آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Truth in Numbers? Everything According to Wikipedia
B004KPMCLQ.TZZZZZZZ.jpg

ایک بہت ہی اچھی ڈاکیومینٹری ہے جس میں وکیپیڈیا کو مختلف زاویوں سے پرکھا گیا ہے۔اس میں وکیپیڈیا کے فاؤنڈر جمی ویلز ،مختلف محقیقن، دانشوروں اور وکیپیڈیا سے منسلک عام لوگ جو روزانہ وکیپیڈیا میں کچھ نہ کچھ شامل کرتے رہتے ہیں کے انٹرویوز شامل ہیں۔
یہ ڈاکیومینٹری وکیپیڈیا کی معتبریت پر سوالات بھی اٹھاتی ہےکیونکہ وکیپیڈیا میں ایک عام آدمی جس کی تعلیم اور تجربے کے بارے میں کسی کو بھی نہیں پتہ اور وہ اس میں ترامیم کر سکتا ہے۔ اس کے بارے میں مختلف محقیقن سے رائے لی گئی جن میں کچھ وکیپیڈیا کے حق میں جبکہ کچھ اسکے خلاف بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔بقول آئی ایم ڈی بی آپ اس ڈاکیومینٹری کو دیکھنے کے بعد وکیپیڈیا کو پہلے سے الگ نظر سے دیکھیں گے
 

شہزاد وحید

محفلین
Happy Feet Two دیکھی۔ کہانی کے معاملے میں پارٹ ون سے کچھ نہیں بلکہ کافی ہلکی ثابت ہوئی لیکن بے بی پینگوئن کریکٹرز اور کچھ کامیڈی سچویشنز کافی مزیدار تھیں۔ کُل ملا کر ایک متوسط فلم ثابت ہوئی جسے انگریزی ٹرم میں "ون ٹائم واچ" کہتے ہیں۔ بہرحال پہلی والی کی طرح یہ بھی ایک سبق آموز فلم ہے جس میں محنت اور ہمت کے فوائد بتائے گئے ہیں۔

Happy_Feet_Two_Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Antardwand دیکھی۔ اس فلم میں ہندوستان کی بہت سی جاہلانہ روایتوں میں سے ایک پر فلم سازی کی گئی ہے کہ کس طرح عزت کے نام پر زبردستی کی شادی کئی زندگیوں کے نقصان کا سبب بنتی ہیں۔مجموعی طور پر یہ ایک Below Average فلم ہے لیکن پھر بھی اس پر بی گریڈ کا ٹھپہ نہیں لگایا جا سکتا۔

Antardwand.jpg
 

غفران محسن

محفلین
اینیمی ایٹ دی گیٹس دیکھی ۔ سویت یونین کے ایک شہر سٹالن گارڈ پر جنگِ عظیم دوئم کے دوران جرمن فوج نے ان حملہ کیا ہوتا ہے۔۔ کہانی جرمن اور ایک روسی سنائپر کے گرد گھومتی جو ایک دوسرے کے درپے ہوتے ہیں۔ جنگ کے دوران شہر کی تباہ شدہ حالت دیکھ کر پتا چلتا کہ جنگ کیوں نہیں ہونی چاہیے۔
Enemy_at_the_gates_ver2.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
اینیمی ایٹ دی گیٹس دیکھی ۔ سویت یونین کے ایک شہر سٹالن گارڈ پر جنگِ عظیم دوئم کے دوران جرمن فوج نے ان حملہ کیا ہوتا ہے۔۔ کہانی جرمن اور ایک روسی سنائپر کے گرد گھومتی جو ایک دوسرے کے درپے ہوتے ہیں۔ جنگ کے دوران شہر کی تباہ شدہ حالت دیکھ کر پتا چلتا کہ جنگ کیوں نہیں ہونی چاہیے۔
Enemy_at_the_gates_ver2.jpg

کافی عرصہ پہلے دیکھی تھی۔ شاندار فلم ہے۔ میرا خیال ہی ایسی شاندار فلم کا تبصرہ کچھ مزید متفصل ہونا چاہیے۔ کیا خیال ہے؟
 

غفران محسن

محفلین
کافی عرصہ پہلے دیکھی تھی۔ شاندار فلم ہے۔ میرا خیال ہی ایسی شاندار فلم کا تبصرہ کچھ مزید متفصل ہونا چاہیے۔ کیا خیال ہے؟
تدوین کے اختیارات ختم کردئیے گئے ہیں۔ اس لئے اب آپ ہی اس کے تعارف کو تھوڑا سا مفصل کردیں ۔ ویسے بھی میں اظہارِ خیال کے معاملے میں کوتاہ قامت ہوں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
تدوین کے اختیارات ختم کردئیے گئے ہیں۔ اس لئے اب آپ ہی اس کے تعارف کو تھوڑا سا مفصل کردیں ۔ ویسے بھی میں اظہارِ خیال کے معاملے میں کوتاہ قامت ہوں۔

آپ ہمت کریں، تازہ دیکھ کر تبصرہ کرنے اور سالوں پہلے دیکھی کو یاد کر کے تبصرہ کرنے میں بہرحال فرق ہوگا۔
 
IMAX پر Mission Impossible کے سلسلے کی چوتھی فلم دیکھی۔ Mission Impossible: Ghost Protocols


Mission_impossible_ghost_protocol.jpg


فلم میں ٹام کروز صاحب نے سپائیڈرمین کو بھی شرمندہ کر کے رکھ دیا ہے۔ موصوف دبئی کے برج خلیفہ کے بیرونی شیشیوں پر لمکتے دیکھائی دیتے ہیں۔ ایکشن اور تھرل بہرحال زبردست ہے۔ ایک مختصر کردار انیل کپور کا بھی ہے۔ وہ کردار جو ہندی فلموں میں عموماً جونی لیور ادار کرتا ہے۔۔ انیل کپور نے ادا کیا ہے۔
سینما میں عین وقت پر پہنچا۔ اور اگلی قطار میں بیٹھ کر سات منزلہ سکرین دیدے پھاڑ کر دیکھنا پڑی۔ سارا وقت سکرین پر چلتے سین کو قابو کرنے میں گردن اور نظر کی خوب مشق جاری رہی۔ اور اوپر سے مشن امپوسپبل فلموں کا مخصوص تیز ٹیمپو۔۔۔ :confused3:
فلم تو خوب ہے۔ لیکن مجھے شائد دوبارہ دیکھنا پڑے۔ :unsure:
جب سے یہ فلم ریلیز ہوئی ہے اس وقت سے اسکے اچھے پرنٹ کا انتظار کر رہا تھا۔کل ہی DVDRip پرنٹ ملا اور میں نے اسے ڈاؤنلوڈ کرلیا۔اور اب اسے دیکھ بھی لیا۔باقی Mission Impossible فلموں کی طرح یہ بھی کمال کی فلم تھی خاص کر برج خلیفہ والا منظر تو لاجواب تھا۔اور رہی بات انیل کپور کی تو ایسا لگ رہا تھا کسی بچے کو لالی پاپ دے کر بہلایا گیا ہو۔
مجموعی طور پر ایک لاجواب فلم تھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top