چھٹی سالگرہ محفل فورم آپ کی نظر میں کیا ہے، اسے کیا ہونا چاہیے؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم کے آغاز سے میرے ذہن میں اس کے بطور علمی اور تحقیقی پلیٹ فارم کے ارتقاء کے بارے میں ایک ویژن رہا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ محفل فورم میں کئی طرح کی تبدیلیاں آئی ہیں لیکن فورم کی نظامت کی پالیسی کے تعین اور ناظمین کے تقرر میں رہنما اصول اسی ویژن سے اخذ کیے جاتے رہے ہیں کہ محفل فورم بنیادی طور پر ایک علمی اور تحقیقی پلیٹ فارم ہے۔ محفل فورم کے تشخص کے بارے میں پہلے بھی یہاں گفتگو ہوتی رہی ہے اور اس کے بارے میں سوالات بھی پوچھے جاتے رہے ہیں۔ اب جبکہ ہم محفل فورم کی تنظیم نو اور اردو ویب کی ری لانچ کے بارے میں منصوبہ بندی کا آغاز کر رہے ہیں تو یہ اس بات کا بھی اچھا موقعہ ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے اپنی ترجیحات کا تعین کر لیا جائے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم سب ذیل کے تین سوالوں کا جواب تلاش کریں۔

1۔ محفل فورم میری نظر میں کیا ہے؟
2۔ محفل فورم کو کیا ہونا چاہیے؟
3۔ میں محفل فورم کے لیے کیا کر سکتی ہوں/ کیا کر سکتا ہوں؟

سب سے پہلے میں ہی ان سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کرتا ہوں، اس کے بعد آپ دوستوں کی جانب سے آراء کا بھی منتظر رہوں گا۔

محفل فورم کیا ہے؟

محفل فورم سیٹ اپ کرتے ہوئے میرے ذہن میں یہی خیال موجود تھا کہ ایک کمیونٹی سائٹ تشکیل دی جائے جو کہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کا مرکز بن سکے۔ یہی میری نظر میں آج بھی اردو ویب اور اردو محفل فورم کی سب سے بڑی پہچان ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس پر جاری منصوبے تاریخی حیثیت کے حامل ہیں۔ یہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اردو ویب کے تمام منصوبوں پر پیشرفت اور کامیابی کا انحصار اردو سے بے لوث محبت کرنے والوں کی رضاکارانہ محنت پر ہے۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے تمام پراجیکٹس پر کام کرنے والے لوگ اپنی بے انتہا مصروفیت میں سے وقت نکال کر اردو کی ترویج کی خاطر کام کرتے ہیں۔

محفل فورم کو اردو کمپیوٹنگ میں تحقیق کا مرکز بنانے کے ساتھ ساتھ میری ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ یہاں اچھے اور نفیس ادبی ذوق کے صاحب علم خواتین و حضرات بھی اکٹھے ہوں اور انہیں یہاں نہ صرف اپنی دلچسپی کا سامان مل سکے بلکہ ان کی شعری اور ادبی صلاحیتوں کی پذیرائی بھی ہو سکے۔ الحمداللہ اردو محفل فورم کو اس سلسلے میں بھی باقی اردو فورمز میں امتیاز حاصل رہا ہے کہ یہاں بہترین ادبی ذوق رکھنے والے خواتین و حضرات موجود ہیں جو نوآموزوں کی مدد کے لیے بھی ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

محفل فورم پر صرف اردو کمپیوٹنگ ہی نہیں بلکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور عمومی سائنسی موضوعات پر نئی تحقیق کے بارے میں بھی معلومات شئیر کی جاتی ہیں۔ یہاں روزانہ کئی لوگ اپنی آئی ٹی کی پرابلمز کا حل ڈھونڈنے آتے ہیں اور کوئی نہ کوئی دوست ان کی مدد کے لیے موجود ہوتے ہیں۔

محفل فورم نئے دوست بنانے اور اچھا اور تفریحی وقت گزرانے کی جگہ بھی ہے۔ یہاں پر آپ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو سکتے ہیں اور ایک دوسرے کا غم بانٹ سکتے ہیں۔ یہاں موسیقی کے شائقین کی دلچسپی کا سامان بھی موجود ہے، جبکہ سپورٹس کے شاائقین بھی یہاں میچز پر تبصرے پیش کر سکتے ہیں۔

