آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

الف نظامی

لائبریرین
A Brief History of Time
BriefHistoryTime.jpg

Stephen Hawking​
وقت کا سفر :اردو زبان میں
 

سویدا

محفلین
سیرت کے موضوع پر نئی کتابوں‌میں‌محاضرات سیرت بھی ایک بہترین اور قابل مطالعہ کتاب ہے

جو کہ ڈاکٹر محمود احمد غازی صاحب کے علوم سیرت پر مشتمل محاضرات کا مجموعہ ہے

اس کتاب میں‌ علوم سیرت پر ابتدا سے لے کر آج تک دنیا میں‌جہاں‌کہیں‌کوئی بھی قابل ذکر کام ہوا ہے اس کے متعلق نہایت عمدہ تحقیق ہے اور یہ کتاب کئی کتابوں‌کے ذخیرے کا نچوڑ ہے
 

طالوت

محفلین
"الکھ نگری" آدھی پڑھ کر چھوڑ دی کہ معلوم ہوا کہ اس جلد میں "بابے"‌ چھاپی گئی ہے ۔
"فتنہ انکار قران کب اور کیسے" از عزیز اللہ بوہیو زیر مطالعہ ۔
وسلام
 

ابن جمال

محفلین
ایک کتاب ہے عربی مین ’’تفضیل الکلاب علی کثیر ممن لبس الثیاب‘‘کتوں کی فضیلت بہت سے کپڑے پہننے والوں(انسانوں) پر۔
اس کے مصنف ہیں ابوبکر محمد بن مرزبان۔جوکہ مشہور مورخ مصنف تھے حافظ ذہبی اوردیگر ائمہ حدیث نے ان کو ثقہ قراردیاہے۔اس کتاب کاعنوان جتنادلچسپ ہے موضوع بھی اتناہی دلچسپ ہے اوریہ ثابت کیاگیاہے کہ بہت سے انسانوں پرکتوں کو فضیلت حاصل ہے۔یاکتےان سے بہتر ہیں۔اس کتاب کی تحقیق ابوالمظفرسعید بن محمد السناری نے کی ہے۔
اس میں کتوں کے بارے میں احادیث،حکایتیں،کتوں کے عادات واخلاق کے متعلق عربوں کے خیالات وغیرہ بیان کئے گئے ہیں۔ویسے وہ مشہور حدیث توآپ سب کے علم میں ہوگاکہ ایک آوارہ عورت نے پیاس سے دم توڑتے کتے کی پیاس بجھائی اورجان بچائی تواللہ نے اس عمل کے بدلے اس کو جنت میں داخل کردیا۔والسلام
 
Top