لائبریری : آغازِ سالِ نو

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اچھا جناب اب وقت ہے کہ اس سلسلے کو آگے بڑھایا جائے ۔ یہ دھاگہ رسمی طور پر عیسوی سال کے آغاز پر ماہ جنوری کے آغاز میں کھولا گیا تھا ۔ انتیس جنوری کو لائبریری پراجیکٹ کا عملی سطح پر آغاز کیا گیا تھا ، اس آغاز کے پس منظر میں اردو محفل فورم کے متعدد محترم اراکین کی آرا اور تجاویز اور تنقیدی نظر نے اہم کردار ادا کیا تھا ۔ موجودہ سال انتیس جنوری کو اس دورانیہ کو چار سال مکمل ہو چکے ہیں اور آج تیس جنوری سے اللہ تعالی کی مدد سے لائبریری پراجیکٹ کے پانچویں سال کا آغاز ہو رہا ہے ۔

لائبریری کے ابتدائی پانچ سال لائبریری سیٹ کے لیے ایک مخصوص دورانیہ ہے جس میں اردو لائبریری کو ایک مضبوط ادارہ کی حیثیت میں سیٹ اپ اور اجاگر کرنا شامل تھا ۔ گذشتہ چار سال لائبریری سیٹ کے لیے اس لحاظ سے اہم رہے ہیں کہ اس دوران لائبریری پراجیکٹ کی حدود کو ممکنہ طور پر پھیلانے کے لیے کار و سعی کی گئی اور مختلف اوقات میں آنلائن اور آفلائن لائبریری پراجیکٹ کو متحرک رکھا گیا ہے۔ اردو لائبریری کے لیے پانچواں سال کسی ایک لحاظ سے نہیں بلکہ کئی زاویوں سے بہت اہم ہے اور موجودہ سال میں لائبریری میں دیگر سلسلوں کے ساتھ ہمارے اہم اہداف میں یہ بھی شامل ہے کہ لائبریری پراجیکٹ کی آفلائن فعالیت کو بتدریج کم اور آنلائن فعالیت کو بتدریج زیادہ کیا جا سکے، یہ ایک اہم ٹاسک ہے۔

لائبریری پراجیکٹ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہاں تمام اراکین کو مکمل آزادی حاصل رہی ہے کہ وہ اپنی تنقیدی نظر پیش کر سکیں ، مختلف مواقع پر پیش کی جانے والی تنقیدی نظر لائبریری پراجیکٹ کے لیے مفید نتائج کی حامل رہی ہے۔ بعض تنقیدی آرا کی روشنی میں یہ امر بھی سامنے آیا کہ بعض اراکین کے لیے لائبریری وژن درست سمت میں واضح نہیں ہو سکا اور ضرورت محسوس ہوئی ہے کہ لائبریری وژن کو وقتا فوقتا فوکس کیا جانا چاہیے تاکہ جن سوالات اور نکات پر تفصیلی گفتگو کی جاچکی ہو ان کے اعادہ پر وقت صرف ہونے سے بچایا جاسکے اور لائبریری پراجیکٹ میں ہمارے اہم ایشوز کیا ہیں ان پر توجہ مرکوز رہے ۔ اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ میں لائبریری کیلنڈر کا ذکر ہے ۔ آئندہ تحریر میں ان نکات کا ذکر کرنا ہے کہ نئے ماہ میں لائبریری کے حوالے سے کن اہداف کو حاصل کرنا ہے اور ان اہداف کو حاصل کرنے کا لائحہ عمل کیا ہو گا ۔

موجودہ تحریر میں خصوصیت سےمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے ان تمام اراکین کو تشکر کہنا چاہوں گی کہ جن کا ساتھ گذشتہ چار سالوں میں لائبریری پراجیکٹ کو مخلصانہ طور پر حاصل رہا ہے ، یہ نام اگر چہ تعداد میں کم ہیں لیکن ان کی کار و کوشش اور اس سعی و کوشش کی کمیت و کیفیت زیادہ ہے اس حد تک کہ لائبریری کیلنڈر میں خصوصیت سے یہ جزو بھی شامل کیا گیا ہے کہ ان کے کام کو ہائیلائیٹ کرنے کے ساتھ لائبریری کے حوالے سے ان کی تمام کوششوں کے اعتراف کے طور پر امسال لائبریری ایوارڈز میں ایک نئے عنوان کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے ۔ یہ ایوارڈ اگر چہ تمام مخلص اراکین کی بے غرض کوششوں کا عوض نہیں ہو گا تاہم اس بات کا اعتراف ہو گا کہ کن روشن ناموں نے اردو لائبریری کو ایک ادارہ بنانے کے لیے بے غرض ہو کر اپنے اپنے حصے کی شمعیں روشن کیں اور کر رہے ہیں ۔