محفل فورم رائے عامہ کے اظہار کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے، اگرچہ اس کی فعالیت اور اس میں فراہم کی گئی آزادی کا انحصار ناظمین کی توجہ اور ارکان فورم کی ذمہ داری پر ہے۔

محفل فورم پر مذہبی علوم پر تحقیق کے لیے بھی زمرہ جات موجود ہیں۔

محفل فورم کو کیا ہونا چاہیے؟

محفل فورم کے ارتقاء کے سلسلےمیں میرے ذہن میں کافی عرصے سے کئی آئیڈیاز موجود ہیں۔ میں مناسب وقت آنے پر ان آئیڈیاز پر عمل پیرا ہونے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ ان منصوبوں پر عمل پیرا ہونے کے لیے افرادی قوت اور لیڈر شپ ہی ضروری نہیں ہے بلکہ کچھ ٹیکنالوجی کا میچیور ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔

میری خواہش ہے کہ اردو محفل فورم اردو کمپیوٹنگ کی ترویج و تحقیق کے پلیٹ فارم کے طور پر ترقی کرتی رہے اور اس کے منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہوں اور یہ کہ ہم اس سلسلے میں نئے سنگ ہائے میل عبور کر سکیں۔
میری ایک عرصے سے یہ خواہش رہی ہے کہ محفل فورم پر اردو میں آئی ٹی کی تعلیم کا باقاعدہ سلسلہ شروع کیا جا سکے۔
میری یہ بھی خواہش ہے کہ محفل فورم بہترین ادبی ذوق رکھنے والے خواتین و حضرات کی آمد کا مرکز بنے اور ہمیں ان کے نئے تخلیقی کام کو دیکھنے اور ان سے سیکھنے کا موقع مل سکے۔
ہمیں اردو میں آن لائن اور پی ڈی ایف جرائد کا بھی اجراء کرنا چاہیے۔

میں محفل فورم کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟

محفل فورم کے بانی منتظم کی حیثیت سے اس کے ویژن کی تکمیل اور اس کی نظامتی پالیسی کا تعین میری ذمہ داری ہے۔ میں محفل فورم کو ہمیشہ بہتر سوفٹویر پلیٹ فارم پر چلانے کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ میری ذمہ داری یہ ہے کہ محفل فورم کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے اچھے ناظمین کا تقرر کروں۔ ممبران فورم کو پیش آنے والی تکنیکی پرابلمز کے حل میں ان کی مدد کرنا بھی میری ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اردو سوفٹویر کی تیاری اور ان کو اپڈیٹ کرنا بھی میری ذمہ داری بنتا ہے۔ کافی ہوگیا۔ :)

میں نے ابھی مختصر طور پر اپنی جانب سے ان سوالات کے جواب دیے ہیں۔ اب آپ سب دوستوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
 
میم نون

محفلین
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکتہ

1۔ محفل فورم میری نظر میں کیا ہے؟

اردو سے محبت کرنے والوں کا برقی گھر
اردو کو نئی ٹیکنالوجیز میں متعارف کروانے اور اسے قابل استعمال بنانے والا مرکز
ڈیجیٹل دنیا کے اندھیروں میں اردو کے لئیے مشعل راہ

2۔ محفل فورم کو کیا ہونا چاہیے؟

برقی دنیا کے ماہر اور اردو سے لگاؤ رکھنے والوں کے لئیے ریفرنس سینٹر
ڈیجیٹل اردو کے لئیے تحقیقی ادارہ
اردو سافٹوئیر بنانے اور شائع کرنے کا مرکز
مکمل اردو سافٹوئیر لائبریری
کمپیوٹر سے متعلق تمام شعبوں کے اسباق کا مرکز
۔
۔
۔
کمپیوٹر سے متعلق معلومات پر مبنی ماہانہ ڈیجیٹل رسالہ

3۔ میں محفل فورم کے لیے کیا کر سکتی ہوں/ کیا کر سکتا ہوں؟
مجھے اتنا کچھ آتا نہیں کہ محفل کے لئیے کر سکوں، ہاں سوال پوچھ پوچھ کر آپکو تنگ کر سکتا ہوں تاکہ مجھے بھی فائدہ ہو اور اردو میں تکنیکی مواد بھی بڑھے۔
اسکے علاوہ جو اللہ نے توفیق دی کرنے کی۔
 
