مثنوی اردو محفل - اردو محفل کو سالگرہ مبارک

شاہ حسین

محفلین
بزم سخن میں کچھ اراکین ایسے بھی ہو سکتے جو ادھر کا رخ نہ کر تے ہیں مگر وہ محفل کی سالگرہ کی مناسبت سے اس خوبصرت دھاگے سے محروم نہ ہوجائیں اس سبب گزارش یہ کرنا چاہ رہا تھا کہ اس دھاگے کو جناب وارث صاحب کی اجازت سے وقتی طور پر سالگرہ کے جشن والے زمرہ میں شریک کردیا جائے تو بہتر نہ ہو گا ِ۔؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سب اراکینِ محفل کی خدمت میں اس خاکسار کا سلام۔

پچھلے سال، اردو محفل کی سالگرہ کے دنوں میں، ایک سلام، دو قطعوں اور ایک رباعی کی صورت میں پیش کیا تھا، اُس وقت کچھ احباب نے ذکر کیا کہ اردو محفل کے اراکین کا ذکر بھی ہونا چاہیئے۔

سو حاضر ہوں ایک نئے سلام کے ساتھ محفل کی سالگرہ کے موقعے پر، واضح کر دوں کہ خاکسار کو شاعر ہونے کا کبھی دعویٰ نہیں رہا بس یونہی کبھی کچھ ہو جائے تو جائے اور وہ بھی مختصر مختصر، نظم کے میدان کا میں آدمی نہیں ہوں، غزل پسند ہے اس میں بھی پانچ اشعار بمشکل ہوتے ہیں اسلیئے رباعیاں زیادہ پسند ہیں کہ دو اشعار میں کام ختم :)

لیکن اس بار کچھ موضوع ہی ایسا تھا کہ اپنی طبیعت کے خلاف نظم میں طبع آزمائی کی، اور مجھے لگا کہ اس کام کیلیے 'مثنوی' بہتر رہے گی سو یہ 'مثنوی نما' چیز آپ کی خدمت بہ احترام و محبت و عقیدت پیش کر رہا ہوں، جانتا ہوں کہ اس میں کچھ خوبی نہیں لیکن محبت تو ہے :)

ایک بات یہ کہ یہ ہیچمدان انتہائی خواہش کے باوجود بہت سے احباب کا نام قلمبند نہیں کر سکا جس کیلیے معذرت خواہ ہوں، لیکن پھر کہوں گا کہ ان کا نام ہو نہ ہو، محبت تو ہے :)


مثنوی "اردو محفل"
(اردو محفل کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر)


