برج اور شخصیت‏

نایاب

لائبریرین
کن چکروں میں پڑے ہیں۔ میں تو یہ برج اور ستارے ان کو نہیں مانتا۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
کسی علم کو جاننا پڑھنا سمجھنا اور اس سے مدد لیکر اپنی شخصیت کی تعمیر کرنا الگ بات ہے ۔
اور ان برجوں ستاروں پر یقین کر کے اپنی تقدیر و قسمت جاننا اور اس پر یقین کرنا الگ بات ہے ۔
علم کوئی بھی ہے اللہ کی ہی عطا ہے ۔
بحیثیت مسلمان کے ہم قضا و قدر کو من جانب اللہ سمجھتے اور یقین رکھتے ہیں ۔
نایاب
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
کسی علم کو جاننا پڑھنا سمجھنا اور اس سے مدد لیکر اپنی شخصیت کی تعمیر کرنا الگ بات ہے ۔
اور ان برجوں ستاروں پر یقین کر کے اپنی تقدیر و قسمت جاننا اور اس پر یقین کرنا الگ بات ہے ۔
علم کوئی بھی ہے اللہ کی ہی عطا ہے ۔
بحیثیت مسلمان کے ہم قضا و قدر کو من جانب اللہ سمجھتے اور یقین رکھتے ہیں ۔
نایاب

مجھے آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے نایاب جی ۔۔۔۔۔ اس پر کچھ دلائل میں پہلے بھی کسی دھاگے پر دے چکا ہوں ۔
 

نایاب

لائبریرین
میں کن شخصیات کو پڑھوں نایاب جی؟؟؟؟؟؟

السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
آپ کے لئے " شکسپیئر " کی شخصیت اور ڈراموں کا مطالعہ مفید رہے گا ۔
خصوسا جہا ں وہ انسانی زندگی اور انسانی کرداروں پر بات کرتا ہے ۔
" شکسپیئر بھی فطرت کا دلدادہ تھا " ۔
نایاب
 
ارے بھائی یہ برج ستارے وغیرہ تو انسانی وہم کا ایک شاخصانہ ہیں، یہ معصوم مریخ ، نیپچون، مشتری اپنی مرضی سے اپنی چال تو بدل نہیں سکتے ہیں یہ بھلا انسانی شخصیات پر کیا اثرات ڈالیں گے ؟

ویسے انسان از روئے جبلت توہم پرست واقع ہوا ہے
 

نایاب

لائبریرین
مجھے آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے نایاب جی ۔۔۔۔۔ اس پر کچھ دلائل میں پہلے بھی کسی دھاگے پر دے چکا ہوں ۔

السلام علیکم
محترم ظفری بھائی
اللہ واحد و لاشریک
" رب العالمین " " الرحمان الرحیم " " و ھو الخلاق العظیم " ہے
جب سب جملہ کائنات ہے ہی اسی کی ۔
اسی نے سب کچھ خلق کیا ہے ۔
اور ساتھ ہی فرمایا ہے کہ " کچھ بھی ناحق خلق نہیں کیا گیا "
اور لفظ " اقراء " سے انسان کو بھیجے جانے والے پیغام کی شروعات کی ہے ۔
تو علم کوئی بھی ہو ۔ بذات خود برا نہیں ہے ۔
اس کا استعمال اس کے اچھے اور برے ہونے کی دلیل ہے ۔
علم مذہب اور دین الگ الگ مقام کے حامل ۔
علم کسی حد میں قید نہیں ۔ یہ تو وہ برسات ہے جس سے کافر و مسلم دونوں ہی مستفید ہوتے ہیں ۔
اب کیسے اور کیوں مستفید ہوئے یہ مذہب کی حدود میں میزان کے محتاج ۔
نایاب
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
ارے بھائی یہ برج ستارے وغیرہ تو انسانی وہم کا ایک شاخصانہ ہیں، یہ معصوم مریخ ، نیپچون، مشتری اپنی مرضی سے اپنی چال تو بدل نہیں سکتے ہیں یہ بھلا انسانی شخصیات پر کیا اثرات ڈالیں گے ؟

ویسے انسان از روئے جبلت توہم پرست واقع ہوا ہے

السلام علیکم
محترم سرمد خان بھائی
یہاں کوئی بھی یہ نہیں کہہ رہا کہ
ستاروں برجوں کی چال کو جانو ۔
اور ان کی نحوست ۔ اور خوش قسمتی کو تسلیم کرو ۔
اللہ نے انسان کو " احسن التقویم " پر پیدا کیا ہے ۔
اور اس کی جبلت میں تجسس رکھا ہے ۔
ورنہ " اسفل السافلین " ٹھہرایا ہے ۔
سچا مسلمان اللہ پر ہی توکل کرتا ہے ۔
لیکن پہلے اپنے اونٹ کو کسی مضبوط کھونٹے سے کسی مضبوط رسی کے ساتھ باندھ کر دعوی توکل کا حکم ہے ۔
نایاب
 

