آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
نہیں میرے پاس اپنی نوٹ بک ہے ہاہاہا
ویسے میں فلمیں کم ہی دیکھتاہوں کہ ٹی وی پروگرام ہی
اتنے دلچسپ ہوتے ہیں مثال کے طورپر ایکشن سے بھرپور
Hawaii Five-0
ڈراما اور جرائم کے مسائل پرمبنی
Mentalist

میں نے تو اس لیئے کہا تھا کہ شاید The Notebook دیکھنے بعد شاید آپ اپنی ایور فیورٹ فلم کے متعلق فیصلہ بدل دیں۔ :)
 
غفران محسن

محفلین
دی یوژل سسپیکٹس دیکھی ۔
tt0114814
 
غفران محسن

محفلین
IMDB کی تصویروں پر لاک لگا ہوتا ہے اس لیئے ان کا لنک کسی دوسری ویب سائیٹ پر نہیں دیا سکتا۔ تصویر لگانے کے لیئے کسی اور اچھی سی پوسٹرز کی سائیٹ کا انتخاب کر لیں۔
فلکر سے بھی نہیں ہوئی تھی مجھ سے کوئی اور سائیٹ آپ ہی بتا دیں :thumbsup:
 
شہزاد وحید

محفلین
The Three Musketeers دیکھی۔ لگتا ہے اس فلم کے ڈائریکٹر پر کسی بالی وڈ ڈائریکٹر کا سایہ ہو گیا ہے۔ فلم کا سکرپٹ خامیوں سے بھرپور ہے، ایسی خامیاں جو کہ بہت ہی واضح ہیں اور پتہ نہیں ایسے پراجیکٹ پر پیسے لگانے کو کیسے کوئی تیار ہو جاتا ہے۔ خیر یہ فلم کچھ زیادہ کامیاب نہ ہو سکی جس کا سہرا کمزور سکرپٹ کے سر ہی بندھنا چاہیے۔ فلم کی کہانی تین لڑاکوؤں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دو طرفہ ایجنٹ کی فرانس اور انگلستان کے درمیان جنگ کروانے کی کوشش کو ناکام بناتے ہیں۔

TheThreeMusketeers2011Poster.jpg
 
MughalS

محفلین
یہ فلم دیکھی ہے؟ غالباً سات، آٹھ سیریل یا سیریز پر مشتمل ہے۔
Saw3DGermanposter.jpg
نہیں ابھی نہیں دیکھی ۔ میں ڈراؤنی فلمیں اس لئے نہیں دیکھتا کہ اس میں بونگیاں زیادہ ماری ہوتی ہیں۔ فائنل ڈیسٹنیشن پانچوں حصے کافی مزیدار ہیں۔ اور جن فلموں کا میں نے کافی ذکر سنا تھا کہ بندہ ڈر ڈر کے فلم بند کر دیتا ہے جیسا کہ رانگ ٹرن اور ایول ڈیڈ وغیرہ دیکھنے کے بعد میں ڈراؤنی فلمیں دیکھنے سے توبہ کر لی تھی کیونکہ ان فلموں نے بہت زیادہ بور کیا تھا۔ بہر حال یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کیسی ہے ۔
 
SAW کا پہلا حصہ تو ورلڈ کلاس قسم کا ہے۔ بہت ہی زبردست فلم ہے۔ دوسرا حصہ بھی اچھا ہے۔ تیسرا بھی بس کہ لیں کہ اچھا ہے۔ بس پہلے، دوسرے اور تیسرے کے علاوہ باقی دیکھنے کی ضرورت نہیں۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
نہیں ابھی نہیں دیکھی ۔ میں ڈراؤنی فلمیں اس لئے نہیں دیکھتا کہ اس میں بونگیاں زیادہ ماری ہوتی ہیں۔ فائنل ڈیسٹنیشن پانچوں حصے کافی مزیدار ہیں۔ اور جن فلموں کا میں نے کافی ذکر سنا تھا کہ بندہ ڈر ڈر کے فلم بند کر دیتا ہے جیسا کہ رانگ ٹرن اور ایول ڈیڈ وغیرہ دیکھنے کے بعد میں ڈراؤنی فلمیں دیکھنے سے توبہ کر لی تھی کیونکہ ان فلموں نے بہت زیادہ بور کیا تھا۔ بہر حال یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کیسی ہے ۔
ڈراؤنی تو نہیں کہہ سکتے۔ اس میں تھرل بہت زیادہ ہے۔ میرے خیال سے اسے دیکھنے کے لیے ہمت چاہیے۔ اس میں بعض سین تو ایسے ہیں کہ مجھ سے دیکھا نہیں گیا۔ رانگ ٹرن تو پھر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
 
