ورڈ 2003 یا 2007 میں اردو

الف عین

لائبریرین
میں نے مائکرو سافٹ ورڈ یا آفس کے لئے ایک عدد ٹیوٹوریل قسم کا مضمون اپ لوڈ کر دیا ہے۔ اس کو یہاں پڑھا جا سکتا ہے ڈاؤن لوڈ کر کے۔
 

الف عین

لائبریرین
کچھ تصحیح کے بعد یہ فائلیں دوبارہ اپ لوڈ کر دی ہیں، اس لئے ربط بدل گیا ہے۔ لیکن یہ فولڈر کا ربط مستقل ہے۔
http://www.esnips.com/web/Miscellany2/
اس میں اردو انٹر نیٹ کے نام سے وہ فائل بھی ہے جو سہ ماہی ’ادب ساز‘ دہلی کے لئے لکھا گیا ہے (اس میں بلال کا مضمون بھی شامل ہے جو یہاں تدریس کی فورم میں شامل ہے اور
http://mbilal.paksign.com/category/urdu-and-computer/
پر بھی۔ اوپر کے لنک کی تدوین بھی کر رہا ہوں۔
 

arifkarim

معطل
ماشاءاللہ۔ باباجانی نے بہت اچھا ٹیٹوریل پیش کیا ہے۔ اتنا اچھا کہ میں یہاں امیج بنا کر پوسٹ کرنے پر مجبور ہو گیا ہوں: :)
b007.gif
یہاں صرف ایک مسئلہ ہے کہ جمیل نوری نستعلیق کا پرانا ربط دے دیا گیا ہے۔ میں نے نبیل بھائی سے کہا تھا کہ نیا والا یہیں‌اپلوڈ کر دیں لیکن شاید انکو وقت نہیں‌ملا :(
نئے ورژن کا ربط یہ ہے اور یہ آفیشل ہے!:
http://www.hotlinkfiles.com/files/2368602_tzeep/JameelNooriNastaleeq2.rar
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے میں آج ہی اسے اپلوڈ کر دوں گا۔ اور میں نے جو تمہیں کام کہا تھا، کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟
 

فاتح

لائبریرین
اعجاز صاحب! یہ ٹیوٹوریل میں نے آپ کے فیس بک کے صفحے پر پڑھا تھا اور انتہائی مفید لگا۔ لیکن "تصویری اردو" دیکھ کر دماغ میں ایک ہی خیال آیا:
Et tu, Brute?
 

الف عین

لائبریرین
فاتح تصویری شکل میں تو عارف کریم نے یہاں پوسٹ کیا ہے، میں کبھی تصویریں پوسٹ نہیں کرتا، صرف سکرین شاٹس۔ اس لئے بروٹ نے جو کچھ کیا، میں اس سے بری الذمہ!!
 

فاتح

لائبریرین
تب تو گزارش کروں گا کہ اس مضمون کا مکمل متن یونی کوڈ میں آپ یہاں بھی ارسال کر دیجیے۔
 

شکاری

محفلین
یہ رائٹ ٹو لیفٹ والا بٹن مجھے اپنے 2007 کے ورڈ میں نہیں مل رہا۔ اسے کہاں سے ڈھونڈ کر لاؤں؟
 
یہاں صرف ایک مسئلہ ہے کہ جمیل نوری نستعلیق کا پرانا ربط دے دیا گیا ہے۔ میں نے نبیل بھائی سے کہا تھا کہ نیا والا یہیں‌اپلوڈ کر دیں لیکن شاید انکو وقت نہیں‌ملا :(
نئے ورژن کا ربط یہ ہے اور یہ آفیشل ہے!:
http://www.hotlinkfiles.com/files/2368602_tzeep/JameelNooriNastaleeq2.rar

عارف کریم صاحب! آپ کا دیا گیا جمیل نوری نستعلیق کا ربط کام نہیں کر رہا، ازراہ کرم دوسرا ربط ارسال فرمائیں۔ شکریہ
 
محترم ومکرم جناب اعجاز عبید صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ نے جو مضمون محفل کے ارکان کے لیے پیش کیا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی، اس خوبصورت مضمون پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد قبول فرمائیں۔
ایک اشکال نے مجبور کیا کہ آپ سے راہنمائی لینے کے لیے زحمت دی جائے۔ کیا ونڈوز ایکس پی کا اُردو مواجہ صرف جینئن ونڈوز ہی کے لیے دستیاب ہے یا اس سے وہ صارفین بھی مستفید ہوسکتے ہیں جو سرقہ شدہ ونڈوز استعمال کر رہے ہیں۔
اگر ونڈوز ایکس پی کا مذکورہ مواجہ جملہ حقوق کی قید سے آزاد ہو تو ازراہ کرم اس کا لنک بھی عنایت فرمائیں۔
اس کے علاوہ میرے لیپ ٹاپ میں ونڈوز وسٹا جینئن انسٹال ہے، اس کے لیے مائیکرو سافٹ کا اردو مواجہ ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے جس کا نام LIP_ur-PK.mlc ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ یہ فائل میں نے ونڈوز ایکس پی پر چلا کر دیکھی لیکن فائل رن نہیں ہورہی۔ میرا مطلب ہے کہ جس طرح ایگزی فائل رن ہوتی ہے، اس طرح ڈبل کلک کرنے پر فائل آگے نہیں بڑھتی۔ اور اس کا آئیکن بھی سیٹ اپ فائل جیسا نہیں ہے بلکہ ان فائلوں جیسا ہے جس کی پہچان ونڈوز نہیں کرپاتا۔ کیا یہ فائل ونڈوز وسٹا پر چل جائے گی؟ اس سلسلہ میں بھی راہنمائی درکار ہے۔
دوسرے یہ کہ میں نے ایم ایس آفس 2003 کو اردوانے کی کوشش کی، اس ضمن میں آفس 2003 کا سروس پیک 2 بھی ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرلیا مگر جب LIP2003SP2-KB887617-FullFile-URD.exe والی فائل چلانے کی کوشش کرتا ہوں تو یہ ایرر دیتا ہے:
The expected version of the product not found on your system.
اس سلسلہ میں بھی راہنمائی فرمائیں کہ مجھ سے کہاں غلطی ہورہی ہے؟
مدد وراہنمائی کے لیے پیشگی شکریہ
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 

