اردو محفل پر دنیا کےممالک کے اوقات کا فرق جانیے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
صفحہ تو آپ کو مل گیا ہو گا۔ آپ نے بتایا نہیں کہ ٹائپ کر رہے ہیں یا نہیں۔ اگر کر رہے ہیں تو کب تک پوسٹ کر دیں گے؟
 

شمشاد

لائبریرین
انتظامیہ سے کیا پوچھنا، میں خود منتظم اعلٰی ہوں۔

ویسے جتنی دیر میں آپ نے یہ چند حروف لکھے ہیں، اور آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں، میں دس صفحے لکھ کر پوسٹ کر چکا ہوں۔ اس میں وہ بھی صفحہ شامل ہے جو آپ کو بھیجا تھا۔
 

نایاب

لائبریرین
میری کچھ خواہشات ہیں جو میں نے بتا دیں تھی آپ پوچھ کر بتایں وہ منظور ہیں کے نہیں؟

السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
ہنستے مسکراتے رہیں آمین
دل عزیز میں رقص کرتی خواہشات کو تحریر کا روپ دے دیں ۔
آپ کی خواہشات کا دھاگہ شاید کسی اور کے بھی کام آ جائے ۔
اور یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ
" وہ خواہش ہی کیا جو پوری ہو جائے "
براہ کرم خواہشات ہی تحریر کیجئے گا ۔
شرائط نہیں ۔
یہاں ریاض سعودی عرب میں اس وقت سہ پہر کے 5 بج کر 35 منٹ ہوئے ہیں ۔
نایاب
 

عزیزامین

محفلین
میری خواہش ہے ماحولیات پر کام کرنے کی ٹیم بنا کر ماحولیات کے یوزر کا رنگ سنہری ہو یہ تھیں میری چھوٹی سیں خواہشات؟
 

نایاب

لائبریرین
میری خواہش ہے ماحولیات پر کام کرنے کی ٹیم بنا کر ماحولیات کے یوزر کا رنگ سنہری ہو یہ تھیں میری چھوٹی سیں خواہشات؟

السلام علیکم
عزیز امین جی
خواہش بری نہیں ہے ۔
انشااللہ پوری ہو گی ۔
مگر چونکہ یہ خواہش ہے آپ کی
تو آپ کو اس خواہش کے پورا کرنے کے لئے
اپنے جنون کو اک عمل صورت دینا پڑے گی ۔
آپ ماحولیات پر صرف پانچ پوسٹس لکھ دیں ۔
میں ذاتی طور پر جناب شمشاد بھائی جناب زیک جی اور جناب نبیل جی سے درخواست کروں گا ۔
لیکن آپ کی لکھی پوسٹس کاجامع اور سنجیدگی سے نفس مضمون سے مطابقت رکھنا لازم امر ہے ۔
مجھے یقین ہے کہ اگر آپ نے سنجیدگی اور مستقل مزاجی کے ساتھ پانچ پوسٹس لکھ دیں تو
منتظمین کرام میری درخواست کا انتظار کیئے بنا آپ کی خواہش کو سنہرا رنگ دے دیں گے ۔
آزما لیں
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ آپ کی سوئی وہیں کی وہیں اٹکی ہوئی ہے۔

آپ کہتے ہیں ٹیم ہو۔ جب آپ کو لائبریری ٹیم میں شامل کر رہے ہیں تو آپ پھر سے آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں۔

ثابت ہوا کہ آپ نے کرنا کرانا کچھ نہیں، بس دوسرے اراکین کو ذہنی طور پر تنگ کرنا ہے۔

یہ لیں نایاب بھائی نے آپ کی خواہشات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کچھ تجاویز دی ہیں۔ ان پر عمل کریں گے تو ٹھیک ہے۔ نہیں تو میں سمجھوں گا کہ آپ کا مقصد صرف اور صرف تنگ کرنا ہے۔

اب آپ کے پاس دو راستے ہیں :

1) ہماری لائبریری ٹیم میں شامل ہو کر ہمارے ساتھ کام کریں۔
2) نایاب بھائی کے پیغام پر عمل کریں۔

آپ کے پاس ایک ہفتے کا وقت ہے۔ اگر آپ نے فیصلہ نہ کیا تو میں آپ پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگا دوں گا۔
 

نایاب

لائبریرین
کیا یہ تحریریں چھوٹی اور انگلیش ہو سکتیں ہیں؟

جن کا اردو ترجمہ کیا جائے؟

السلام علیکم
اردو محفل ہے تو اردو کا مواد ہی قابل قبول ہو گا ۔
سو اگر آپ نے انگلش سے اردو ترجمہ کر کے لکھا تو
یقینا منتظمین آپ کی محنت اور لگن کو ستائیش کی نظر سے دیکھیں گے ۔
اک اور دوستانہ مشورہ
آپ بنا اس سوچ میں گرفتار ہوئے کہ میری خواہش پوری ہوتی ہے کہ نہیں ۔
اپنے شوق سے منسلک مواد کو انگلش سے اردو ترجمہ کر کے پوسٹ کریں ۔
انشااللہ آپ کو اچھا ریسپانس ملے گا ۔
نایاب
 

