کون ہے جو محفل میں آیا37

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
کیا حال جویریہ ، واپسی مبارک ہو ، بخیر گذشت ؟

شکریہ شگفتہ۔۔۔ سب خیریت ہے ۔ جی خیریت سے آئے صبح 5 بجے پشاور سے نکلے 11 بجے گھر پہنچ گئے۔ ڈھائی مہینوں کی غیر حاضری سےگھر کا برا حال تھا۔ آتے ہی صفائی میں لگ گئی رات گئے تک فراغت نصیب ہوئی۔

گھر میں سب کچھ ٹھیک تھا۔ البتہ کوئی صآحب چھت سے ڈش بمعہ ایل این بی لے اڑا تھا۔ بقول شخصے ۔۔بلائے بود ولے بخیر گزشت۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چلیں اللہ کا شکر ہے کہ آزمائش ختم ہوئی ، اللہ سے دعا ہے کہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور مزید کسی آزمائش سے دوچار نہ کرے ، آمین ۔ بہت دکھ ہوتا ہے جب لوگوں کے جان و مال و اسباب تلف ہونے کی خبریں سامنے آتی ہیں ۔
 

فہیم

لائبریرین
ہیں۔۔۔۔۔ یہ بڑا کس کو کہا، ابھی میری عمر ہی کیا ہے۔

سب خیریت سے ہیں فہیم! آپ سناؤ‌کیسی گزر رہی ہے؟


عمر تو آپ کی یوم آزادی پر 312 ماہ ہوجانی ہے:rolleyes:

باقی میں الحمداللہ بالکل ٹھیک ٹھاک اور گزر بھی ٹھیک ہی رہی ہے۔
بس آج کل اک انجان سی اداسی چھائی ہے:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے معلوم ہے یہ بار بار اداسی کی رٹ کیوں لگائی جا رہی ہے۔

پہلی فرصت میں شادی کر لو۔

نئے محلے میں جا کر شناسائی ہوتے وقت لگے گا۔
 

جیہ

لائبریرین
بقول محسن حجازی این چہ چکر است؟

یار فہیم اب شادی کر ہی لیں ۔ کوئی اچھی لڑکی دیکھ کر۔۔۔۔۔۔۔۔ میری جیسی
 

مغزل

محفلین
بقول محسن حجازی این چہ چکر است؟
یار فہیم اب شادی کر ہی لیں ۔ کوئی اچھی لڑکی دیکھ کر۔۔۔۔۔۔۔۔ میری جیسی

لو جی ، لگتا ہے جیہ پہ اسلام آباد کا اثر ہوگیا، :noxxx:

ارے واہ ۔۔۔۔۔۔۔
بقول غالب ۔۔۔ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو

ہممم۔۔ یعنی شعری جمالیات ابھی ویسے کی ویسے ہی ہیں۔ :battingeyelashes:

سوات میں بھی شاید نا ملے۔۔۔۔۔ ہم جیسا کوئی کہاں؟

لو جی ۔۔ فہیم تو گیا کام سے ۔ اسے کم از کم ایک ہزار سال کی عمر درکار ہوگی۔

لو اب جب مشورہ دیا ہے تو۔
تو بتاؤ بھی کہ تم جیساں بلکہ جیسی کہاں ملے گی:rolleyes:

دل کے آئینے میں تصویرِ‌یار
جب ذرا گردن جھکائی دیکھ لی

پہ عمل کرو میاں۔۔:biggrin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top