہوا۔۔۔ اچھا مجھے اس وقت تکلیف سے زیادہ ایک تو خون کا لال رنگ بہت اچھا لگ رہا تھا اپنے پاؤں پر اور دوسرے مجھے یہ تجسس کہ اب یہ کانچ پاؤں سے کس طرح نکلے گا تو پھر کیسے لگے گا؟ اور کیا اور زیادہ خون نکلے گا یا بس یہی؟ مجھے اس وقت وہ خون بھی کم لگا ہوگا یقیناً :)

اب کتنی مشکلوں سے وہ کانچ نکالا گیا اور پھر کئی ہفتوں تک مزے

اچھا اس وقت سب پوچھ رہے کہ وہ بلب کہاں سے آگیا کیونکہ کسی کو بھی خیال نہیں تھا کہ یہ حرکت میں جان بوجھ کے کر سکتی ہوں اور اس وقت پھر شامت آئی اس کھڑونس کی کہ ضرور اُسی نے بلب پھینکا ہوگا اور بے دھیانی میں میرا پاؤں اس بلب کے اُوپر آ گیا ہو گا۔ ملزم نے عین کچھ دیر پہلے بد مزاجی کا نہایت عالی شان مظاہرہ کیا تھا جس کے سامنے مجھے اس کی یہ درگت جو بلب گرانے کا الزام لگنے کے بعد بنی بہت کم لگی اس وقت سب نے حسبِ مقدور اس کی خبر لی جو میرے حساب سے بہت کم تھی، اس سے کہیں زیادہ لی جانی چاھئے تھی۔۔۔کیونکہ بلب واقعی اسی نے وہاں پہنچایا تھا (تاہم باقی کی ساری ہوشیاری میں نے ہی دکھائی تھی )

بہر حال یہ معلوم ہو گیا کہ اگر ایک بلب فرش پر گرا ہوا چمک رہا ہو اور اس پر زور سے پاؤں مارا جائے تو کیسا لگتا ہے :)
 

ظفر احمد

محفلین
آپ تو بڑی ظالم قسم کی چیز محسوس ہو رہی ہیں شرارت بھی خود کرتی ہیں اور دوسرے کو پٹواکر بھی تسلی نہیں ہوتی؟ :p

خیر یہ بچپن کی بات تو ہوگئی بقول حجاب کے پچپن کی کچھ باتیں بتائیں؟ :p :lol:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ظفر احمد نے کہا:

السلام علیکم

اس طرز کا اندازِ تکلم کہاں سے مخصوص ہے جو آپ نے یہاں اختیار کیا ہے؟



ظفر احمد نے کہا:
دوسرے کو پٹواکر بھی تسلی نہیں ہوتی؟



:p

:p :lol:


اگر پٹائی ہو جاتی مُجرم کی تو ممکن ہے تسلی ہو جاتی۔ مجرم کی صرف لفظی کھچائی ہوئی تھی۔ میں نے اُس وقت اُس کی اعلیٰ بدمزاجی کا ذکر نہیں کیا تھا اور یہ میری غلطی تھی، مجھے اپنی اِس غلطی کا اعتراف کرنا ہو گا 8)



ظفر احمد نے کہا:
پچپن کی کچھ باتیں بتائیں؟



:p :lol:

مستقبل بعید کا ذکر ابھی سے ؟؟ 8)

ضرور، البتہ اگر وقت آنے پر یعنی مستقبل کے حال میں پہنچنے تک آپ ماضی کو پسند نہ کر چکے ہوں :) :twisted:
 

ماہ وش

محفلین
شگفتے اتنا کام نہ کیا کرو ،، کچھ آرام بھی ضروری ہے زندگی کے لئے ،، اور ہاں‌ آرام کرنے کے لئے بالکل بھی ضروری نہیں‌کہ تم بلب کو لات مارو اور زخمی ہو کر بیڈ ریسٹ‌پر چلی جاو ،،، آئی مین ٹو سے کہ نارمل لوگوں‌کی طرح‌سے بھی آرام کیا کرو ۔۔ ۔۔ ۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماہ وش نے کہا:
شگفتے اتنا کام نہ کیا کرو ،، کچھ آرام بھی ضروری ہے زندگی کے لئے ،، اور ہاں‌ آرام کرنے کے لئے بالکل بھی ضروری نہیں‌کہ تم بلب کو لات مارو اور زخمی ہو کر بیڈ ریسٹ‌پر چلی جاو ،،، آئی مین ٹو سے کہ نارمل لوگوں‌کی طرح‌سے بھی آرام کیا کرو ۔۔ ۔۔ ۔۔

کیا زندگی کو آرام سے کوئی نسبت ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
اپنی ہی کوئی عادت جو آپ کو پسند ہو؟

محبت کرنا بلا تفریقِ رنگ و نسل و نسب و مذہب و عقیدہ و مسلک و علاقہ و قومیت و زبان و دیگر تقسیماتِ ہمچنین جو انسانوں نے خود کو محدود کرنے کے لئے ہائیلائٹ کر لی ہوئی ہیں ، ماسوائے چند استثنآت جہاں محبت کی گنجائش ڈھونڈے سے بھی نہیں موجود !!
 

ماوراء

محفلین
Top