زیک

مسافر
سوشل نیٹورکنگ کی سائٹ فیس‌بک کا تو آپ کو علم ہو گا۔ میں سوچ رہا تھا کہ وہاں اردو کے لئے کچھ کام کیا جائے۔ اسی سلسلے میں کچھ آئیڈیاز:

1۔ فیس‌بک کا اردو ترجمہ
2۔ فیس‌بک پر ایک ایپلیکیشن: روزانہ کا اردو لفظ جو کسی اردو لغت سے ایک random لفظ چن کر لفظ اور اس کا مطلب وغیرہ ان ارکان کی پروفائل میں دکھائے جنہوں نے وہ ایپلیکیشن انسٹال کر رکھی ہو۔
3۔ فیس‌بک کی وال کا ایک اردو ورژن جس میں اردو اوپن‌پیڈ شامل کیا گیا ہو۔

آپ لوگوں کے پاس کچھ آئیڈیاز ہیں؟ اور کیا آپ ایسے کسی کام میں مدد کرنا چاہیں گے؟
 

زیک

مسافر
کرلپ کی لغت میں آج کا لفظ کی سہولت موجود ہے جسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

میرا خیال ہے کہ یہ کام سب سے آسان ہو گا اس لئے اس پر پہلے کام کیا جائے۔ ترجمہ لمبا کام ہے اور اردو وال پہلے موجود ہے تو اسے ہی بہتر کیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ زیک۔ میں مائی سپیس اور فیس بک کو بالکل استعمال نہیں کرتا ہوں اسی لیے مجھے ان کے بارے میں زیادہ علم بھی نہیں ہے۔ لیکن میں سوشل نیٹورکنگ میڈیم کی اہمیت سے واقف ہوں۔ آج کل تو ایک بڑے پراجیکٹ میں مصروف ہوں۔ وہاں سے فرصت ملتی ہے تو انشاءاللہ اس جانب بھی توجہ دوں گا۔ کیا ترجمے کا کام انٹرانس پر لایا جا سکتا ہے؟ اس کے علاوہ فیس بک پر یونیکوڈ اینکوڈنگ کی سپورٹ کیسی ہے؟
 

زیک

مسافر
ترجمے کے لئے فیس‌بک کی اپنی application ہے جس میں آپ تراجم تجویز کرتے ہیں۔ مگر ابھی اس میں دائیں سے بائیں والی زبانوں کی سپورٹ نہیں ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ جلد اردو، عربی، فارسی اور عبرانی کو شامل کیا جائے گا۔ ترجمے پر کام پھر ہی شروع ہو سکے گا۔

فیس‌بک utf-8 میں کام کرتا ہے۔ اس کے لئے 3rd party applications بہت سی زبانوں میں لکھی جا سکتی ہیں کہ ان میں فیس‌بک اے‌پی‌آئ کی لائبریری موجود ہیں۔ زیادہ‌تر اور لوگوں نے لکھی ہیں مگر جاوا اور پی‌ایچ‌پی کی لائبریری فیس‌بک خود فراہم کرتا ہے۔ جاوا کی یونیکوڈ سپورٹ ٹھیک ہے مگر پی‌ایچ‌پی کا تو آپ کو علم ہے۔
 

زیک

مسافر
میں نے روزانہ کے اردو لفظ کی ایپلیکیشن پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے لئے میں کرلپ کی لغت استعمال کر رہا ہوں۔ ارادہ یہ ہے کہ کرلپ کے اس صفحے سے ہمارے کام کا متن نکال کر کیش کیا جائے اور پھر اسے فیس‌بک میں ایپلیکیشن اور پروفائل کے صفحے پر دکھایا جائے۔

ایک اہم ضرورت ایک دو امیجز کی ہے جو اس ایپلیکیشن کے لوگو کے طور پر استعمال ہو سکیں۔ کون یہ بنا سکتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
زیک، الف نظامی نے لغت اطلاقیہ بنایا تھا جس کے بعد جواد نے اس کے لیے کافی ذخیرہ الفاظ بھی فراہم کر دیا تھا۔ کیا اس سے کام نہیں چل سکتا؟
آپ لوگو کا کچھ آئیڈیا دیں تو اس کے بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے۔
 

