قرآن Excel فائل [عربی متن + 3 اردو تراجم]

الف عین

لائبریرین
تراجم کی درج ذیل فائلیں ای سنپ میں مل گئی ہیں، جو پہلے سے ہی یونی کوڈ ہیں۔ لیکن وہی۔۔۔ بہت غلط کمپوزنگ ہے میری حساب سے
محمود الحسن
ترجمہ مدنی
ترجمہ فتح محمد
ترجمہ احمد علی لاہوری
ترجمہ جونا گڑھی

اور یہ تفاسیر:

ابن کثیر
تفسیر عثمانی
تفسیر مکی
تفسیر مدنی

بلکہ بہتر ہوگا کہ یہ روابط دیکھ لئے جائیں
http://www.esnips.com/user/furqankhan01
http://www.compsi.com/aqfs/

میں نے کچھ کی تدوین کر لی ہے، باقی کی کر رہا ہوں۔ کنزا لایمان ، احمد علی، جوناگڑھی، محمود الحسن کر چکا ہوں۔ انشاء اللہ دو چار دن میں اپ لوڈ کر دوں گا برقی کتابیں سائٹ میں۔

کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ مکی یا مدنی کون سی فائلیں ہیں۔ کہیں کوئی قرینہ ایسا نہیں کہ سمجھ میں آ جائے۔
 

باسم

محفلین
یہ قرآن و حدیث سافٹ ویئر میں موجود دو مختلف تراجم و تفاسیر کا نام ہے
اور اس فہرست کی تمام فائلیں اغلب یہ ہے کہ اسی سے حاصل کی گئی ہیں اجازت عام ہونے کی وجہ سے
امید ہے کتب احادیث کی فائلیں بھی اسی طرح مہیا ہوجائیں گی
سافٹ ویئر میں دونوں کا تعارف کچھ یوں موجود ہے
تفسیر مکی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
از قلم معالی الشیخ صالح بن عبدالعزیز بن محمد آل الشیخ
وزیر اسلامی امور اوقاف اور دعوت و ارشاد
نگران اعلیٰ مجمع الملک فہد
الحمد للہ رب العالمین ، القائل ف(فیی) کتابہ الکریم ( قَد جَآءَکُم مِّنَ اللہِ نُورٌ وَّ کِتٰبٌ مُّبِینٌ ) و الصلاۃ و السلام علی اشرف الأنبیاء و المرسلین ، نبینا محمد القائل : (( خیرکم من تعلّم القرآن و علّمہ )) ۔ أما بعد :
خادم الحرمین الشریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ نے کتاب الٰہی کی خدمت کے سلسلہ میں جو ہدایات دی ہیں ان میں قرآن مجید کی طباعت ، وسیع پیمانے پر مسلمانان عالم میں اس کی تقسیم کے اہتمام اور دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ و تفسیر کی اشاعت پر خاص طور سے زور دیا گیا ہے ۔
" وزارۃ الشؤون الاسلامیۃ و الأوقاف و الدعوۃ و الارشاد " کی نظر میں عربی زبان سے ناواقف مسلمانوں کے لئے قرآن فہمی کی راہ ہموار کرنے اور تبلیغ کی اس ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے لئے جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد گرامی : " بلغوا عنی و لو آیۃ " ( میری جانب سے لوگوں تک پہنچاؤ خواہ ایک ہی آیت کیوں نہ ہو ) میں بیان کی گئی ہے ، دنیا کی تمام اہم زبانوں میں قرآن مجید کے مطالب کو منتقل کیا جانا انتہائی ضروری ہے ۔
خادم الحرمین الشریفین کی انہی ہدایات اور وزارت برائے اسلامی امور کے اسی احساس کے پیش نظر " مجمع الملک فہد لطباعۃ المصحف الشریف بالمدینۃ المنورۃ " اردو داں قارئین کے استفادہ کے لئے قرآن مجید کا یہ اردو ترجمہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے ۔
یہ ترجمہ مولانا محمد جونا گڑھی کے قلم سے ہے اور تفسیری حواشی مولانا صلاح الدین یوسف کے تحریر کردہ ہیں ۔ مجمع کی جانب سے نظر ثانی کا کام ڈاکٹر وصی اللہ بن محمد عباس اور ڈاکٹر اختر جمال لقمان ہر دو حضرات نے انجام دیا ہے ۔
ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے اس عظیم کام کو پایہء تکمیل تک پہنچانے کی توفیق دی ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ خدمت قبول فرمائے اور لوگوں کے لئے اسے نفع بخش بنائے ۔
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ قرآن مجید کا کوئی بھی ترجمہ خواہ کیسی ہی دقت نظر سے انجام پایا ہو ، ان عظیم معانی کو کماحقہ ادا کرنے سے بہرحال قاصر رہے گا جو اس معجزانہ متن کے عربی مدلولات ہیں ۔ نیز یہ کہ ترجمہ میں جن مطالب کو پیش کیا جاتا ہے وہ دراصل مترجم کی قرآن فہمی کا ماحصل ہوا کرتے ہیں ۔ چنانچہ ہر انسانی کوشش کی طرح ترجمہء قرآن میں بھی غلطی ، کوتاہی اور نقص کا امکان باقی رہتا ہے ۔
اس بنا پر قارئین سے ہماری درخواست ہے کہ انہیں اس ترجمہ میں کسی مقام پر کوئی فروگزاشت نظر آئے تو " مجمع الملک فہد لطباعۃ المصحف الشریف بالمدینۃ المنورۃ " کو ضرور مطلع فرمائیں تاکہ آئندہ اشاعت میں ان استدراکات سے فائدہ اٹھایا جا سکے ، و اللہ الموفق ، وہو الھادی الی سواء السبیل اللہم تقبل منا انک انت السمیع العلیم ۔