گذشتہ چار سالوں میں لائبریری پراجیکٹ کا سفر مختلف سمتوں میں طے کیا گیا ہے موجودہ سال میں لائبریری میں ان تمام سالوں میں حاصل کیے گئے نتائج کو ایک ہی سمت میں مربوط کر دیا جائے گا ۔ گذشتہ چار سالوں کے سفر کا احاطہ اور اعداد و شمار پیش کرنے کے ساتھ اس بات کی اہمیت مسلمہ ہے کہ وہ امور، حقائق اور مسائل بھی واضح اور سامنے رہیں جو اس تمام سفر میں پیش آتے ہیں اور آتے رہے ہیں اور جو کسی بھی عنوان کو آغاز سے لے کر تکمیل کے مرحلہ تک پہنچانے کی صورت میں پیش آتے ہیں لہذا ترجیحی طور پر اعداد و شمار کو ایک ہی تحریر میں پیش کرنے کی بجائے بتدریج اور ایک سے زائد مراحل میں پیش کیا جائے گا تاکہ لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالوں کو کماحقہ ایڈریس کیا جا سکے اور لائبریری کے دیگر ذیلی مقاصد کو بھی ساتھ ساتھ حاصل کیا جائے۔ بعد میں ان تمام اعداد و شمار کو ایک دوسرے سے لنک کر دیا جائے گا ۔

عام طور پر یہ رویہ سامنے آتا ہے کہ اراکین شعوری یا لاشعوری طور پر کسی بھی تھریڈ کے موضوع سے ہٹ جاتے ہیں، اس سلسلے میں نشاندہی اور امید کی جاتی ہے کہ موضوع کے مطابق گفتگو میں حصہ لیا جائے تاکہ تعمیری انداز برقرار رکھنے میں مدد مل سکے ۔ لائبریری کے حوالے سے سوال ، تجاویز اور تنقید پیش کرنے کے لیے مختلف تھریڈز مخصوص ہیں ، تمام اراکین محفل فورم کو ان تھریڈز تک رسائی حاصل ہے اور وہاں آرا پیش کی جا سکتی ہیں ، لائبریری پراجیکٹ کے ذیل میں پیش کی گئی اب تک کی تنقید کو حذف نہیں کیا گیا تاکہ اراکین کا اعتماد بحال رہے ۔ تمام اراکین مثل تنقید اسی مکمل اعتماد کے ساتھ اپنی تعمیری تجاویز بھی پیش کر سکتے ہیں۔ متعلقہ تھریڈز میں آپ کی آرا و تنقید کو خوش آمدید کہا جائے گا ۔

آپ سب کے تعاون کا شکریہ
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

لائبریری پراجیکٹ ایک اہم پراجیکٹ ہے۔ اس کےلیےمیری کسی بھی قسم کی کوئی بھی ضرورت ہوتومیں حاضرہوں۔باقی اس پراجیکٹ کوشروع ہوئےماشاء اللہ چارسال ہوگئےہیں اس کم وقت میں لائبریری نےبہت بڑےکام بھی کیےہیں۔ مثلا"ایلی پورکاعلی"اوراس کےعلاوہ بھی کئی پراجیکٹ جوکہ ٹیم کی صورت میں مکمل کئےہیںاورکچھممبرزانفرادی طورپربھی لائبریری کےلیےکام کرتےہیں۔جوکہ بہت ہی اچھی بات ہے۔ باقی میری دعاہے کہ یہ لائبریری دن دگنی اوررات چوگنی ترقی کرےاوراردوزبان کووہ مقام ملےجس کی وہ صحیح حقدارہے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
Top