الطاف حسین کا صدر زرداری کو استعفی دینے کا مشورہ

اشتیاق علی

لائبریرین
جنگ نیوز​
11-2-2009_10189_1.gif
 
آفت

محفلین
ایم کیو ایم نے این آر او کی مخالفت کر کے یقیناً ایک اچھا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ مبارک باد کی مستحق ہے ۔ اگر پارلیمنٹ سے این آر او کی منظوری ہو جاتی تو پھر انصاف صرف اور صرف ایک شو پیس بن کر رہ جاتا ہے ۔ غریب اور امیر کے لیے الگ الگ قانون کا نظام رائج ہو جاتا ۔ امید ہے ایم کیو ایم اپنے فیصلے پر قائم رہے گی کہ یہی عوام کی امنگ ہے ۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
صدر کو قربانی کا مشورہ دینے والا خود کب یورپ میں عیش و عشرت کی زندگی کی قربانی دے کر عوام کے شانہ بشانہ ان کی مشکلات میں ان کا ساتھ دینے کے لیے پاکستان آئے گا؟؟؟
 
گرائیں

محفلین
صدر کو قربانی کا مشورہ دینے والا خود کب یورپ میں عیش و عشرت کی زندگی کی قربانی دے کر عوام کے شانہ بشانہ ان کی مشکلات میں ان کا ساتھ دینے کے لیے پاکستان آئے گا؟؟؟

وہ تو آنا چاہتا ہے، اپنے محبوب عوام کے درمیان زندگی گزارنے کی امید کے سہارے اس نے گزشتہ 17 سال سے ایک غیر ملک میں جیسا وقت کاٹا ہے ، آپ کو کیا پتہ، اُس کے دل پہ جوگزرتی ہے آپ کو کیا علم؟

آپ متعصب لوگ ایسے ہی باتیں کرتے رہیں، ہم اپنے محبوب قائد کو جب مناسب ہوگا بلا لیں گے۔ ابھی ان کی جان کو خطرہ ہے۔ ایجنسیاں ان کے پیچھےلگی ہوئی ہیں۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
قربانی کی کھال جماعت اسلامی کو دینا نہ بھولیے گا۔
شمشاد بھائی کی بات سن کر مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا۔
ایک شخص نے کسی دوسرے شخص سے پوچھا:
جان کس کو دے گا۔
دوسرا شخص: اللہ کو
پہلا شخص: کھال میرے کو دے دیو
یہاں پہلا شخص سے میں نے جماعت اسلامی کو مراد لیا ہے۔
 
شمشاد بھائی کی بات سن کر مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا۔
ایک شخص نے کسی دوسرے شخص سے پوچھا:
جان کس کو دے گا۔
دوسرا شخص: اللہ کو
پہلا شخص: کھال میرے کو دے دیو
یہاں پہلا شخص سے میں نے جماعت اسلامی کو مراد لیا ہے۔

آپ نے تو پوسٹ مارٹم کردیا ہے جماتیوں کا :laughing:
 
آفت

محفلین
اور اس کام کے لیے مولانا مفتی الطاف حسین سب سے موضوع شخصیت ہیں ۔ مگر ان حضرت کو تو کھال دی نہیں جاتی یہ تو خود لے جاتے ہیں ۔ :grin:

قربانی کی کھال جائز کاموں کیلئے مسلمانوں کودی جاتی ہے ۔ بد مذہبوں اور منافقین کونہیں دی جاتی
 
arifkarim

معطل
پہلے الطاف بھائی ذرا استعفیٰ دیں نا، اسکے بعد کسی دوسرے کو مشورہ دینے کے قابل ہو سکیں‌گے۔
یہ تو بالکل ویسا ہی ہے کہ خود شادی کی نہیں اور دوسروں کو شادی کی تحریک کرتے رہنا! :idontknow:
 
کاشفی

محفلین
مولانا مفتی پرویز مشرف زحمت اللہ علیہ کا فتویٰ لگتا ہے ;)

پرویز مشرف سید صاحب کا نام تمیز سے لیں ۔۔۔ادھر انتظامیہ کو نظر نہیں آرہا ہے کہ ایک شخص ۔ عزت مآب جناب محترم سابق صدرمملکت خدا داد اسلامی جمہوریہ پاکستان قلعہء اسلام مرد مجاہد محب وطن فخر پاک افوج سابق چیف آرمی اسٹاف ، سابق چیف آف جوائنٹ اسٹاف 17 کڑوڑ‌پاکستانیوں کی دل کی دھڑکن جناب جرنل پرویز مشرف سید صاحب کا نام غیر مہذب طریقے سے لے رہا ہے۔۔اب انتظامیہ کدھر ہے؟۔۔۔۔
 
محمد وارث

:rollingonthefloor:
 
غازی عثمان

ہا ہا ہا ہا ہا :rollingonthefloor:
 
Top