چھٹی سالگرہ تبصرہ: اردو محفل کی چھٹی ( سالگرہ )

فاتح

لائبریرین
خوب ہے۔۔۔ گو کہ ہم سے نہ صرف شاعری ترک کروا دی بلکہ گذشتہ سال ہماری (کسی خفیہ) شادی (جس کا علم ہماری اہلیہ تو کیا شومئی قسمت ہمیں خود بھی نہ ہو سکا) میں ہمارے گھوڑے کی پشت پر وارث صاحب کا سگریٹ بھی بجھوا دیا گیا۔ ہُن کی کریے؟ ہاہاہاہا
 

محمد وارث

لائبریرین
ارے؟؟؟؟؟؟؟؟؟ وہ جس کی پشت پر میں نے سگریٹ بجھایا تھا وہ فاتح صاحب کی شادی کا گھوڑا تھا؟؟؟؟؟؟ یہ کیا بات ہوئی، میں تو اُسے سخن سنج، سخن شناش، سخن ور قسم کا شاعر سمجھتا رہا :)

واہ کیا خوب لکھا ہے جناب ظفری بھائی! لاجواب
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے یہ خود ہی واپس آ گئے ورنہ ہم آج ہی تھانے میں اس کی رپٹ درج کروانے والے تھے۔

اور ہاں سالگرہ کی اس مفصل رپورٹ میں تمام ذمہ داران کے نام موجود ہونے چاہییں ورنہ اسمبلی کی کاروائی میں حزب مخالف والے سوال اٹھائیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آہم۔۔
کہانی کچھ آگے بڑھ نہیں رہی۔
چلو کچھ لقمہ دیتے ہیں۔

سیالکوٹ میں بین الاقوامی مشاعرہ ہو رہا تھا۔ دنیا بھر سے قلمکار اورشعرا اکٹھے ہوئے ہوئے تھے اور اپنے اپنے شاہکار کلام کے نمونے پیش کر رہے تھے اور حاضرین مشاعرہ سے داد وصول کر رہے تھے۔ اسی مشاعرے میں ایک عجیب سا واقعہ پیش آ رہا تھا۔ ہر تھوڑی دیر بعد کوئی ایک شاعر چیختا چلاتا مشاعرے کے پنڈال سے باہر دوڑتا ہوا نظر آتا تھا اور وہ سامنے کے تالاب پر جا کر پانی میں بیٹھتا تو بھاپ اڑتی نظر آتی۔ دراصل صدر مشاعرہ محمد وارث اپنی عینک گھر بھول آئے تھے اور حسب معمول چین سموکنگ کر رہے تھے۔ اور جب بھی سگریٹ ختم ہونے والا ہوتا تو اسے غلطی سے کسی سخن سنج، سخن شناش، سخن ور قسم شاعر کی پشت پر بجھا دیتے۔

:devil:
 

شمشاد

لائبریرین
خوب ہے۔۔۔ گو کہ ہم سے نہ صرف شاعری ترک کروا دی بلکہ گذشتہ سال ہماری (کسی خفیہ) شادی (جس کا علم ہماری اہلیہ تو کیا شومئی قسمت ہمیں خود بھی نہ ہو سکا) میں ہمارے گھوڑے کی پشت پر وارث صاحب کا سگریٹ بھی بجھوا دیا گیا۔ ہُن کی کریے؟ ہاہاہاہا

آپ کسی طرح وہ گھوڑا تلاش کروا لیں تا کہ تحقیقات شروع کی جا سکیں۔
 
بخدا ہم نے کل سے اس تحریر کو کتنی دفعہ پڑھا اس کا شمار نہیں اور جتنی دفعہ بھی پڑھا اس کا دو گنا عش کیا۔ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ اس پر تبصرہ کیا اور کیسے لکھیں۔ :)
 
سعود بھائی کی تشہیری مہم کا نتیجہ ہے کہ ہم یہاں آپہنچے۔ واہ جناب! ظفری بھائی کی رگِ ظرافت بہت عرصے بعد پھڑکی اور کیا خوب پھڑکی :) بہت اعلا۔
نبیل بھیا کی تحاریر کا بھی جواب نہیں ہوتا، لگتا ہے بہت مصروفیت سے وقت نکال کر آئے تھے جبھی اتنا مختصر مگر ذائقے سے بھرپور لقمہ دیا :p
 

فہیم

لائبریرین
ہمممممممم۔
ایک لمبی غیر حاضری کے بعد ظفری بھائی کی دھماکے دار آمد:)

ویسے واقعی کمال لکھا ہے۔
اورمیں تو پہلے ہی آپ کی تحریروں کا مداح ہوں:)
 

میم نون

محفلین
جناب اگر آپ کی اجازت ہو تو جب آپ یہ سلسلہ مکمل کر چکیں تو اسکی ایک عدد برقی کتاب بنا کر ردی کے کارخانے میں بیچ آؤں تاکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم سے محفل کی حالت زار پر کچھ رحم کیا جا سکے ;)
 

شمشاد

لائبریرین
گستاخ، بے ادب، ارے کوئی ہے جو جلاد کو بلائے۔

یہ کام ہم خود کریں گے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے سب سے پہلے بادشاہ سلامت کے لیے لباس خریدا جائے گا۔
 