تفسیر مدنی
اھداء وانتساب
اس وحدہ لاشریک سبحانہ و تعٰالٰی کے حضور اور اسی کے نام

۔ جس کا میں بندہ ہوں اور جس کے فضل و کرم اور رحمت و عنایت میں میرے جسم و جاں کا رواں رواں ڈوبا ہوا ہے اور جس کا شکریہ ادا کرنا میرے بس میں نہیں ۔ اور جس سبحانہ و تعٰالیٰ کی توفیق و عنایت سے اس کی کتاب حکیم کے ترجمہ و تفسیر کی یہ خدمت اور عظیم الشان سعادت نصیب ہوئی ہے ۔ فَالحَمدُ لَہ قَبلَ کُلِّ٘ شَیۡءٍ وَّ بَعدَ کُلِّ شَیۡءٍ
ورنہ ؂
کہاں میں اور کہاں یہ نکہت گل نسیم سحر یہ تیری مہربانی ہے

۔ پس اسی کے حضور دست بدعا اور سراپا عرض و التجا ہوں کہ وہ محض اپنی شانِ کریمی سے اس بندہ ناچیز کی اس طالب علمانہ کوشش کو شرف قبولیت سے نواز کر اسے نفع عام اور راقم آثم کیلئے دارین کی سعادت و سر خروئی کا ذریعہ بنا دے ۔ وَ مَا ذَالِکَ عَلَیہِ بِعَزِیز ، وَ ھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیءٍ قدیر ، وَ لَا حَدّ لِجُودِہٖ وَ کَرَمِہٖ وَ ھُوَ بِالاِحسَانِ جَدِیر نیز یہ کہ اس کار عظیم کے دوران جو بھی کوئی تقصیر و کوتاہی راقم آثم سے سرزد ہوئی ہو ۔ خواہ اس کا تعلق نیت و ارادہ سے ہو یا عمل و اداء سے اس کو اپنی رحمت و عنایت سے معاف فرما دے کہ وہ غفور بھی ہے ، اور رحیم بھی ، تَبَارَکَ وَ تَعَالیٰ

