قرآن Excel فائل [عربی متن + 3 اردو تراجم]

باذوق

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم !

القرآن الکریم
کا عربی متن (مدينه مصحف) اور 3 اردو تراجم کی علیحدہ علیحدہ Excel فائلیں پیش خدمت ہیں۔

عربی/ترجمہ | فائل نام | زپ فائل سائز (KB) | ڈاؤنلوڈ ربط
مدينه مصحف | Quran_Arabic | 493 | ڈاؤن لوڈ
فتح محمد جالندھری | Quran_UrduFatah | 509 | ڈاؤن لوڈ
محمود الحسن | Quran_UrduMahmood | 472 | ڈاؤن لوڈ
ڈاکٹر طاہر القادری | Quran_UrduQadree | 648 | ڈاؤن لوڈ

ان فائلوں میں متن کے ساتھ تین مختلف کالم میں سورہ/آیت کے مکمل حوالے بھی دئے گئے ہیں۔

ایکسل فائل چار کالمز (columns) پر مشتمل ہے۔
اسکرین شاٹ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:
picture.php

ایکسل فائل میں چار کالم ہیں : A, B, C, D

کالم A :
اس کے ذریعے کسی بھی سورۃ کی آیت کو ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سورۃ کا نمبر 3 عدد میں رہے گا۔
مثلاَ آپ کو سورۃ المائدہ کی آیت نمبر:124 کاپی کرنا ہے تو Ctrl+F دبائیں اور یوں ٹائپ کریں :
005:124
اسی طرح سب سے آخری سورۃ کی آیت نمبر:3 کے لیے :
114:3

کالم D :
قرآنی عربی متن / اردو ترجمہ ، کاپی کرنے کے لیے

کالم : B, C
متعلقہ آیت کا حوالہ
آیت کا حوالہ کالم A یا B یا C سے اخذ کیا جا سکتا ہے۔

اہم نوٹ:
یاد رہے کہ صرف کالم A کو چھوڑ کر مابقی تینوں کالم (سوائے اردو تراجم) کا سارا متن عربی کی-بورڈ (Arabic Keyboard) والا ہے۔ اس لیے انہیں ARABIC کا ٹیگ لگایا جا سکتا ہے۔

================
1۔ اردو یونیکوڈ متن کی فراہمی کے لیے راقم الحروف درج ذیل اداروں کا شکر گزار ہے :
نورِ ہدایت آرگنائزیشن
منہاجین فاؤنڈیشن

2۔ اردو محفل منتظمین سے گذارش ہے کہ اگر مناسب سمجھیں تو یہ چاروں ایکسل فائلیں اردو محفل پر اَپ لوڈ کر کے روابط کی ترمیم کر دیں ، شکریہ۔

اپڈیٹ: یہ فائل فورم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں ذیل کے ربط پر بھی فراہم کر دی گئی ہے:
قرآن Excel فائل [عربی متن + 3 اردو تراجم]
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ باذوق، میں نے یہ فائل ڈاؤنلوڈ سیکشن میں فراہم کر دی ہے اور اس کا ربط بھی پہلی پوسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
 
Raheel Anjum

محفلین
باذوق بھائی عمدہ کاوش ہے۔ لیکن اس میں کچھ کمیاں ہیں۔
1۔ قرآنی ٹیکسٹ برصغیر والا نہیں ہے۔ اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
2۔ تینوں تراجم الگ الگ فائلوں میں ہیں۔بہتر صورت یہ ہے کہ قرآنی ٹیکسٹ اور تینوں تراجم ایک ہی ایکسل فائل میں الگ الگ سیل میں آیت وار ہوں ۔ اس سے ان تراجم سے بہتر طور پر استفادہ بھی کیا جا سکتا ہے
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم باذوق بھائی
جزاک اللہ
اللہ تعالی آپ کو اور ان فائلز کو تیار کرنے والو کو
سدا اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین
نایاب
 
باذوق

محفلین
ھممممممممم اچھی کوشش ہے
السلام علیکم
بھائی اگر آپ کنزالایمان کا یونیکوڈ ترجمہ (پروف شدہ) کہیں سے مہیا کرا دیں تو بہت شکرگزار رہوں‌گا۔ کئی احباب سے اور کچھ متعلقہ فورمز پر پوچھ کر دیکھ چکا ہوں مگر کہیں سے کوئی مدد کے آثار بھی نہیں ملے
 
arifkarim

معطل

ایزی قرآن و حدیث میں موجود ہے!
 
