تعارف غزل ناز غزل صاحبہ کو اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید

غ۔ن۔غ

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ نہ صرف یہ کہ آپ کو محفل کی فضا خواشگوار محسوس ہوگی اور آپ کا وقت یہاں اچھا گذرے گا بلکہ ہمیں آپ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ نیز بر آں کہ آپ کو محفلین کا تعاون حاصل رہے گا اور کسی بھی مشکل کی صورت میں محفل انتظامیہ سے بلا تکلف رابطہ فرمائیں گی۔ :)


سلام ابن سعيد صاحب،

بہت ممنون ہوں ميں آپکی کہ آپ نے اس حسين بزم ميں مجھے خوش آمديد کہا اور سب ساتھيوں کے تعاون کا يقين دلايا جو واقعی بڑی حوصلہ افزا بات ہے ميري ليئے کيونکہ میں ابھی يہاں نئی ہوں اور آپ سب کا ساتھ اور تعاون مجھے يہاںکی فضا سے مانوس ہونے ،اسے سمجھنے اور اسکا حصہ بننے ميں ميری بہت مدد کريگا۔
ميں نے ديکھا ہے کہ يہاں ماشاءاللہ بہت باکمال ،صاحب علم و فن،سخنور اور سخن شناس ہستياں موجود ہيں اور ان کی معيت میں مجھے يہاں بہت کچھ سيکھنے سمجھنے اور جاننے کا موقع ملےگا اور بہت اچھا وقت گذرےگا۔
کوئی بھی مشکل پيش آنے کی صورت ميں،ميں ضرور انتظاميہ کو مدد کے ليئے زحمت دونگی۔
ايک بار پھر آپکے خلوص کے ليئے تہہ دل سے ممنون ہوں۔

غزل ناز غزل
 

غ۔ن۔غ

محفلین
خوش آمدید غزل ناز غزل صاحبہ اور محمود مغل صاحب کا شکریہ تعارف کیلیے۔


محمد وارث صاحب بہت شکريہ آپکا جناب

ميری خوش قسمتی ہے کہ اس پياری محفل ميں مجھے يوں ويلکم کيا جا رہا ہے اور سب ساتھی يہاں ميری پذيرائی کر کے ميری اتنی عزت افزائی کر رہے ہيں واقعی یہ ميرے لئيے ايک اعزاز سے کم نہيں

ميں بھی محمود کی ممنون ہوں کہ اس کے توسط سے ميں اس پياری سی محفل کا حصہ بنی
( بہت شکريہ محمود )
 

مغزل

محفلین
اُردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید
امید ہے کہ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ :)
بہت بہت شکریہ مغل بھائی
لو بھئی اب بھائی سے شکریہ بھی کہا جائے گا ۔ توبہ توبہ
ابھی بولتا ہوںسمیع بھائی کو۔۔ آج سے آئسکریم بند ۔۔ ہاہہاہ
جیتی رہو گڑیا رانی۔۔ اللہ میری بہنا کو شفائے کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے آمین
 

مغزل

محفلین
محمد وارث صاحب بہت شکريہ آپکا جناب
ميری خوش قسمتی ہے کہ اس پياری محفل ميں مجھے يوں ويلکم کيا جا رہا ہے اور سب ساتھی يہاں ميری پذيرائی کر کے ميری اتنی عزت افزائی کر رہے ہيں واقعی یھ ميرے لئيے ايک اعزاز سے کم نہيں
ميں بھی محمود کی ممنون ہوں کہ اس کے توسط سے ميں اس پياری سی محفل کا حصہ بنی
( بہت شکريہ محمود )

لو بھئی ۔۔ تم بھی شکریہ ادا کرو گی غزل تو ہمارا تو ہو گیا کام ۔۔ اتنے شکریہ کہاں رکھوں گا ۔۔ ہاہہاہ
میں تو بس اتنا جانتا ہوں کہ شعرکو حافظے میں ، پھول کو گلشن میں ، مہتاب کو فلک پہ۔ کنول کو جھیل میں اور شاعر ادیب کو اردو محفل میں ہونا چاہیے۔۔
سو اللہ نے کرم کیا تم نے میری بات رکھی، میں خود یہاں محبتیں سمیٹنے آیا تھا اور یہیں کا ہو کے رہ گیا۔ دیکھا میں نے کہا تھا کہ محفل ابتدا میں اجنبی سی لگے گی ۔
دو ایک دن ہی میں دیکھو سب مانوس ہیں جیسے ہم صدیوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔۔ یہ ہے محفل کااعجاز،اس میں نبیل بھائی ،وارث صاحب، سعود میاں،
بابا جانی (الف عین یعنی اعجاز عبید صاحب ) سمیت سبھی دوست ایک ایک کا نام لینے میں کوئی نام رہ گیا تو مجھے شرمندگی ہوگی سو ایک ایک دوست جو محفل کا حصہ ہے
اس محفل کا حسن ہے، اب تو تم بھی شامل ہو ، ذرا ہاتھ رواں کر لو کی بورڈ پر تو پھر ادب کی لڑیوں کا رخ کرنا ہے۔۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ہم اپنی ہم تخلص بڑی باجی غزل نازغزل صاحبہ کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں یقیناً ہم سب کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اللہ رب العزت زندگی میں خوشیاں اور آسودگیاں عطا ہوں۔ الہی آمین