۔ اور اس کو اپنی بارگاہِ اقدس و اعلیٰ میں قبول فرما کر اسے راقم آثم کیلئے ، راقم کے والدین مرحومین ، اور دوسرے اعزہ و اقارب کے لئے ، راقم کی بیوی اور بچوں کے لئے ، بہنوں اور بھائیوں اور دوسرے تمام رشتہ داروں کیلئے ، خیر و برکت اور دارین کی سعادت و سرخروئی کا ذریعہ ، اور ابدالاباد تک باقی رہنے والا صدقہء جاریہ بنا دے ، آمین ثم آمین ۔
۔ نیز اس کو راقم کے اساتذہ و مشائخ ، اہل مسلک اور جملہ اہل حق اور اہل ایمان کیلئے رحمتوں برکتوں اور دارین کی فوز و فلاح اور سعادت و کامرانی کا ذریعہ ، اور اس سے حق اور جملہ اہل حق کا بول بالا ہو ۔ اور ان کے مقابلے میں اہلِ کفر و باطل میں سے جن کے نصیب میں ہدایت ہو ان کو ہدایت و رحمت کے نور سے نواز نے کا ذریعہ بنا دے اور جن کے نصیب میں یہ نور ملنا مقدر نہ ہو ان کو خائب و خاسر اور ناکام و نامراد کر دے ۔ اٰمین ثم اٰمین یا رب العالمین ، انہ سبحانہ و تعالی سمیع قریب ، و بالاجابۃ جدیر ، و علی کل شیء قدیر و ھو عند ظن عبدہ بہ جل و علا و ھو ارحم بعبادہ منھم لانفسھم لیس کمثلہ شیء و ھو السمیع البصیر
و انا عبدہ العاصی ولرحمتہ الرجی محمد اسحاق خان عفا اللہ عنہ و عافاہ و جعل عقباہ خیرا من اُولٰہ احد طلبۃ العلم المقیم بدبی ( السطوۃ) الامارات العربیۃ المتحدہ ۱۲ صفر ۱۴۱۷ھ الموافق ۲۷ یونیو ۱۹۹۲ء یوم الخمیس





بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ رب العالمین
والصلوٰۃ والسلام علی اشرف الانبیاء و سید المرسلین ، نبینا محمد و علٰی الٰہ و صحبہ اجمعین ، ومن اھتدی بھدیہ ، و دعا بدعوتہ الی یوم الدین ۔ و بعد

۔ یہ بندہ ناچیز محمد اسحاق خان ولد سردار خانولی ، ولد سردار نواب خاں علیہم شآبیب الرحمۃ والغفران ۔ جو کہ آزاد کشمیر ، پاکستان کے ایک پسماندہ اور دور افتادہ مگر مردم خیزی میں امتیازی مقام اور خاص شہرت رکھنے والے ( منگ ) کا رہنے والا ہے ۔ برادران اسلام کی خدمت میں عرض پرداز پے کہ قرآنِ حکیم کے ترجمہ و تفسیر کے جس عظیم الشان اور جلیل القدر کام کا آغاز ایک عرصہ قبل کیا تھا وہ ربع صدی سے بھی زیادہ عرصے کی محنت اور جہدِ مسلسل کے بعد اب جا کر پایہء تکمیل کو پہنچ رہا ہے والحمد للہ رب العالمین۔ اَلَّذِیۡ لَا تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ اِلَّا بِتَوۡفِیقٍ مِّنہُ سُبحَانَہ وَ تَعَالیٰ

۔اس عظیم الشان اور جلیل القدر کام کے سلسلہ میں جن امور کا التزام کیا گیا ۔ اور جن خطوط پر اس سلسلہ میں محنت کی گئی ان سب کا ذکر تفصیل کے ساتھ مقدمہء تفسیر میں کر دیا گیا ، جو کہ الگ ایک مستقل کتاب کی شکل میں عرصہ قبل چھپ چکا ہے ۔ و الحمد للہ ، اس لئے اس کے اعادہ و تکرار کی نہ ضرورت ہے ، اور نہ گنجائش ، اس وقت تو صرف اس عمل جلیل کی قبولیت عند اللہ کی دعا کی اپیل و درخواست ہے اور بس اس دوران جو بھی کوئی کوتاہی راقم اٰثم سے سرزد ہو گئی ہو ۔ خواہ اس کا تعلق ارادہ و نیت سے ہو ۔ یا عمل و اداء سے اللہ تعالیٰ اس سے کی بخشش فرما کر اس قرآنی خدمت کو اپنی بارگہء اقدس میں قبول فرما لے ۔ اور اس کو پوری دنیا میں نور حق و ہدایت کی اشاعت کا ذریعہ بنا دے اٰمین ثم اٰمین یا رب العالمین و یا ارحم الراحمین و اکرم الاکرمین ۔ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سے قبول فرما کر اس کو راقم اٰثم اور راقم کے جملہ متعلقین کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے باقی رہنے والا ایسا صدقہء جاریہ بنا دے ۔ جس سے دنیا ساری میں نور توحید کا اجالا ہو جائے اور شرک و بدعت کے اندھیرے چھٹ جائیں ۔ اور حق اور اہل حق کا بول بالا ہو جائے اٰمین ثم اٰمین و اِنّہ سبحانہ و تعالیٰ ولی ذالک والقادر علیہ جل و علاشانہ


