ناعمہ عزیز
لائبریرین
اپنے گھر ہی ہوتے ہیں
سلام کہہ دوں گی۔


ویسے آپ کی تتلیوں والی تصویریں بہت اچھی ہیں۔
تتلیاں میں نے خود بنائیں ہیں
چھوٹی بڑی تتلیوں کے بیچ بڑی تتلی بس پر ' لگ جاتے تو میں بھی اڑُ جاتی ۔۔ ویسے اب بھی اڑتیُ ہی ہوں مگر پر ' کے ساتھ مزید مزا آجاتا 
اپیا آپ نے کبھی چپکے چپکے ہاتھ بڑھا کر تتلیاں پکڑی ہیں؟
یہ اڑتی ہوئی ہی اچھی خوبصورت ہیں ، اور میں ظالم نہیں ۔۔ بس صرف دیکھکر پسند کرتی رہوں گی 
اور ہم بارش کے دنوں میں بھنبھریاں (Dragon Fly) پکڑ کر اس کی دم میں دھاگہ باندھ کر گھماتے تھےویسے جگنو پکڑنا تتلیوں کی بنسبت زیادہ سہل ہوتا تھا۔
ہاں فہیم وہ ہم نے بھی پکڑی ہیں لیکن اب وہ بالکل نہیں دکھتیں۔ میں نے تو سنا ہے اسے بیر بہوٹی کہتے ہیں۔ اب درست نام کا نہیں معلوم۔اور ہم نے بارش کے دنوں میں کچی مٹی سے بل بوٹیاں (وہ جو سرخ سرخ ہوتی مخملی سی مکڑی نما) پکڑ پکڑ کر جمع کی ہیں۔