! قرآن و حدیث کا انمول تحفہ !

وجی

لائبریرین
السلام علیکم
میرے پاس یہ سوفٹوئیر ٹھیک چل رہا ہے مگر صرف ایک مسلہ آرہا ہے
مسلہ کچھ ایسا ہے کہ آواز تو ٹھیک چل رہی ہے اور ترجمعہ بھی ہوتا ہے مگر جب آیت تبدیل ہوتی ہے اور
ائیرر پیغام آتا ہے اور جب اوکے کو کل کریں تو تلاوت آگے بڑھتی ہے
اس بارے میں کوئی حل ہے

quran.jpg
 
arifkarim

معطل
وجی بھائی، میں اسکی آڈیو پر ٹیسٹنگ نہیں کر سکا ہوں، اسلئے اس معاملے میں لا علم ہوں۔ ہو سکتا ہے کوئی بگ وغیرہ ہو۔ آپ انکو بذریعہ ای میل اس مسئلہ سے آگاہ کر دیں۔
 
arifkarim

معطل
سلام
میں اس سافٹ ویر ٹیم کا ایک پروگرامر ہوں سی ڈی کے لیے رابطہ کریں
aqfs
10سوک سنٹر نیو گارڈن ٹاؤن لاہور
fax +92-42-583 1693 ph.111-007-007 ext 109 did

5940726 easyquranwahadees@gmail.com
haqnawaz99@yahoo.com

الحمدللہ۔ ساتھیو اب آپ اس پروگرام سے متعلق آرا سیدھا پروگرامرز حضرات تک پہنچا سکتے ہیں اور اسکی سی ڈی گھر منگوا سکتے ہیں:)
 
باسم

محفلین
شکریہ حق نواز صاحب بہت خوشی ہوئی کہ آپ محفل میں شامل ہوئےاور
اس پروگرام کے بارے میں براہ راست بات چیت کا موقع دیا۔
جیسا کہ آپ نے بتایا کہ یہ پرانا ورژن ہے تو جیسے ہی نئے ورژن کی سی ڈی مجھے موصول ہوگی میں اس بارے میں آپ کو آگاہ کردوں گا۔
اور سافٹ ویئربنانے والے احباب سے یہ گزارش ہے کہ اس انمول تحفے سے بذریعہ ویب براہ راست استفادہ کی کوئی صورت ہوجائے جیسا کہ درج ذیل سائٹس پر عربی میں ایسا ممکن ہے۔
altafsir.com
al-eman.com
al-islam.com
آپ حضرات کی اس بارے میں کیا رائے ہیں۔
میری بنیادی طور پر ا س بارے میں دو آراء ہیں۔
1۔ ویب پر بھی یہ ڈیٹا اس طرح دستیاب ہو کہ آیت نمبر، حدیث نمبر ڈالنے پر مطلوب مواد سامنے ہو۔
2۔ممکن ہو تو صحاح ستہ ، قرآن کے تراجم اور بہشتی زیور کے ڈیٹا بیس کو الگ سے مہیا کیا جائے تاکہ دیگر پروگرامر بھی انہیں استعمال میں لاسکیں۔
 
ناصر عاقل

محفلین
اس سافٹویر بنانے والوں کو اللہ جزا دے - میرے پاس یہ سوفٹوئیر بلکل ٹھیک چل رہا ہے، کوئی مسئلہ نہیں آ رہا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میرے پاس تو یہ ڈاؤن لوڈ ہی نہیں ہو رہا ہے، ریپڈ شئر ہی مایوس کر رہا ہے. اس کو ای سنپس جیسے فائل شئرنگ میں سسٹم میں کیوں نہ اپ لوڈ کر دیا جائے.
 
باذوق

محفلین
اور سافٹ ویئربنانے والے احباب سے یہ گزارش ہے کہ اس انمول تحفے سے بذریعہ ویب براہ راست استفادہ کی کوئی صورت ہوجائے جیسا کہ درج ذیل سائٹس پر عربی میں ایسا ممکن ہے۔
altafsir.com
al-eman.com
al-islam.com
آپ حضرات کی اس بارے میں کیا رائے ہیں۔
میری بنیادی طور پر ا س بارے میں دو آراء ہیں۔
1۔ ویب پر بھی یہ ڈیٹا اس طرح دستیاب ہو کہ آیت نمبر، حدیث نمبر ڈالنے پر مطلوب مواد سامنے ہو۔
2۔ممکن ہو تو صحاح ستہ ، قرآن کے تراجم اور بہشتی زیور کے ڈیٹا بیس کو الگ سے مہیا کیا جائے تاکہ دیگر پروگرامر بھی انہیں استعمال میں لاسکیں۔
میں آپ کے ان مشوروں کی بھرپور تائید کرتا ہوں !!
 