باذوق

محفلین
ایزی قرآن و حدیث میں موجود ہے!
نارمل ٹکسٹ فائل کے طور پر تو نہیں ہوگا غالباَ ، اگر ہے تو ضرور بتائیے گا۔
بہت پہلے دیکھ چکا ہوں۔ مگر ہر آیت کے ترجمہ کے درمیان (ف) کی گڑبڑ سے مسئلہ ہے ، اس کو نکالنا بھی ایک بڑا کام ہے۔
 
Raheel Anjum

محفلین
باذوق بھائی عمدہ کاوش ہے۔ لیکن اس میں کچھ کمیاں ہیں۔
1۔ قرآنی ٹیکسٹ برصغیر والا نہیں ہے۔ اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
2۔ تینوں تراجم الگ الگ فائلوں میں ہیں۔بہتر صورت یہ ہے کہ قرآنی ٹیکسٹ اور تینوں تراجم ایک ہی ایکسل فائل میں الگ الگ سیل میں آیت وار ہوں ۔ اس سے ان تراجم سے بہتر طور پر استفادہ بھی کیا جا سکتا ہے

ہمارے پاس اب برصغیر رسم الخط والا پورا قرآن موجود ہے۔ لیکن یہ م س ورڈ میں ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ اسےایکسل میں آیت وار لکھا جا سکے جس طرح باذوق بھائی کی اس فائل میں ہے۔مینئول کاپی پیسٹ تو بہت مشکل کا م ہے اور اس میں غلطی کا بھی امکان ہے۔کیا کوئی آٹو میٹک طریقہ ہے کہ یہ ایکسل میں سیل وار کاپی ہو جائے ۔ میں نے کچھ کو شش کی تھی لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔ محفل میں کئی پروگرامرز موجو د ہیں۔ براہ کرم اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔
 
Raheel Anjum

محفلین
میں نے پوسٹ 4 میں بھی لکھا تھا اور اب دوبارہ توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس اب کافی برصغیر رسم الخط والے قرآن موجود ہیں۔ لیکن اس ایکسل فائل میں عربی رسم الخط والا قرآن استعمال ہو اہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ اس کوبدل کر برصغیر رسم الخط والا قرآن ڈالا جا سکے۔ اس میں مشکل یہ ہے کہ برصغیر رسم الخط والے تمام قرآن م س ورڈ فارمیٹ میں ہیں اور اسے آیت وار ایکسل میں امپورٹ کرنا ہے۔ مینؤل کاپی پیسٹ کا طریقہ تو بہت مشکل ہے اور اس میں غلطیوں کا بھی کافی امکان ہے۔ کوئی آٹومیٹک طریقہ ڈھونڈنا پڑے گا جس سے یہ کا م ہو سکے۔ محفل پر کا فی اچھے پروگرامرز موجو د ہیں اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔
 
باذوق

محفلین
ہمارے پاس اب برصغیر رسم الخط والا پورا قرآن موجود ہے۔ لیکن یہ م س ورڈ میں ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ اسےایکسل میں آیت وار لکھا جا سکے جس طرح باذوق بھائی کی اس فائل میں ہے۔مینئول کاپی پیسٹ تو بہت مشکل کا م ہے اور اس میں غلطی کا بھی امکان ہے۔کیا کوئی آٹو میٹک طریقہ ہے کہ یہ ایکسل میں سیل وار کاپی ہو جائے ۔
آپ اگر م س ورڈ فائل بھیج دیں تو میں اسے ایکسل میں تبدیل کرنے کی کوشش کر دیکھوں‌ گا۔ اس سے پہلے بھی ایک فائل میں نے ایسے ہی کی تھی۔ آپ کو ذ-پ سے اپنا ایمیل پتا بھیج رہا ہوں۔ دیکھ لیجئے گا۔
 
باذوق بھائی آپ کو المصحف اور نورھدایت فانٹ والی دو ورڈ فائلیں ذپ میں بھیج دی ہیں۔
 