اوّل حمد خدا کی کروں جو ہے رحمان
نیک اور بد کی دی جس نے ہم کو پہچان

اور درود اُن پر جو سب کے رسولِ کریم (ص)
ہر دل کی وہ دھڑکن، جانے خدائے علیم

اور اُن پر جو آپ کے اہلِ بیتِ پاک
اُن کے قدم چومے اے کاش کبھی مری خاک

سالگرہ کا موسم چھایا 'محفل' پر
آئی بہار ہے گویا میرے بھی دل پر

اس کی محبت میں ہاں مَیں بھی آیا ہوں
ایک سلام نیا اس سال بھی لایا ہوں

ٹوٹے پھوٹے سہی الفاظ مرے، کیا ڈر
رکن ہوں اسکا، فخر سے اونچا ہے یہ سر

گُن گاتا ہوں 'محفل' کے ہر پل، دن رات
ایماں کی کہنا جو کٹی اس کے بِن رات؟

اک خر کہتا ہے کہ یہ فورم بے مقصَد
جُھوٹا ہے وہ، کرتا ہے محفل سے حسَد

سب ہی بزرگ کہیں، حاسد کا منہ کالا
قافیہ تو سُوجھا، پہ لگا منہ کو تالا

روحِ رواں محفل کے ہیں زیک اور نبیل
لاکھ مگر ڈھونڈو، نہ ملے گا ایسا قبیل

فیضِ عام ہے جاری اُن کا، یہ ایسی سبیل
اپنے ہوں کہ پرائے ہوں سب اُن کے قتیل

بزمِ سُخن کے ٹھہرے امام اعجاز عبید
ہر کوئی تجھ کو جھک کے کرے ہے سلام، اعجاز عبید

کون رگوں میں لہو بن دوڑے، بجُز شمشاد
رکھے خدا یہ محبت اُن کی سدا آباد

خوشبو میں ہے بسی ظفری کی ہر اک بات
ہونٹوں کو دےہنسی ظفری کی ہر اک بات

یارِ جانی مرے فاتح الدّین بشیر
عصرِ حاضر کے مجھے لگتے ہیں وہ کبیر

ناممکن، ساتھ اُن کے نہ ہو ذکرِ فرّخ
وہ ہیں سخنور، واہ اوجِ فکرِ فرّخ

رہتے ہیں تاریخ میں گُم سے ابوشامِل
ہیں اپنے موضوع میں یعنی وہ کامِل

بیٹی، بٹیا، رانی، گُڑیا کہتے ہیں
ابنِ سعید انہی الفاظ میں رہتے ہیں

اور کچھ ذکر اُن کا جو سب کی سب ہیں عظیم
بات یہ مانے جو بھی رکھّے عقلِ سلیم

مُنہ پر مارے گی جوتی ایسی بُوچھی *
کج رو کی کر دے گی ایسی تیسی، بُوچھی

اور اک اُن کی سہیلی، نام ہے فرزانہ
کیا ہی خوب ہے اُن کا کلام جُداگانہ

کون قتیلِ غالب، بُلبُلِ محفل کون؟
کون، جیہ، ہاں، ان کے سوا دلِ محفل کون؟

فرحت کی ہے تلاش مجھے، ڈھونڈو تو سہی
بزمِ سخن ہے اُداس بہت، دیکھو تو سہی

ہر موضوع نیا اک لاتی ہیں تعبیر
صد الفاظ سے بہتر ہے اک ہی تصویر

سارہ خان، شگفتہ، ماورا اور جیا
اس محفل کو اک گھر سا منظر ہے دیا

اب دو اجازت یارو اپنے وارث کو
رکیے صاحب، اپنی مبارک باد تو لو

سالگرہ ہو مبارک 'اردو محفل' کو
سب اہلِ محفل کو اور میرے دل کو


---------
(*) مضروبانِ بوچھی سے معذرت کے ساتھ ;)

:applause::applause::applause::applause::applause:
بہت بہت خوب سر جی بہت اچھی شاعری کی ہے آپ نے بہت شکریہ مجھے تو بہت پسند آئی ویسے محفل سے پہلے میں نے م م مغل بھائی کے بلاگ پر پڑھی تھی اس کے بعد محفل پر تلاش کی بہت اچھا لگا پڑھ کر
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب وارث بھائی۔ ماشاء اللہ

بہت شکریہ برادرم خرم، نوازش۔


اچھا ہوا غلطی سے ادھر آ بھٹکا۔ بہت خوب۔

یہ تو واقعی کمال ہو گیا زیک :) بہت شکریہ، نوازش۔


ماشا اللہ بہت ہی خوبصورت انداز سے محفل کی سالگرہ کو چار چاند لگا دیئے ہیں، مبارکباد قبول فرمایئے۔

بہت شکریہ فاروقی صاحب، ذرّہ نوازی ہے آپ کی محترم، نوازش۔


بہت خوب، بہت ہی خوب وارث بھائی۔ ماشاء اللہ۔ اللہ کرئے زور کلام اور زیادہ۔

نوازش شمشاد بھائی، بہت شکریہ آپ کا۔


بزم سخن میں کچھ اراکین ایسے بھی ہو سکتے جو ادھر کا رخ نہ کر تے ہیں مگر وہ محفل کی سالگرہ کی مناسبت سے اس خوبصرت دھاگے سے محروم نہ ہوجائیں اس سبب گزارش یہ کرنا چاہ رہا تھا کہ اس دھاگے کو جناب وارث صاحب کی اجازت سے وقتی طور پر سالگرہ کے جشن والے زمرہ میں شریک کردیا جائے تو بہتر نہ ہو گا ِ۔؟

شاہ صاحب، میرے خیال میں جنہوں نے اسے پڑھنا تھا وہ پڑھ چکے :)


:applause::applause::applause::applause::applause:
بہت بہت خوب سر جی بہت اچھی شاعری کی ہے آپ نے بہت شکریہ مجھے تو بہت پسند آئی ویسے محفل سے پہلے میں نے م م مغل بھائی کے بلاگ پر پڑھی تھی اس کے بعد محفل پر تلاش کی بہت اچھا لگا پڑھ کر

بہت شکریہ خرم، نوازش۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بزم سخن میں کچھ اراکین ایسے بھی ہو سکتے جو ادھر کا رخ نہ کر تے ہیں مگر وہ محفل کی سالگرہ کی مناسبت سے اس خوبصرت دھاگے سے محروم نہ ہوجائیں اس سبب گزارش یہ کرنا چاہ رہا تھا کہ اس دھاگے کو جناب وارث صاحب کی اجازت سے وقتی طور پر سالگرہ کے جشن والے زمرہ میں شریک کردیا جائے تو بہتر نہ ہو گا ِ۔؟

