لائبریری : آغازِ سالِ نو

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سال نو کے آغاز کے موقع پر نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے آپ سب کو نئے سال کی مبارک باد ۔ اللہ تعالی سے امید اور دعا ہے کہ یہ سال نہ صرف ہمارے لیے بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لیے فلاح و ترقی کا سال ثابت ہو ۔ آمین ۔

اس موقع پر چند ایک چیزیں لائبریری کے حوالے سے ذکر کرنا ہیں ۔ اس سال لائبریری کیلنڈر تشکیل دیا ہے اور دیگر کاموں کے ساتھ ایک اہم کام یہ بھی ہو گا کہ باقاعدہ طور پر کتب کو قارئین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا ۔ اردو لائبریری کو اس ماہ کے آخر میں چار سال مکمل ہو جائیں گے ۔ اس ماہ کے آخر میں اسی مناسبت سے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں کتب پیش کرنے کے علاوہ دیگر چیزیں بھی شامل ہوں گی ۔

اردو لائبریری کے پہلے سال میں میں نے زکریا بھائی سے مشورہ لیا تھا کہ اردو لائبریری کے پہلے سال کے اختتام پر ہمارے پاس کتنی مکمل کتب ہونا چاہییں اور زکریا بھائی کا جواب تھا کہ پچیس کتب ایک اچھی تعداد ہو گی ۔ یہ وہ وقت تھا جب ہمارے پاس لائبریری سیٹ اپ موجود نہیں تھا اور نہ ہی ریسورسز موجود تھیں اور نہ ہی افرادی قوت۔ اس وقت جو ایک واحد چیز ہمارے پاس موجود تھی وہ ایک جذبہ تھا اب جبکہ چار سال مکمل ہونے کو ہیں تو اس موقع پر اس جذبہ کے علاوہ ہمارے پاس کیا کچھ موجود ہے اور اردو لائبریری کے ذیل میں کون سے اہداف اور کوششیں بار آور ثابت ہوئیں اور اس وقت ہمارے پاس کتنی کتب موجود ہیں یہ ایک اہم سوال ہے ۔ یہ اعداد و شمار پیش کرنے سے پہلے یہاں ایک سوال ہے آپ سب اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں قطع نظر اس کے کہ آپ لائبریری رکن ہیں یا نہیں ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ اردو لائبریری کے :

  • پہلے سال کے اختتام پر ہمارے پاس کتنی مکمل کتب ہونا چاہییں تھیں ؟

  • دوسرے سال کے اختتام پر ہمارے پاس کتنی مکمل کتب ہونا چاہییں تھیں ؟

  • تیسرے سال کے اختتام پر ہمارے پاس کتنی مکمل کتب ہونا چاہییں تھیں ؟

  • اور اب چوتھے سال کے اختتام پر ہمارے پاس کتنی مکمل کتب ہونا چاہییں ؟

آپ کو ہر سال کے لیے جو بھی کم از کم یا زیادہ سے زیادہ تعداد مناسب لگے آپ وہ تعداد بتاسکتے ہیں تاکہ اصل اعداد و شمار پیش کرنے سے قبل اندازہ ہو سکے کہ اصل اعداد و شمار قارئین کی ڈیمانڈ سے کس حد تک مطابقت رکھتے ہیں ۔

اگر اراکین دلچسپی رکھتے ہوں تو اس سوال کا جواب بھی دے سکتے ہیں کہ :


  • اردو لائبریری کے پانچویں سال کے اختتام پر یہ تعداد کتنی ہونی چاہیے ؟


شکریہ
 
پہلے سال 25
دوسرے سال 50
تیسرے سال 100
چوتھے سال 200
ٹوٹل 375
پانچویں‌سال کیلئے ٹارگٹ تو ویسے پچھلے تجربات کی روشنی میں‌ہونا چاہئے
 

فہیم

لائبریرین
خواب ہی خواب کب تلک دیکھوں
کاش ان کتابوں کی اک جھلک دیکھوں

پلان بنتے تو نجانے کتنے دیکھے
کاش ان پر کبھی عمل ہوتا دیکھوں

باتیں تو ہوتی رہتی ہیں لائبریری کو لے کر
اے کاش کے کبھی کام ہوتا بھی دیکھوں

ایڈوانس معذرت کے ساتھ:noxxx:
 