عزیزامین

محفلین
ویسے بھی کہیں سے نقل کیا ہوا مواد نہیں چاہیے کہ آپ کسی سائیٹ سے نقل کر کے یہاں چسپاں کر دیں۔ کیا یہ لفاظ متضاد ہیں کچھ سمجھا دیں شکریہ کاپی کر سکتا ہوں یا نہیں قیصرانی صاحب بہت اچھے مترجم ہیں وہ ترجمہ کر سکتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے بھی کہیں سے نقل کیا ہوا مواد نہیں چاہیے کہ آپ کسی سائیٹ سے نقل کر کے یہاں چسپاں کر دیں۔ کیا یہ لفاظ متضاد ہیں کچھ سمجھا دیں شکریہ کاپی کر سکتا ہوں یا نہیں قیصرانی صاحب بہت اچھے مترجم ہیں وہ ترجمہ کر سکتے ہیں؟

میرا مطلب یہ ہے کہ خود سے لکھیں، کہیں سے copy کر کے یہاں paste نہیں کرنا۔

اگر ایسا ہی ہے تو ربط دینے میں کیا حرج ہے۔

قیصرانی صاحب اردو محفل کے ملازم نہیں ہیں کہ آپ انہیں کہیں اور وہ ترجمہ کر دیں۔ آپ اپنا کام خود کریں۔
 

خوشی

محفلین
کیا ہر کوئی لائیبریری کے لئے لکھ سکتا ہے یا عزیز میاں‌کو خاص رعایت دی جا رہی ہے اور پلیز بتا دیں یہ ھے کہاں‌ویسے
 

شمشاد

لائبریرین
خوشی ہر رکن لائبریری کے لیے نہیں لکھ سکتا۔ آگر آپ کو اس میں دلچسپی ہے تو بتائیں۔ مندرجہ ذیل کام لائبریری کے لیے کیے جا سکتے ہیں :

آپ کو سکین کیا ہوا مواد فراہم کر دیا جائے گا۔ اور آپ کو اسے اردو میں ٹائپ کرنا ہو گا۔

یا آپ کو سکین کیا ہوا مواد اور ٹائپ کیا ہوا مواد فراہم کر دیا جائے گا اور آپ کو پروف ریڈینگ کرنا ہو گی۔

یا آپ کو پروف ریڈ کیا ہوا مواد فراہم کر دیا جائے گا۔ آپ کو اسے ای بک کی شکل میں ترتیب دینا ہو گا۔

اور بھی چند ایک کام ہیں، جو آپ کو سیدہ شگفتہ بتا سکتی ہیں کہ وہی لائبریری کی انچارج ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
ویسے بھی کہیں سے نقل کیا ہوا مواد نہیں چاہیے کہ آپ کسی سائیٹ سے نقل کر کے یہاں چسپاں کر دیں۔ کیا یہ لفاظ متضاد ہیں کچھ سمجھا دیں شکریہ کاپی کر سکتا ہوں یا نہیں قیصرانی صاحب بہت اچھے مترجم ہیں وہ ترجمہ کر سکتے ہیں؟

ٹیم اس لیے کے مجھے کام کا تجربہ نہیں اگر کوئی میرا ساتھ دے تو بہتر نہیں تو آکیلا ہی

السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
جانب منزل اکیلا ہی چلنا پڑتا ہے ۔ سو چل پڑیں ہمت و یقین کے ساتھ ۔
انشااللہ آپ کو ٹیم بھی مل جائے گی ۔
بہت سی ساءٹس ہیں ماحولیات پر انگلش میں ۔
ان کو وزٹ کریں ۔ اس میں لکھے مواد کو پڑھیں ۔
اور جو سمجھ آئے اردو میں لکھ دیں ساتھ میں ربط بھی دے دیں ۔
انشااللہ کوئی نہ کوئی آپ کی رہنمائی کر ہی دے گا ۔
کسی کی طرف نہ دیکھیں ۔ اللہ پر بھروسہ کریں ۔
اگر آپ کی نیت سچی اور محنت لگن کے ساتھ ہوگی ۔
تو وسائل بھی مہیا ہو جائیں گے ۔
بہر صورت پہلا قدم اسی کو اٹھانا پڑتا ہے ۔ جو کسی سوچ و خیال کو اک شکل دینا چاہتا ہے ۔
" جیہڑا بولے اوہی کنڈا کھولے ۔ "
سو کنڈا کھولیں آپ شاید خوش قسمتی دروازے پر کھڑی ہو ۔
نایاب
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top