اردو محفل پر دنیا کےممالک کے اوقات کا فرق جانیے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بلال

محفلین
دوستو غصہ نہ کرنا لیکن آپ لوگوں نے یہ جو 646 پیغامات ارسال کئے ہیں اگر ان کی بجائے دنیا کے تمام ٹائم زون کی فہرست اردو میں بنا کر یہاں پوسٹ کر دیتے یا ٹائم زون کے بارے میں معلومات فراہم کرتے تو کئی لوگوں کو فائدہ ہو سکتا تھا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بلال بھائی آپ غصہ نہ کریں۔ یہ عزیز امین صاحب کے کھولے ہوئے دھاگے ہیں۔ اور انہیں سات دھاگے معاف ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
70 تو بہت زیادہ ہو جائیں گے۔ اتنے تو مغلیہ دور میں بادشاہ بھی کسی کو معاف نہیں کرتے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ بھی دور بدلنے کی بات کرتے ہیں۔ ایک سال سے زیادہ ہو گیا ہے، وہی تین دھاگے اور وہی تین گھسے پٹے جملے۔

ارے بھئی محفل میں اور بھی پانچ سو دھاگے ہیں۔ ان میں بھی لکھو۔ ادھر بھی توجہ دو۔ اگر وقت ہے تو لائبریری کے لیے کچھ مواد ہی ٹائپ کر دو۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ لائبریری کے لیے مواد ٹائپ کرنے پر رضامند ہیں تو بتائیں، میں ابھی آپ کو مواد روانہ کرتا ہوں۔ دو چار صفحے ٹائپ کر کے دیں، پھر میں آپ کو لائبریری کا رکن بناتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لائبریری میں کام کرنا ہے تو اردو محفل کی خواہشات پر کام کرنا ہو گا۔ اردو کا مواد ہی ٹائپ کرنا ہے ناں۔ سو ٹائپ کرنے کے لیے تیار ہیں کہ نہیں؟ سیدھے سے جواب دیں۔ ہاں یا نہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بس ٹھیک ہے میں ابھی ذ پ میں ایک صفحہ آپ کو بھیج رہا ہوں۔ اس کو ٹائپ کر کے یہاں ہی پوسٹ کر دیں۔ میں بعد میں مناسب جگہ پر منتقل کر دوں گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top