آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

غفران محسن

محفلین
ناو
The Twilight Saga: Breaking Dawn - Part 1 دیکھی۔ یہ فلم ٹوائیلاٹ سلسلے کی چھوتھی فلم ہے۔ اس فلم میں ایڈورڈ اور بیلا کی شادی ہو جاتی ہے، ان کے بیٹی ہوتی ہے اور بیلا بھی ویمپائر بن جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے فلم میں، اس لیئے دیکھنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔ اب اگلا حصہ پانچواں اور آخری ہوگا۔
ناول تو میرے خیال میں اس کے چار ہی ہیں۔ :confused:
 
تعبیر

محفلین
جہاں تک اچھی فلموں کی بات ہے تو یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس طرح کی فلمیں پسند کرتی ہیں۔ایکشن،تھرلر،سائنس فکشن،رومانس وغیرہ
میرے خیال میں فلموں کو ڈائونلوڈ کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ٹورنٹ ہی ہے اور میرے خیال میں انکا یہاں پر لنک دینا ممنوع ہے اگر نہیں تو میں دے دیتا ہوں۔
اور معذرت یہ سوال آپ نے شہزاد بھائی سے پوچھا تھا لیکن تھوڑا بہت جواب میں نے دے دیا۔اب زیادہ بہتر تو وہی جواب دے سکتے ہیں
ارے نہیں بھئی معذرت کی کیا بات ہے بلکہ آپکا شکریہ کہ آپ نےدلچسپی لی اور جواب دیا :)سو نائس آف یو
صرف شہزاد کو یہاں مخاطب اس لیے کیا کہ پہلے بھی وہی مجھے گائیڈ کیا کرتے تھے کہ کیا دیکھا جائے اورکیا نہیں ویسے شہزاد کی پسند (فلموں میں)اور میری پسند ملتی جلتی ہے۔ اس تھرڈ کے ہیرو تو شہزاد ہی ہیں اور وہی اس تھریڈ کو چلا بھی رہے ہیں اس لیے۔
آپ مجھے ٹورنٹ لنکس ذاتی پیغام میں بھیج سکتے ہیں۔
ایک دو فلمیں آپ سجیسٹ کریں پھر میں بتاؤنگی کہ مجھے پسند آئیں کہ نہیں اور میری پسند آپ سے ملتی جلتی ہے کہ نہیں۔ ویسے مجھے تھرل،کامیڈی اور سوشل موویز پسند ہیں جس میں کوئی اچھی اور منفرد اسٹوری ہو۔
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم سلام! انا بخیر۔
میں کچھ نام بمع ڈاؤنلوڈ لنکس، آپ کو بھیج دوں گا، لیکن پچھلے صفحات بھی انتہائی مفید ہیں :sneaky: ۔ اور محفل میں پھر سے فعال ہونے پر ۔۔۔ ۔۔ کیا لفظ ہونا چاہیے؟ مبارکباد؟ خوش آمدید؟ دیلکم بیک؟

شکرن شکرن :)
انا لنکن رسیون :ROFLMAO:(ایسی ہی عرہی آتی ہے مجھے )
ہائے ربا اتنے سارے پیجز پڑھنے پڑیں گے چلییں کسی دن ایسا بھی کرونگی
جب جب نئی مووی کے بارے میں لکھا کریں مجھے بھی ٹیگ کیا کریں پلیززز
 
شہزاد وحید

محفلین
The Rum Diary دیکھی۔ جیسا کہ فلم کے پوسٹر پر صرف جانی ڈیپ ہے، میں نے ڈاؤنلوڈ بھی جانی ڈیپ کو دیکھنے کے لیئے کی، اور فلم میں تھا بھی صرف جانی ڈیپ ہی۔ کچھ زیادہ قابل ذکر مووی نہیں یہ اس لیئے اس کا ذکر رہنے ہی دیتے ہیں۔ ویسے فلم میں جانی ڈیپ نے ایک امریکی صحافی کا کردار کیا ہے لیکن فکر نہ کریں یہ فلم صحافت کے متعلق بلکل بھی نہیں ہے۔

johnny-depp-in-the-rum-diary-poster.jpg
 
میں پہلے ڈاؤنلوڈ کرنے لگا تھا اسے لیکن اس کی سٹوری پڑھنے کے بعد دل نہیں کیا
 
Seeking Justice
MV5BNzAxMzAyODEyMV5BMl5BanBnXkFtZTcwNjU3OTEzNw.jpg

آئی۔ایم ڈی بی کے مطابق یہ فلم16 مارچ کو ریلیز ہو گی لیکن ٹورنٹس پر تو کافی دنوں سے موجود ہے
ابھی ابھی دیکھی ہے۔ایک عام سی جرم کی کہانی ہے اس طرح کی کہانیاں عموما نکولس کیج کرتا ہے اور میں نے بھی نکولس کیج کو ہی دیکھ کہ یہ ڈاؤنلوڈ کی تھی لیکن اتنی خاص نہیں ہے۔
 