ساجد

محفلین
نبیل بھائی ، بات یہ ہے کہ چھٹی سالگرہ کے خصوصی مراسلہ میں آپ نے جو اقدامات اٹھانے کی بات کہی ہے پہلےانتظامیہ اس پہ تھوڑا بہت عمل کرے تب اراکین رائے دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ ابھی تک انتظام کا یہ حال ہے کہ چھٹی سالگرہ کی مباک باد ہی کم از کم تین دھاگوں میں بکھری ہوئی ہے۔
منتظمین ، اراکین سے اپنے فاصلے کم کریں تا کہ نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ آکر کب تلک سعود بھیا اور شمشاد بھائی پرانے معروف دھاگے اٹھا اٹھا کر اوپر لاتے رہیں گے۔ باقی منتظمین بھی خود کو عوامی سطح پہ لائیں۔ تا کہ دوستانہ ماحول پیدا ہو۔
محفل کی تاسیس کی وقت کے ماہرین کمپیوٹر ایک ایک کر کے رخصت ہو گئے لیکن نئے آنے والوں کی خدمات سے خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھایا گیا۔ یہی حال لائبریری کا ہوا۔ لائبریری کے چند ماہ غیر حاضر رہنے والے اراکین کی تو لائبریری کی رکنیت ختم کر دی گئی لیکن پورے سال میں چند مضامین لکھنے والے ماڈریٹرز اپنی جگہ پہ رہے۔ حالانکہ لائبریری کی فعالیت ان کی ذمہ داری بنتی ہے۔
دیکھئیے جب رائے مانگی ہے تو آپ کی توقعات کے برعکس رد عمل بھی ملے گا لیکن اس میں خلوص ضرور ہو گا اور اسی خلوص کے ساتھ گزارشات لکھ دی ہیں۔ اور تجویز یہ ہے کہ غیر فعال ماڈریٹرز کو ہٹا کر نئے فعال افراد کو ان کی جگہ لا کر اس کام کا آغاز کریں بہتری کا فوری آغاز ہو جائے گا اورنئے اراکین و ماہرین آپ کا ہاتھ بٹانے کے لئیے وافرتعداد میں اردو محفل کا رخ کرنے لگیں گے۔
 
ساجد بھائی جہاں تک منتظمین کی بات ہے تو ابن سعید بھائی پر تو اخلاق اور انسانیت ختم ہے۔۔۔۔شمشاد بھائی بہت فرینڈلی اور نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے ہیں۔۔۔۔ظفری بہت اچھا موڈیٹر ہے اپنا کام اچھے طریقے سے کرتا ہے اور خود کو ایک عام ممبر کے طور پر رکھتا ہے اور پیش کرتا ہے۔ جہاں تک سیدہ شگفتہ کی بات ہے تو وہ عورت ذات ہے ہوسکتا ہے کہ اس کی کچھ مصروفیات ہوں لیکن بہرحال ان کی اردو زبان کی خدمت کا جذبہ جوان ہے۔۔۔۔۔البتہ ایک موڈیٹر ایسا ہے جو کہ انتہائی فضول انسان ہے ہوسکتا ہے وہ بہت ہی اچھا ہو لیکن اس نے مجھ پر کوئی خاص اچھا اثر نہیں چھوڑا ہے۔۔۔اگر انتظامیہ اس کا نام پوچھنا چاہے تو وہ مجھ سے ذپ میں پوچھ سکتی ہے۔
اس فورم کی ایک بہت ہی اہم خاصیت جو کہ مجھ جیسے بندے پر بھی بہت بعد میں آشکارا ہوئی ہے اور وہ خاصیت ہے لبرل ہونا ۔۔۔۔۔مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں ہے کہ یہ فورم بہت آزاد فورم ہے۔۔۔اور ادھر کسی بھی قسم کی مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ناپسند کیا جاتا ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ ادھر انتظامیہ کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے ہے کہ جو اچھا رکن ہو اور وہ اچانک غائب ہوجائے تو اس کو فون کرکے باقاعدہ اس کی خیر خیریت معلوم کرنی چاہیئے کہ کیا بات ہے آپ آج کل غیر حاضر ہیں وغیرہ وغیرہ
اسی طرح ناعمہ عزیز کو موڈیٹر بنادیں وہ بہت ہی اچھا کام کررہی ہے اور سب سے بڑی بات یہ کہ وہ ابھی انتہائی کمسن ہے یعنی انرجیٹک ہے۔
نوٹ: میں نے ابھی یہ مراسلہ کھولا تو جو جو ذہن میں آیا ہے بغیر سوچے سمجھے کہ میں کیا لکھ رہا ہوں لکھ دیا ہے۔ اگر انتظامیہ کو اچھا نہ لگے تو پیشگی معذرت۔۔۔
 
