! قرآن و حدیث کا انمول تحفہ !

arifkarim

معطل
۔مکمل قرآن پاک اور احادیث کی 8 کُتب 4 مختلف زبانوں میں!
۔تفاسیر اردو متعدد اسکالرز کی طرف سے!
۔تمام فیچرز مکمل سرچنگ کی سہولت کیساتھ!
img35862502.jpg

img35862962.jpg

img35863121.jpg

img35863132.jpg

img35863431.jpg

img35863442.jpg

img35863751.jpg

img35863901.jpg

img35864211.jpg

img99663122.jpg
روابط:
لنکس:
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package1.part1.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package1.part2.rar

http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package2.part1.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package2.part2.rar

http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package3.part1.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package3.part2.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package3.part3.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package3.part4.rar

http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package4.part1.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package4.part2.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package4.part3.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package4.part4.rar

http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package5.part1.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package5.part2.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package5.part3.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package5.part4.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package5.part5.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package5.part6.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package5.part7.rar
http://www.compsi.com/aqfs/datafiles/Package5.part8.rar
 

arifkarim

معطل
اب میرے آدھے لنکس ڈاؤنلوڈ ہو چکے ہیں۔ بہر حال پھر سے شروع کرتا ہوں۔

در اصل پہلے اسکے پارٹس نا مکمل تھے۔ اب خود چیک کرکے پیش کر رہا ہوں:
b144.gif

ایکسٹرکٹ کرنے پر ایک iso فائل کھلے گی۔ اسے ورچؤل سی ڈی روم پر ماؤنٹ کرکے انسٹال کر لیں!
 

شہزاد وحید

محفلین
مجھے یہ بتائیں ان پارٹس کو اکٹھا کیسے کرنا ہے۔ میں آج تک کوئی پارٹس والی فائل ڈاونلوڈ نہیں کی۔ کچھ وڈیو فائلز بھی پارٹس میں ہوتی ہیں، لیکن میں وہ بھی ڈاونلوڈ نہیں کرتا کیوں کہ مجھے پارٹس کو اکٹھا کرنا نہیں آتا۔
 

arifkarim

معطل
مجھے یہ بتائیں ان پارٹس کو اکٹھا کیسے کرنا ہے۔ میں آج تک کوئی پارٹس والی فائل ڈاونلوڈ نہیں کی۔ کچھ وڈیو فائلز بھی پارٹس میں ہوتی ہیں، لیکن میں وہ بھی ڈاونلوڈ نہیں کرتا کیوں کہ مجھے پارٹس کو اکٹھا کرنا نہیں آتا۔

