نئی محفل فورم کے استعمال کے بارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کریں

mfdarvesh بھائی، ہمیں تو یہ کوئی متعدی مرض لگتا ہے۔ آج ہی ایسا ایک مسئلہ ایک اور صاحب نے ڈسکس کیا۔ یہ محفل کے ساتھ مختص نہیں۔ ان کا تجربہ یہ تھا کہ سسٹم فارمیٹ کرنے سے یہ مسئلہ حل ہوا تھا۔ ہمارا خیال ہے کہ کوئی ایسا سافٹوئیر ہے جس کی تنصیب کے بعد کہیں کوئی تصادم ہوتا ہے۔ :)
 
ہم کو فونٹ کے سائز سے مسئلہ ہے مراسلات میں فونٹ سائز ٹھیک ہے لیکن باقی جگہ اتنا جھوٹا ہے کہ نظر ہی نہیں آتا اور بہت مشکل سے پڑھنے میں آتا ہے
1.jpg
 
برادرم محمدیاسرعلی صاحب، آپ کی بات درست ہے۔ انمقامات پرنہ صرف یہ کہ فونٹ سائزچھوٹا ہے بلکہ ان کا رنگ بھی ہلکا ہے۔ یہ ڈیزائن فلاسفی ہے کہ قدرے کم اہم اور کم پڑھے جانے والے مواد کو چھوٹا اور ہلکےرنگ میں رکھ کر زیادہ ضروری چیزوں کو زیادہ واضح انداز میں ہائلائٹ کیا جا سکتا ہے۔:)
 

مغزل

محفلین
یاسر بھائی کنٹرول +جمع کی ناب کی مدد سے آپ اپنے محفل دریچے کے رسم الخط کو اپنی مرضی کے مطابق بڑاکرلیجے ۔۔ تو آسانی رہے گی۔۔
 

سعید

محفلین
حال ہی میں مجھے بھی یہی مسئلہ پیش آرہا ہے، جیسا کہ ابن سعید نے اوپر ذکر کیا ہے، اور میرے فورم پر ایک اور رکن کو بھی یہی مسئلہ درپیش تھا۔ یہ ویب سائیٹ کا مسئلہ نہیں، بلکہ صرف جمیل نوری نستعلیق کے ساتھ ہے۔ مجھے اس وقت تو بالکل سمجھ نہیں آئی کہ کیا بات ہے، مگر فارمیٹ کرنے کے بعد مسئلہ حل ہوگیا۔ اب پھر کچھ دنوں سے ایسا ہی ہورہا ہے، مگر ابھی کھوج لگانا باقی ہے کہ اس کی کیا وجہ ہے۔ میں نے فونٹ کو اور فائر فوکس 9 کو ری انسٹال کر کے بھی دیکھا ہے، مگر مسئلہ ویسا ہی ہے۔ البتہ کروم میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔

ibz4Ww6qEu8xa3.png


i8C1pkUr8Oxde.png
 
Top