ساجد، سالگرہ کے دھاگے ایک سے زیادہ ہونے میں کوئی اتنا ہرج بھی نہیں ہے، سب مختلف نوعیت کے ہیں۔
جہاں تک موڈریٹرز کے تقرر اور ان کی فعالیت کا تعلق ہے تو میں اس سلسلے میں آپ سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ہمیں فورم کی نظامت میں مدد کی ضرورت رہتی ہے۔ اتفاق کی بات ہے کہ جسے بھی موڈریٹر مقرر کیا جاتا ہے وہ غائب ہو جاتا ہے۔ :) بہرحال آپ کی تجاویز کا بہت شکریہ۔ آپ کی وجہ سے بھی آج کل سیاسی مباحث میں رونق نظر آ رہی ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکتہ

اردو سے محبت کرنے والوں کا برقی گھر
اردو کو نئی ٹیکنالوجیز میں متعارف کروانے اور اسے قابل استعمال بنانے والا مرکز
ڈیجیٹل دنیا کے اندھیروں میں اردو کے لئیے مشعل راہ

برقی دنیا کے ماہر اور اردو سے لگاؤ رکھنے والوں کے لئیے ریفرنس سینٹر
ڈیجیٹل اردو کے لئیے تحقیقی ادارہ
اردو سافٹوئیر بنانے اور شائع کرنے کا مرکز
مکمل اردو سافٹوئیر لائبریری
کمپیوٹر سے متعلق تمام شعبوں کے اسباق کا مرکز
۔
۔
۔
کمپیوٹر سے متعلق معلومات پر مبنی ماہانہ ڈیجیٹل رسالہ

مجھے اتنا کچھ آتا نہیں کہ محفل کے لئیے کر سکوں، ہاں سوال پوچھ پوچھ کر آپکو تنگ کر سکتا ہوں تاکہ مجھے بھی فائدہ ہو اور اردو میں تکنیکی مواد بھی بڑھے۔
اسکے علاوہ جو اللہ نے توفیق دی کرنے کی۔

بہت شکریہ نوید۔ آپ یقیناً محفل فورم اور اردو کمیونٹی کے لیے ایک اثاثہ ہیں اور اپنی گرافکس میں مہارت کے ذریعے ہمارے بہت کام آ سکتے ہیں۔ آپ کے تاثرات اور تجاویز کا بہت شکریہ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ساجد بھائی جہاں تک منتظمین کی بات ہے تو ابن سعید بھائی پر تو اخلاق اور انسانیت ختم ہے۔۔۔۔شمشاد بھائی بہت فرینڈلی اور نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے ہیں۔۔۔۔ظفری بہت اچھا موڈیٹر ہے اپنا کام اچھے طریقے سے کرتا ہے اور خود کو ایک عام ممبر کے طور پر رکھتا ہے اور پیش کرتا ہے۔ جہاں تک سیدہ شگفتہ کی بات ہے تو وہ عورت ذات ہے ہوسکتا ہے کہ اس کی کچھ مصروفیات ہوں لیکن بہرحال ان کی اردو زبان کی خدمت کا جذبہ جوان ہے۔۔۔۔۔البتہ ایک موڈیٹر ایسا ہے جو کہ انتہائی فضول انسان ہے ہوسکتا ہے وہ بہت ہی اچھا ہو لیکن اس نے مجھ پر کوئی خاص اچھا اثر نہیں چھوڑا ہے۔۔۔اگر انتظامیہ اس کا نام پوچھنا چاہے تو وہ مجھ سے ذپ میں پوچھ سکتی ہے۔
اس فورم کی ایک بہت ہی اہم خاصیت جو کہ مجھ جیسے بندے پر بھی بہت بعد میں آشکارا ہوئی ہے اور وہ خاصیت ہے لبرل ہونا ۔۔۔۔۔مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں ہے کہ یہ فورم بہت آزاد فورم ہے۔۔۔اور ادھر کسی بھی قسم کی مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ناپسند کیا جاتا ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ ادھر انتظامیہ کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے ہے کہ جو اچھا رکن ہو اور وہ اچانک غائب ہوجائے تو اس کو فون کرکے باقاعدہ اس کی خیر خیریت معلوم کرنی چاہیئے کہ کیا بات ہے آپ آج کل غیر حاضر ہیں وغیرہ وغیرہ
اسی طرح ناعمہ عزیز کو موڈیٹر بنادیں وہ بہت ہی اچھا کام کررہی ہے اور سب سے بڑی بات یہ کہ وہ ابھی انتہائی کمسن ہے یعنی انرجیٹک ہے۔
نوٹ: میں نے ابھی یہ مراسلہ کھولا تو جو جو ذہن میں آیا ہے بغیر سوچے سمجھے کہ میں کیا لکھ رہا ہوں لکھ دیا ہے۔ اگر انتظامیہ کو اچھا نہ لگے تو پیشگی معذرت۔۔۔