زیک

مسافر
نبیل میں نے اس لغت کو دیکھا ہے اور اس کی ایکس‌ایم‌ایل فائل استعمال کرنے کے بارے میں غور بھی کیا تھا مگر اصل میں وہ ایک انگریزی سے اردو لغت ہے اور اسے اردو سے انگریزی کے طور پر استعمال کرنے میں کئ مسائل ہیں۔
 

زیک

مسافر
چونکہ سافٹویر ہفتہ چل رہا تھا تو آج خیال آیا کہ اس کام کو کر ہی لیا جائے۔ انتہائ ابتدائ حالت میں فیس‌بک اردو روز کا ایک لفظ اب دستیاب ہے۔ کوشش کروں گا کہ جلد اس میں کچھ نکھار لے آؤں۔

اگر آپ کے ذہن میں کرلپ کے علاوہ کوئ آن‌لائن لغت (اردو سے انگریزی) ہو جو اس کام کے لئے موزوں ہو تو پلیز مجھے بتائیں۔

ایک لوگو امیج بھی چاہیئے جس کا سائز 75 بائ 75 پکسل ہو۔

اگر کم از کم 5 لوگ اس ایپلیکیشن کو انسٹال کریں گے تو پھر اسے فیس‌بک کی ایپلیکیشن ڈائریکٹری میں submit کیا جا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
ہماری طرف سے یہ تجویز ہے کہ ان لغات سے ڈیٹا ایکسٹریکٹ کرکے اردو ویب لغت کی استعداد بڑھائی جائے۔
 

باسم

محفلین
پچھلے لوگوز میں کچھ خامیاں تھیں جنہیں دور کردیا ہے۔
facebookuwadxu1.png

facebookurdujw4.png
 

زیک

مسافر
شکریہ باسم مگر یہ امیج استعمال نہیں ہو سکتے کیونکہ فیس‌بک کو اس پر اعتراض ہو گا کہ ان کا نام ایسے انداز میں استعمال ہوا ہے۔ میں نے آپ کے اوتار والے امیج جیسا ایک امیج استعمال کر لیا ہے جو آپ نے پہلے بنا کر دیا تھا۔

اس وقت فیس‌بک پر اس ایپلیکیشن کے 74 یوزر ہیں۔
 

اظفر

محفلین
میں نے روزانہ کے اردو لفظ کی ایپلیکیشن پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے لئے میں کرلپ کی لغت استعمال کر رہا ہوں۔ ارادہ یہ ہے کہ کرلپ کے اس صفحے سے ہمارے کام کا متن نکال کر کیش کیا جائے اور پھر اسے فیس‌بک میں ایپلیکیشن اور پروفائل کے صفحے پر دکھایا جائے۔

ایک اہم ضرورت ایک دو امیجز کی ہے جو اس ایپلیکیشن کے لوگو کے طور پر استعمال ہو سکیں۔ کون یہ بنا سکتا ہے؟

امیجز بنے یا نہیں ؟؟ اس کا سٹیٹس تو بتائیں ۔ نہیں بنےتو چلیں‌ہم کوئی ہاتھ پاوں ماریں‌۔
ویسے کل آپ کا بلاگ دیکھ رہا تھا ۔ میری بھی خواہشن ہے پی ایچ ڈی الیکٹریکل کروں‌۔ دیکھتا ہوں‌آگے کیا ہوتا ہے
 

زیک

مسافر
امیجز بنے یا نہیں ؟؟ اس کا سٹیٹس تو بتائیں ۔ نہیں بنےتو چلیں‌ہم کوئی ہاتھ پاوں ماریں‌۔
ویسے کل آپ کا بلاگ دیکھ رہا تھا ۔ میری بھی خواہشن ہے پی ایچ ڈی الیکٹریکل کروں‌۔ دیکھتا ہوں‌آگے کیا ہوتا ہے

امیجز بنے تو عرصہ ہوا۔ فیس‌بک ایپلیکیشن بھی کافی عرصے سے چل رہی ہے اور 51 فین اور 29 یوزر ہیں اس کے۔
 
Top