آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
the-golden-compass.jpg

The Golden Compass ایک بچوں کے ناول پر مبنی فلم ہے۔اس فلم میں مشہور اداکارہ نکول کڈمین اور اداکار ڈینئل کریگ نے اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں۔ایک بہت ہی خوبصورت مہنگے بجٹ کی فلم ہے اور دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔اس کا بجٹ 18 کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی 16 ارب 36 کروڑ 41 لاکھ 9 ہزار 240 روپے بنتا ہے۔(نوٹ یہ کیلکولیشن ڈالر کی حالیہ قیمت یعنی 90 روپے 91 پیسے کے حساب سے کی گئی ہے)

آپ کو ایک بات بتاتا چلو اس فلم کو بہترین گرافکس کے لیئے آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا اور اس فلم کی گرافکس ٹیم میں ایک پاکستانی بھی تھا ۔
 
آپ کو ایک بات بتاتا چلو اس فلم کو بہترین گرافکس کے لیئے آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا اور اس فلم کی گرافکس ٹیم میں ایک پاکستانی بھی تھا ۔
بہت بہت شکریہ میری معلومات بڑھانے کا اور اسکی گرافکس تو واقعی لاجوب تھیں
 
شہزاد وحید

محفلین
Back To The Future سلسلے کی تین فلمیں ہیں۔ اور یہ تمام اسی کی دہائی کی ہیں۔ بچپن میں انگریزی کی سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے میں نے کبھی توجہ نہ دی۔ تاہم کچھ عرصہ پہلے انٹرنیٹ پر مل گئی تو بچپن کی یاد تازہ کرنے دیکھنے بیٹھ گیا۔
بس کیا بتاؤں ۔۔۔ غضب کی کامیڈی ہے۔ میں عموماً جب کوئی فلم دیکھ لوں تو دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتا ۔ بھلے کتنی ہی اچھی ہو۔ لیکن یہ فلم سیریز تو بار بار دیکھنا چاہوں گا۔

یار بیک ٹو دی فیوچر اینڈ لیس کامیڈی ہے۔ گریٹ مووی ہے۔ تینوں فلمیں جھکاس ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
the-golden-compass.jpg

The Golden Compass ایک بچوں کے ناول پر مبنی فلم ہے۔اس فلم میں مشہور اداکارہ نکول کڈمین اور اداکار ڈینئل کریگ نے اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں۔ایک بہت ہی خوبصورت مہنگے بجٹ کی فلم ہے اور دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔اس کا بجٹ 18 کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی 16 ارب 36 کروڑ 41 لاکھ 9 ہزار 240 روپے بنتا ہے۔(نوٹ یہ کیلکولیشن ڈالر کی حالیہ قیمت یعنی 90 روپے 91 پیسے کے حساب سے کی گئی ہے)

میں نے یہ فلم دیکھنے کا بہت بار ارادہ کیا لیکن کبھی ٹائم نہیں ملا دیکھنے کا۔ کمپیوٹر میں پڑی پڑی ڈیلیٹ کر دی اور کبھی آدھی ڈاؤنلوڈ ہونے پر کینسل کی دی۔
 
میں نے یہ فلم دیکھنے کا بہت بار ارادہ کیا لیکن کبھی ٹائم نہیں ملا دیکھنے کا۔ کمپیوٹر میں پڑی پڑی ڈیلیٹ کر دی اور کبھی آدھی ڈاؤنلوڈ ہونے پر کینسل کی دی۔
نصیباں دی گل وا۔پہلے میں بھی نہیں دیکھ رہا تھا لیکن کچھ دن پہلے اس کا ہندی ورژن آیا نیٹ پر تو مجھے دیکھنی پڑھ گئی لیکن یہ تو کمال کی نکلی
 
شہزاد وحید

محفلین
نصیباں دی گل وا۔پہلے میں بھی نہیں دیکھ رہا تھا لیکن کچھ دن پہلے اس کا ہندی ورژن آیا نیٹ پر تو مجھے دیکھنی پڑھ گئی لیکن یہ تو کمال کی نکلی