میم نون

محفلین
جناب وزیر اعظم آپ جلال میں نہ آئیں میں تو آپ ہی کے فائدے کی بات کر رہا تھا، بات کچھ یوں ہے کہ نئی آئینی ترمیم کے بعد تمام اختیارات آپ کے پاس ہیں اس لئیے رقم کا ایک معقول حصہ آپ کو ملے گا اسکے بعد بادشاہ ملامت کو لیکن لنڈے میں جائیں گے تاکہ وہ اپنے لئیے ایک ادنٰی قسم کا اعلی ترین لباس پسند کر سکیں جسے وہ محفل کی سالگرہ کی ابتدائی تقریب میں زیب تن فرمائیں گے :grin:
 

ساجد

محفلین
جناب آپ کے کمرے میں تو ساجد بھائی نے بھینس باندھ رکھی ہے ۔
ہم نے بادشاہ سلامت کے کمرے میں بھینس نہیں باندھ رکھی بلکہ بادشاہ سلامت بین بجانے کا شوق رکھتے ہیں اس لئیے بھینس کے کمرے میں بہ نفس نفیس بلا ناغہ تشریف لے جاتے ہیں ۔
 
اوہ میرے خدا اس شخص پر ایک بار پھر قاتلانہ تحریریں لکھنے کا دورہ پڑ گیا ہے۔ بخدا اگر قہقہائے لامتناہی کے باعث ہماری جان قفس عنصری سے پرواز کرکے جان آفریں کے سپرد ہوئی تو کفن دفن کا ذمہ راوی پر ہوگا، گرچہ ان کو اختیارہائے خاص کے تحت سات خون معاف ہیں۔ :)
 

ساجد

محفلین
اوہ میرے خدا اس شخص پر ایک بار پھر قاتلانہ تحریریں لکھنے کا دورہ پڑ گیا ہے۔ بخدا اگر قہقہائے لامتناہی کے باعث ہماری جان قفس عنصری سے پرواز کرکے جان آفریں کے سپرد ہوئی تو کفن دفن کا ذمہ راوی پر ہوگا، گرچہ ان کو اختیارہائے خاص کے تحت سات خون معاف ہیں۔ :)
حضور والا اتنی دقیق و ثقیل اردو میں اظہار رائے فرمائیں گے آپ تو ہم ایسے آشفتہ سروں کا خون کس کے سر ہو گا؟ جو آپ کی تحریر کے معانی و مطالب اور صرف و نحو کے قواعد کی روشنی میں الفاظ و استعارات کے مناصب سمجھنے کے لئیے دماغ کے ساتھ ساتھ خود ہی خرچ ہونے کے خطرے سے دو چار ہو جائیں گے۔
 

ساجد

محفلین
ارے؟؟؟؟؟؟؟؟؟ وہ جس کی پشت پر میں نے سگریٹ بھجایا تھا وہ فاتح صاحب کی شادی کا گھوڑا تھا؟؟؟؟؟؟ یہ کیا بات ہوئی، میں تو اُسے سخن سنج، سخن شناش، سخن ور قسم کا شاعر سمجھتا رہا :)

واہ کیا خوب لکھا ہے جناب ظفری بھائی! لاجواب
وارث بھائی ، جہاں آپ کو کوئی گھوڑا یا شاعر نہ ملے وہاں آپ سگریٹ کیسے بجھاتے ہیں؟۔
 

ظفری

لائبریرین
تمام دوستو کے تبصرے بہت ہی دلچسپ ہیں ۔ دل چاہتا ہے کہ جوابات دوں تاکہ بات سے پھر بات نکلے ، مگر میری چھٹیاں بہت قلیل ہیں ۔ میں سوچ رہا ہوں کہ سالگرہ کے سلسلے کی یہ تحریر جلد از جلد ختم کی جائے کہ سالگرہ کا جشن میں جلد ہی ماند پڑ جائے گا ۔ تبصروں پر میرے جوابات ادھار رہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بادشاہ سلامت اپنے بوسیدہ محل کے برآمدے میں بیٹھے کسی گہری سوچ میں غرق تھے کہ سامنے گلی میں سے ایک حیوان ناطق کا اپنے پسندیدہ حیوان کے ساتھ گزر ہوا۔ بادشاہ سلامت کی نظر حیوان پر پڑی اور حیوان کی بادشاہ سلامت پر، (دونوں نے غالباً ایک دوسرے کو پہچان لیا) اس کے ساتھ ہی حیوان نے مستی میں آ کر چیخنا چلانا شروع کر دیا اور بادشاہ سلامت آنکھ چرانے لگے۔ اس شور شرابے کی وجہ سے بادشاہ سلامت کی سوچ میں خاصا خلل پڑا۔ شور شرابے سے بچنے کے لیے انہوں نے شراب لانے کا حکم دینے کا ارادہ کیا ہی تھا کہ مذہبی سیکشن کے موڈیریٹر کا خیال آ گیا۔جس کے آتے ہی شراب کی طلب دم توڑ گئی۔ بادشاہ سلامت پھر سے ملکہ شراوت کو اپنے خیالوں میں بسا کر پھر سے گہری سوچ میں ڈوب گئے۔
 
Top