بہت شکریہ پیاری بہن سیدہ سارہ غزل،
اتنے پیار اور خلوص سے خوش آمدید کہنے اور ان قیمتی دغاؤں کے لئیے جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہی ہوگا۔
ہم سب کا یہاں ایک دوسرے سے سیکھنے کا عمل جاری رہے گا انشا‌ءاللہ
جیتی رہو ،خوش رہو ہمیشہ

غزل ناز غزل
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ارے ارے ارے ۔۔ غزل میں نے کب کوئی بات خود سے کہی ہے سبھی دوست جانتے ہیں کہ میں بے لاگ سا بندہ ہوں ویسے بھی میرا مزاج تو پتہ ہی ہے، مجھے تو خود شرمندگی سی ہے کہ میں تعارف کا حق ادا نہیں کر پایا۔ انشا اللہ ہم سب کو سیکھنے کو ملے گا اردو محفل پورے خاندان کی طرح ہے ، ابتدا میں مراسلت میں مشکلات آہی جاتی ہیں مگر یہ مسئلہ نہیں۔ انشا اللہ جلد ہی یہاں کی فضا سے بہت مانوسیت ہو جائے گی۔۔ مجھے فخر ہے کہ مجھے اپنے مخلص دوست اور معتبر شاعرہ کو اردو کے شیدائیوں کی بزم دوستوں سے متعارف کروانے کا شرف حاصل ہوا۔ بہت عرصہ قبل میں نے دعوت دی تھی مگر میری بھی کچھ خانگی مجبوریاں تھیں کہ میں بزم میں باقائدہ نہ آسکا۔۔ انشا اللہ میں یہاں باقائدگی سے حاضر رہوں گا ۔ اور کسبِ علم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہاں محمد احمد اور سرور عالم راز بھی موجود ہیں انشا اللہ اجنبیت کی فضا نہ رہے گی۔۔ گاہے بگاہے میں بزم کے شعبہ جات سے متعارف بھی کرواتا رہوں گا۔۔ غزل امید ہے کہ محفل میں باقائدگی سے حاضری رہے گی، کلام اور نگارشات کے شعبہ جات میں بھی انتظار رہے گا۔۔
مخلص:
م۔م۔مغل

ہاں محمود تم نے واقعی بالکل ٹھیک کہا تھا اس محفل کے بارے میں، میں اب کافی حد تک مانوس ہو چلی ہوں۔
شروع شروع میں محفل تک رسائی حاصل کرنے میں دقت پیش آ رہی تھی پر اب یہ مسئلہ نہیں تو ذرا سکھ کا سانس لیا۔
ارے واقعی تم نے بہت کشادہ دل اور ایک فراخ دل میزبان ہونے کا ثبوت دیا اور حق دوستی کی ادائیگی کا بھی لیکنمجھے پتہ ہے تمھارے بے لاگ پن اور تمھاری وسیع القلبی کا۔
یہاں کا سیٹ اپ چونکہ میرے لیئے نیا ہے اس لیئے اسے سمجھنے میں تم کو میں نے اچھا خاصا تنگ کررکھا ہے اور تمھاری مدد سے ہی میرے لیئے یہ سب سمجھنا ممکن ہوا ہے لیکن مجھے پتہہے کہ میںنے شکریہ کہا تو تم سے دوچار باتیں سننی ہی پڑینگی اور میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ابھی ہا ہا ہا ہا
ویسے تو اب یہاں کافی مانوس ہو چکی ہوں کیونکہ یہاں کے ساتھیوں سے بہت خلوص ملا لیکن سرور عالم راز صاحب اور محمد احمد صاحب کی یہاں موجودگی کا جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ان سے دیگر فورمز پر بھی تعارف حاصل ہے۔
میں انشاءاللہ دیگر شعبہ جات میں بھی حاضر ہونگی اور اپنی تخلیقات بھی سب کے ساتھ شئیر کرونگی۔

خوش رہو ہمیشہ

غزل ناز غزل
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اُردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید
امید ہے کہ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ :)
بہت بہت شکریہ مغل بھائی

بہت شکریہ نازنین ناز بہن
ہم سب ہی کا یہاں ایک دوسرے سے سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہےگا انشاءاللہ
آپ سب سے مل کر بہت اچھا لگا۔

غزل ناز غزل
 

غ۔ن۔غ

محفلین
خوش آمدید غزل صاحبہ! ۔ ۔ ۔ ۔ مغل جی آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے انہیں محفل سے متعارف کرایا