ایسا نہیں ہے کہ لائبریری میں کام نہیں ہوا۔ بس ایک ترتیب میں اس کی نمائش کی ضرورت ہے۔ مجھے خود امید ہے کہ ایک نہ ایک دن "واہ اتنا سب کچھ۔۔۔" کہہ کر تعجب اور خوشی کے جذبات کے ساتھ اچھل پڑنے کا موقع ضرور ملے گا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایسا نہیں ہے کہ لائبریری میں کام نہیں ہوا۔ بس ایک ترتیب میں اس کی نمائش کی ضرورت ہے۔ مجھے خود امید ہے کہ ایک نہ ایک دن "واہ اتنا سب کچھ۔۔۔" کہہ کر تعجب اور خوشی کے جذبات کے ساتھ اچھل پڑنے کا موقع ضرور ملے گا۔

خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی
لہو میں ناچ رہی ہیں یہ وحشتیں کیسی
:)
 

تیشہ

محفلین
ایسا نہیں ہے کہ لائبریری میں کام نہیں ہوا۔ بس ایک ترتیب میں اس کی نمائش کی ضرورت ہے۔ مجھے خود امید ہے کہ ایک نہ ایک دن "واہ اتنا سب کچھ۔۔۔" کہہ کر تعجب اور خوشی کے جذبات کے ساتھ اچھل پڑنے کا موقع ضرور ملے گا۔


ابن ِ بھیا ۔۔ :battingeyelashes: بس یہی لکھا جانا تھا
لائبریری : آغازِ سالِ نو ' ' ' :confused:

اب اگلے سال بھی یہی تھریڈ ادھر کا ادھر ۔۔ ویسے کا ویسا ہی پڑا ہوگا :battingeyelashes:
 
میرے خیال سے یوں حوصلہ شکن باتیں کرنا مناسب نہیں۔ کیوں کہ لائبریری کے کچھ اراکین ایسے بھی کام کر رہے ہیں جو محفل کے لئے وقت نیں نکال سکتے۔
 

فہیم

لائبریرین
میرے خیال سے یوں حوصلہ شکن باتیں کرنا مناسب نہیں۔ کیوں کہ لائبریری کے کچھ اراکین ایسے بھی کام کر رہے ہیں جو محفل کے لئے وقت نیں نکال سکتے۔

مجھے تو فرحان دانش اور آپ میں کوئی فرق نہیں‌ معلوم ہورہا۔
جس طرح وہ ایم کیو ایم کی ہر اچھی بری پر اس کے ساتھ ہی جڑے نظر آتے ہیں۔
اسی طرح آپ اپنی بٹیاؤں اور اپیاؤں کے لیے ثابت ہورہے ہیں:rolleyes:
 

فہیم

لائبریرین
آپ بتائیں گے لائبریری کے لیے کون سے اراکین کام کررہے ہیں۔
اور کتنا کام کرچکے ہیں۔

لائبریری کے قیام کو عرصہ ہوا۔
لیکن ابھی تک ایک طریقے کی لائبریری وجود میں نہ آسکی۔
باتیں اتنی کی گئیں کہ کام کرنے والے اراکین کا دل بھی اچاٹ ہوکر رہ گیا۔

جتنا لائبریری میں کام ہوا ہے اس میں آدھے سے زیادہ تو شمشاد بھائی اور قیصرانی بھائی نے کیا ہے۔

باقی لوگوں نے کیا کیا؟
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد بھائی کو کام سے غرض ہے ان کو کام دیا جائے وہ کرکے دیتے ہیں۔
باتیں ان کو بھی پسند نہیں۔

قیصرانی بھائی بھی شاید انہیں باتوں کی وجہ سے لائبریری سے دوری اختیار کرگئے۔
ان کا فلسفہ بھی یہی تھا کہ کام کیا جائے۔