الف عین

لائبریرین
یہ مائکروسافٹ کی ہی شرط ہے کہ وہ اصلیت کی پڑتال کر کے ہی کچھ ڈاؤن لوڈ کرنے دیتا ہے ونڈوز یا آفس کا کوئی پیچ یا پیک۔ اس کی شکایت تو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عارف کریم یا اور دوستوں کو ذ پ کریں تو ممکن ہے کہ کسی نے اردو مواجہ مزید بھی اپلوڈ کیا ہے کسی سرور پر۔ اور اس کا لنک مل سکے۔ اگر مل سکے تو یقیناً اس کو انسٹال کیا جا سکتا ہے، میں اپنے لیپ ٹاپ پر ڈاؤن لوڈ کر کے کئی پائریٹیڈ ونڈوز میں بھی انسٹال کر چکا ہوں، اور کامیاب رہا ہوں۔
وسٹا کت مواجے کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا شاید کوئی اور تمہاری مدد کر سکے۔
آفس 2003 کے اردو مواجے کے بارے میں میرا خیال یہ ہے کہ کہیں یہ سافٹ وئر یا اس کے سروس پیک کے انسٹال کرنے میں کوئی غلطی ہوئی ہے، ورنہ ایسی ایرر تو نہیں آنی چاہئے۔
 
وسٹا کے مواجے کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا شاید کوئی اور تمہاری مدد کر سکے۔

کل میں نے اپنے لیپ ٹاپ پر ونڈوز وسٹا کا مواجہ انسٹال کیا، الحمد للہ وہ کامیابی سے انسٹال ہوگیا ہے اور ونڈوز کے تمام اطلاقیے اردو میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ لیکن ہم چونکہ شروع سے انگریزی ونڈوز استعمال کرنے کے عادی رہے ہیں، اس لیے اردو میں تبدیلی کے بعد تھوڑی دشواری یہ ہوئی کہ اسٹارٹ مینو دائیں جانب ہوگیا اور ٹائم وغیرہ بائیں جانب، اسی طرح کوئی دریچہ کھولا جاتا تو اس کے بند کرنے اور منی مائز اور میکسی مائز کے بٹن بھی بائیں جانب ہوگئے ہیں۔ دوسرے بعض اصطلاحات بھی ایسی تھیں جو پہلی بار سامنے آئی تھیں اس لیے سمجھنے میں کچھ دشواری ہوئی لیکن یہ سب پہلی بار ہی ہوا اس کے بعد سب کچھ سمجھ میں آگیا۔ پھر بھی محض تجرباتی طور پر احقر نے ایک اور یوزر بنایا اور اس کا انٹر فیس واپس انگریزی میں تبدیل کردیا جبکہ پہلا ایڈمنسٹریٹر والا اردو میں ہی رکھا۔
اس طرح بیک وقت میرے لیپ ٹاپ میں اردو اور انگریزی سے لیس دونوں ونڈوز موجود ہیں، جب جی چاہا لاگ آف کرکے انگریزی ونڈوز کھول لی اور جب جی چاہا دوبارہ اردو کی طرف آگئے۔
یہاں ایک وضاحت ضروری ہے کہ ونڈوز وسٹا کا اردو مواجہ صرف ونڈوز وسٹا 32 بٹ کے لیے کارآمد ہے، جبکہ 64 بٹ ونڈوز وسٹا کا مواجہ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
ونڈوز وسٹا کا اردو مواجہ انسٹال کرنے کے دوران ایک جگہ کافی ہدایات بھی دی گئی ہیں، مثلا اس کے استعمال کا طریقہ، ایک سے زائد صارف اکاؤنٹ بنانے اور اسے انگریزی، اردو یا کسی دوسری زبان میں تبدیل کرنے، مواجہ غیر فعال کرنے وغیرہ کے طریقہ کار تفصیل سے ذکر کیے گئے ہیں۔
کل انشاء اللہ وہ بھی اسی دھاگے میں پوسٹ کردوں گا۔
 
Top