کیا پاکستان ختم ہو جائے گا؟

گرائیں

محفلین
http://www.kansascity.com/news/nation/story/1146830.html

WASHINGTON | A growing number of U.S. intelligence, defense and diplomatic officials have concluded that there’s little hope of preventing nuclear-armed Pakistan from disintegrating into fiefdoms controlled by Islamist warlords and terrorists.

“It’s a disaster in the making on the scale of the Iranian revolution,” said a U.S. intelligence official with long experience in Pakistan who requested anonymity.

Pakistan’s fragmentation into warlord-run fiefdoms that host al-Qaida and other terrorist groups would have grave implications for the security of its nuclear arsenal; for the U.S.-led effort to pacify Afghanistan; and for the security of India, the nearby oil-rich Persian Gulf and Central Asia, the U.S. and its allies.

“Pakistan has 173 million people and 100 nuclear weapons, an army which is bigger than the American Army, and the headquarters of al-Qaida sitting in two-thirds of the country which the government does not control,” said David Kilcullen, a counterinsurgency consultant to the Obama administration.

“Pakistan isn’t Afghanistan, a backward, isolated, landlocked place that outsiders get interested in about once a century,” agreed the U.S. intelligence official. “It’s a developed state.”

He added: “The implications of this are disastrous for the U.S.”

The experts interviewed by McClatchy Newspapers said their views aren’t a worst case scenario, but a realistic expectation based on the militants’ gains and the failure of Pakistan’s leadership to respond.

“The place is beyond redemption,” said a Pentagon adviser who asked not to be further identified. He continued: “If you look out 10 years, I think the government will be overrun by Islamic militants.”

That pessimistic view has been bolstered by Islamabad’s surrender this week of areas outside the frontier tribal region to Pakistan’s Taliban movement and by a growing militant infiltration into the rest of the nation.
 

مغزل

محفلین
اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے ہمارے اور حکمرانوں کے اعمال کو نظر انداز کرتے ہوئے ان قربانیوں کے صدقے جن کے وسیلے سے اس (اللہ) نے ہمیں یہ ملک عطا کیا۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
حالات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے اور چند ایک شرپسند لیڈروں کی یہی تمنا ہے کہ پاکستان کے ٹکڑے ہو جائیں یا پاکستان ختم ہو جائے۔ لیکن اللہ کے فضل سے پاکستان قائم و دائم رہے گا اور رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔

یاد رکھیں جس سرحد کو شہیدوں کا خون میسر ہو وہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی اور پاکستان کے لیے ہر محب وطن اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کو پیش پیش ہو گا۔

پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد
 

خرم

محفلین
پاکستان رکھ کر کیا کرنا ہے؟ یا یوں کہئے کہ پاکستان چاہئے ہی کیوں؟ اگر آپ کے پاس کوئی وجہ ہے جس کی بنا پر آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان قائم رہے گا یا قائم رہ سکتا ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
پاکستان رکھ کر کیا کرنا ہے؟ یا یوں کہئے کہ پاکستان چاہئے ہی کیوں؟ اگر آپ کے پاس کوئی وجہ ہے جس کی بنا پر آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان قائم رہے گا یا قائم رہ سکتا ہے؟
خرم بھائی ۔۔۔۔ کیا سوال کردیا ہے آپ نے ۔۔۔۔ ؟ یہاں‌ تو طالبان کے زور و شور سے حمایت ہوتی ہے حمایت کرنے والوں سے ان کا منشور مانگو تو جواب ندارد ،قانونِ عدل نافذ کے حق میں یہاں محفل میں بھنگڑے ڈالے جاتے ہیں ۔ جب اس قانون کی وضاحت مانگو تو بغلیں جھانکتے ہیں ۔ اسی محفل پر منکر ِ حدیث کا فتوی جاری کرتے ہیں‌ اور جب ان کی کسی پیش کی ہوئی حدیث کا حوالہ مانگو تو کہتے ہیں‌۔ مجھے نہیں‌ معلوم کہ کہاں سے لی ہے ۔ چند دنوں میں معلوم کرکے بتا دوں‌ گا ۔ اب آپ نے پاکستان کے حوالے سے جو سوالات کیئے ہیں‌۔ یقین مانیں اس کے جواب میں‌ایسے مضحیکہ خیز جوابات متوقع ہیں کہ جن پر ہنسنے سے زیادہ رونے کا جی چاہے گا ۔ یہاں‌محفل پر چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگوں اتنے منقسم ہیں کہ تہذیب اور ضبط کو بھی پس ِ پشت ڈال دیتے ہیں ۔ ملک گیر کے تناظر کی تو بات چھوڑیئے ۔ لہذا مجھے یقین نہیں‌ ہے کہ کوئی آُپ کے سوالات کی نوعیت سمجھے اور کوئی مدلبل جواب دے سکے ۔ ( بس فتوؤں کا انتظار کجیئے ) ;)
 

arifkarim

معطل
نیز پاکستان کو ختم کرنے کیلئے کسی بیرونی طاقت کو بلوانے کی کیا ضرورت ہے؟ ہم خود کیا کم ہیں اسکام کیلئے؟ :)
 