لیکن یہاں باتیں اور پلان ختم ہوں تو کام ہو۔
 
فہیم بھائی میں آپ کے تجزیہ اور اظہار رائے کی پذیرائی کرتا ہوں۔ لیکن یہ ضرور جاننا چاہوں گا کہ آج تک کوئی واقعہ آپ کی نگاہ سے ایسا گزرا ہے جہاں طنز کے ذریعہ بگڑے کام بن گئے ہوں؟ اب اس سے زیادہ کچھ کہوں گا تو میرے رویے کا مقصد فوت ہو جائے گا ویسے مجھے یقین ہے کہ آپ سمجھ سکتے ہیں۔ نیز یہ کہ مجھے کسی قسم کی صفائی دینے کی ضرورت تو نہیں پر ایسی کوئی بات آئے تو ہم آپ کے تئیں بھی ایسا ہی رویہ اختیار کریں گے حالانکہ آپ نہ تو میری اپیا ہیں اور نہ ہی بٹیا۔

ویسے آپ کے ذہن میں لائبریری کو بہتر طریقے سے ایکزیکیوٹ کرنے کے کچھ مشورے ہوں تو اسی دیدہ دلیری سے انھیں بیان کر دیجئے۔ پبلک فورم پر نہ سہی ذاتی پیغامات میں ہی سہی۔ لائبریری پروجیکٹ کو زندہ رکھنے کے لئے احباب کی رائے از حد قیمتی ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
میرا ذپ آپ کو مل گیا ہوگا۔
دیکھ لیے گا۔
کہ شاید کچھ کام کی بات مل جائے اس میں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کئی سالوں سے لوگوں کا مختلف قسم کا رویہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ لوگ بغیر کسی غرض کے اردو کی ترویج کی خاطر پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ ان پراجیکٹس کی رفتار کے بارے میں متضاد آراء ہو سکتی ہیں لیکن کچھ لوگ خلوص دل سے ان پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا کام محض طنز کرنے اور باتیں بنانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ قیصرانی کو ان کی کارکردگی کی بنا پر محفل فورم کا ایڈمنسٹریٹر بنایا گیا، وہ ابھی بھی لائبریری سائٹ کے ایڈمن ہیں۔ وہ اب بھی میرے لیے محترم اور عزیز ہیں۔ لائبریری پراجیکٹ کے لیے شگفتہ، مہوش، محب علوی، ماوراء اور دوسرے لوگوں نے بھی قابل قدر کام کیا ہے۔ ان سب کی میں بہت عزت کرتا ہوں۔ فی الحال اتنا کافی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
لائبریری کا 'درد' میرے سینے میں بھی اٹھتا ہے :) سو میرے پاس ایسی تیر بہدف تجویز ہے کہ سب شکایت کنندہ خوش ہو جائیں گے، اور وہ یہ کہ

مذہب
سیاست
اور کھیل ہی کھیل میں (اور اسی طرح کے دیگر آیا گیا تھریڈز میں)
یا اگر منظور ہو تو کہیں بھی کسی بھی زمرے میں

پوسٹ کرنے کیلیے

پہلے آپ کو جبری طور پر لائبریری میں کسی بھی پروجیکٹ کا ایک صفحہ ٹائپ کرنا پڑے گا اور پھر آپ اوپر دیئے گئے زمروں میں پچاس پوسٹ کر سکتے ہیں، واللہ اگر ایسا ہو جائے تو کیا کہنے مثلاً

جسکی 20،000 پوسٹس ہونگی اسکا مطلب ہوگا وہ لائبریری میں 400 صفحے ٹائپ کر چکا ہے
15،000 والا 300 صفحے
10،000 والا 200 صفحے
و علی ہذا القیاس

خدا کی قسم اگر میرے بس میں ہو تو اس جبری قانون کو ضرور لاگو کروں تا کہ لائبریری کی حالت درست ہو اور یہ پانچ دس پندرہ بیس پچاس ہزاری کا کچھ تو فائدہ ہو۔
 
لائبریری کے "درد " کا تو کیا ہی کہیے کہ اس کے ساتھ" کاپی رائٹ" کے کئی درد جاگ جائیں گے

ویسے اگر ہر ممبر کی طرف سے انفرادی طور پر لائبریری کو فعال بنانے کی کوشش کی جائے تو بہت کام ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

اس امر میں ، اپنی نالائقی کا احساس ہورہا ہے بہت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top