فورم کو پسند کرنے اور تجاویز پیش کرنے کا شکریہ۔ دراصل ہم ممبران کے فون نمبر اکٹھے نہیں کرتے، اور کم از کم میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ کسی کو بلاوجہ ای میل بھی نہ کی جائے۔ صرف انتہائی ضرورت کے وقت ایسا کیا جاتا ہے۔ ہماری پہلی ترجیح فورم کے ارکان کی ذاتی معلومات اور ان کی پرائیویسی کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ یہ جان کر افسوس ہوا کہ آپ انتظامیہ کے ایک رکن کو اتنا ناپسند کرتے ہیں۔ لیکن کم از کم میں آپ سے اس کے بارے میں نہیں پوچھوں گا۔ آپ اگر چاہیں تو اس متظم کو ذپ کرکے بتا سکتے ہیں کہ آپ ان کے بارے میں کیا تاثر رکھتے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ وہ بھی آپ کے بارے میں یہی تاثر رکھتے ہوں۔
 
ساجد

محفلین
روحانی بابا ، میرے لئیے تمام منتظمین اور ماڈریٹرز احترام کے قابل ہیں اور میں ذاتی تجربے کی بنیاد پہ کہہ سکتا ہوں کہ جتنی برداشت اور تحمل اردو محفل کی انتظامیہ میں ہے کسی دوسرے اردو فورم پہ فی الحال ایسی مثال شاید نہ ملے۔
میں خود چند ایک فورمز کا ماڈریٹر رہ چکا ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ یہ کام آسان نہیں ہے۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ ماڈریٹر ہر رکن کو خوش رکھ سکے۔ اس لئیے ایسی کوئی بات جو میری ذات ، پسند ، ناپسند یا انا سے تعلق رکھتی ہو میں نے اس کو اپنے ذہن میں جگہ دئیے بغیر بالکل ایمانداری اور بہتری کے جذبے کے تحت حالات کا تجزیہ کر کے تجویز پیش کی ہے۔
مختلف الخیال افراد سے تبادلہ خیال کر کے ہی ہم اپنی زندگی کے انتہائی قیمتی تجربے حاصل کرتے ہیں اس لئیے آپ اگر کسی کو نا پسند کرتے ہیں تو اسے اہمیت نہ دیں ،اہمیت اس بات کو دیں کہ آپ ان کے خیالات سے کس قدر مستفید ہو سکتے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
ممبر کی غیر حاضری پہ فون کرنا تو شاید زیادہ مناسب نہ ہو لیکن ایک خود کار نظام فعال کرنے میں حرج نہیں جو ممبر کی غیر حاضری کے ایک مخصوص وقت کے بعد اس کے ان باکس میں محفل کی طرف سے فعالیت کی یاددہانی کا پیغام ارسال کر دیا کرے۔
بہت سارے فورمز ایسا کرتے ہیں اور یہ کافی مفید بھی ہے۔ میں ایک فورم پہ 2 سال سے لاگ ان نہیں ہوا لیکن میرے ابتدائی 2 ماہ کی غیر حاضری کے بعد ابھی تک مجھے ہر 10 دن بعد یاددہانی کا پیغام وصول ہو جاتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ساجد، ایسا خود کار نظام محفل فورم پر موجود ضرور ہے لیکن ہم نے اسے فعال نہیں کیا ہے۔ وجہ اس کی یہی ہے کہ خود مجھے اس کی ای میلز وصول کرنا زیادہ پسند نہیں ہے۔ :) بہرحال یہ معاملہ منتظمین کے درمیان زیر بحث ہے کہ پرانے اور اچھے ممبران کو فورم پر واپس لانے اور انہیں دوبارہ فعال بنانے کے لیے کیا طریقہ بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔
 