خرم

محفلین
ظفری بھیا چلی ہے چھیڑ خوباں سے والا معاملہ ہے۔ دعائیں تو ہم رٹی رٹائی فوراَ کہہ دیتے ہیں، دعا مانگ کیوں رہے ہیں یہ بھی علم ہے کیا ابھی دیکھے لیتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
خرم، پاکستان چاہیے کیوں والا سوال تو درست نہیں ہے۔ اب پاکستان حاصل کرنے کی تحریک تو نہیں چل رہی کہ یہ سوال کیا جائے۔ اس وقت پاکستان دنیا کے نقشے پر قائم ہے، اگرچہ دولخت ہو چکا ہے، جسے کچھ لوگ نیا پاکستان بھی کہتے ہیں۔ اور اپنے ملک کے استحکام اور اتحاد اور یکجہتی کا ہی سوچنا چاہیے۔
جہاں تک اس سوچ کا تعلق ہے پاکستان قائم رہے گا، تو اس کی دعا ضرور کی جا سکتی ہے، لیکن جغرافیائی سرحدوں کا قائم رہنا قانون قدرت نہیں ہے۔ پاکستان کا دولخت ہونا اس کی مثال ہے۔
 

خرم

محفلین
نبیل بھیاکیونکہ اصل سوال تھا "کیا پاکستان ختم ہو جائے گا؟" اس لئے چلئے میں اپنے سوال کو بدل لیتا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ
پاکستان کیوں قائم رہے ؟
اس کا جواب کیا دیتے ہیں احباب؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں معذرت چاہتا ہوں، مجھے آپ کے سوال کی ابھی بھی سمجھ نہیں آئی ہے۔ آپ ہی بتا دیں کہ پاکستان قائم کیوں نہ رہے؟
 

خرم

محفلین
نبیل بھیا میں تو کافی ساری وجوہات گنوا دوں لیکن اتنے سارے دوستوں نے دعائیں دیں، کہا کہ پاکستان ختم نہیں ہوسکتا وغیرہ وغیرہ تو میرا سوال ہے کہ "آخر کیوں؟" کس بنیاد پر ہم یہ کہتے ہیں کہ "پاکستان قائم رہے گا"‌یا یہ کہ "‌پاکستان قائم رہنے کے لئے بنا ہے" کیا ہم جو کہتے ہیں اس کے لئے ہمارے پاس کوئی ٹھوس دلائل ہیں‌یا یہ کہ ہم نے بس بچپن سے ایک بات سُنی ہے اور طوطے کی طرح وہی کہے جا رہے ہیں؟ :)
 

arifkarim

معطل
نبیل بھیا میں تو کافی ساری وجوہات گنوا دوں لیکن اتنے سارے دوستوں نے دعائیں دیں، کہا کہ پاکستان ختم نہیں ہوسکتا وغیرہ وغیرہ تو میرا سوال ہے کہ "آخر کیوں؟" کس بنیاد پر ہم یہ کہتے ہیں کہ "پاکستان قائم رہے گا"‌یا یہ کہ "‌پاکستان قائم رہنے کے لئے بنا ہے" کیا ہم جو کہتے ہیں اس کے لئے ہمارے پاس کوئی ٹھوس دلائل ہیں‌یا یہ کہ ہم نے بس بچپن سے ایک بات سُنی ہے اور طوطے کی طرح وہی کہے جا رہے ہیں؟ :)

بالکل اگر دلائل ہوتے تو ہمارے ملک کا آج یہ حال تو نہ ہوتا :(
 

خرم

محفلین
بس اب اس موضوع پر کسی نے کچھ نہیں کہنا۔ اس سےبڑی دلیل کیا دوں اپنے سوال کے حق میں؟ :mad:
 

خرم

محفلین
کسی کے پاس کوئی وجہ نہیں؟
تو جس چیز کی بقاء کی کوئی دلیل ہی نہیں وہ باقی کیونکر رہے؟
 

سعود الحسن

محفلین
خرم علمی بحث کا اصول تو یہ ہے کہ جب آپ کسی مجسم حقیقت کے وجود کے خلاف کوئی سوال اٹھاتے ہیں تو دلیل بھی آپ کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ اس کے بعد آپ کے دلائل کی بنیاد پر ہی کوئی بحث ہوسکتی ہے۔
 

اظفر

محفلین
ہم تو چاہتے ہیں قائم رہے اور بہت سے ممالک چاہتے ہیں ، جہان‌تک بات طالبان کے زور زور سے حمایتی ہونے کی ہے تو
اسی بات پر زید حامد کا ایک کالم یاد آگیا ۔

امریکی خفیہ ایجنسی ( سی آئی اے ) نے پاکستان کے خلاف پوشیدہ طور پر ایک شدید جنگ کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد قبائلی علاقہ جات میں پاک فوج اور گورنر سرحد کے موثر اقدامات کی بدولت حاصل کردہ کامیابی کو سبوتاژ کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں اسے بھارتی خفیہ ایجنسی ( را) کی پشت پناہی بھی حاصل ہے جو قبائلی علاقوں میں مختلف دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی بھی کرتی ہے قبائلی علاقوں میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کو دیکھتے ہوئے پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ مجوزہ ایجنسیاں اپنی ناکامی کو بھانپتے ہوئے تناؤ کا شکار ہوئی ہیں ۔۔۔۔۔مکمل تحریر
 
اور ان ایجنسیوں کو اپنی حرکتوں کا موقع کس نے دیا ۔ جی ہمارے ظالمان نے اور کسی نے نہیں ۔ انہوں نے فساد کھڑا کیا اور اس فساد کو شریعت کا لبادہ پہنانے کی کوششیں جاری و ساری ہیں جبکہ انکو شاید ان کے ولی الامر ( وہ غیر ممالک جو پاکستان کو کسی صورت مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے) جہاد فی سبیل الشر کا حکم دے چکے ہیں
 
Top