اس پروگرام کی مدد سے:
http://www.extractnow.com/
 

arifkarim

معطل
اس پروگرام کے فیکٹس میں یہ تحریر درج ہے:
الحمد للہ رب العلمین ۔ اللہ تبارک و تعالی نے قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر بمعہ احادیث کی اہم ترین کتب کو سی ڈی پر سرچ کی سہولت کے ساتھ لانے کی سعادت فرمائی۔ اللہ تعالی کا جتنا شکر کریں کم ہے اور اللہ تعالی نے جتنی آسانی فرمائی اس کی خاص کرم نوازی اور احسان ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے اسے محض اپنے فضل و کرم سے قبول فرما کر موجب برکت و رحمت اور مغفرت کا ذریعہ بنائیں۔ آمین
ادارہ AQFS (القرآن فیکٹس اینڈ سٹیٹسٹکس) کی طرف سے بخاری شریف کی پہلی کاوش اور مسلم شریف کی دوسری کاوش کے بعد اسی سلسلے کی یہ مزید کڑیاں ہیں اور اسمیں قرآن مجید کے تین اردو تراجم و تفاسیر' چھ انگلش تراجم' ایک ہندی ترجمہ' ایک اردو صوتی ترجمہ و قرآن شریف کی تلاوت سمیت چھ احادیث کی کتب (مکمل صحاح ستہ) ہیں جنکی تفصیل درج ذیل ہے،
1۔ ترجمہ و تفسیر مکی (یہ وہی قرآن مجید ہے جو حرمین شریفین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سعودی عرب کے فرمان روا شاہ فہد نے اسلام کی بہتر سمجھ کے لیے شائع کروا کے رکھے ہوئے ہیں) ۔ اس کا ترجمہ و تفسیر مولانا محمد جونا گڑہی کا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے تعارف ملاحظہ فرمائیں۔
2۔ ترجمہ و تفسیر مدنی۔ اسکا ترجمہ و تفسیر مولانا محمد اسحاق مدنی صاحب کے قلم سے ہے۔
3۔ ترجمہ و تفسیر عثمانی۔ اسکا ترجمہ مولانا محمود الحسن دیوبندی اور تفسیر مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب کی کاوش ہے ۔
4۔ انگلش ترجمہ دریا آبادی
5۔ انگلش ترجمہ مولانا تقی عثمانی
6۔ انگلش ترجمہ محسن و ہلالی
7۔ انگلش ترجمہ پکتھل
8۔ انگلش ترجمہ شاکر
9۔ انگلش ترجمہ یوسف
10۔ ہندی ترجمہ
11۔ صوتی ترجمہ۔ جناب مولانا فتح محمد جالندہری کا ترجمہ آواز کے ساتھ ہے۔
12۔ تلاوت کلام پاک امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس اور الشیخ الشریم کی آواز میں ہے ۔
احادیث کی کتابوں (مکمل صحاح ستہ) میں،
1۔ بخاری شریف۔ جو ایک اندازے کے مطابق قرآن مجید کے بعد اسلام میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔
2۔ مسلم شریف۔ جو صحیح احادیث میں صف اول میں شمار ہوتی ہے۔
3۔ سنن ابو داؤد شریف ۔ جو صحاح ستہ کی اہم کتب میں سے ہے ۔
4 ۔ سنن ابو نسائی شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
5۔ جامع ترمذی شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
6۔ سنن ابن ماجہ شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
یہ تمام کتب احادیث مع عربی متن اور قرآن مجید کے اردو تراجم و تفاسیر مع قرآن مجید کی عبارت مکمل ڈیٹابیس کی شکل میں ہیں اور آپ کسی بھی ترجمہ یا کسی بھی تفسیر یا تمام تراجم و تفاسیر میں کوئی خاص لفظ یا الفاظ تلاش کرنا چاہیں تو یہ پروگرام بہت سرعت کے ساتھ آپکی مطلوبہ معلومات کو ڈھونڈ کر بمعہ تمام ریفرنسز کے آپ کو دکھا دے گا۔ اسی طرح آپ احادیث کی ایک کتاب یا تمام کتابوں میں سے مطلوبہ معلومات ڈھونڈ سکتے ہیں۔
کسی بھی حدیث کو باب ، موضوع ، الفاظ یا راوی کے لحاظ سے تلاش کیا جاسکتا ہے ۔ مثلا تمام احادیث جن میں جنت کا ذکر ہو وہ لفظ جنت کو تلاش بلحاظ الفاظ میں ، لکھ کر تلاش کی جاسکتی ہیں۔ تلاش کردہ الفاظ ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں جیسے 'جنت واجب' انکو دونوں طرح دیکھا جاسکتا ہے ١۔ یعنی وہ احادیث جن میں جنت اور واجب کا دونوں کا ذکر ہو ۔ ٢۔ وہ احادیث جس میں جنت یا واجب کا ذکر ہو۔ ٣۔ وہ احادیث جن میں جنت واجب ساتھ ساتھ لکھے ہوئے ہوں۔ سرچ کی یہ سہولت تراجم و تفاسیر میں بھی ہے۔

ان تمام تراجم و تفاسیر و احادیث کو پروگرام کی شکل میں لانے میں جامعہ اشرفیہ کے تحصیل یافتہ علماء نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور حتی الامکان کوشش کی گئی ہے کہ غلطیوں سے پاک ہو تاہم آپ سے گذارش ہے کہ غلطیوں کی اطلاع فرمائیں تاکہ ساتھ ساتھ درستگی کی جاسکے ۔ تاہم ادارہ ہر قسم کی ذمہ داری سے بری الذمہ ہے، اس جہان میں بھی اور اگلے جہان میں بھی۔

