dxbgraphics
محفلین
نام ہے عارف کریم
منع ایسے کرتے ہیں سب کو جیسے چچا رحیم
منع ایسے کرتے ہیں سب کو جیسے چچا رحیم
خوب کہا مغل صاحب، یہ گلہ آپ کی بھابھی کو بھی ہے مجھ سے
لیکن کیا خوب کہہ گئے ہیں چچا میرے حال پر:
پھر دیکھیے اندازِ گُل افشانیِ گفتار
رکھے دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے
خوب کہا مغل صاحب، یہ گلہ آپ کی بھابھی کو بھی ہے مجھ سے
لیکن کیا خوب کہہ گئے ہیں چچا میرے حال پر:
پھر دیکھیے اندازِ گُل افشانیِ گفتار
رکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے
نام ہے عارف کریم
منع ایسے کرتے ہیں سب کو جیسے چچا رحیم
نام ہے طالوت
لکھتے ایسے ہیں کہ لیتے ہیں میرا دل لوٹ
مجھے بھابی سے ہمدردی ہے
بہت شکریہ دوست، مگر یہ لڑی آپ کی مشق کا بوجھ نہ سہار سکے گی، اسی لیے نبیل بھائی نے الگ سے لڑی بنائی ہے ۔ ہائکو کا باقائدہ ایک پیمانہ ہے جو تین مصرعوں پر مشتمل ہے اور اس کے اوزان اور صورت یوں ہوتی ہے :
اوزان:
فعلن فعلن فع
فعلن فعلن فعلن فع
فعلن فعلن فع
مثال:
تتلی کی ہے بھول
شیشہ توڑ کے چومے گی
پیپر ویٹ کا پھول
یہ رہا ربط اور نام ((مشاعرہ بے ادباء، محفل فورم کی سالگرہ کا ایک سپیشل آئٹم ))
فاتح الدین بشیر محمود (کراچی)
ہیں میرے ہم نام
”فاتح “ ان کا ’زعم ‘ہے شاید
” نفرت “ ان کا کام
خوب کہا مغل صاحب، یہ گلہ آپ کی بھابھی کو بھی ہے مجھ سے
لیکن کیا خوب کہہ گئے ہیں چچا میرے حال پر:
پھر دیکھیے اندازِ گُل افشانیِ گفتار
رکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے
شکریہ
کوشش کرتے ہیں شاید کامیاب ہوجائیں
یعنی ہمیں یہ شرف حاصل ہے کہ جب بھی آپ سے ہم کلامی کا اعزاز حاصل ہوا ایک ماورائی "پیمانۂ صہبا" آپ کے آگے موجود ہی رہا۔
حضور پہلا مصرع پڑھ کر تو اپنی خوش قسمتی پر رشک ہونے لگا کہ مجھ سی زمیں کی خاک کو آپ سے آسمان سے کچھ تو نسبت ٹھہری۔ دوسرا مصرع پڑھ کر محسوس ہوا کہ کوئی پرانا بدلہ چکتا کیا جا رہا ہے اور تیسرا مصرع پڑھتے ہی ہم جو کہیں اونچائیوں میں اڑ رہے تھے اڑا اڑا دھم کرتے نیچے آ گرے کہ ہائیکو کا 'اپمان' کر کے اسے ہجو میں بدل دیا گیا ہے لیکن بھلا ہو واوین کا، جن میں آپ نے نفرت کو قید کر رکھا تھا، کہ انہوں نے ہمیں سہارا دیا اور نیچے گرنے سے پہلے ہی سنبھال لیا اور ہماری ہڈیاں سلامت رہیں۔
محبتیں ہیںحضور آپ کی۔
یعنی ہمیں یہ شرف حاصل ہے کہ جب بھی آپ سے ہم کلامی کا اعزاز حاصل ہوا ایک ماورائی "پیمانۂ صہبا" آپ کے آگے موجود ہی رہا۔
ماشاء اللہ محمود نے پانچ صفحات آج ہی بھر دئے۔ آخری صفحے پر آیا تو ڈی ایکس کی تک بندیاں تھیں، اور پیچھے جا کر دیکھنا پڑا، مابدولت پہلے صفحے پر پائے گئے۔
شکریہ محمود تمہاری محبتوں کا۔
قبلہ آپ کی آواز کسی پیمانۂ صہبا سے کم ہے کیا