بہت شکریہ جناب شاکر القادری صاحب کہ آپ نے اس پیاری محفل میں میرا خیر مقدم کیا، امید ہے آپ سب کے تعاون
سے یہاں اچھا وقت گذرے گا۔
غزل ناز غزل
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اُردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید غزل اپیا :):welcome::chill:
اپنے بارے میں کچھ اور بتائیں ؟؟؟:rolleyes:

پیاری بہن ناعمہ عزیز یہ آپ کی محبت ہے کہ آپ نے اتنے پیار اور خلوص سے مجھے خوش آمدید کہا اور عزت بڑھائی
اپنے میں کیا بتاؤں سس ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
"کہاں تک سنوگی کہاں تک سناؤں"
کافی سارا تو محمود نے بتادیا ہے میرے بتانے کو ویسے اتنا کچھ بچا بھی نہیں ۔
شعروشاعری اور موسیقی سے گہرا لگاؤ ہے لیکن بے ہنگم و بے معانی موسیقی سے شدید نفرت
خود بھی کچھ تھوڑا بہت لکھ لیتی ہوں اگرچہ کبھی اپنے لکھے کو اس قابل نہ سمجھا کہ شاعری کہہ سکوں
شعروادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا دل سے احترام کرتی ہوں۔
میرے خیال میں اسی پہ اکتفا کرتی ہوں کہ باقی ساتھی کہیں اکتا نہ جائیں۔
آپ کچھ پوچھنا چاہیں تو بسم اللہ
خوش رہيے ہمیشہ

غزل ناز غزل
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
پیاری بہن ناعمہ عزیز یہ آپ کی محبت ہے کہ آپ نے اتنے پیار اور خلوص سے مجھے خوش آمدید کہا اور عزت بڑھائی
اپنے میں کیا بتاؤں سس ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
"کہاں تک سنوگی کہاں تک سناؤں"
کافی سارا تو محمود نے بتادیا ہے میرے بتانے کو ویسے اتنا کچھ بچا بھی نہیں ۔
شعروشاعری اور موسیقی سے گہرا لگاؤ ہے لیکن بے ہنگم و بے معانی موسیقی سے شدید نفرت
خود بھی کچھ تھوڑا بہت لکھ لیتی ہوں اگرچہ کبھی اپنے لکھے کو اس قابل نہ سمجھا کہ شاعری کہہ سکوں
شعروادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا دل سے احترام کرتی ہوں۔
میرے خیال میں اسی پہ اکتفا کرتی ہوں کہ باقی ساتھی کہیں اکتا نہ جائیں۔
آپ کچھ پوچھنا چاہیں تو بسم اللہ
خوش رہيے ہمیشہ

غزل ناز غزل
یہ تو آپ عاجزی سے کام لے رہی ہیں نا اپیا :)
ویسےاپیا آپ نے تعلیم کہاں تک حاصل کی ؟؟ یا ابھی سلسلہ جاری ہے؟؟؟:rolleyes:
 

مغزل

محفلین
یہ تو آپ عاجزی سے کام لے رہی ہیں نا اپیا :)
ویسےاپیا آپ نے تعلیم کہاں تک حاصل کی ؟؟ یا ابھی سلسلہ جاری ہے؟؟؟:rolleyes:
ہاہاہہا ۔۔ گڑیا ۔۔۔
اس لڑی کا ابتدائی مراسلہ غور سے پڑھو میں نے تعارف میں تفصیل سے لکھا ہے ۔۔۔
ویسے علم تو انسان مہد (گود) سے لحد (گور/قبر) تک حاصل کرتا ہی رہتا ہے۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہاہاہہا ۔۔ گڑیا ۔۔۔
اس لڑی کا ابتدائی مراسلہ غور سے پڑھو میں نے تعارف میں تفصیل سے لکھا ہے ۔۔۔
ویسے علم تو انسان مہد (گود) سے لحد (گور/قبر) تک حاصل کرتا ہی رہتا ہے۔۔
وہ تو آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے لالہ :)
مگر تعارف میں آپ نے ان کی تعلیم کا تو ذکر نہیں کیا ویسے میں اس لئے پوچھ رہی ہوں کہ شاید انہوں نے انگلش میں ایم اے کیا ہو تو میرا بھی کام ہو جائے تھوڑا بہت ہی ہی ہی :party:
 

مغزل

محفلین
وہ تو آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے لالہ :)
مگر تعارف میں آپ نے ان کی تعلیم کا تو ذکر نہیں کیا ویسے میں اس لئے پوچھ رہی ہوں کہ شاید انہوں نے انگلش میں ایم اے کیا ہو تو میرا بھی کام ہو جائے تھوڑا بہت ہی ہی ہی :party:
ہاہا ہا ۔۔ ہاں یہ تو ہے میں نے ذکر گول کردیا تھا۔ لیکن بٹیا وہ کیا کہتے ہیں موئی انگریزی میں ’’ آئم سوری‘‘ ۔۔ آپ کی غزل اپیا نے ایم اے اردو، بی ایڈ اور ایم ایڈ کیا ہے ۔۔۔ یعنی اب آپ شمشاد بھائی سے کام نکلواؤ ۔ ہاہاہا
 
Top