ناصر عاقل

محفلین
اسکا نیا ورژن اور بھی اچھا ہے۔ بس دعا کریں کہ اس کے بنانے والے اسے بھی جلد اپلوڈ کر دیں۔

آج ہی مجھے ادارے کی طرف سے نیا ورژن کی سی ڈیز موصول ہوئیں ہیں، جس کے لیے میں ادارے کا شکر گزار ہوں۔ واقعی یہ نیا ورژن 2 پہلے والے سے بہت بہتر ہے۔ میرے کمپیوٹر پر بغیر کوئی ایرر کے چل رہا ہے۔- تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ اللہ اس پر کام کرنے والوں کو اجر دے۔
 
باسم

محفلین
باذوق بھائی شکریہ
مگر انتہائی اہم بات یہ ہے کہ آن لائن لانے سے پہلے اسے ایک معیار پر لانا ہوگا کیونکہ ابھی یہ کتب جلدوں کی بنیاد پر ہیں اور یہ معلوم نہیں کس نسخے کی بنیاد پر ان کی نمبرنگ کی گئی ہے وغیرہ
اگر پروگرامر حضرات براہ راست بات چیت میں حصہ لیتے ہیں تو یہ زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔
ناصر عاقل صاحب میں اس کے سرچ فنکشن کو سمجھ نہیں پا رہا ہوں کیا آپ راہنمائی کرسکتے ہیں؟
 
میرے خیال میں انہوں نے نئے ورژنز میں‌سرچنگ میں بہتری کی ہے اور دو نئی کتب کا بھی اضافہ کیا ہے۔ اب میرے پاس یہ نیا ورژن تو ہے نہیں، ورنہ مسئلہ سمجھ پاتا۔
 
ناصر عاقل

محفلین
باذوق بھائی شکریہ
مگر انتہائی اہم بات یہ ہے کہ آن لائن لانے سے پہلے اسے ایک معیار پر لانا ہوگا کیونکہ ابھی یہ کتب جلدوں کی بنیاد پر ہیں اور یہ معلوم نہیں کس نسخے کی بنیاد پر ان کی نمبرنگ کی گئی ہے وغیرہ
اگر پروگرامر حضرات براہ راست بات چیت میں حصہ لیتے ہیں تو یہ زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔
ناصر عاقل صاحب میں اس کے سرچ فنکشن کو سمجھ نہیں پا رہا ہوں کیا آپ راہنمائی کرسکتے ہیں؟

آپ کی بات پر میں 100 فیصد اتفاق کرتا ہوں-
نمبرنگ سے میں بھی پریشان ہوں۔ کیا کوئی فیکس نمبرنگ معیار نہیں ہے کہ حدیث کی تصدیق کرسکیں-
سرچ فنکشن میری بھی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے سوائے "موضوع" آپشن کے، آپ "موضع" آپشن کے ساتھ جیسے چاہے استعمال کرسکتے ہیں لیکں شرط کہ پہلے "موضوع" سیلکٹ کریں پھر "+" کے بٹن دبائیں اور دوسرا آپشن سیلکٹ کریں۔ "english hadees" آپشن بھی کام کرتا ہے- لیکن باقی آپشن ناجانے پہلے سیلکٹ ہونے پر کام کیوں نہیں کررہے- اس سافٹویر میں ایم ایس ایکسس کی ڈیٹابیس فائل کا استعمال کیا گیا ہے اس لیے اس پر سرچ آپشن کے قوانین بھی ایم ایس ایکسس کیوری کے ہونگے جیسا کہ سرچ میں استعمال کیا گیا ہے اسی concept کو استعمال کریں سمجھ میں آنے لگے گا- میں بھی لگا ہوا ہوں آپ بھی لگے رہیے۔
 
باسم

محفلین
شکریہ جناب تلاش کا طریقہ آگیا ایک بات خلاف عادت ہے کہ تلاش کیلیے الفاظ لکھنے کا خانہ درمیان میں دیا گیا ہے جبکہ یہ شروع میں ہوتا ہے۔
پہلے مل ہی نہیں رہا تھا آپ کے سمجھانے پر مل گیا۔
 
Top