فورم کو پسند کرنے اور تجاویز پیش کرنے کا شکریہ۔ دراصل ہم ممبران کے فون نمبر اکٹھے نہیں کرتے، اور کم از کم میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ کسی کو بلاوجہ ای میل بھی نہ کی جائے۔ صرف انتہائی ضرورت کے وقت ایسا کیا جاتا ہے۔ ہماری پہلی ترجیح فورم کے ارکان کی ذاتی معلومات اور ان کی پرائیویسی کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ یہ جان کر افسوس ہوا کہ آپ انتظامیہ کے ایک رکن کو اتنا ناپسند کرتے ہیں۔ لیکن کم از کم میں آپ سے اس کے بارے میں نہیں پوچھوں گا۔ آپ اگر چاہیں تو اس متظم کو ذپ کرکے بتا سکتے ہیں کہ آپ ان کے بارے میں کیا تاثر رکھتے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ وہ بھی آپ کے بارے میں یہی تاثر رکھتے ہوں۔
عام ممبران کی بات نہیں کررہا بلکہ ان ممبران کی بات کررہا ہوں جو کہ فورم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔۔۔۔میں ایک فورم سے ناراض ہوکر گیا تو ان کے ایک منتظم اعلیٰ نے باقاعدہ فون کرکے مجھ سے معذرت کی اور کہا کہ آپ دوبارہ جوائن کریں وہ ایک الگ بات ہے کہ میرا دل ٹوٹ گیا اور میں پھر کبھی اس فورم واپس نہ گیا۔
دوسرا یہ اس موڈیٹر کو اس بات کا پتہ بھی نہیں ہے کہ میں اس کو ناپسند کرتا ہوں۔۔۔۔۔ادھر اس فورم پر میری وارث کے ساتھ اور شمشاد کے ساتھ کھٹ پٹ ہوئی ہے اسی طرح ظفری کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی ہے لیکن بہرحال تینوں ہنوز میرے لیئے قابل احترام ہیں۔۔۔۔باقی ایک گھر میں دوبرتن بھی ٹکرا جاتے ہیں۔۔۔۔میں جس موڈیٹر کی بات کررہا ہوں آپ کو اس کا اچھی طرح علم ہے لیکن بس آپ کسر نفسی سے کام لے رہے ہیں۔۔۔۔

روحانی بابا ، میرے لئیے تمام منتظمین اور ماڈریٹرز احترام کے قابل ہیں اور میں ذاتی تجربے کی بنیاد پہ کہہ سکتا ہوں کہ جتنی برداشت اور تحمل اردو محفل کی انتظامیہ میں ہے کسی دوسرے اردو فورم پہ فی الحال ایسی مثال شاید نہ ملے۔
میں خود چند ایک فورمز کا ماڈریٹر رہ چکا ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ یہ کام آسان نہیں ہے۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ ماڈریٹر ہر رکن کو خوش رکھ سکے۔ اس لئیے ایسی کوئی بات جو میری ذات ، پسند ، ناپسند یا انا سے تعلق رکھتی ہو میں نے اس کو اپنے ذہن میں جگہ دئیے بغیر بالکل ایمانداری اور بہتری کے جذبے کے تحت حالات کا تجزیہ کر کے تجویز پیش کی ہے۔
مختلف الخیال افراد سے تبادلہ خیال کر کے ہی ہم اپنی زندگی کے انتہائی قیمتی تجربے حاصل کرتے ہیں اس لئیے آپ اگر کسی کو نا پسند کرتے ہیں تو اسے اہمیت نہ دیں ،اہمیت اس بات کو دیں کہ آپ ان کے خیالات سے کس قدر مستفید ہو سکتے ہیں۔