اور میں Guy Pearce کی وجہ سے دیکھنے کی سوچ رہا تھا لیکن پھر ٹریلر دیکھ کر ارادہ منسوخ کر دیا۔
 
Memento اوریجنل فلم ہے اور عامر خان کی گجنی مکمل اس کی کاپی ہے۔ Guy Pearce کی ویسے The Time Machine اور The Count of Monte Cristo اور L.A. Confidential بھی اچھی فلمیں ہیں۔
The Count of Monte Cristo ابھی دیکھی ہے بہت ہی شاندار اور انسپائریشنل فلم ہے واقعی لاجواب ہے۔اسی ناول نگار کی فلم The Three Musketeers بھی ہے جو پچھلے سال ریلیز ہوئی تھی مگر میں نے ابھی تک دیکھنی ہے۔ڈاؤنلوڈ کرکے رکھی ہوئی ہے
 
Archer نامی ایک امریکی ٹی وی شو کی 26 اقساط ختم کی۔ ستمبر 2011 تک اس کی کُل اقساط 26 تھیں لیکن جنوری 2012 سے اسے دوبارہ نشر کرنا شروع کر دیا گیا تھا اور اب تک اس کی 4 مزید اقساط نشر کی جا چکی ہیں اور مزید 9 اقساط نشر کی جائیں گی۔ آرچر ایک ایکشن کامیڈی سیریز ہے۔ سیریز میں ایکشن تو اچھا ہے ہی لیکن کامیڈی بہت بہت آؤٹ کلاس قسم کی ہے۔ آرچر کی کہانی International Secret Intelligence Service سے تعلق رکھنے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ ISIS کی سربراہ Malory Archer ہے اور اس کا اپنا بیٹا Sterling Archer اس کی تنظیم میں فیلڈ ایجنٹ ہے۔ سٹرلنگ آرچر ایک بہترین فیلڈ ایجنٹ تو ہے لیکن اخلاقی و عقلی لحاظ سے اس سے حماقتیں سرزد ہوتی رہتی ہیں لیکن وہ بھی ہر دفعہ اس کے حق میں ہی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ دوسرے کردار جیسے Cyril Figgis اور Lana Kane اور Doctor Krieger وغیرہ بھی دلچسپ ہیں۔ چونکہ یہ ایک سیریز ہے اس لیئے اس کی ہر قسط الگ کہانی رکھتی ہیں۔ امریکی ٹی وی شو ہونے کے ناطے سیریز ڈائیلاگز اور مناظر میں کچھ زیادہ ہی بولڈ ہے لیکن شاندار کامیڈی سچوئشنز کے لیئے اسے دس میں سے دس نمبر دئیے جا سکتے ہیں۔

archer-season-3-poster.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
اور مجھے سیریز پسند نہیں ہیں۔ مزہ نہیں آتا سیریز کا ۔ شہزاد وحید :: بھائی کسی اچھے اور زبردست سیریل کا بتائیں ۔

کچھ بے حد شاندار اینمیٹڈ سیریلز کا تو میں اسی دھاگے میں ذکر کر چکا ہوں۔ مثلا Fullmetal Alchemist Brotherhood۔ جس کا ذکر یہاں اور یہاں کیا تھا۔ اس کے علاوہ Death Note کا ذکر یہاں کر چکا ہوں۔ مزید Black Lagoon اور Tringun اور Code Geass بھی عمدہ سیریلز ہیں۔
اور اگر آپ کو اینمیٹڈ سیریلز نہیں پسند (جو کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ کیوں) تو پھر آپ Oz یا Docotor Who یا Supernatural یا Breaking Bad دیکھ سکتے ہیں۔ یہ چاروں ایکشن، کرائم، مسٹری ٹائپ سیرلز ہیں لیکن مجھے چونکہ کامیڈی سیریز دیکھنا زیادہ پسند ہے اس لیئے میری زیادہ توجہ اسی طرف ہی ہوتی ہے یا پھر اینمیٹڈ سیریلز اور سیریز کی طرف۔
 
زبیر مرزا

محفلین
A Gifted Man
یہ بروزجمعہ شب آٹھہ بجے آتے ہیں ڈاکٹر مائیکل ہالٹ ایک نیوروسرجن کوان سابقہ بیگم کی روح
جوصرف ان کو نظرآتی ہے اور ان کے ہائی کلاس مریضوں کے ساتھہ اپنے فلاحی ہسپتال
کے معاملات اورمریضوں کی مدد کرنے کی التجاکرتی ہیں کہ وہ اس فلاحی ہسپتال کو ان کی ایکسیڈنٹ میں
موت کے بعد بند ہوتانہیں دیکھنانہیں سکتی۔ مائیکل کا جنجھلانااورمدد بھی کرنااوراپنے مالدارمریضوں اور
فلاحی ہسپتال میں توازن اورٹائم مینج کرنادلچسپ اورحساس کہانیاں سامنے لاتاہے
پیٹرک ولسن بطور ڈاکٹر مائیکل ہالٹ فن کی بلندی پرنظرآتے ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top