میں اور ادارہ کے تمام ممبران ان تمام لوگوں کے بیحد مشکور ہیں جنھوں نے اس کام میں کسی بھی طرح معاونت فرمائی ہے خاص طور پر مہتمم جامعہ اشرفیہ جناب مولانا محمد عبیداللہ صاحب، نائب مہتمم جناب مولانا حافظ فضل الرحیم صاحب (جنھوں نے ازراہ عنایت ترجمہ و تفسیر عثمانی کمپوز شدہ فراہم کیا)، مولانا حافظ اجود عبید صاحب(ناظم شعبہ حفظ وناظرہ جامعہ اشرفیہ لاہور)، مولانا خالد نظامی صاحب و دیگر اصحاب۔ میں جناب ہارون احمد صاحب و حق نواز صاحب کا بھی مشکور ہوں جنھوں نے بلامعاوضہ پروگرامنگ کی۔ ان تمام اصحاب اور ادارہ کے ممبران کی جزا اللہ تعالی کے پاس ہے اور بلاشبہ وہ اپنی لامحدود رحمت کے صدقہ اپنی شان کے مطابق عطا فرمائیں گے انشاءاللہ۔

اس سی ڈی اور اسکے مواد کو آپ کسی بھی طرح استعمال اور کاپی کر سکتے ہیں ۔ ہماری طرف سے پوری اجازت ہے۔ یہ صرف اور صرف رضائے الہی اور اسلام کو بہتر سمجھنے کے لئے ہے۔ (تاہم اسکے مکمل کاپی رایٹس ادارے کے پاس ہیں اور اسمیں کسی قسم کی تبدیلی منع ہے۔)

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس سعی کو قبول فرمائیں اور مزید کی توفیق عطا فرمائیں ۔ آمین

طالب مغفرت
عبدالعلیم و ممبران ادارہ AQFS

١٠ سوک سنٹر نیو گارڈن ٹاؤن لاہور
Fax +92-42-583 1693 Ph.111-007-007 Ext 109 DID +92 42 5940726 EasyQuranWaHadees@gmail.com
 

بلال

محفلین
اس سافٹ ویئر کی فائلز ریپڈ شیئر کے علاوہ کیا کسی اور سائیٹ پر نہیں مل سکتیں؟
ایک حصہ ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔ لیکن باقیوں پر ریپڈشیئر مسئلہ کر رہا ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
اس سافٹ ویئر کی فائلز ریپڈ شیئر کے علاوہ کیا کسی اور سائیٹ پر نہیں مل سکتیں؟
ایک حصہ ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔ لیکن باقیوں پر ریپڈشیئر مسئلہ کر رہا ہے۔
بڑی عجیب بات ہے کہ میرے ساتھ آج تک ریبڈ شیئر نے مسلئہ نہیں کیا۔ ویسے اگر آپ کے ساتھ مسلئہ کرتا ہے تو آپ یہاں www.rs.funshun.in سے پریمیم لنک جنریٹ کر سکتے ہو۔ ایک دن میں پانچ لنک۔ میں نے یہ سایئٹ خود استعمال کی ہے۔ کام کرتی ہے۔
 

بلال

محفلین
بڑی عجیب بات ہے کہ میرے ساتھ آج تک ریبڈ شیئر نے مسلئہ نہیں کیا۔ ویسے اگر آپ کے ساتھ مسلئہ کرتا ہے تو آپ یہاں www.rs.funshun.in سے پریمیم لنک جنریٹ کر سکتے ہو۔ ایک دن میں پانچ لنک۔ میں نے یہ سایئٹ خود استعمال کی ہے۔ کام کرتی ہے۔

بہت شکریہ جناب۔۔۔ ہمیں تو ریپڈشیئر کہتا ہے کہ آپ کا آج کا کھانا ختم۔ کل آئیے گا۔
باقی میں آپ کی بتائی ہوئی ویب سائیٹ چیک کرتا ہوں۔
 
بڑی عجیب بات ہے کہ میرے ساتھ آج تک ریبڈ شیئر نے مسلئہ نہیں کیا۔ ویسے اگر آپ کے ساتھ مسلئہ کرتا ہے تو آپ یہاں www.rs.funshun.in سے پریمیم لنک جنریٹ کر سکتے ہو۔ ایک دن میں پانچ لنک۔ میں نے یہ سایئٹ خود استعمال کی ہے۔ کام کرتی ہے۔
یہ استعمال کیسے کرنا ہے۔ رپیڈشئیر a/c پر کلک کرو تو دوبارہ وہی سائیڈ کھول جاتی ہے۔
 
Top