Raheel Anjum

محفلین
میں کچھ عرصے سے ورڈ فائل میں برصغیر رسم الخط والے قرآن کو ایکسل میں ترجمہ کے ساتھ سیل وار لکھنا چاہ رہا ہوں اس سلسلے میں یہاں پوسٹ بھی کیا تھا۔ بہرحال طریقہ کار کچھ سمجھ آگیا ہے۔لیکن اب ایک اور مسئلہ آ رہا ہے کہ بعض آیات جن میں دو سے زیادہ علامات موجو د ہوں انہیں جب ایکسل کے سیل میں کاپی کیا جائے تو الفاظ کا جڑاؤ ختم ہو جاتا ہے اور ہر حرف الگ الگ نظر آنے لگتا ہے۔ فانٹ کے خالقین اور فانٹ ایکسپرٹ سے رہنمائی کی گزارش ہے۔ تفصیل کے لئیے اٹیچمنٹ دیکھئیے۔
یہ پرابلم المصحف اور نور ہدایت دونوں فانٹس کے ساتھ ہے لیکن اگر القلم قرآن فانٹ استعمال کیا جائے تو یہ مسئلہ نہیں آتا لیکن اعراب کی پوزیشن خراب ہو جاتی ہےجو قرآن کریم کی وجہ سے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

مثال المصحف فانٹ (دوسری لائن میں دو علامات مٹانے سےالفاظ جڑ گئے ہیں۔ یہ بھی نوٹ کریں کہ آخری لائن میں دو علامات کے باوجود ٹیکسٹ خراب نہیں ہوئی)

xkx3t5.jpg

القلم قرآن فانٹ کے ساتھ الفاظ کا جڑاؤ تو ٹھیک ہے لیکن اعراب کی پوزیشن خراب ہو گئی ہے اور کچھ اعراب غائب بھی ہو گئے ہیں۔

mrxpax.jpg
 
علوی امجد

محفلین
آپ اپنی ونڈوز اور ایم ایس آفس کے فولڈرز میں موجود usp10.dll فائل کا ورزن چیک کرلیں۔ شائد پرانے ورزن کی وجہ سے یہ یہ مسئلہ آ رہا ہو۔
 
Raheel Anjum

محفلین
آپ اپنی ونڈوز اور ایم ایس آفس کے فولڈرز میں موجود usp10.dll فائل کا ورزن چیک کرلیں۔ شائد پرانے ورزن کی وجہ سے یہ یہ مسئلہ آ رہا ہو۔
علوی بھائی! پہلے تو معذرت کے جواب دیر سے دے رہا ہوں۔کیوں کہ جمعرات اور جمعہ کو دوسری مصروفیات کی وجہ سے نیٹ پر آمد کم رہتی ہے۔ بہرحال میں ونڈوز وسٹا استعمال کر رہا ہوں اور وسٹا اور آفس 2007 دونوں مائکروسوفٹ اپڈیٹ سے اپڈیٹڈ ہیں۔ آپ نے جس فائل کا ذکر کیا ہے اسے میں نے پورے ونڈوز میں سرچ کیا ہے اور میرے پاس جو ورژن ہے وہ 1.626.7100.0 ہے۔ ایک جگہ پرپرانا ورژن تھا اس کو میں نے لیٹیسٹ ورژن سے اپڈیٹ کر دیا ہے۔ لیکن پرابلم اپنی جگہ پر موجو د ہے۔
 
باذوق

محفلین
آپ اپنی ونڈوز اور ایم ایس آفس کے فولڈرز میں موجود usp10.dll فائل کا ورزن چیک کرلیں۔ شائد پرانے ورزن کی وجہ سے یہ یہ مسئلہ آ رہا ہو۔
میرے خیال میں یہ ڈی-ایل-ایل کا مسئلہ نہیں بلکہ کچھ حروف کی غیردرست اینکوڈنگ کا مسئلہ ہے۔
آپ ایشیا نسخ فونٹ استعمال کریں اور گول ت (ۃ) کی اینکوڈنگ 1577 کے بجائے 1731 رکھ کر ایکسل میں کوئی جملہ ٹائپ کر کے دیکھیں۔
جملے میں اگر ۃ آ جائے تو تمام لفظ ایک ایک حرف بن کر ٹوٹ جائیں گے۔
 
الف عین

لائبریرین
نارمل ٹکسٹ فائل کے طور پر تو نہیں ہوگا غالباَ ، اگر ہے تو ضرور بتائیے گا۔

بہت پہلے دیکھ چکا ہوں۔ مگر ہر آیت کے ترجمہ کے درمیان (ف) کی گڑبڑ سے مسئلہ ہے ، اس کو نکالنا بھی ایک بڑا کام ہے۔
میں نے اس کی تدوین مکمل کر لی ہے۔ اب یہ ورڈ ڈاکیومینٹ ہے، اور حواشی کے ’(ف۔1، 2، 3) وغیرہ نکال دئے گئے ہیں۔
 
Top