گرائیں

محفلین
اچھا تو آپ بھی عقرب ہیں ، ۔۔
بنتی تو میری سبھی سے ہے :battingeyelashes: پرابلم یہ ہوتی ہے بنی ہوئی آگے چل کر کوئی بگاڑنے کی نا سوچنا شروع کردے :grin:
اگر تو دونوں طرف کے پیور ،مخلص ، بغیر کسی مطلب کے ، بغیر کسی غرض کے رکھی جائے تو ہوُپفلی بہت اچھی رہتی ہے ۔ مگر جہاں جیسے ہی کوئی اک بدلہ بس دوستی ووستی سب ختم ہوجاتی ہے ،،دوستی کیا بات بھی جاتی رہتی ہے :battingeyelashes:
مگر اسکارپیئو ،چوںکہ صاف گو ہوا کرتے ہیں ، اسلئے انکی اپنے ہی جیسے کے ساتھ ٹھیک رہتی ہے ۔

میں سوچتا ہوں ، اتنا بھی صاف گو نہیں ہونا چاہئے۔ ۔۔
 

خوشی

محفلین
میں نے کہا تھا میں حوت ہوںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںں
 

نایاب

لائبریرین
میرے بارے میں بتائیں دوست۔۔۔

22 اگست۔۔۔۔ اسد ۔۔۔

بتائیں۔۔۔

السلام علیکم
محترم کاشفی ھائی
برج اسد کا سائن ( جسم شیر کا چہرہ انسان کا )
شیر چاہے وحشی حیوان ہی سہی مگر
انسان وصف شیر کو اپنی بہادری اور دلیری کے اظہار کے لئے بطور مثال استعمال کرتا ہے ۔
سورج کے فطری گردشی دائرے میں اس کا نمبر 5 ہے ۔
شمس کی حکمرانی ہے اس پر ۔
شمس ( سورج ) آگ کا اک گولہ جس کی گرمی سے کائنات تقویت حاصل کرتی ہے ۔
خود جلتا ہے اور جل کر دنیا کو روشن کرتا ہے ۔
برج اسد کے حامل یاقوت، عقیق نیلم کے محبوب ہوتے ہیں ۔
آزاد منشی کی انتہا پر ہوں تو ایڈولف ہٹلر ( جرمنی ) بن جاتے ہیں ۔
پابند وقت اور تنہائی پسند ہوں تو قائد اعظم کا لقب پا لیتے ہیں ۔
ان دونوں مذکورہ شخصیات کی سوانح پڑھئے گا ۔
شمس کی حکومت میں اسد کیا ہوتا ہے ۔ راز کھل جائے گا ۔
تاریخ اسلام میں اک ہستی " اسد اللہ " بھی کہلائی ہے ۔
برج اسد والے حمل و قوس سے دلبروں والی دوستی رکھتے ہیں ۔
جوزا اور میزان سے اکثر اتفاق کرتے ہیں ۔
جدی ۔ ثور ۔ سرطان کے ناقد ہوتے ہیں ۔ سو دوستی سے محروم رہتے ہیں اور رکھتے ہیں
م ۔۔ ٹ سے انتہا کی محبت کرتے ہیں اور محبت کا صلہ پاتے ہیں
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
نایاب جی میری آواز آپ تک نہیں پہنچ رہی کیا

آپ پر سلامتی ہو سدا ۔
محترمہ خوشی جی
سچ کہوں تو بھائیوں کے پول آسانی سے کھول لیتا ہوں ۔
مگر یہ بہنیں یہ بیٹیاں ان کی شخصیت پر تحریر کرنا بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے ۔
" حوت " مچھلی قصہ حضرت یونس علیہ السلام سے شہرت پانے والی ۔
اس کے پیٹ میں جناب یونس علیہ السلام نے اپنی غلطی کا اعتراف کر کے اللہ سے معافی مانگی ۔
جس کے سبب آیت کریمہ کا نزول ہوا ۔
مشتری اور نیپچون کی حکمرانی ہے اس پر ۔
زمرد ، نیلم ، پکھراج ، زبرجد خواہش کرتے ہیں کہ اس کی صحبت میں رہیں ۔
محدود زندگی ، بے حد سادگی ۔ ارفع خیالات ۔ سے
نپولین ۔ کارل مارکس ، مہاتما گاندھی ۔ بن جاتے ہیں ۔
سرطان و عقرب کی صحبت میں خوش رہتے ہیں اور خوشی تقسیم کرتے ہیں ۔
ثور اور جدی ان کی دوستی کی خواہش رکھتے ہیں مگر کم ہی کامیاب ہوتے ہیں ۔
اسد ، میزان ، دلو تو ان کی تنقید سے پناہ مانگتے ہیں ۔
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
ما شا اللہ

میں مذاق کر رہی تھی آپ کو برا لگا تو سوری

سدا سلامتی ہو آپ پر
محترمہ خوشی جی
سچی بات تو یہ ہے کہ
اک بار اپیا جی ( بوچھی بہنا ) کے لکھے کومنٹ کو پڑھ کر بے اختیار قہقہہ لگایا تھا ۔
اور دوسرے قہقہے کا سبب آپ کا کومنٹ تھا ۔
آپ نے مذاق کیا ۔ اچھا لگا ۔
سو اب آپ سوری کرنے کی سوری کر لیں تو بہتر ۔
نایاب
 
Top