شاہ صاحب دوبارہ آپ کی بات پر سوچا تو علم ہوا کہ اسطرح کے سارے سلسلے 'محفل کی سالگرہ' والے زمرے میں ہی ہیں سو میں نے اسے خود ہی منتقل کر دیا ہے :)
 

تعبیر

محفلین
:applause: :applause: :applause:

واہ واہ بہت خوب
یہ میں نے کل کیوں نہیں دیکھا :confused:

شکریہ جناب کہ آپ نے ہمیں بھی یاد رکھا اور ہمارا بھی ذکر کیا

خوش رہیے اور یونہی شاعری کرتے رہیں
 
بہت عمدہ وارث ، کیا کہنے

خوب مشق سخن ہے اور کیا طبع آزمائی ہے ، لطف آ گیا۔

دوبارہ اور سہ بارہ جائزہ لینے پر بھی خاکسار کو اپنا نام نظر نہ آیا تو سوچا کہ پوچھ لوں بقول مومن ;)

وہ جو لطف مجھ پہ تھے پیش تر، وہ کرم کہ تھا مرے حال پر
مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ محب، ہاں مجھے بھی دو تین دیکھنے پر بھی تمھارا نام نظر نہیں آیا لیکن ذرا گردن جھکا کر جنوب مشرق کی طرف دیکھا تو پہلی بار میں ہی تمھاری تصویر نظر آ گئی، تم بھی ذرا جھانک لو کہ کچھ نظر آتا ہے یا فقط اندھیرا ہی ہے ;)
 

تیشہ

محفلین
:grin:
بہت خوب ۔۔
:applause:

یہ میری نظر میں آج ابھی آئی ہے اسلئے ابھی پڑھی :battingeyelashes: بہت خوب وارث ۔، بہت عمدہ لکھی ہے ۔
مجھے بہت مزے کی لگی ہے ۔ :battingeyelashes:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
سالگرہ ہو مبارک 'اردو محفل' کو
سب اہلِ محفل کو اور میرے دل کو

واہ۔ منفرد مبارکباد :)
کلام اور مشاہدہ دونوں ہی بہت خوب ہیں۔ :)

اور میں یہاں بھی اپنا پرانا سوال دہراؤں گی کہ وارث آپ اپنا کلام اتنا کم کم کیوں پوسٹ کرتے ہیں؟



(*) مضروبانِ بوچھی سے معذرت کے ساتھ ;)

:openmouthed:
 

محمد وارث

لائبریرین
سالگرہ ہو مبارک 'اردو محفل' کو
سب اہلِ محفل کو اور میرے دل کو

واہ۔ منفرد مبارکباد :)
کلام اور مشاہدہ دونوں ہی بہت خوب ہیں۔ :)

اور میں یہاں بھی اپنا پرانا سوال دہراؤں گی کہ وارث آپ اپنا کلام اتنا کم کم کیوں پوسٹ کرتے ہیں؟

بہت شکریہ فرحت، نوازش۔

اور جواب بھی پرانا کہ کلام کم کم پوسٹ اس وجہ سے کرتا ہوں کہ 'کلام' (اگر اسے کلام کہا جا سکے تو) ہے ہی کم کم یعنی جو کچھ ہے محفل اور بلاگ پر پوسٹ کر چکا ہوں :)
 

محمد وارث

لائبریرین
میں ابھی تک ہنس رہی ہوں۔ بات ہی اتنے مزے کی ہے :)

بوچھی کے متعلق جب میں یہ شعر کہہ رہا تھا اور ساتھ میں یہ 'فُٹ نوٹ' سوجھا تو میں بھی دیر تک ہنستا رہا، خوش قسمتی تھی کہ اس وقت چھت پر اکیلا تھا کہیں میری بیوی دیکھ لیتی تو نہ جانے کیا سمجھتی :)
 

تیشہ

محفلین
میں ابھی تک ہنس رہی ہوں۔ بات ہی اتنے مزے کی ہے :)



چلئیے آپ ہنسیں تو سہی :battingeyelashes: مجھے اسلئے ہنسی نا آسکی کہ کچھ لفظوں کی مطلب سمجھ نا آسکے :battingeyelashes: خیر آپ سے جب فون پے بات ہوگی تو اسکا مطلب بھی آپ سے پوچھوں گی تشریخ بھی ۔ ۔۔

:grin:
 
Top