ساجد بھائی مجھے آپ کی بات سے سو فیصد اتفاق ہے۔۔۔۔۔۔میں جس موڈیٹر کی بات کررہا ہوں دراصل میرا اس کے ساتھ اختلاف ذاتی نہیں ہے وہ بحیثیت رکن تو بہت اچھا ہے لیکن بحیثیت موڈیٹر اچھا نہیں ہے اس میں نظامت کی قابلیت ہی نہیں ہے۔۔۔الٹے سیدھے فیصلے کرتا ہے پھر بعد میں منتظمین اعلیٰ اس کے گند کو صاف کرتے ہیں
دراصل آپ میری ناپسندیدگی کو ذاتی فعل سمجھے ہیں ۔۔۔۔۔ایسے کوئی بات نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو پھر تو میں شمشاد بھائی کو برا بھلا کہتا یا وارث پر ہی کچھ الزامات لگا دیتا ۔۔۔۔ایسی بات نہیں ہے میری ناپسندیدگی اصولی ہے۔۔۔۔۔لیکن ۔۔۔۔لیکن۔۔۔۔پھر بھی یہ میری ذاتی رائے ہے ہوسکتا ہے میں مکمل طور پر غلط سوچ رہا ہوں۔۔۔۔
 
میم نون

محفلین
اب انتظامیہ کی بات چل پڑی ہے تو میں بھی ایک مشورہ دے دیتا ہوں

میرے خیال میں منتظمین کی تعداد کو بڑھانا چاہئیے، ہر کیٹیگریز (جو کہ مختلف زمروں پر مبنی ہے) کے کم از کم دو موڈیریٹر ہونے چاہیئں، اور ایک سوپر موڈیریٹر جو کہ ایک سے زیادہ کیٹیگریز کا نظام سمبھالے۔
اسطرح اگر کوئی ایک موڈیریٹر کسی وجہ سے کچھ عرصے کے لئیے غیر فعال رہے تو اسکی جگہ دوسرے موجود ہوں۔
ویسے بھی موڈیریٹر کا کام صرف ارکان پر "نظر رکھنا" نہیں ہوتا، بلکہ یہ تو بہت ہی کم کام ہے اصل میں موڈیریٹرز کا کام ہوتا ہے کہ اپنے اپنے زمروں میں نئے نئے ٹاپکس کھولنا تاکہ محفلین کی دلچسپی بڑھے، اگر فورم میں کسی سبق (ٹیوٹوریل) کی ضرورت ہے تو اسے لکھنا، میں حاصکر آئی ٹی کے سوال و جواب میں اچھے موڈیریٹر کی کمی محسوس کرتا ہوں، اب اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے اور سوال پوچھتا ہے تو بعض دفعہ اس رکن کو جواب ہی نہیں ملتا یا بڑی دیر سے ملتا ہے تو ایسی صورت میں وہ رکن بد دل ہو سکتا ہے، یہ ضروری نہیں کہ اس موڈیریٹر کو سب کچھ آتا ہو لیکن اگر ذمیداری ہو گی تو پھر نیٹ میں تلاش کر کے بھی اسکا جواب دے سکتا ہے۔

انتظامیہ ٹیم کو کم از کم پندرہ بیس ارکان پر مشتمل ہونا چاہئیے۔

باقی بعد میں
 
نبیل

تکنیکی معاون
عام ممبران کی بات نہیں کررہا بلکہ ان ممبران کی بات کررہا ہوں جو کہ فورم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔۔۔۔میں ایک فورم سے ناراض ہوکر گیا تو ان کے ایک منتظم اعلیٰ نے باقاعدہ فون کرکے مجھ سے معذرت کی اور کہا کہ آپ دوبارہ جوائن کریں وہ ایک الگ بات ہے کہ میرا دل ٹوٹ گیا اور میں پھر کبھی اس فورم واپس نہ گیا۔
دوسرا یہ اس موڈیٹر کو اس بات کا پتہ بھی نہیں ہے کہ میں اس کو ناپسند کرتا ہوں۔۔۔۔۔ادھر اس فورم پر میری وارث کے ساتھ اور شمشاد کے ساتھ کھٹ پٹ ہوئی ہے اسی طرح ظفری کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی ہے لیکن بہرحال تینوں ہنوز میرے لیئے قابل احترام ہیں۔۔۔۔باقی ایک گھر میں دوبرتن بھی ٹکرا جاتے ہیں۔۔۔۔میں جس موڈیٹر کی بات کررہا ہوں آپ کو اس کا اچھی طرح علم ہے لیکن بس آپ کسر نفسی سے کام لے رہے ہیں۔۔۔۔

