بلاگر ڈاٹ کام راؤنڈر ٹیمپلیٹس

مغزل

محفلین
سرکار آپ ہی دیا ہوا ٹیپملیٹ میں اپنے بلاگ ناطقہ میں استعمال کررہا ہوں۔
اس میں اوپر جو لوح یا ہیڈنگ ہے اس میں ناطقہ کا سائز دگنا کرنا ہے، نچلی لائن میں جو شاعر اور فلا ں فلاں لکھا ہے اسے 4 پوائنٹ بڑا کرنا ہے۔
ڈیفالٹ فونٹ‌میں علوی پہلا ، علوی دوسرا، جمیل کشیدہ، اور نسخ کی تنصیب کرنی ہے تاکہ جس کے پاس جو ہو اسی میں دکھائے،
مزید یہ کے اس میں اردو کی پیڈ جیسا کہ یہاں ہے اس کی تنصیب کرنی ہے ، مجھے اس کی تنصیب نہیں آتی ، نہ یہ خبر ہے کہ کہاں ملے گا یہ کی پیڈ
اگر آپ اس ٹیملیٹ میں یہ تبدیلیاں کردیں (اگر سکھا دیں تو مزید بھلا ہوگا) تو سراپا ممنو ن رہوں گا۔
والسلام
م۔م۔مغل
 

نبیل

تکنیکی معاون
بلاگسپاٹ کے سانچوں میں فی الحال اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ باقی تبدیلیوں کے بارے میں الگ سے لکھ دوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اسی زمرہ میں بلاگر کی راؤنڈر ٹیمپلیٹس موجود ہیں جو تین کالمی تو نہیں ہیں لیکن یہ اردو کے لیے کسٹمائزڈ ہیں۔ اور برائے مہربانی ہر جگہ سپیم کے انداز میں اپنے بلاگ کا ربط نہیں پوسٹ کریں۔ شکریہ۔
 

مغزل

محفلین
نبیل بھائی جیسے سانچے آپ نے شروع میں تین پیش کیے ہیں ان میں سےایک میں استعمال کررہا ہوں ، مگر اس میں اردو کی بورڈ نہیں ، کرلپ کا استعمال ہر ایک کیلیے ممکن نہیں ، کیا ایسا ممکن ہے کہ مذکورہ سانچے میں اردو کی بورڈ کی تنصیب کی جاسکے اگرنہیں تو کیا اس سے ملتا جتا کوئی دوسرا سانچہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟ ، مزید یہ کہ میں اپنے بلاگ کومحفوظ کرنا چاہتا ہوں ، کیا ایسا ممکن ہے ، ؟؟
 

مغزل

محفلین
نبیل بھائی میرے بلاگ سے ٹیمپلیٹ غائب ہوگئی ہے ، کلاسک پر ریورٹ ہوئی ہے ،با دوبارہ بلاگ تھیم اپ لوڈ کی بجائی سلور ، بلیو یا دیگر کا آپشن آرہا ہے کیا کروں ؟؟ ایڈٹ میں دیکھا ہے پوسٹ محفوظ ہیں
میں نے تھیم اور بلاگ محفوظ‌کرلیا تھا۔ مدد فرمائیں ،۔ :(
 

الف عین

لائبریرین
میں نے ایک کامیان تجربہ کیا ہے۔ جریدے ’ادب ساز‘ کی فائل ملنی شروع ہوئی ہے۔ (مدیر نصرت ظہیر( اس کو بلاگ کے طور پر پوسٹ کر رہا ہوں۔ کافی کسٹمائز کر کے۔ پہلے نبیل کا نام غائب نہیں ہو رہا تھا، ایک جگہ ملا تھا وہاں تبدیل کیا تھا۔ لیکن پھر کامیابی ملی۔ ؎
معاف کریں، کمینٹس میں نے ڈس ایبل کر دئے ہیں، اس لئے محض دیکھ لیں۔۔ یہ عارضی بلاگ ہے۔
http://adabsaz.blogspot.com/
لیکن ایک سوال۔۔ میں سب کچھ ورڈ سے ہی کاپی پیسٹ کر رہا ہوں۔ آخری تازہ تریں پوسٹ (امرتا پریتم کی یادیں، امروز( میں فانٹ سائز کیوں مختلف ہو گیا ہے، جب کہ دوسری پوسٹس میں یکساں ہے۔۔ احباب متوجہ ہوں یعنی جو بلاگر کے ٹملیٹس استعمال کرتے ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، آپ ورڈ سے براہ راست کاپی پیسٹ کریں گے تو فارمیٹنگ پر آپ کا کنٹرول نہیں رہے گا۔ بہتر یہ ہوگا کہ آپ پہلے ورڈ سے کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے کہ نوٹ پیڈ میں کاپی کریں اور پھر وہاں سے بلاگر کے ایڈٹ ایریا میں کاپی کریں۔ اس طرح بلاگ کا سٹائل یکساں رہےگا۔
 

dxbgraphics

محفلین
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ٹیمپلیٹس استعمال کرنے کا طریقہ

بالا میں فراہم کردہ سانچوں کو اپنے بلاگ پر استعمال کرنے کے لیے ان میں سے مطلوبہ ٹیمپلیٹ کی زپ فائل کو ان زپ کرکے اس کی ایکس ایم ایل فائل کو ذیل کی تصویر کے مطابق اپنے بلاگ کے لے آؤٹ ایڈٹ کرنے کے سیکشن میں اپلوڈ کر دیں:


attachment.php
ٹیمپلیٹ فائل درست طور پر اپلو‌ڈ ہونے کی صورت میں آپ کا بلاگ اسی سانچے میں دکھائی دے گا۔

کچھ ٹیمپلیٹس میں میرا نام (نبیل) ظاہر ہونے کا امکان ہے۔ ایسی صورت میں اسے اپنے نام سے بدل دیں۔ اگر ان ٹیمپلیٹس کے استعمال میں کوئی مشکل پیش آئے تو یہاں پوچھ لیں۔

کئی دنوں سے بلاگ بنایا تھا لیکن سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اس میں جمعیل نستعلیق فونٹ کیسے نظر آئے ۔ آج ویسے ہی بلاگ سرچ میں یہ پوسٹ ملی۔ اور یوں میرا بلاگ اردو میں منتقل ہوگیا۔ مزید تھیم اگر ہوں تو انتظار رہے گا۔
بس ایک مشکل ہے ۔ کہ بلاگ کے اوپر کونے میں جمیل نستعلیق ڈاونلوڈ ربط کیسے دیا جاسکتا ہے۔ امید ہے اس کے لئے بھی کوئی میری رہنمائی ضرور کر دے گا۔
 
Top