و انا عبدہ الضعیف ، المفتقر الی رحمتہ جل و علا فی کل
حین و اٰن ، و بکل حال من الاحوال ، محمد اسحاق خان (عفااللہ عنہ و عافاہ)
یکے از خُدّامِ علم و اھلِ علم ، مقیم دبی ۱۱ رمضان المبارک ۱۴۲۴ھ ۶ نومبر ۲۰۰۳ ء
بروز جمعرات سات بجے شام سطودہ ۔ دبی ، (قُبَیلَ اذان العشاء) والحمد للہ جل وعلا
 

باذوق

محفلین
میں نے کچھ کی تدوین کر لی ہے، باقی کی کر رہا ہوں۔ کنزا لایمان ، احمد علی، جوناگڑھی، محمود الحسن کر چکا ہوں۔ انشاء اللہ دو چار دن میں اپ لوڈ کر دوں گا برقی کتابیں سائٹ میں۔
جوناگڑھی اردو ترجمہ ایکسل فائل کی شکل میں ، میں نے اردو محفل پر یہاں لگا دیا ہے۔
اس ترجمہ کی جو ایکسل فائل ای-اسنپس سے ملی ہے ، اس میں آیات کی ترتیب میں بےحساب غلطیاں تھیں۔ میں نے کافی محنت کے بعد انہیں درست ترتیب میں لا دیا ہے۔ پھر بھی کسی کو کچھ خامی یا کمی نظر آئے تو اسی تھریڈ میں مطلع فرمائیں ، شکریہ۔
 

iqbalkuwait

محفلین
نارمل ٹکسٹ فائل کے طور پر تو نہیں ہوگا غالباَ ، اگر ہے تو ضرور بتائیے گا۔

بہت پہلے دیکھ چکا ہوں۔ مگر ہر آیت کے ترجمہ کے درمیان (ف) کی گڑبڑ سے مسئلہ ہے ، اس کو نکالنا بھی ایک بڑا کام ہے۔
jazaq%20allah%20new.jpg
 

iqbalkuwait

محفلین
یہ قرآن و حدیث سافٹ ویئر میں موجود دو مختلف تراجم و تفاسیر کا نام ہے
اور اس فہرست کی تمام فائلیں اغلب یہ ہے کہ اسی سے حاصل کی گئی ہیں اجازت عام ہونے کی وجہ سے
امید ہے کتب احادیث کی فائلیں بھی اسی طرح مہیا ہوجائیں گی
سافٹ ویئر میں دونوں کا تعارف کچھ یوں موجود ہے
تفسیر مکی


تفسیر مدنی
اللہ آپ کو اجر عظیم عطاکرے آمین
 

راشد حسین

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم !

القرآن الکریم
کا عربی متن (مدينه مصحف) اور 3 اردو تراجم کی علیحدہ علیحدہ Excel فائلیں پیش خدمت ہیں۔

عربی/ترجمہ | فائل نام | زپ فائل سائز (KB) | ڈاؤنلوڈ ربط
مدينه مصحف | Quran_Arabic | 493 | ڈاؤن لوڈ
فتح محمد جالندھری | Quran_UrduFatah | 509 | ڈاؤن لوڈ
محمود الحسن | Quran_UrduMahmood | 472 | ڈاؤن لوڈ
ڈاکٹر طاہر القادری | Quran_UrduQadree | 648 | ڈاؤن لوڈ

ان فائلوں میں متن کے ساتھ تین مختلف کالم میں سورہ/آیت کے مکمل حوالے بھی دئے گئے ہیں۔

ایکسل فائل چار کالمز (columns) پر مشتمل ہے۔
اسکرین شاٹ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:
picture.php


ایکسل فائل میں چار کالم ہیں : A, B, C, D

کالم A :
اس کے ذریعے کسی بھی سورۃ کی آیت کو ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سورۃ کا نمبر 3 عدد میں رہے گا۔
مثلاَ آپ کو سورۃ المائدہ کی آیت نمبر:124 کاپی کرنا ہے تو Ctrl+F دبائیں اور یوں ٹائپ کریں :
005:124
اسی طرح سب سے آخری سورۃ کی آیت نمبر:3 کے لیے :
114:3