جی نہیں جناب میں ہرگز کسر نفسی سے کام نہیں لے رہا ہوں۔ جہاں تک فورم کے اثاثہ کے مانند ارکان کا تعلق ہے تو یقیناً ان کی دلجوئی ضروری ہے اور ماضی میں کئی مرتبہ میں خود ناراض ارکان کو واپس لایا ہوں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم نبیل لالہ
سب سے پہلے تو آپ کو بہت بہت مبارک ہو آپ اردو کی ترویج کے لئے اتنا کام کر رہے ہیں میرے الفاظ شاید آپ کی خدمت کا مول نا دے سکیں۔
رہی فورم کی بات تو شاکر بھیا نےپہلی بار آج سے 4 سال پہلے جب مجھے نیٹ استعمال کرنے کا طریقہ بتایا تو مجھے اسی فورم پر آئی ڈی بنا کے دیا تھا۔
مجھے چونکہ نیٹ کی کوئی سوجھ بوجھ نہیں تھی اس لئے میں نے ایک دو بار اس کو استعمال کرنا چاہا پر سمجھ نہیں آئی اور شاکر بھیا بھی اتنے مصروف تھے ان دنوں کے جب وہ آتے تو میں اپنی نالج کے لئے انکو ڈسٹرب کرنا مناسب نہیں سمجھتی تھی، پھر میں نے یہاں پہ لگاتار آنا شروع کیا اور جہاں کچھ تھوڑا بہت سمجھ لگتی تھی تو ایک آدھ مراسلہ پوسٹ کر دیتی تھی۔ کہنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ میں انٹر نیٹ کو جتنا بھی سیکھا یہاں سے سیکھا شمشاد لالہ سے اور سعود لالہ سے:)
اور آج اردو فورم بالکل ایک گھر کی طرح لگتا ہے ، سب بہت اچھے ہیں :) مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے :)
اور میری پر خلوص دعا ہے کہ سلسلہ یونہی چلتا رہے اس بار کی تبدیلیاں بھی قابل دید ہیں۔
میری طرف سے ایک بار پھر مبارک ۔
اور اسی خوشی میں سعود لالہ ہو جائے آئسکریم؟؟؟؟:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
جیتی رہیں ناعمہ بٹیا۔ آپ کے بھائی محفل فورم کے اولین اور قابل فخر ممبران میں سے ہیں۔ اللہ تعالی آپ سب کو خوش رکھیں، آمین۔
 
مکی

معطل
اردو کوڈر اور اردو ویب کے باہمی اشتراک سے اس وقت کئی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے، اگرچہ کچھ منصوبوں پر فی الحال بات نہیں کی جاسکتی تاہم ایک قابلِ ذکر منصوبہ اردو لینکس ڈیسک ٹاپ کا ہے جو ان شاء اللہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا، اس کے علاوہ ایک خاص پورٹبل قسم کے ایک لینکس ڈیسک ٹاپ کا پلان بھی میرے ذہن میں پک رہا ہے جس میں کسی اطلاقیے کو نصب کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی.. ;)
 
اچھی ہے ٹائم پاس ہوجاتا ہے

نہ جانے مجھ سے کس کو پرخاش ہے میری پوسٹ حذف کردیتا ہے۔ میری درخواسٹ ہے کہ میری پوسٹ ڈیلیٹ نہ کی جائے اگر کوئی شکایت ہے تو لکھ یر بھیجیں

میں کئی مزید سیاسی دھاگے شروع کرسکتا ہوں :)
 
شمشاد

لائبریرین
ہمت بھائی آپ شوق سے شروع کریں لیکن دوسروں کی عزت نفس اور محفل کے اصولوں کو مدنظر رکھیں تو کوئی بھی آپ کے پیغام کو حذف نہیں کرے گا۔
 
شمشاد بھائی کیا آپ میرے روحانی جلال سے خائف ہیں :biggrin: کہ میرے مراسلے آپ نے کبھی بھی حذف نہیں کیئے ہیں حالانکہ کافی کٹیلے اور ہتک آمیز ہوتے تھے۔
البتہ ایک مرتبہ وارث بھائی نے تنگ آکر ضرور میرے نام سے ایک الگ دھاگہ کھول دیا تھا اور یہ ان کی عظمت کی دلیل ہے ورنہ میرے جملے تو ایسے ہی تھے کہ بین کردیا جاتا۔۔۔۔ اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔۔۔۔آمین
 
Top