میں تو انگریزی میں ہی دیکھوں گا۔ نکول کڈمین کی اداکاری اور خوبصورتی Australia اور The Interpreter میں عمدہ تھیں۔ اس میں بھی دیکھ لیتے ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
The Adventures of Tintin دیکھی۔ بہت عمدہ فلم ثابت ہوئی۔ انتہائی شاندار قسم کی اینی میشن اور بے حد اعلیٰ قسم کی ڈائریکشن جو کہ Steven Spielberg کا خاصہ ہے۔ حالانکہ ٹِن ٹِن کچھ بہت مشہور قسم کا کردار نہیں ہے لیکن فلم میں بنانے والوں کی محنت نظر آئی اور کہیں بھی کردار سے غیر مانوسیت محسوس نہیں ہوئی۔ بہترین قسم کے ایڈوینچر ٹوِسٹس اور کامیڈی سچوئشنز سے مزین اس فلم کی کہانی دیکھنے والی کی دلچسپی برقرار رکھتی ہے۔

The_Adventures_of_Tintin_-_Secret_of_the_Unicorn.jpg
 
میں نے اسکے کچھ بی ہائنڈ دا سین دیکھے تھے تو مجھے کافی اچھے لگے اب جلد ہی دیکھوں گا۔
 
Machine-Gun-Preacher-Poster.jpg

ابھی ابھی Machine Gun Preacher دیکھی ہے۔فلم ایک سچی کہانی پرمبنی ہے۔فلم کا مرکزی کردار سام ایک ڈرگ ڈیلر ہوتا ہے۔جو بعد میں ایک مبلغ اور کروسیڈ بن جاتا ہے۔
فلم میں دو مشہور نام بھی شامل ہیں پہلے اداکار جیراڈ بٹلر اور دوسری میری پسندیدہ اداکارہ مشِل موناہن۔کہانی وغیرہ کے اعتبار سے ایک اوسط درجے کی فلم ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
Immortals دیکھی۔ فلم ہر طرح سے اچھی ہے لیکن ایک میدان میں مار کھاتی ہے اور وہ ہے سپیشل ایفیکٹس کا میدان۔ اس فلم میں استعمال کئے گئے سپیشل ایفیکٹس بلکل بھی متاثر کن نہیں ہے اس کے علاوہ کہانی بھی کچھ جاندار نہیں ہے۔ مجموعی طور پر اسے ایک شاندار فلم نہیں کہا جا سکتا جیسے کہ Gladiator اور Troy اور 300 جیسی فلموں کے بارے میں کہا جا سکتا ہے۔ بہرحال ایکشن تو اچھا ہے اور فلم پیسے ضرور پورے کرتی ہے۔ فلم کی کہانی خیالی ہے اور ایک ایسے باغی انسان سے مطلق ہے جو دیوتاؤں کے خلاف ہی بغاوت کر دیتا ہے اور دیوتا بھی اس کے مقابلے کے لیئے ایک انسان کو ہی تیار کرتے ہیں اور جب تک کہ وہ باغی ایک خاص حد سے نہ گزر جائے خود میدان میں نہ آنے کا ارادہ کرتے ہیں۔ لیکن ایسے مواقع پیدا ہوتے ہیں کہ دیوتاؤں کو خود میدان میں آنا ہی پڑتا ہے۔

Immortals_poster.jpg
 
میں نے کچھ ہفتے پہلے دیکھی تھی لیکن مجھے بالکل پسند نہیں آئی
 
شہزاد وحید

محفلین
میں نے بھی اسے پسند کا سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا مگر بہرحال کروڑوں کی لاگت اور مہینوں کی محنت سے تیار شدہ چیز ہے۔ :party:
 
ٍFood, Inc

food_inc_5x7_v3.jpg

ایک بہت ہی معلوماتی اور حقائق سے پردہ اٹھانے والی ڈاکیومینٹری ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح امریکا کا کارپوریٹ کلچر اپنے مفاد کے تحفظ کیلیے لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈالتا ہے۔ٍاس میں پورے ٍفوڈ مافیا کے متعلق حیرت انگیز حقائق بیان کیے گئے ہیں۔بہت ہی اچھی ڈاکومینٹری ہے میں نے ابھی ابھی دیکھی ہے
 