کالم D :
قرآنی عربی متن / اردو ترجمہ ، کاپی کرنے کے لیے

کالم : B, C
متعلقہ آیت کا حوالہ
آیت کا حوالہ کالم A یا B یا C سے اخذ کیا جا سکتا ہے۔

اہم نوٹ:
یاد رہے کہ صرف کالم A کو چھوڑ کر مابقی تینوں کالم (سوائے اردو تراجم) کا سارا متن عربی کی-بورڈ (Arabic Keyboard) والا ہے۔ اس لیے انہیں ARABIC کا ٹیگ لگایا جا سکتا ہے۔

================
1۔ اردو یونیکوڈ متن کی فراہمی کے لیے راقم الحروف درج ذیل اداروں کا شکر گزار ہے :
نورِ ہدایت آرگنائزیشن
منہاجین فاؤنڈیشن

2۔ اردو محفل منتظمین سے گذارش ہے کہ اگر مناسب سمجھیں تو یہ چاروں ایکسل فائلیں اردو محفل پر اَپ لوڈ کر کے روابط کی ترمیم کر دیں ، شکریہ۔

اپڈیٹ: یہ فائل فورم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں ذیل کے ربط پر بھی فراہم کر دی گئی ہے:
قرآن Excel فائل [عربی متن + 3 اردو تراجم]
یہ ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہا مہربانی فرما کر بتائیں کیسے ڈاؤن لوڈ ہو گا؟
 

MindRoasterMirs

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم !

القرآن الکریم
کا عربی متن (مدينه مصحف) اور 3 اردو تراجم کی علیحدہ علیحدہ Excel فائلیں پیش خدمت ہیں۔

عربی/ترجمہ | فائل نام | زپ فائل سائز (KB) | ڈاؤنلوڈ ربط
مدينه مصحف | Quran_Arabic | 493 | ڈاؤن لوڈ
فتح محمد جالندھری | Quran_UrduFatah | 509 | ڈاؤن لوڈ
محمود الحسن | Quran_UrduMahmood | 472 | ڈاؤن لوڈ
ڈاکٹر طاہر القادری | Quran_UrduQadree | 648 | ڈاؤن لوڈ

ان فائلوں میں متن کے ساتھ تین مختلف کالم میں سورہ/آیت کے مکمل حوالے بھی دئے گئے ہیں۔

ایکسل فائل چار کالمز (columns) پر مشتمل ہے۔
اسکرین شاٹ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:
picture.php


ایکسل فائل میں چار کالم ہیں : A, B, C, D

کالم A :
اس کے ذریعے کسی بھی سورۃ کی آیت کو ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سورۃ کا نمبر 3 عدد میں رہے گا۔
مثلاَ آپ کو سورۃ المائدہ کی آیت نمبر:124 کاپی کرنا ہے تو Ctrl+F دبائیں اور یوں ٹائپ کریں :
005:124
اسی طرح سب سے آخری سورۃ کی آیت نمبر:3 کے لیے :
114:3

کالم D :
قرآنی عربی متن / اردو ترجمہ ، کاپی کرنے کے لیے

کالم : B, C
متعلقہ آیت کا حوالہ
آیت کا حوالہ کالم A یا B یا C سے اخذ کیا جا سکتا ہے۔

اہم نوٹ:
یاد رہے کہ صرف کالم A کو چھوڑ کر مابقی تینوں کالم (سوائے اردو تراجم) کا سارا متن عربی کی-بورڈ (Arabic Keyboard) والا ہے۔ اس لیے انہیں ARABIC کا ٹیگ لگایا جا سکتا ہے۔

================
1۔ اردو یونیکوڈ متن کی فراہمی کے لیے راقم الحروف درج ذیل اداروں کا شکر گزار ہے :
نورِ ہدایت آرگنائزیشن
منہاجین فاؤنڈیشن

2۔ اردو محفل منتظمین سے گذارش ہے کہ اگر مناسب سمجھیں تو یہ چاروں ایکسل فائلیں اردو محفل پر اَپ لوڈ کر کے روابط کی ترمیم کر دیں ، شکریہ۔

اپڈیٹ: یہ فائل فورم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں ذیل کے ربط پر بھی فراہم کر دی گئی ہے:
قرآن Excel فائل [عربی متن + 3 اردو تراجم]
ڈاؤنلوڈ میں کچھ نہیں ہے بھائی ۔ لنک اگر یہاں عنایت کر دیں تو نوازش ہو گی ۔ جزاک اللہ
 

سروش

محفلین
Top