MughalS

محفلین
ڈراؤنی تو نہیں کہہ سکتے۔ اس میں تھرل بہت زیادہ ہے۔ میرے خیال سے اسے دیکھنے کے لیے ہمت چاہیے۔ اس میں بعض سین تو ایسے ہیں کہ مجھ سے دیکھا نہیں گیا۔ رانگ ٹرن تو پھر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
چلو پھر لائن میں لگاتے ہیں اسے بھی :) اور شہزاد وحید : کیا آپ نے دیتھ نوٹ کی موویز بھی دیکھی ہیں؟
 
underworld-awakening-official-poster.jpg

فی الحال تو Underworld Awakening دیکھی ہے ۔سٹوری اتنی خاص نہیں لیکن ایکشن لامتناہی۔کیٹ بیکنسیل پر کالا سوٹ بہت ہی جچتا ہے
 
غفران محسن

محفلین
نہیں ابھی نہیں دیکھی ۔ میں ڈراؤنی فلمیں اس لئے نہیں دیکھتا کہ اس میں بونگیاں زیادہ ماری ہوتی ہیں۔ فائنل ڈیسٹنیشن پانچوں حصے کافی مزیدار ہیں۔ اور جن فلموں کا میں نے کافی ذکر سنا تھا کہ بندہ ڈر ڈر کے فلم بند کر دیتا ہے جیسا کہ رانگ ٹرن اور ایول ڈیڈ وغیرہ دیکھنے کے بعد میں ڈراؤنی فلمیں دیکھنے سے توبہ کر لی تھی کیونکہ ان فلموں نے بہت زیادہ بور کیا تھا۔ بہر حال یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کیسی ہے ۔
ایول ڈیڈ تو مجھے بالکل واہیات لگی۔ رنگ کا کہتے ہالی ووڈ کی ڈراؤنی ترین مووی ہے ۔ مجھے تو اتنا ڈر نہیں لگا تھا دیکھ کر۔ البتہ گریو انکاؤنٹرز نے تنگ کیا تھا۔
 
غفران محسن

محفلین
سیونگ پرائیویٹ ریان دیکھی۔ جنگ عظیم دوئم میں ایک ماں کے چار بیٹے امریکا کی طرف سے لڑ رہے ہوتے اور ان میں سے تین محاذ پر کام آجاتے اور چوتھے پرائیویٹ جیمس فینسس ریان (میٹ ڈیمون) کو بچانے کے لئے امریکا کا چیف آف آرمی سٹاف کیپٹن ملر(ٹام ہینکس) کی قیادت میں مشن بھیجتا۔ فلم اچھی تھی اور اسے دیکھ دیکھ مجھے کال آف ڈیوٹی ٹو کی یاد آتی رہی۔
l_120815_e70398d8.jpg
 
تعبیر

محفلین
شہزاد وحید : کسی ایسی فلم کا بتائیے جو آپ کے خیال میں سب سے زیادہ ڈراؤنی ہے۔
بہت زیادہ ڈراؤنی کا تو پتہ نہیں لیکن آجکل یہ اچھی فلم ہے The Woman in Black
ویسے مجھے بھی کوئی خوفناک خطرناک فلم دیکھنے کا شوق ہے جسے دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں اور مجھے اپنی ہی پرچھائی سے ڈر لگے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top