The Grey دیکھی۔
ایک کمپنی کے ورکرز ایک طیارے میں الاسکا میں سفر کرتے حادثہ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ جو حادثہ میں بچ جاتے ہیں انہیں تمام فلم میں برفانی طوفان اور بھیڑیوں کے غول سے بچنا ہے۔
سیٹنگ اگرچہ الاسکا کی ہے۔ لیکن فلم کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں فلمائی گئی ہے۔
فلم بس ٹھیک ہی ہے۔
The_Grey_Poster.jpg
میں نے ابھی ابھی دیکھی ہے۔درمیانی سی تھی اور اچھی تھی
 
The 84th Academy Award کی تقریب دیکھی
84AA_1920x1200.jpg

یہ میں نے پہلی بار کسی آسکر ایوارڈ کی پوری تقریب دیکھی ہے۔ایک بات جو میں نے نوٹ کی وہ یہ تھی کہ اتنی جسم کی نمائش ہالی وڈ کے اس شو میں نہیں ہوئی جتنی پاکستان کے لکس سٹائل ایوارڈ میں ہوتی ہے۔اس تقریب میں سوائے 3،4 ہیروئنز کے باقی سب کی لباس مکمل تھے اور اگر آپ پاکستانی سٹارز سے بھرپور لکس ایوارڈ دیکھ لیں تو آپکو خود شرم محسوس ہوتی ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں نے عجیب و غریب طرح کے کپڑے پہنے ہوتے ہیں۔
 
Super Size Me دیکھی
Super_Size_Me-front.jpg

ایک آدمی فاسٹ فوڈ خصوصاًً میکڈونلڈ کے کھانے کے سائیڈ ایفیکٹ جاننے کیلیے 30 دن تک صرف میکڈونلڈ کی اشیا ہی کھاتا ہے۔اس دوران اسکا وزن 24.5 پاؤنڈ بڑھ جاتا ہے اور ساتھ میں دل،لیور وغیرہ کی بیماریوں کا خطرہ بھی بہت حد تک بڑھ جاتا ہے۔حتیٰ کہ ڈاکٹر تک اسے کہتے ہیں کہ اگر تم نے کچھ دیر اور یہ خوراک جاری رکھی تو تم یہاں سے کوچ کر جاؤ گے۔
اور بھی بہت فائدہ مند باتیں ہیں جو اس ڈاکیومنٹری میں دیکھنے کو ملتی ہیں۔
میرے جیسا آدمی تو اسکو دیکھنے کے بعد میکڈونلڈ سے نفرت کرنے لگتا ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
Hugo دیکھی۔ کہانی پیرس کے ایک ریلوے سٹیشن میں رہنے والے ایک یتیم نو عمر لڑکے اور وہی پر ایک ٹوائے سٹور چلانے والے ایک عمر رسیدہ شخص کے متعلق ہے۔ یہ عمر رسیدہ شخص ماضی کا ایک کامیاب فلم ساز ہے اور جنگ عظیم کے بعد اب گمنامی کی زندگی گزار رہا ہے جبکہ نو عمر لڑکا ایک گھڑی ساز کا بیٹا ہے جو اپنے باپ کے مر جانے کے بعد اپنے انکل کے ہمراہ ریلوے سٹیشن پر رہتا ہے۔ نو عمر لڑکا بھی اپنے باپ جیسی صلاحتیں رکھتا ہے اور ایک لوہے کے ایک نقص زدہ مکینکل آدمی کی مرمت کا بیڑا اٹھاتا ہے جبکہ اس مکینکل آدمی کا اُس گمنام فلم ساز سے گہرا تعلق ہے۔ فلم کو پانچ آسکر ایوارڈ مل چکے ہیں اور اس کے علاوہ پینتیس مختلف ایوارڈز بھی جیت چکی ہے، خاص کر اسے سینماٹوگرافی، آرٹ ڈیزائن اور ویژول ایفیکٹس کے میدان میں کافی ایوارڈ ملیں ہیں کیوں کہ اس میدان میں اس فلم پر کافی کام کیا گیا ہے اور جہاں تک کہانی کا معاملہ ہے وہ بہت زیادہ جاندار تو نہیں لیکن بہتر ہے۔

Hugo_Poster.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top